مرنے کا حق دیا جائے، چلی کی 14 سالہ بیمار لڑکی کی صدر سے اپیل

Chile

Chile

چلی (جیوڈیسک) چلی کی 14 سالہ بیمار لڑکی نے اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں اس نے ملک کی صدر سے اپیل کی ہے کہ اس کو مرنے کا حق دیا جائے۔ویلنٹینا موریرا کو سسٹک فائبروسس ہے جو لاعلاج مرض ہے۔

چلی کی صدر اس پیغام کے بعد ہسپتال ویلینٹینا سے ملنے آئیں۔ صدارتی ترجمان کا کہنا ہے ویلینٹینا کی درخواست قبول نہیں کی جا سکتی تاہم حکومت علاج کا خرچ اٹھائے گی۔