لاہور (جیوڈیسک) برصغیرکے عظیم اداکاردلیپ کمارکی خواہش پوری کرتے ہوئے ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے اسپتال کے کمرے میں تاریخی فلم ’مغل اعظم‘ کا خصوصی شودکھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لیجنڈ اداکاردلیپ کمارنمونیا کے مرض میں مبتلاہونے کے باعث گزشتہ 3 روزسے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کا علاج بڑی توجہ کے ساتھ کیا جارہا ہے، وہیں طبعیت میں بہتری محسوس کرتے ہوئے دلیپ کمارنے گزشتہ روزاسپتال کے 11ویں فلور پراپنے پرائیویٹ کمرے میں فلم ’مغل اعظم‘ دیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔ اس موقع پردلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانونے فوری طور پر پراجیکٹرکی مدد سے کمرے میں خصوصی کا اہتمام کرڈالا۔
اداکارہ سائرہ بانو نے کہا کہ دلیپ کمار کی طبعیت میں بہت سدھار آرہا ہے۔ گھرپرباقاعدہ علاج جاری تھا لیکن ڈاکٹرکے مشورے پرہم انھیں اسپتال لے آئے اوراب یہاں ان کی طبعیت تیزی کے ساتھ اچھی ہورہی ہے۔