مشکل دور میں صرف سلمان نے ساتھ دیا، سنیل شیٹی
Posted on October 5, 2015 By Majid Khan شوبز
Sunil Shetty
ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے کہا ہے کہ مشکل دور میں صرف سلمان خان نے میرا ساتھ دیا ہے۔
بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ سلمان خان میرے بہت اچھے دوست ہیں۔ فلم انڈسٹری میں میرے مشکل دور میں صرف ایک دوست سلمان خان ہی نے میرا ساتھ دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے اور سلمان نے ایک ساتھ بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا جس کے بعد آج تک دونوں کی دوستی میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان کی پروڈکشن میں بنی حال ہی ریلیز ہونے والی فلم ’’ہیرو‘‘ میں سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا نے سورج پنچولی کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com