ممبئی (جیوڈیسک) لیجنڈ اور دیو مالائی کردار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 93 برس کے ہو گئے ،انہوں نے اپنے فنی سفر میں قریباً 55 فلموں میں کام کیا۔
دلیپ کمار 11 دسمبر 1922 کو پشاور میں پیدا ہوئے ۔ ان کی پہلی فلم جوار بھاٹا 1944 میں ریلیز ہوئی جو باکس آفس پرناکام ہو گئی، بعد میں شوکت حسین رضوی نے انہیں اپنی سپرہٹ فلم جگنو میں بریک دیا۔ یہ فلم 1947 میں ریلیز ہوئی اس فلم میں نور جہاں ان کی ہیروئین تھیں۔
جگنو کے بعد دلیپ کمار نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، انہوں نے محبوب خان، نتن بوس، بمل رائے ، بی آر چوپڑا، یش چوپڑا اور سبھاش گھئی جیسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا۔