ڈی آئی جی پولیس سبی ریجن افتخار الحق نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر پولیس افیسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی سبی (محمد طاہر عباس) ڈی آئی جی پولیس سبی ریجن افتخار الحق نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر پولیس افیسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیاکو بریفنگ کے دوران بتایا اس موقع پر اے ڈی آئی میر شاہد کمال سیلاچی بھی موجود تھے ڈی آئی پولیس سبی افتخار الحق نے کہا کہ عیدا لاضحی کے موقع پر تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کے افیسرا ن و اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں اپنے علاقوں میں عید منانے کی ہدایت کردی ہے انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سرکاری تنصیبات ،اہم شخصیات ، مسجدوں،عید گاہوں ،اما م بارگاہوں ،میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ہر آنے جانے والے لوگوں ،گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کی سخت چیکنگ کی جائیگی انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ سبی شہر اور سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سبی ذاتی طور پر پیٹرولنگ کریں گے اور سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی اور جائزہ لیں گے انہوں نے کہا کہ سبی شہر اور اہم شاہرائوں پر پولیس گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سبی پولیس ،ایف سی ،اور ریلوے پولیس کے ساتھ ملکر ریلوے اسٹیشنز اور ریلوے ٹریک کی حفاظت پر خصوصی فرائض سرانجام دیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستا ن حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی جانب سے کھالوں کو جمع کرنے کسی صورت نہیں اجازت نہیں دیں گے جبکہ مذہبی اور سیاسی جماعتیں ضلعی انتظامیہ کے اجازت نامہ کے بعد کھالیں جمع کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ سبی پولیس عید الاضحی کے موقع پر چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گی اور اپنے فرائض سرانجام دے گی ۔ ………………………… ……………………….. واپڈا ہائیڈرو یونین سبی کے زیر اہتمام ایس ڈی او آفس سبی میں ایک روزہ سیفٹی سیمینار منعقد ہوا سبی (محمد طاہر عباس)واپڈا ہائیڈرو یونین سبی کے زیر اہتمام ایس ڈی او آفس سبی میں ایک روزہ سیفٹی سیمینار منعقد ہوا سیفٹی سیمینار میں مہمان خصوصی سپرنٹنڈنگ انجیئنر میر علی دوست مگسی تھے جبکہ صدار ت ایس ڈی او واپڈا سید ممتاز شاہ نے کی اس موقع پر لائن سپرنٹنڈنٹ محمد اسحاق بنگلزئی، لائن سپرنٹنڈنٹ حاجی غلام حسین آرائیں ،لائن سپرنٹنڈنٹ محمد بخش، لائن سپرنٹنڈنٹ جلال خان، واپڈا ہائیڈرو یونین کے چیئرمین بشیر احمد چانڈیو ،وائس چیئرمین محمد بخش بلوچ، یونین کے رہنما محمد افضل کھوسہ ،محمد فضل ، شاہد امان گشکوری، میر ہزار چانڈیہ، سعید بگٹی، سلطان ابڑو ، بھی موجود تھے سیفٹی سیمینار کے شرکاء سے سپرنٹنڈنگ انجینئر میر علی دوست مگسی اور ایس ڈی او سید ممتاز شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کو پیش آنے والے حادثات کی وجوہات سے آگاہ کیا انہوںنے کہا کہ لائن پر کام کرتے ہوئے سیفٹی اقدامات پر عملدآمد کرنا واپڈا کارکنوں کی ذمہ داری ہے غیر محفوظ حالات کے باعث محکمہ ہنر مند کارکن سے محروم ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ واپڈا ،پیپکو ،کیسکو،اور سی بی اے یونین سیفٹی پر سب سے زیادہ توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران کیسکو چار ہنر مند کارکنوں سے محروم ہوگیا ہے جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کی جو کیسکو انتظامیہ اور تمام کارکنوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کارکنوں کو تاکید کی کہ وہ سیفٹی کوڈز پرعمل پیرا رہیں