مختلف مقامات پر آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا

Fire

Fire

لاہور (جیوڈیسک) شہر میں مختلف جگہوں پر آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ بتایا گیاہے کہ مناواں کے علاقہ میں اقبال کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیت گھریلو سامان جل گیا جبکہ سبزہ زار میں پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل گیا۔