ملتان (جیوڈیسک) اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ابھی الیکشن کا وقت ہے اس لیے سانحہ قاسم باغ کیخلاف کوئی بیان نہیں دے سکتا۔
انتخاب کے بعد بتاؤں گا کہ یہاں پر کیا کیا واقعات ہوئے۔ جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ میرا حکومت کے کسی آدمی سے رابطہ نہیں الیکشن ملتوی کرنا کسی صورت قبول نہیں ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ حق کی آواز اٹھائی ہے آج بھی ن لیگ کے ووٹر نے مجھے قبول کیا ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ وزارت تو کیا صدرات اور وزارت عظمی بھی میری نظر میں مجھے نہیں جچتی اقتدار جب بھی عوام کے لیے مسئلہ بنتا ہے تو میں سامنے آ کر کھڑا ہو جاتا ہوں۔