مرنے سے قبل ایک مرتبہ لاہور دیکھنا چاہتا ہوں: اوم پوری

 Om Puri

Om Puri

ممبئی (جیوڈیسک) حاضرین سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کی کہ کوئی ہے جو انہیں ایک مرتبہ لاہور دکھا دے؟ اپنی موت سے قبل ایک مرتبہ لاہور ضرور جائوں گا۔

ایک خصوصی تقریب میں انہوں نے ہاتھ جوڑ کر حاضرین سے درخواست کی کہ کوئی ہے جو انہیں ایک مرتبہ لاہور دکھا دے؟ انہوں نے کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ اپنی موت سے قبل ایک مرتبہ وہ لاہور ضرور جائیں گے ورنہ ان کی روح لاہور میں بھٹکتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پنجابی ڈرامہ کی لانچنگ لاہور میں کرنا چاہتے ہیں کیونکہ جو پنجابی لاہور میں بولی اور سمجھی جاتی ہے وہ کہیں اور نہیں۔

واضح رہے کہ اوم پوری گذشتہ کئی سالوں سے لاہور آنے کے خواہشمند ہیں لیکن ابھی تک ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوسکی۔