اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں قوم کی پہچان ہوتی ہے، اتوار کی شب کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں عوام نے مظاہرے کیے، ظلم ہم پر کیا گیا اور مقدمہ بھی میرے اور طاہر القادری کے خلاف درج کیا گیا، ملک میں چھوٹے صوبوں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے، وفاق، خیبر پختونخوا کے ساتھ ظلم کرتا ہے، کارکنوں کو مبارک دیتا ہوں، آپ جیت گئے ہیں۔