دلیپ کمار کی علالت کی خبریں من گھڑت ہیں، سائرہ بانو

Dilip Kumar

Dilip Kumar

لاہور (جیوڈیسک) برصغیر پاک وہند کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ اور ماضی کی معروف اداکارہ سائرہ بانونے کہا ہے کہ دلیپ کمار کی طبعیت بالکل ٹھیک ہے اوراب وہ فیملی کے لوگوں سے بات چیت بھی کرتے ہیں۔ ہم ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ان کو وقت پر ادویات اورپرہیزی کھانا دے رہے ہیں جس کی وجہ سے چند ماہ قبل جوحالت تھی اب اس میں بہت سا سدھار آ چکا ہے۔ جہاں تک بات ان کی طبعیت کی دوبارہ ناسازی اوراسپتال میں داخل کروانے کی ہے تووہ درست نہیں ہے۔

یہ سب افواہیں اورمنگھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دلیپ کمار کی تیزی کے ساتھ صحتیابی ان کے دنیا بھر میں بسنے والے پرستاروں کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ دلیپ صاحب بہت خوش نصیب ہیں کہ لوگ آج بھی ان سے پیار کرتے ہیں۔