ڈنگہ کی خبریں 11/12/2013
Posted on December 12, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈنگہ :یو نیورسل ہیو من رائٹس آرگنائز یشن ضلع گجرات کا ہنگا می اجلاس ۔شعبہ خواتین گوجرانوالہ کی جنرل سیکر ٹری نبیلہ بٹ کو تنظیم سے برطرف کرنے کا فیصلہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) یو نیورسل ہیو من رائٹس آرگنائز یشن ضلع گجرات کا ہنگا می اجلاس ۔شعبہ خواتین گوجرانوالہ کی جنرل سیکر ٹری نبیلہ بٹ کو تنظیم سے برطرف کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی علمبر دار عا لمی تنظیم یو نیو رسل ہیو من رائٹس آرگنائز یشن ضلع گجرات کا ہنگا می اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر UHROگجرات سید زمان حسین شاہ پرنسپل آفس گجرات میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری ،ڈاکٹر فیا ض اختر ،ریحانہ کو ثر ،چوہدری آسیہ نو رین گجر ،ڈاکٹر فیا ض حسین خان ،تسنیم کو ثر نجمہ یا سمین ،عذرا رزاق ، محسن بشیر ،عثما ن ظفر ،حا مد شہزاد ،اشتیاق حسین شاہ ،سید نذیر حسین شاہ ،راجہ محمد عر فان ،طارق سعید ،مزمل حسین اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیاض حسین خا ن نے کہا کہ سندس فائو نڈیشن گجرات کی ملازمہ نبیلہ بٹ کو تنظیم میں اس لیے شامل کیاگیا تھا کہ وہ خوا تین کے مسا ئل حل کروا سکے ۔مگر نبیلہ بٹ نے تنظیم کے نام پر کرپشن ،فراڈ اور نو سر بازی شروع کر دی ،اسے ہر ممکن وارننگ دی گئی مگر وہ با ز نہ آئی ۔یہ ہی نہیں بلکہ اس نے نو جوان لڑکیوں کے ناجا ئز حمل بھی گرا نا شروع کر دیئے جو کہ انسانیت کا قتل ہے ۔اجلاس میں اتفاق رائے سے نبیلہ بٹ کو برطرف کر کے اس کی بنیا دی رُ کنیت منسوخ کر دی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ نواحی گائوں جانو چک کے قریب موٹر سائیکل کو سرکاری ہائی لکس کی ٹکر کے نتیجہ میںموٹرسائیکل سوار جاں بحق اور اُس کی اہلیہ شدید زخمی،تفصیلات
ڈنگہ (محمد بلال حمد بٹ)ڈنگہ نواحی گائوں جانو چک کے قریب موٹر سائیکل کو سرکاری ہائی لکس کی ٹکر کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور اُس کی اہلیہ شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق ڈنگہ کے نواحی گائوں جانو چک کے قریب چھنی مست کے رہائشی محمد افضل ولد اللہ دتہ اپنی بیوی رضیہ بی بی کے ساتھ موٹر سائیکل نمبرMBK-6911 پر پاہڑیانوالی کی طرف جارہے تھے کہ جانوچک کے قریب یو ٹرن لینے لگے تو پیچھے سے آنے والی محکمہ ٹیلی فون کی ہائی لکس نمبرGAJ/1026نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں محمد افضل موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی اہلیہ رضیہ بی بی شدید زخمی ہوگئی جس کو ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ منتقل کیاگیا،رضیہ بی بی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر گجرات عزیز بھٹی ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری ماجد محمود امیدوار برائے چیئر مین یو سی وڑائچانوالہ کو ہر ممکن اقدام کر کے کامیابی سے ہمکنار کریں گے،چوہدری سلیمان وڑائچانوالہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )ناروے میں مقیم ممتاز زمیندار کمانڈر چوہدری سلیمان الیاس وڑائچانوالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری ماجد محمود امیدوار برائے چیئر مین یو سی وڑائچانوالہ کو ہر ممکن اقدام کر کے کامیابی سے ہمکنار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری ماجد محمود منجھے سیاستدان ہیں اور وہی یونین کونسل وڑائچانوالہ کے تمام مسائل کے فوری حل کو ممکن بنانے کی ہمت رکھتے ہیں،ہم ان کی جیت کو یقینی بنائیںگے ، بلدیاتی انتخابات میں عوامی طاقت سے عوامی انقلاب آنا چاہیے تا کہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہو سکے، ہم کرپشن سے پاک اور صاف ستھری قیادت سے لوگوں کو روشناس کروا رہے ہیں اور یو سی وڑائچانوالہ کی مختلف برادریوں نے انکی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ، اور انشاء اللہ 30 جنوری کا دن ان کی جیت کا سورج لے کر طلوع ہو گی ۔چوہدری ماجد محمود کی جیت یو نین کونسل وڑائچانوالہ کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی کی علامت ہو گی ۔ہم ان کی جیت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ امیدوار چیئرمین چوہدری ماجد محمودوڑائچانوالہ اور امیدوار وائس چیئرمین چوہدری محمدعارف مہر بھلیسرانوالہ کے تمام پینل کو کامیاب کرانے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیں گے ، ہم کرپشن سے پاک اور صاف ستھری قیاد ت کو آگے لا رہے ہیں ہمارا خاندان بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد نمود و نمائش کرنا نہیں بلکہ حلقہ کی غیور اور باشعور عوام میں خدمت کر کے عوام کا معیارِ زندگی بہترین کریں گے اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، انشاء اللہ وہ دِن دور نہیں جب عوام کے تعاون اور دُعائوں سے یونین کونسل وڑائچانوالہ کے چیئرمین منتخب ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : یو سی چک جانی سے امیدوار برائے چیئرمین میاں طارق محمود آف ڈھلیان شریف ہی تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار ہونگے،میاں ماجد محمو آف ڈھلیان
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ ) انگلینڈ میں مقیم ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت میاں ماجد محمود آف ڈھلیان شریف نے گذشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ یو سی چک جانی سے امیدوار برائے چیئرمین میاں طارق محمود آف ڈھلیان شریف ہی تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار ہونگے ، اُنہیں دوستوں عزیزوں ، اور مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد کی نمایاں حمائت حاصل ہے اور انشاء اللہ کامیابی میں میاں ماجد محمود کا پہلا نمبر ہو گا، دوستوں ،عزیزوں اور محلہ داروں کے بے حد اصرار پر بطور چیئرمین الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور کامیاب ہو کرنہ اپنی یونین کونسل چک جانی کو ماڈل بنائیں گے ، میاں طارق محمود آف ڈھلیان غریب خاندانوں ،بے روز گار لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کی فراہمی کے بہتر اقدامات کی کوشش کریں اور غریب ،متوسط طبقہ کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ انشاء اللہ اُن کے منتخب ہونے کے بعد جلد خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عوام کی بے لوث خدمت ہمارا شیوہ ہے،چوہدری طارق اعوانہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) عمر چک کے ممتاز زمیندار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل کرنانہ چوہدری طارق اعوانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا شیوہ ہے ، ہمارا بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کے عوض مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ، میں نے یونین کونسل کرنانہ کے عوام کے دُکھ محسوس کرتے ہوئے سیاست میں حصہ لے رہا ہوں اور بھر پور کامیابی حاصل کر کے یونین کونسل کرنانہ کی حالت سنواریں گے ، عوامی اعتماد ہمارے لیے باعث فخر ہے ، اُنہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب میں ہم بھر پور کامیابی حاصل کریں گے۔ اور ہمارا پورا پینل مخالفین کو شکست سے دو چار کر دے گا، عوام کی خدمت کا عزم لے کر سیاست کے میدان میں عرصہ دراز سے ہیں یونین کونسل کرنانہ کی عوام نے ہر موڑ پر ہمارا بھر پور ساتھ دِیا ہم اُن کے تہہ دِل سے ممنون و مشکور ہیں ، ہمارا پینل جہاں بھی جاتا ہے یونین کونسل کرنانہ کی عوام ہمیں آنکھوں پر بٹھاتے ہیں ، عوام موروثی اور علاقائی سیاست سے اُکتا چکے ہیں ، انشاء اللہ تعالیٰ ہم حلقہ کی عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل کرنانہ کی عوام فتح کا تاج ہمارے سر پر رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں ماجد محمود آف ڈھلیان شریف انگلینڈ سے 16 دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) انگلینڈ میں مقیم ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت شیل پٹرولیم ڈنگہ کے منیجنگ ڈائریکٹر میاں ماجد محمود آف ڈھلیان شریف انگلینڈ سے 16 دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور وہ اپنے بھائی امیدوار برائے چیئرمین میاں طارق محمود کی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں وطن واپس آ رہے ہیں ، اُنہوں نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطن واپس پہنچتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ گذشتہ روز 11/12/13کے تاریخی یادگار دن کو ہوئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)تاریخی و متنازعہ فیصلوں سے مقبول ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ گذشتہ روز 11/12/13کے تاریخی یادگار دن کو ہوئی، اس طرح عدالتی تاریخ کا اور باب بند ہو گیا،عدلیہ کی نافرمانی کی صورت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو گھر بھیج دیا جبکہ دوسرے وزیراعظم تاحال رینٹل پاور کیس بھگت رہے ہیں حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر تاریخی فیصلے کئے۔امریکی نیشنل لاء جنرل نے لائر آف 2007ء کے عوام 10مئی2008ء میںسائوتھ ایسٹر یونیورسٹی نے ڈاکٹر آف لاء کی ڈگری ،اعزازی ممبر شپ ایسوسی ایشن آف دی بار آف سٹی نیویارک سمیت دیگر ایوارڈ بھی حاصل کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہم میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں ، انشاء اللہ پوری قوت سے بلدیاتی الیکشن لڑیں گے،ریاض احمد بٹ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ))ریاض احمد بٹ امیدوار برائے جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی ڈنگہ وارڈ نمبر 1 اپنی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں ، انشاء اللہ پوری قوت سے بلدیاتی الیکشن لڑیں گے اپنے ووٹرسپورٹرز کا تحفظ کریں گے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اگر آپ لوگوں کی دعائوں سے اللہ تعالیٰ نے مجھے عزت بخشی تو بلا امتیاز عوامی خدمت کا سفر جاری رکھوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ::بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہوتے ہی سرگرمیوں میں تیزی آچکی ہے ڈیرے پھرسے آباد ہونا شروع ہو گئے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہوتے ہی سرگرمیوں میں تیزی آچکی ہے ڈیرے پھرسے آباد ہونا شروع ہو گئے گذشتہ روز اوررات گئے تک صلاح ومشورے جاری رہے اور ڈیروں پر چائے،مٹھائی اور مونگ پھلی کے دور بھی شروع ہو چکے ہیں امیدوار مہم کے لئے حکمت عمل بنا کرووٹ حاصل کرنے میںمصروف ہیںاپنے دیرینہ دوستوں اور ساتھیوں سے مشورے بھی لے رہے ہیں اس موقع پر کئی نئے امیدواربھی لنگوٹ کس لئے ہیں اور الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پرتول رہے ہیں امیدواروں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جو کہ مسلم لیگ ن،PTIاور مسلم لیگ ق پلیٹ فارم پر الیکشن لڑنے کو تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :وارڈ نمبر1کے جنرل کونسلر کے امیدوار ریاض احمد بٹ کی دھڑ ادھڑ حمایت کی وجہ سے دن بدن ان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)وارڈ نمبر1کے جنرل کونسلر کے امیدوار ریاض احمد بٹ کی دھڑ ادھڑ حمایت کی وجہ سے دن بدن ان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس وارڈ میں امیدوار برائے سابق صوبائی اسمبلی کے بھائی چوہدری اخلاق احمد رنیاں اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود کے بھائی میاں امجدمحمود بھی مقابلہ پہ ہیں لیکن ریاض احمد بٹ مضبوط ترین امیدواروں کے حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور انہیں عوام کی جانب سے بھر پور پزیرائی مل رہی ہے،اگر انہوں نے اسی طرح ڈور ٹو ڈور مہم اور عوامی رابطے جاری رکھے تو کامیابی انشاء اللہ ان کا مقدر بنے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہم بکنے والے نہیں ہیں اورہم کامیاب ہوکر اپنی وارڈ نمبر 8کو مثالی بنائیں گے،ماجد عدالت بٹ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)ماجد عدالت بٹ امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر8میونسپل کمیٹی نے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم بکنے والے نہیں ہیں اورہم کامیاب ہوکر اپنی وارڈ نمبر 8کو مثالی بنائیں گے ہم صرف اورصرف خدمت خلق کیلئے الیکشن لڑرہے ہیں میرے دراوزے عوام کیلئے چوپیس گھٹنے کھلے ہیں اورہم کامیاب ہوکر دوستوں سے وفا کرنے والے ہیں منافقت کی سیاست ہم نہیں کرتے جوکہتے ہیں کرکے دیکھ تے ہیں انشاء اللہ کامیابی ہمارامقدربنے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب ایجوکیشن نے پنجم اورآٹھویں کے امتحانات کے ڈیٹ شیٹ جاری کردی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )پنجاب ایجوکیشن نے پنجم اورآٹھویں کے امتحانات کے ڈیٹ شیٹ جاری کردی،سالانہ امتحانات 6فروری سے شروع ہونگے 6فروری کو سائنس اوراردو کاپیپر ہوگا 7فروری کوریاضی 8فروری کو اسلامیات اور9فروری کو انگلش کا پیپر ہوگا آٹھویں کے امتحانات 11فروری کو سائنس اوراردوکے پییر سے شروع ہونگے 12فروری اسلامیات 13فروری کو انگلش اور 14فروری کوریاضی کا پییر ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محلہ بگھی پورہ اور محلہ چوہاں کی سرکردہ شخصیات کا میاں اسلم اور میاں مظہر اقبال کی حمایت میں عظیم الشان اکٹھ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گذشتہ روز محلہ بگھی پورہ اور محلہ چوہاناں کی تمام سرکردہ برادریوں اور معتبر شخصیات کا شہر کی ہر دل عزیز اور معتبر شخصیت سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر3 میاں محمد اسلم اورسابق کونسلر امیدوار کونسلر وارڈنمبر2 میاں مظہر اقبال کی حمایت میں عظیم الشان تاریخ ساز اکٹھ عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر نے میاں برادران کی ببانگ دہل حمایت کا اعلان کر دیا میونسپل کمیٹی ڈنگہ بنائو کمیٹی تحریک کے کنوینئر میاں محمد اسلم اور میاں مظہر اقبال اپنے سپورٹرز کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے تو سینکڑوں افراد نے ان کا والہانہ استقبال کیا انہیں پھولوں کے ہاروں سے لاد دیا اور ان پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیںمیاں محمد اسلم،میاں مظہر اقبال کی حمایت میں منعقدہ تاریخی انتخابی اکٹھ میں حاجی محمد نواز،حاجی منور حسین،حاجی میاں رشید احمد،عبدالرحمن نواز،حاجی خضر حیات چوہان،حاجی نذیر احمدچوہان،حاجی شرافت حسین چوہان،سفیان عرف سنی چوہان،زاہد انور بٹ،جمیل چوہان،سہیل چوہان،میاں عمران ایڈووکیٹ ،میاں خادم حسین،میاں محمد اشرف،میاں کامران ادریس،میاں سخاء محمد،فوجی محمداسلم بٹ،محمد انور کھوکھر،حیات انصاری،فوجی شریف کھوکھر،لیاقت کھوکھر،ریاض کھوکھر،یونس چوہان،انصر چوہان،اللہ دتہ کھوکھر،صفدر بٹ،عادل خان ،غلام حسین،مرزا اکرم،شہزاد نذیر منہاس،محمد ریاض مغل،محمد فیاض،فرحت بھٹی،اشرف بھٹی،مرزا ساجد محمود،ذوالفقار احمد،ملک عبدالقیوم،مرزا مدثر،منیر احمد،خالد حسین،ناصر نزیرفیصل نذیر اورنگزیب ارسلان احمد،مستری نذیر احمد،زاہد انور بٹ،بشارت علی،سرفراز چوہان،محمد اکرم پپو،شہزاد چوہان،سکندر چوہان،لیاقت کھوکھر،محمد تصور کھوکھر،غلام حسین،مرزا محمد افضل،عمر ریاض ،منور حسین،سید مشرف حسین،محمد فاضل مغل،محمد یونس مغل،محمد شریف فضل حسین،محمد افضال محمد شریف،طارق صوبیدار،چوہدری محمد شکیل منج،ڈاکٹر بلا ل احمد،محمد اقبال بٹ،حکیم زاہد حسین،ملک جمشید بٹ،نذر حسین،غلام احمد گجر،فیصل نذیر،مرزا مدثر،نذیر احمد،محمد رفیع بٹ،مرزاقاسم،منیر احمد،مظہر بھٹی،خالد حسین،ناصر نذیر،فیصل نذیر،اورنگزیب ارسلان جنید،مستری نذیر احمد،مستری عبدالقادر،ماجد جٹ،اویس رفیق جٹ،حسین جٹ،سید مذمل حسین شاہ،سید جعفر حسین شاہ،سید یاسر شاہ،محمدصدیق،ملک عبدالقیوم،میاں رشیداحمد،غلامرسول بھٹی،تنویر بھٹی،عمران چوہان،رانا نذیر سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور میاں محمد اسلم،میاں مظہر اقبال کی بھرپور مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ شہر کی غیور عوام کی عظمت کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں،جنہوں نے ہمیشہ ہم پر اظہار اعتماد کیا،میاں محمد اسلم
اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم اور عوامی دعائوں سے ہمیں یہ مقام و مرتبہ ملا،ہم نے خلوص دل سے عوام کی تقویض کردہ ذمہ داریوںکو ایمانداری اور دیانتداری سے سر انجام دیا اور عوام کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کر کے دکھایا،انشاء اللہ ہمارے ہوتے ہوئے ہمارے شہر کی بہادر اور غیور عوام کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،ہم نے ہمیشہ صاف ستھری اور صاف شفاف خدمت خلق کے سچے جذبوں کے تحت سیاست کی اور انشاء اللہ عوامی طاقت سے آئندہ بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رکھنے کا عزم اور عہد کرتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا،پنجاب میں بلدیاتی الیکشن30جنوری کوہونگے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات30جنوری کو ہونگے،کاغذات نامزدگی 20سے27 دسمبر تک وصول کئے جائیں گے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں کاغذات نامزدگی 20سے27دسمبر تک وصول کئے جائیں گے ان کی جانچ پڑتال تیس دسمبر2013ء سے جنوری2014تک ہو گی جبکہ امیدوار8سے 11جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے امیدواروں کی حتمی فہرست13جنوری کو جاری کی جائیں گی پولنگ تیس جنوری کو ہو گی جبکہ سرکاری نتائج کا اعلان2فروری2014ء کو کیا جائے گا ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب بھر میں سرکاری ملازمین کے تقرر اور تبادلوں پر فوری طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے پنجاب بھر میں انتخابی فہرستیں منجمند کر دیں،وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب،انتخابی حلقوں میں دورے بھی نہیں کر سکیں گے،انتظامیہ کی جانب سے وزراء کو پروٹوکول ڈیوٹی دینے پر بھی پابند ی ہو گی،نئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا پہلے فیس جمع کرانے والوں سے دوبارہ فیس وصول نہیں کی جائے گی ریٹرننگ آفیسر کو چھٹی کے روز بھی دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،کاغذات نامزدگی متعلقہ تاریخوں کو صبح8بجے سے4بجے شام تک وصول کئے جائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قرضہ سکیم نوجوانوں کیلئے انمول تحفہ ہے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزارت دفاع کے پارلیمانی سیکرٹری اور حلقہ این اے 106سے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے اخبار نویسوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قرضہ سکیم نوجوانوں کیلئے انمول تحفہ ہے،انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نے یوتھ بزنس لون کا اجراء کر کے بہت بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے،نوجوان آسان شرائط پر قرضے حاصل کر کے کاروبار کر کے باوقار زندگی گزار سکیں گے،انشاء اللہ نوجوانوں کو قرضے میرٹ پر دیئے جائیںگے،میاں محمد نواز شریف کی حکومت نے نوجوانوں کو میرٹ پر قرضوں کی فراہمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے جو پالیسی مرتب کی ہے،اس سے ملک میں جہالت بے روزگاری ،غربت کا خاتمہ یقینی ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سی این جی سٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند، گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سی این جی سٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند، گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی سوئی نادرن گیس نے آج سے پنجاب خیبر پختونخواہ میں سی این جی گیس اسٹیشنز تمام صنعتی یونٹوں اور کیپٹوہائوسز کو گیس فراہمی غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا علان کر دیا ہے،موسم سرما کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر گھریلو صارفین کو ترجیحاً گیس فراہم کرنے کیلئے سی این جی گیس سٹیشنز صنعتوں کو گیس بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا گیس کا شارٹ فال ایک ہزار معکب کیوبک فٹ تک پہنچ گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک بھر میں شہریوں کو دس سال کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی باقاعدہ طور پر منظوری دے دی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک بھر میں شہریوں کو دس سال کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی باقاعدہ طور پر منظوری دے دی،اب شہریوں کو آج سے دس سال کیلئے پاسپورٹ کا اجراء شروع ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی نوجوانوں کیلئے قرضہ سکیم کے شروع ہوتے ہی لاکھوں نوجوانوں نے نیشنل بنکوں سمیت کمپیوٹرز سے لاکھوں فارم کو ڈائون لوڈ کر لیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی نوجوانوں کیلئے قرضہ سکیم کے شروع ہوتے ہی لاکھوں نوجوانوں نے نیشنل بنکوں سمیت کمپیوٹرز سے لاکھوں فارم کو ڈائون لوڈ کر لیا،نوجوانوں نے اس سکیم میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اس سلسلہ میں بنکوں میں زبردست رش رہا،بزنس لون سکیم کوارڈی نیٹر ماروی میمن ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محکمہ ڈاک نے الیکڑانک منی آرڈر سسٹم کے دائرہ کار کو ملک بھر میں توسیع دے دی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محکمہ ڈاک نے الیکڑانک منی آرڈر سسٹم کے دائرہ کار کو ملک بھر میں توسیع دے دی،پچاس سے 600روپے کے چارجز کے ساتھ دو ہزار سے ایک ہزار روپے تک رقوم اب کہیں بھی منتقل کی جا سکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا،گذشتہ روز تولہ سونے کی قیمت میں دس روپے کمی سے 51ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عوام کے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کی قرضہ سکیم نوجوانوں کی قسمت بدل دیگی،میاں طارق محمود
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ایم پی اے میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ عوام کے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کی قرضہ سکیم نوجوانوں کی قسمت بدل دیگی،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نوجوانوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے قرضہ سکیم شروع کر کے ان کے دل جیت لئے ہیں اس سکیم سے نوجوانوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ہیں اور انکے چہروں سے مایوسیوں کے بادل چھٹنے کی امید پیدا ہو گئی ہے،حکومت کی طرف سے عوام کی تقدیر بدلنے کے عملی اقدام سے بے روزگارنوجوان برسرروزگار ہو کر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں گے،اس اقدام سے ملک میں بے روزگاری غربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی جبکہ ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے پھرنے والے نوجوانوں کو باوقار روزگار میسر آئے گا،میاں نواز شریف جب بھی برسراقتدار آئے انہوں نے عوام کی قسمت بدلنے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے مختلف سکیموں کا اجراء کیا جس کے مثبت اثرات مرتب ہو ئے،ییلو کیپ سکیم گرین ٹریکٹر اور سستی روٹی سمیت دیگر سکیمیں انکی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اپنے آبائو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سچے اور پرخلوص جذبوں کے ساتھ میدان سیاست میں آئے ہیں،چوہدری محمد الیاس
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق سیکرٹری و سابق کونسلر بلدیہ ڈنگہ چوہدری رحمت خاں مرحوم کے پوتے اور چوہدری محمد الیاس کے صاحبزادے اور میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی وارڈ نمبر11سے امیدوار برائے کونسلر چوہدری شاہد الیاس نے کہا ہے کہ اپنے آبائو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سچے اور پرخلوص جذبوں کے ساتھ میدان سیاست میں آئے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم اپنی وارڈ نمبر11کی عوام کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ مارے خاندان پر اظہار اعتماد کیاانشاء اللہ نسل در نسل خدمت خلق کیلئے کام کر رہے ہیں اور انشاء اللہ کرتے رہیں گے وقت کے ساتھ ساتھ ہمارا اور عوام کا رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال کی خصوصی کاوش سے 62.5لاکھ روپے کی لاگت سے تھانہ روڈ کی تعمیر زوروشور سے جاری
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال کی خصوصی کاوش سے 62.5لاکھ روپے کی لاگت سے تھانہ روڈ کی تعمیر زوروشور سے جاری تھانہ روڈ کی تعمیر سے شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے مین مدد ملے گی،عوامی سماجی تجارتی حلقوں نے چوہدری جعفر اقبال کو خراج تحسین پیش کیاعوامی سماجی تجارتی حلقوں کا تھانہ روڈ کی تعمیر کا مطالبہ چلا آرہا تھا چوہدری جعفر اقبال نے سڑک کی تعمیر شروع کروا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سابق ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول ڈنگہ ماسٹر محمد صالح طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز ماہر تعلیم ماسٹر محمداکرم ساقی کے بھائی اور بلال صالح ،وقاص صالح ،نعیم صالح ،وسیم صالح کے والد محترم ممتاز ماہر تعلیم سابق ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول ڈنگہ ماسٹر محمد صالح طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،انکی نما زجنازہ دن دس بجے موضع سویہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :خواجہ ارسلان احمد تیرہ دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)خواجہ خرم شہزاد،خواجہ حسن شہزاد کے بھائی،حاجی خواجہ عبدالخالق کے صاحبزادے خواجہ ارسلان احمد تیرہ دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے،خواجہ ارسلان احمد کی شادی خانہ آبادی لالہ موسیٰ کے مظفر علی کی صاحبزادی ماریہ ظفر سے ہو گی،بارات تیرہ دسمبر بروزجمعتہ المبارک کو تین بجے رائل پیلس میرج ہال میں ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : انشاء اللہ عوامی محبتوں کا قرض انکی بے لوث خدمت سے اتاریں گے،چوہدری ساجد محمود
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی وارڈ نمبر7سے عوامی خدمت کے علمبردار اور امیدوار چوہدری ساجد محمود نے کہا ہے کہ انشاء اللہ عوامی محبتوں کا قرض انکی بے لوث خدمت سے اتاریں گے،انہوں نے کہا کہ ہم اپنی وارڈ کے بہادر اور غیور عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر اظہار اعتماد کیا عوام کا پیار محبت ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ہم عوامی محبت کے اثاثہ کی ہر قیمت پرحفاظت کریں گے اور شب و روز انکی خدمت کر کے انکی پرخلوص محبتوں کا جواب دیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : محلہ شاہ سوار محلہ مغل پورہ میں آئے روز ہوائی فائرنگ سے عوام عاجز آگئے،صفدر اقبال مغل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی سماجی شخصیت صفدر اقبال مغل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محلہ شاہ سوار محلہ مغل پورہ میں آئے روز ہوائی فائرنگ سے عوام عاجز آگئے،انتظامیہ نوٹس لے،انہوں نے کہا کہ حویلی نولکھا کے قریب روزانہ سرشام نامعلوم افراد اندھا دھند فائرنگ کر تے ہیں جس میں علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیاہے ہماری اعلیٰ حکام اور انتظامیہ سے پر زور اپیل ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ایسے شرپسند عناصر کی سرکوبی کی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : انسانیت کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہوں،حاجی شاہد محمود بٹ ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف سماجی و سیاسی شخصیت امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر5میونسپل کمیٹی ڈنگہ حاجی شاہد محمود بٹ نے کہا ہے کہ انسانیت کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہوں انہوںنے کہا کہ حلقہ کے عوام سے ہمارا سیاسی نہیں ذاتی تعلق اور رشتہ ہے،اور حلقہ کے عوام ہمارے خاندان کی مانند ہیں ہم ان کی ہر قسم کا تحفظ کریں گے اور اس کیلئے کبھی بھی سستی نہیں کریں گے اور حلقہ کے عوام ہی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں انشاء اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گیاورکامیاب ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عوام سے تعلق موسموں کا پابند نہیں برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اپنانصب العین ہے،چوہدری پرویز احمد گجر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف سماجی و سیاسی شخصیت امیدوار کونسلر میونسپل کمیٹی ڈنگہ وارڈنمبر7چوہدری پرویز احمدگجر نے کہا ہے کہ عوام سے تعلق موسموں کا پابند نہیں برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اپنانصب العین ہے اور ہماری خدمت سے عوام آگاہ ہے اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو پہلے سے بڑھ کر عوامی خدمت کروں گاسیاست میں صرف عوام کامفاد عزیز اور مقدم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : خدمت خلق کاجذبہ لے کر میدان سیاست میں آیا ہوں اور اس کی تکمیل ہر ممکن کروں گا،چوہدری ساجدمحمود
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف سیاسی و سماجی و عوامی خدمت گار امیدوار کونسلر وارڈنمبر7میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری ساجدمحمودنے کہا ہے کہ خدمت خلق کاجذبہ لے کر میدان سیاست میں آیا ہوں اور اس کی تکمیل ہر ممکن کروں گا،چاہے کتنے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے انہوںنے کہا کہ وارڈ میں کافی برادریوں نے ہمارے حق میں فیصلہ دے کر ہمیں حوصلہ دیا ہے اور انشاء اللہ ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائوں گا حلقہ کے عوام میرا قیمتی اثاثہ ہیں اس کی ہر صورت میں حفاظت کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پوری تیاری سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے میدان سیاست میں قدم رکھا ہے،چوہدری فیصل گجر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نوجوان قیادت معروف سماجی کارکن امیدوار کونسلروارڈ نمبر4 چوہدری فیصل گجر نے کہا ہے کہ پوری تیاری سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے میدان سیاست میں قدم رکھا ہے اور ہماری دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبرا کر مخالفین پراپیگنڈہ کر رہے ہیں لیکن ہم مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے کامیابی ہمارا مقدر بنے گی،اور انشاء اللہ عوام کی طاقت سے فتح نصیب ہو گی، منتخب ہو کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حلقہ کے عوام نے ہمیشہ ہمارے خاندان پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے ہمیں اپنی محبتوں اور چاہتوں سے نوازا ہے،محمد حبیب بسوی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف سیاسی سماجی شخصیت امیدوارکونسلر میونسپل کمیٹی ڈنگہ وارڈ نمبر11محمد حبیب بسوی نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام نے ہمیشہ ہمارے خاندان پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے ہمیں اپنی محبتوں اور چاہتوں سے نوازا ہے،ہم بھی اسی جذبہ سے خدمت کرتے ہیں عوام کو اپنا قیمتی اْثاثہ سمجھتے ہیں اور اپنے اسی اثاثہ کی ہمیشہ حفاظت کی عوام سے باہمی پیار و محبت اوروفائوں کی روشنیوں کی مضبوطی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے اور عوام گواہ ہے کہ ہمارے خاندان نے سیاست میں کبھی کوئی ذاتی مفاد حاصل نہیں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے،میاں افتخار احمد آف کولیاں شاہ حسین
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)امیدواربرائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر2میونسپل کمیٹی ڈنگہ میاں افتخار احمدآف کولیاں شاہ حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے کیونکہ ہمارا مشن ہی عوامی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ اقتدار کا لالچ نہیں صرف عوام کے حقوق و مفادات کا تحفظ ترجیح ہے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد حلقہ کی عوامی خدمت پہلے سے بڑھ کر جاری رکھیں گے اور انشاء اللہ میری وارڈ کے عوام خوشحال ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : انشاء اللہ تعالیٰ یو سی کولیاں شاہ حسین سے ہمارا پینل کامیابی سے ہمکنار ہو ،چوہدری پرویز اختر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) تریڑوانوالہ کے ممتاز زمیندار امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری پرویز اختر نے اپنے بیا ن میں کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ یو سی کولیاں شاہ حسین سے ہمارا پینل کامیابی سے ہمکنار ہو گا اور اِس پینل سے امیدوار برائے چیئرمین میاں ارشد حیات سمیت دیگر امیدواران جنرل کونسلران سمیت بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ، عوام کی بہتری اور حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے انشاء اللہ کامیاب ہو کر تمام بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ، جوق درد جوق یونین کونسل کولیاں شاہ حسین کی غیور عوام کی شمولیت اور اُن کی بھر پور حمائت اور ہماری بڑھی ہوئی مقبولیت سے ہمارے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ، آنے والا دور ہمارا ہے بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کی مقبولیت کا بھانڈہ پھوٹ جائے گا ، اور انشاء اللہ ہمارا پینل تمام سیٹوں پر کامیابیاں سمیٹے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مرنا جینا حلقہ کی عوام کیساتھ ہے اور ہمارے امیدوار برائے چیئرمین میاں ارشد حیات کو حلقہ کی غیور عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حکومت پنجاب کے افسران اور مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ کے افسران کے دعوے ٹھس اور زبانی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)حکومت پنجاب کے افسران اور مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ کے افسران کے دعوے ٹھس اور زبانی ، عملی طور پر شروع سے لے کر اب تک چونگی ، آڑھت ، کمیشن سبزیوں اور پھلوں کی فروخت پر دھڑے سے وصول کی جا رہی ہے اور ملازمین کے سامنے پھل ، سبزی کی فروخت کا ریٹ لکھا یا جاتا ہے ، بعد میں کمیشن ، آڑھت سمیت وصولی کی جاتی ہے ، اس کے لیے اگر مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری کو یہ وصولی نظر نہیں آ رہی ، تو صحافی برادری اس کرپشن کا پردہ چاک کرنے کے لیے تیار ہے اور اُن کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی و زراعت افسران و تحصیل انتظامیہ کو معلوم ہونے کے باوجود ان بڑی مچھلیوں ، آڑھتیوں پر ہاتھ ڈالنے سے آخر گریزاں کیوں ہیں ؟ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ٹھیکیدار مرزاریاض حسین محلہ آہیراں ڈنگہ کے صاحبزادے مرزا سہیل ریاض کی شادی خانہ آبادی مورخہ14دسمبرکو ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ٹھیکیدار مرزاریاض حسین محلہ آہیراں ڈنگہ کے صاحبزادے مرزا سہیل ریاض کی شادی خانہ آبادی مورخہ14دسمبرکو ہو گی دعوت ولیمہ پندرہ دسمبر کو ملن میرج ہال میں ہو گا،جس میں حلقہ بھر کے اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ میں ٹریفک پولیس کی ناکہ بندی گاڑی میں غیر معیاری گیس سلنڈر لگانے والا ڈرائیور گرفتار
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ میں ٹریفک پولیس کی ناکہ بندی گاڑی میں غیر معیاری گیس سلنڈر لگانے والا ڈرائیور گرفتار،مقدمہ درج،تھانہ ڈنگہ کے علاقہ میں ایس آئی خالد شہباز ٹریفک پولیس نے دوران ناکہ بندی مختلف گاڑیاں چیک کیں ایک گاڑی میں غیر قانونی اور غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے کے الزام میں ڈرائیورمحمد علی سکنہ سرگودہا کو حراست میں لے کر مقدمہ درج۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:چوہدری اخلاق احمد رنیاں امیدوار برائے جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی ڈنگہ وارڈ نمبر1کے وفد کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور کمپین
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 سابق ناظم چوہدری اخلاق احمد رنیاں امیدوار برائے جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی ڈنگہ وارڈ نمبر 1، اپنے وفد کے ہمراہ گذشتہ روز ڈور ٹو ڈور کمپین کرتے رہے ، الیکشن مہم کے دورانِ وارڈ نمبر 1 کی مختلف سماجی ، مذہبی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں ، مختلف مقامات پر چوہدری اخلاق احمد رنیاں کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کی مالا پہنائیں ، اُن کے ہمراہ میاں طارق محمود ڈھلیان شریف ، الیاس علی ، عاشر علی ، رفاقت حسین ، چوہدری محمد انصر نورجمال ، چوہدری سخی محسن پیر جھنڈ ، یاسر عباس ، ظہیر عباس شیری ، ناصر عباس ، شجر عباس ، شوکت علی ، محمد نواز ، منور حسین ، ثمر عباس ، چوہدری اجمل ٹوپہ سمیت درجنوں افراد تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : رنیاں برادران میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں،چوہدری اخلاق احمد رنیاں
ڈنگہ (محمدبلا ل احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 سابق ناظم چوہدری اخلاق احمد رنیاں امیدوار برائے جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی ڈنگہ وارڈ نمبر 1 اپنے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رنیاں برادران میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں ،حلقہ کی غیور عوام اور اپنے قریبی ساتھیوں کو نیچی اور حقارت کی نگاہ سے دیکھنا میاں برادران کا وطیرہ رہا ہے ، گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والے میاں برادران بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، آمریت کا نمونہ بنے مخالفین کا ڈنکے کی چوٹ پر مقابلہ کریں گے ، میاں برادران ڈنگہ وارڈ نمبر 1 میں ہماری بڑھتی ہوئی سیاسی ساکھ ،عوام مقبولیت اور ووٹرز کی بہت زیادہ ہمدریوں سے خائف ہو چکے ہیں، ہمارے سیاسی حریف اور اُن کے چہیتوں کی دوغلی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو جو عرصہ دراز سے مشکلات کا سامنا رہا ، عوام اُنہیں کبھی بھلا نہیں پائے ، میاں برادران اب ادھورے سپنے دیکھنے چھوڑ دیں کیونکہ وارڈ نمبر 1 کی غیور عوام پر جوش ، پر عزم اور جواں ہمت ہے اس لیے غیور ووٹرز ڈنکے کی چوٹ پر یہ ثابت کرد یں گے کہ مخصوص مقاصد کے حامل سیاستدانوںکو 30 جنوری کے روز شکست سے دوچار ہونا ہی پڑیگا، اس بلدیاتی انتخابات میں میاں برادران سے وابستہ لوگوں کی توقعات مایوسی میں بدل چکی ہیں ، سیاسی کھاڑے میں مد مقابل حریفوں کی شکست اُن کا مقدر بن چکی ہے ، انشاء اللہ ہم اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے ہر وہ کام کریں گے جس میں عوام کی بھلائی ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ہم ق لیگ کے پلیٹ فارم سے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارے امیدوران بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،چوہدری اعجاز احمدرنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمدبٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ق لیگ کے پلیٹ فارم سے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارے امیدوران بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ، میاں برادران نے ووٹروں کو شرمندہ کیا ہوا ہے ، حلقہ کی غیور اور باشعور عوام مخالفین کی زیادتیوں کا ازالہ 30 جنوری کو ووٹوں کی مدد سے سراپا احتجاج بنیں گے اور ہمیں کامیابی سے نوازیں گے، اُنہوں نے کہا ہمارے سیاسی حریف مقامی ایم پی اے کی کارکردگی دِن بہ دِن صفر بٹہ صفر ہوتی جا رہی ہے ،ہم نے حلقہ پی پی 113 میں امن کا بیڑہ اُٹھایا ہے تو باقی گائوں، قصبوں کی طرح ڈنگہ شہر کی صفائی بھی ضروی ہے اور اِس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ڈنگہ کی غیور لوگ امن پسند ہیں ، اب عوام اِن کے ہاتھوں استعمال ہو کر اِنہیں ووٹ دینے سے بالکل قاصر ہیں غریب اور غیور عوام اِس انتخابات میں سیاسی پنڈتوں پر قہر بن کر گریں گے، حلقہ کی غیور عوام کو فٹ بال سمجھ کر ہٹ کرنے والے سیاستدان یہ واضح جان چکے ہیں کہ اقتدار کے پجاری سیاستدان کون ہیں اور خدمتگار کون؟ ، رنیاں برادران نے عوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دِیا ہے ، مخالفین کے ذہنوں میں جو فطور پنپ رہے ہیں وہ یاد رکھیں کہ اُنہیں بلدیاتی الیکشن میں ایڑھی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود بھی شکست کا سامنا رہے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی کامیابی روزِ روشن کی طرح عیاں ہے،الیاس احمد،علی احمد،عاشر علی،چوہدری رفاقت
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) وارڈ نمبر 1 ڈنگہ کی سماجی شخصیات الیاس احمد ، علی احمد ، عاشر علی اور چوہدری رفاقت نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ میونسپل کمیٹی ڈنگہ وارڈ نمبر 1 کے امیدوار برائے جنرل کونسلر چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی کامیابی روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں ، مخالفین اس بڑھتی ہوئی کامیابی اور مقبولیت کی وجہ سے منفی پہلو استعمال کرنے میں مصروفِ عمل ہیں ، مخالفین یاد رکھیں کہ بلدیاتی انتخابات کی فتح کرنے کے لیے عوام کے دِل نہیں اُن کے ضمیر جیتے جاتے ہیں ، انشاء اللہ وقت ثابت کرے گا کہ چوہدری اخلاق احمد رنیاں ریکارڈ ووٹوں اور عوامی طاقت سے کامیابی سے ہمکنار ہونگے ، اُنہوں نے مزید کہا کہ منافقانہ پالیسیوں کے حامل بر سر اقتدار اور بااختیار لوگوں کے حواری یہ جان لیں کہ وہ عوامی اعتماد سے محروم ہو چکے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں عوامی قوت چوہدری اخلاق احمد رنیاں ہی کلین سویپ کرینگے ، اُنہوں نے کہا کہ رنیاں برادران کی جدوجہد کا مقصد غریب عوام کو اُن کے حقوق کا شعور دِلانا ہے ، اور یہ اُن کا مشن ہر مظلوم کے لیے جاری رہے گا۔
ڈنگہ :عاطف ایوب بٹ کی چچی کی وفات پر معروف صحافی عبدالمجید پپو کا اظہار افسوس
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ سابق جنرل سیکرٹری عبد المجید پپو ممتاز صحافی عاطف ایوب بٹ کی چچی کی وفات پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کیا ، اور دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور اُن کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com