ڈنگہ شہر اس وقت سب سے بڑی موذی لعنت نشہ اور منشیات کے نرغے میں

ڈنگہ : ڈنگہ شہر اس وقت سب سے بڑی موذی لعنت نشہ اور منشیات کے نرغے میں ، ہر گلی ، محلے ، سڑکوں پر نوجوان اس موذی بیماری میں مبتلا ، سکول ، کالج جانے والے نوجوان چرس اور ہیروئن کے عادی نظر آنے لگے ، گلی محلوں میں نشہ آور گولیوں کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے اور اس کام میں گذشتہ تین ماہ کے دوران ڈیڑھ سو فی صد اضافہ ہوا ہے جبکہ پولیس کی طرف سے اس موذی لعنت کے تدارک کے خلاف ڈیڑھ سو فی صد کاروائی کی بجائے پچیس فی صد بھی نظر نہیں آ رہی۔

کیونکہ جب ہر گلی محلے میں منشیات فروخت ہونا شروع ہو گئی ہے ، نوجوان نشہ پی رہے ہوں تو اس میں پولیس کا کردار تو سو فی صد متنازعے نظر آتا ہے اور اُن کی کاکردگی پر بھی سوالیہ نشان نظر آ رہے ہیں ، اس موذی لعنت سے گھروں کے گھر اُجڑتے نظر آنے لگے ، عوام الناس کا پر زور مطالبہ ہے کہ ڈی پی او گجرات بلا تفریق ، بغیر کسی دبائو کے اس لعنت کے خلاف آپریشن کروائیں ، اور اس آپریشن سے قبل ڈنگہ میں تعینات ملازمین سے بھی حلف لیا جائے کہ وہ پولیس کاروائی کو خفیہ رکھیں گے۔