ڈی آئی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروا ہ کے قریب ڈی پی او صادق حسین بلوچ کی گاڑی پر دہشتگردوں نےحملہ کر دیا، حملے میں ڈی پی او محفوظ رہے، جوابی فائرنگ سے ولید اکبر نامی دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق علاقہ پرواہ کے قریب ڈی پی او صادق بلوچ کی گاڑی گزر رہی تھی کہ اچانک ان کی گاڑی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، خوش قسمتی سے حملے میں ڈی پی او محفوظ رہے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ولید اکبر نامی دہشتگرد ہلاک ہوگیا، ڈی پی او صادق بلوچ کا کہنا ہےکہ ولید اکبر گزشتہ سال ڈیرہ جیل حملے میں فرار ہوگیا تھااور یہ ہائی پروفائل دہشتگرد تھا،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔