مختلف شہروں سے لاشیں ملنا حالات کو مزید خراب کر سکتا ہے، خورشید شاہ

Khursheed Shah

Khursheed Shah

سکھر (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں سے لاشیں ملنا حالات کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی قوم پرست جماعت کا کوئی کارکن کسی غیر قانونی کارروائی میں ملوث ہے تو اسے گرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ جس طرح سندھ کے مختلف شہروں سے لاشیں مل رہی ہیں یہ طرزعمل حالات کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عمران خان سے بات کرنی چاہئے تاکہ عوام پر سے دھرنوں کا بوجھ ہٹ سکے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اے ،بی ،سی ،ڈی اور ای پروگرام کے بعد ایف پروگرام ہی ہو گا جو فائنل ہو سکتا ہے۔ حکومت کو عمران خان سے بات چیت کرنی چاہئے تاکہ عوام کے پر اوپر سے دھرنوں کا بوجھ ہٹ سکے۔