اسلام آباد (جیوڈیسک) مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 52 پاکستانیوں کو آج قومی سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا، ایوارڈ دینے کی مرکزی تقریب آج شام ایوان صدر اسلام آباد میں ہو گی۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، ایوارڈ پانے والوں میں بیرون ملک اپنے اپنے شعبوں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
پنجاب سے تعلق رکھنے والے 36 افراد کو گورنر ہاوس لاہور، سندھ سے 27 افراد کو گورنر ہاوس کراچی، بلوچستان سے 7 شہریوں کو گورنرہاوس کوئٹہ، جبکہ 2 شہریوں کو گلگت بلتستان کے گورنر ہاوس میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔
گورنر ہائوس خیبر پختنو خواہ میں 14 شہریوں اور آرمی پبلک سکول کے 142 شہدا کو سول ایوارڈز دیے جائیں گے۔ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی 25 پاکستانیوں کو سول ایوارڈ 25 مارچ کو دینگے۔