سندھ (جیوڈیسک)متحدہ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ متحدہ کا اختلاف پیپلزپارٹی سندھ کی قیادت سے ہے،وہ کراچی میں اے آر وائی سے گفتگو کر رہے تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پانچ سال دور اقتدار میں پیپلز پارٹی سے اختلافات اور تحفظات کے باوجود جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا، لیکن یہ کسی جمہوریت ہے جس میں بلدیاتی حکومت کا کوئی تصور نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ آنے والی جمہوری حکومت نے شہر میں امن قائم نہ کیا اور عوام کو حقوق نہ دئیے تو ان کا استقبال نائن زیرو پر پھولوں سے نہیں بلکہ بڑی بڑی شاہراں پر دھرنوں سے کریں گے۔