ٹیکسلا (جیوڈیسک) عمران خان کا نے جلسے سے خطاب تحریک کرتے ہوئے کہا پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اختلافات کے باوجود کشمیر کے معاملے پر ایک ہیں۔ کشمیری عوام بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہی ہے۔
عمران خان نے مودی کو للکارتے ہوئے کہا جو قوم آزادی کا فیصلہ کر لیں تو فوج اور ٹینک انہیں روک نہیں سکتیں۔ اگر طاقت کے زور پر قوموں کو غلام بنایا جا سکتا تو امریکہ افغانستان کو غلام بنا چکا ہوتا۔ مودی سرکار کشمیر میں جتنا فوج کا استعمال کریں گے اتنی نفرتیں بڑھیں گی۔
ان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا ملک خوشحال ادارے مضبوط ہونے سے ہوتا ہے۔ جس ملک میں کرپشن ہو وہاں کے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں۔ جب کرپشن ہوتی ہے تو قوم کے پاس پیسہ نہیں ہوتا اور کرپشن کی وجہ سے سرمایہ کار پاکستان کے بجائے بنگلہ دیش چلا جاتا ہے۔ کپتان کا یہ بھی کہنا تھا آج پاکستان میں طاقتور ہر ناجائز کام کر سکتا ہے۔
نواز شریف پاناما کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ سپریم کورٹ اس کیس کو غیرسنجیدہ قرار دیتی ہے۔ ہمیں اداروں سے انصاف نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا ہم نے 20 سال کی سیاست میں کسی قسم کا انتشار نہیں پھیلایا۔ گوجرانوالہ میں ن لیگ کے گلو بٹ پولیس وینوں سے ہم پر حملہ آور ہوئے تھے اگر گلو بٹوں نے 30 ستمبر کو کچھ کیا تو ہم بھیڑ بکریوں کی طرح مار نہیں کھائیں گے بلکہ مقابلہ کریں گے۔
پرامن احتجاج کا حق پاکستان کا آئین ہر پاکستانی کو دیتا ہے۔ عمران خان نے کہا پاناما لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کا نام آیا ہے لیکن اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ریفرنس میرے خلاف بھیج دیا۔