امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے مصر میں جو کچھ ہوا اس نے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواھری کے فلسفے کی تائید کردی ھے مشکل حالات کے باوجود اسلامی تحریکیں ھتیھار نہیں اٹھائیں گی۔
مصری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی خواتین کے تحت نمائش چورنگی پر مظاہرہ کیا گیا مظاھرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سید منور حسن کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک ترکی کی پیروی میں مصری فوج کی بغاوت کی مخالفت کریں۔
سید منور حسن کا کہنا تھا کہ ایمن الظواھری پہلے ھہ کہہ چکے ھیں اسلامی طاقتوں کا برسر اقتدار آنا بہت سی طاقتوں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ بعڈ عالمی طاقتوں کی خواہش ھے کہ اسلامی تحریکیں اسلحہ اٹھا لیں لیکن پر امن جد و جہد جاری رکھی جائے گی۔
منور حسن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مصر کے معاملے میں مضبوط موقف اختیار کرے ساٹ مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس نے مصری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اٹھا رکھے تھے۔