دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق

Dina

Dina

دینہ سے(جمیل احمد کھٹانہ سے) SSPO موٹر وے پولیس شہریار سکندر کی خصوصی ہدایات پر موبائیل ایجوکیشن یونٹ کے افسران انسپکٹر رانا نسیم عباس،انسپکٹر احسن اقبال اور بیٹ 6 سوہاوہ کے آپریشنل آفیسر انسپکٹر ملک اختر نواز نے سوہاوہ ٹول پلازہ کے نزدیک آئیل ٹینکرز کے ڈرائیوروں اور عملہ کو حادثہ کے بعد پیش آنیوالی صورتحال جیسا کہ آگ لگ جانا ،ہجوم کا اکھٹا ہو جانا اور زخمی ہو جانا وغیرہ سے درست انداز سے نبرد آزما ہونے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ،نیز ایسے موٹرسائیکل سوار جوکہ بغیر ہیلمٹ یا بیک ویو مِرر کے سفر کرتے ہیں انکو بھی بریف کیا گیا ،اس موقع پر پریس کلب دینہ کے صدر امجد محمود سیٹھی ،دینہ پریس کلب کے صدر عرفان محبوب ،سینئر صحافی رضوان سیٹھی اور محمد افضل نے بھی شرکت کی۔

——–
———-

دینہ (جمیل احمد کھٹانہ سے) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق، حادثہ کا شکار ہونیوالے شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ سر پر گہری چوٹوں کے باعث دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے قریب بوڑا جنگل کے مقام پر رات کی تاریکی میں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار ملک ارشد کو کچل ڈالا اور فرار ہو گیا ،لوگوں نے رات کے اندھیرے میں زخمی شخص کو دیکھا اور ہسپتال پہنچایا جہاں سے شدید زخمی حالت میں ملک ارشد کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز دم توڑ گیا۔

——–
———-

دینہ (جمیل احمد کھٹانہ سے)دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا حادثہ ،موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کیری ڈبہ جی ٹی روڈ پر اُلٹ گیا ،4طلبات سمیت 5افراد زخمی ،موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کی سمت سے آنے والا سکول ڈیوٹی کیری ڈبہ نمبری LEB-4410جب بائی پاس کے مقام پر پہنچا تو اچانک بائی پاس موڑ سے موٹر سائیکل سوار سامنے آگیا جس پر کیری ڈبہ کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگائی اور کیری ڈبہ اُلٹ گیا جس سے کیری ڈبہ میں سوار 4طلبات اور ڈرائیور زخمی ہو گئے ،موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔