باہمی اختلافات کی بجائے اجتماعی سوچ کو فروغ دینا چاہیے، زیبا گل

lahore

lahore

لاہور : زیباگل کی صدارت میں ”گلوبل کرسچن وائس” نے پاکستان مینارٹیز الائنس کے چیئرمین اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب طاہرنوید چوہدری کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کاانعقاد کیا۔

جس میں امریکہ میں مقیم تھنک ٹینکر، مسیحی کمیونٹی سے تعلقہ بزنس مین، سیاسی وسماجی شخصیات، بشپ جوناتھن رحمت، پاسٹر پرویز کھوکھر،پاسٹر اسلم ڈینیئل،پاسٹر ضیاء پال سمیت معتدد مذہبی رہنمائ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے منسلک خواتین و حضرات نے شرکت تقریب میں امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے علاقے اورلینڈ میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے 50 افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

صدر ”گلوبل کرسچن وائس”محترمہ زیبا گل نے کہا کہ اس وقت بالعموم دنیا اور بالخصوص مسیحیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے اورایک دوسرے کو برداشت کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے تمام مذہبی، سیاسی، سماجی اور کاروباری افراد کو متحد ہونے اورباہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اجتماعی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔