بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے رواں سال اپنے دفاعی بجٹ میں 10 فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق چین، بھارت، جاپان اور دیگرممالک کے ساتھ جاری سرحدی تنازعات کے پس منظر میں فوجی طاقت کے اضافے کیلئے گذشتہ کئی سال سے پیپلز لبریشن آرمی کے اخراجات میں دس فیصد سے زیادہ کی شرح سے اضافہ کر رہا ہے۔
حکمران کمیونسٹ پارٹی کی ترجمان فوینگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت سال 2015ء کے دوران دفاعی بجٹ میں 10فیصد تک اضافہ کرے گی۔
گذشتہ سال نیشنل پیپلز کانگریس کیلئے تیار کی جانے والی بجٹ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ملک کے دفاعی اخراجات میں 12.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔