دلیپ کمار کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی، بڑے ستاروں کی شرکت

Dilip Kumar Book

Dilip Kumar Book

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں بالی وڈ لیجنڈری دلیپ کمار کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی۔ امیتابھ بچن، عامر خان، پریانکا سمیت بالی وڈ کے تمام بڑے ستاروں نے تقریب میں شرکت کی۔

مشہور اداکار دلیپ کمار کی سوانح عمری پر مشتمل کتاب Substance and Shadow کی تقریب رونمائی ممبئی کے ایک ہوٹل میں ہوئی۔ ریڈ کارپٹ پر امیتابھ بچن، دھرمیندر، پریانکا چوپڑا، عامر خان، مادھوری سمیت بالی وڈ کے معروف ستاروں نے شرکت کی۔

دلیپ کمار نے اپنی اس کتاب میں مدھوبالا سے محبت کے قصوں سے لے کر خود سے بائیس سالہ چھوٹی سائرہ بانو سے شادی کی کہانی بھی بیان کی ہے۔