ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا انتالیس برس کی ہو گئیں۔ شملہ میں پیدا ہونے والی پریتی زنٹا نے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز انیس سو اٹھانوے میں کیا۔ اداکارہ فلم’ دل سے’ میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے جلوہ گر ہوئیں۔ دلکش مسکراہٹ والی پریتی کی بطور ہیروئن پہلی فلم سولجر سپر ہٹ بن گئی۔
ویرزارا، کل ہونا ہو، سلام نمستے، کوئی مل گیا، کبھی الوداع نہ کہنا پریتی کی معروف فلمیں ہیں۔
بالی وڈ کے بڑے اداکاروں کے مقابل جلوہ گر ہوئی۔ پریتی نے فلم فئیر ایوارڈ سمیت کئی اعزاز اپنے نام کیے۔ ہیپی اینڈنگ، بھیاجی سپرہٹ اور ہرپل اداکارہ کی آنے والی فلمیں ہیں۔