ڈنگہ کی خبریں 15/2/2014

ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میںالیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے منظور ، اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرنے کا حکم عدالت نے دونوں اپیلوں میں اٹھائے گئے آئینی معاملات پر مخدوم علی خان اور خواجہ حارث کو عدالتی معاون مقرر کردیا اور ان سے رائے طلب کی تو چیف جسٹس کو بینچ کا حصہ ہونا چاہیے یانہیں۔
————————–
———————–
ڈنگہ :وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا ہر فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں ہے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پارلیمانی سیکرٹری وزارت دفاع و ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے اور عوام کے قائد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا ہر فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے اور قومی اتحاد اتفاق کیلئے اپوزیشن سمیت تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کیلئے اپوزیشن سمیت تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،ان کا ہر فیصلہ ملک و قوم کی بہتری اور خوشحالی کیلئے ہے انشاء اللہ مسلم لیگ ن عوامی اعتماد پر اترتے ہوئے ملکی مسائل کا حل بہترانداز میں کرنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔
————————–
———————–
ڈنگہ : واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے عمل کی نگرانی حکومت خود کر رہی ہے،آصف بلال لودھی DCO
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے عمل کی نگرانی حکومت خود کر رہی ہے،مارچ میں اس منصوبہ کا آغاز ہو گاانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے پروگرام کے تحت کروڑوں روپے کی لاگت سے ضلع گجرات کے15دیہات میں صاف پانی کیلئے اعلیٰ معیارکے 30 واٹر پلانٹ لگائے جائیں گے عوام کو صاف شفاف پانی کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے جدید اعلیٰ معیار کے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کئے جائیں گے،نشاندہی رواں ہفتے میں ہو گی،صاف پانی کی فراہمی کیلئے چھ ہزار آبادی پر مشتمل دیہات میں دو واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔
————————–
———————–
ڈنگہ : تاجروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلئے ہم متحد اور یکجان ہیں،حاجی شاہد محمود بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)شہر کی ممتاز تجارتی شخصیت و معروف سیاسی سماجی راہنما حاجی ٹریولز ڈنگہ کے چیف ایگزیکٹو حاجی شاہد محمود بٹ نے کہا ہے کہ تاجروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلئے ہم متحد اور یکجان ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ اپنی تاجر برادری کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تاجر برادری کی مکمل مشاورت سے فول پروف سسٹم متعارف کروائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم شہر کو ان کا گہوارہ اور جرائم سے پاک معاشرہ کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم اور عہد کرتے ہیں۔
————————–
———————–
ڈنگہ :معروف صحافی عبدالمجید پپو کے صاحبزادے ندیم احمد جٹ 23فروری کو شادی کے حسین بندھن میں بندھ جائیں گے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)روزنامہ ڈاک کے نمائندے عبدالمجید پپو کے صاحبزادے ندیم احمد جٹ 23فروری کو شادی کے حسین بندھن میں بندھ جائیں گے انکی دعوت ولیمہ کی پروقار دعوت ولیمہ کی تقریب24فروری کو پیراڈائز رمیرج ہال پر منعقد ہو گی۔
————————–
———————–
ڈنگہ :صاحبان علم کو کسی کی کردار کشی کرنا کسی طور پر زیب نہیں دیتا،خان محمدنواز
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی سماجی شخصیت خان محمد نواز نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبان علم کو کسی کی کردار کشی کرنا کسی طور پر زیب نہیں دیتا،انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی ورکر عوامی مسائل کے حل کیلئے تھانہ سمیت دیگر اداروں میں جا ناکوئی جرم نہیں ہے ذاتی مفاد کی بناء پر کسی پر گھٹیا الزام لگانا کسی طور پر درست نہیں جھوٹے پراپیگنڈہ کا جواب دینے کی بجائے اپنا قانونی و آئینی و اخلاقی حق محفوظ رکھتے ہیں۔
————————–
———————–
ڈنگہ : کھاد کی فراہمی اور بلیک میں فروخت کی روک تھام کیلئے کھادوں کے ریٹس کا تعین کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محکمہ زراعت نے زمینداروں کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی اور بلیک میں فروخت کی روک تھام کیلئے کھادوں کے ریٹس کا تعین کر دیا اور تمام ڈسٹری بیوٹرز کھاد کو ہدایت کی ہے کہ وہ نہ صرف مقررہ نرخوں پر کھاد فروخت کرنے پر بلکہ کریداری کا مکمل ریکارڈ رکھیں،اور کیش میموپر خریدارکا نام پتہ درج کریں،ڈی اوزراعت و ڈپٹی کنٹرولر فرٹیلائزر محمد صدیق کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
————————–
———————–
ڈنگہ :خطیب انقلاب استاذ العلماء مولانا قاضی کفایت اللہ کی سرکردگی میں عقیدہ تحفظ ختم نبوت آج مرکزی جامع مسجد اقصیٰ ڈنگہ میں منعقد ہو ئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)خطیب انقلاب استاذ العلماء مولانا قاضی کفایت اللہ کی سرکردگی میں عقیدہ تحفظ ختم نبوت آج مرکزی جامع مسجد اقصیٰ ڈنگہ میں منعقد ہو ئی سابق جسٹس وفاقی شرعی عدالت پاکستان پروفیسر ڈاکٹر علامہ خالد محمود،مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی خصوصی خطاب فرمایا،قاضی مطیع اللہ سعیدی ،صاحبزادہ قاضی امداد اللہ نے نقابت کے فرائض سر انجام دیئے بڑی تعداد میں مسلمان اسلام نے شرکت کی۔
————————–
———————–
ڈنگہ : اسلم بسوی کے فرزند ارجمند فرحان اسلم بسوی21فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)رضوان اسلم،ندیم بسوی،محمد سلیم بسوی،عمران بسوی،طارق بسوی،مہندی بسوی،اشرف سوی بھائی،اجمل بسوی،صلاح الدین بسوی کے کزن سابق کونسلر بلدیہ ڈنگہ ممتاز سیاسی سماجی شخصیت اسلم بسوی کے فرزند ارجمند فرحان اسلم بسوی21فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے محمد اسلم بسوی اور انکی فیملی کی سرکردہ شخصیات محمد سلیم مہندی خاں ،میاں صلاح الدین،حبیب اللہ،مہر اشرف،میاں اسلم،میاں ارشد،میاں عبدالخالق،میاں سلیم ،نصر الدین،قمر شہزاد،شہریار ندیم، بلال، ابوبکر عثمان مہندی، مہمانوں کا استقبال کریں گے۔
————————–
———————–
ڈنگہ:ملک میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے سیاسی جماعتوں کا متفق نہ ہونا بدقسمتی ہے،چوہدری محمداقبال منج
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)جٹ راجپوت اتحاد ڈنگہ کے سربراہ اور ممتاز تجارتی شخصیت الحاج چوہدری محمد اقبال منج نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے سیاسی جماعتوں کا متفق نہ ہونا بدقسمتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارا اذلی دشمن بھارت ڈیمز بنا کر ہمارے پانیوں پر قابض ہے جس کے باعث پاکستان کے کھیت بنجر ہو رہے ہیں،جبکہ سیاسی قائدین آپس میں نبرد آزما ہیں،پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے اگر ہماری قومی قیادت نے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں فیصلے نہ کئے تو اانے والی نسلیں انہیں ہر گز معاف نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ آئندہ ملکوں کے درمیان پانی پر جنگیں ہونگی،جبکہ برصغیر میں تو ایسی صورحال آنے والے ایام میں ہوتی نظر آرہی ہے،اس لئے حکمران اور تمام سیاسی جماعتیں ہوش کے ناخن لیں اور اپنی سیاست چمکانے کیلئے پاکستان کو بنجر اور تاریکی مین جانے سے بچائیں اور اپنا قومی فریضہ سر انجام دیتے ہوئے فوری طور پر کالا باغ ڈیم تعمیر کرائیں۔
————————–
———————–
ڈنگہ :حکومت نے پالیسی سازی اور علیٰ انتظامی عہدوںپر ترقی دینے کی باقاعدگی پر مبنی چالیس سالہ پرانے نظام کے خاتمہ کا فیصلہ کر لیا
ڈنگہ(محمدبلال حمدبٹ)حکومت نے صوبوں سے مشاورت کے بعد قانونی طور پر عہدوںکو محفوظ رکھے بغیر صوبائی وفاقی سطح پر پالیسی سازی اور اعلیٰ انتظامی عہدوں پر ترقی دینے کی بے قاعدگی پر مبنی چالیس سالہ پرانے نظام کے خاتمہ کا فیصلہ کر لیا ہے،یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے روشنی میں کیا گیا ہے۔
————————–
———————–
ڈنگہ : انشاء اللہ جون2014ء تک ضلع گجرات کا تمام ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا،ڈی سی او گجرات
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ انشاء اللہ جون2014ء تک ضلع گجرات کا تمام ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ کے کمپیوٹرائزڈ ہونے کے بعد کوئی بھی شخص بیس منٹ میں فرد حاصل کر سکے گا انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات کے ایک ہزار سے زائد دیہات میں سے785ریونیو حلقوں میں بندوبست اراضی مکمل ہو چکا ہے جس میں سے619حلقے کمپیوٹرائزڈ ہو چکے ہیں۔
————————–
———————–
ڈنگہ :دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ویلن ٹائن ڈے جوش و جذبہ سے منایا گیا،مذہبی حلقوں کی مذمت
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ویلن ٹائن ڈے جوش و جذبہ سے منایا گیا اس دن کی مناسبت سے متعدد مقامات پر تقریبات منعقد ہوئی جبکہ لوگوں کی اکثریت بالخصوص نوجوان لڑکے لڑکیوں نے اپنے چاہنے والوں کو سرخ گلاب کے پھول سمیت قیمتی کارڈ دیگر قیمتی تحائف دے کر ان سے اپنی چاہت کا اظہار کیا اس روز سرخ گلاب کے پھول نایاب ہو جاتے ہیں،دوسری جانب مذہبی حلقوں نے اسے غیر اسلامی فعل قرار دے کر اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس اقدام کو بے راہ روی سے تعبیر کیا یہ مسلمانوں کو زیب نہیں دیتا۔
————————–
———————–
ڈنگہ:پنجاب اسمبلی نے گذشتہ روز مسودہ قانون کمیشن برائے مقام نسواں پنجاب2014ء منظور کرلیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب اسمبلی نے گذشتہ روز مسودہ قانون کمیشن برائے مقام نسواں پنجاب2014ء منظور کرلیا ہے،اپوزیشن کی جانب سے تمام ترامیم اکثریت رائے سے مسترد کر دی گئیں۔
————————–
———————–
ڈنگہ :ناجائز تجاوزات کے مرتکب26کے قریب دکانداروں کوگذشتہ روز 22ہزار روپے جرمانے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ٹی او آر چوہدری نوید اشرف وڑائچ نے گذشتہ روز ناجائز تجاوزات کے مرتکب26کے قریب دکانداروں کو 22ہزار روپے جرمانے کئے جبکہ کچھ کو وارننگ بھی دی ہے۔ عوامی حلقوں نے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
————————–
———————–
ڈنگہ:ملک بھر میں یوٹیلٹی بلز پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں دو روپے کلو کی شرح سے اضافہ کرنے کا فیصلہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ملک بھر میں یوٹیلٹی بلز پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں دو روپے کلو کی شرح سے اضافہ کرنے کا فیصلہ جبکہ چائے کی قیمت میں دو سے پانچ فیصد تک کمی موقع ہے۔
————————–
———————–