ملتان (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی آزادی مارچ سے واپس ملتان پہنچ گئے ہیں، مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین سے اختلافات نہیں تاہم اچھا نہیں کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی اسلام آباد میں آزادی مارچ دھرنے سے واپس ملتان پہنچ گئے ہیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پارٹی قیادت سے کوئی اختلافات نہیں تاہم اچھا نہیں کیا گیا۔
آج کیا ہوگا؟اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں جنرل راحیل شریف نے فیصلہ کر لیا ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی ملتان میں ایک شادی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔