عمران اور شاہ محمود قریشی اپنا اعتبار کھو چکے :ن لیگ

Imran Khan, Shah Mehmood

Imran Khan, Shah Mehmood

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان ناکام ہوگئے ہیں اور اب ملتان کے واقعہ پر اپنی سیاست زندہ کرنے کی کو شش کررہے ہیں۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی اپنا اعتبار اور وقار کھوچکے ہیں۔

ادھر سابق رکن پنجاب اسمبلی اﷲ رکھا چوہدری نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی جنرل سیکرٹری شازیہ خان نے کہا کہ دھرنے والوں کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو ملک کو معاشی طور پر اربوں روپے کا مزید نقصا ن ہوگا۔