ممبئی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق دلیپ کمار نے گھر واپسی کی خوشی ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے نام ٹوئٹ میں کی ہے۔ دلیپ کمار نے لکھا ہے کہ میں گھر جانے کے لیے بیتاب ہوں۔ ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں اور نرسوں کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے میری دیکھ بھال کی۔ واضع رہے کہ دلیپ کمار کو پندرہ ستمبر کو سینے میں بیچینی کی شکایت کے بعد ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
طبیعت بہتر ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اب گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ہسپتال میں دلیپ کمار سے ملنے امیتابھ بچن بھی پہنچے تھے جس کی خوشی دلیپ کمار نے ٹوئٹر پر ظاہر کی تھی۔ دلیپ کمار کا شمار بالی وڈ کے نامور فنکاروں میں کیا جاتا ہے۔
لوگ انہیں اداکاری کا دبستان کہتے ہیں۔ فلموں میں ان کی جذباتی اداکاری کے لیے انہیں شہنشاہ جذبات کا خطاب ملا تھا۔