سوات (جی پی آئی) ڈی آئی جی مالاکنڈ آزاد خان نے مینگورہ پولیس سٹیشن میں ماڈل رپورٹنگ سنٹر کا افتتاح کردیا اس موقع پر ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت ،ایس پی انوسٹی گیشن گلزار خان جبکہ پولیس کے دیگر افیسرز بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی نے پولیس حکام کو ہدایت دی کہ عوام کے مسائیل کو پورا سن کر بعدمیں رپورٹ درج کرائیں ،پولیس اور عوام کے درمیان شکوہ کا جو فاصلہ ہے وہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
عوام بلا خوف وخطر پولیس کیساتھ تعائون کریں، پولیس بھی عوام کے تعائون بغیر کامیابی حاصل نہیں کرسکتی۔