اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے بعد موسم صاف ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں اور اسلام آباد شمال مشرقی پنجاب مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ اسلام آباد، قلات، کوئٹہ اور پنجاب کے علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد موسم بہتر ہے۔
ہزارہ ڈویژن میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا تاہم کشمیر، گوجرانوالہ ، ڈی جی خان خان، بہاولپور مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ آج شام جنوب مشرقی سندھ میر پور خاص، سکھر، حیدرآباد ڈویژن میں چند مقامات میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی چلاس میں پڑی جہاں درجہ حرارت42 سنٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔