ڈنگہ کی خبریں 11/4/2014
Posted on April 12, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈنگہ :ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف زمیندار،صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ،چیئرمین پاک نیدر لیڈر فرینڈ شپ ایسوسی ایشن چوہدری وحید اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کی سبز منڈی میں بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔طالبان کا ساٹھ ہزار بے گناہوں کو مارنے کے بعد طالبان کے ترجمان کابے گناہوں کی ہلاکت کو حرام قرار دینا مزاق ہے چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ نے کہا کہ عشق رسول ۖ سے سرشار نوجوان ملت کا عظیم سرمایہ ہیں اچھے کردار کے نو جوان اسلامی معاشرے کے قیام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔مغرب کی فکری اوارہ گردی اور گستاخانہ کلچر کو روکنے کیلئے نوجوانان اسلام بھر پور کردار اداکر سکتے ہیں ۔ انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:مسلم لیگ ن آئندہ مالی سال میں نوجوانوں کی بہتری کے لیے جامع پالیسیاں واضح کر رہی ہے،چوہدری جعفر اقبال ایم این اے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما حلقہ این اے 106 ، ایم این اے ، پارلیمانی سیکرٹری دفاع مہمانِ خصوصی چوہدری جعفر اقبال نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکول سسٹم ڈنگہ کیمپس بیکنانوالہ میں یوم والدین و تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر ادارہ ہذا چوہدری محمد الیاس ، میاں عبد القیوم میرے محسن ہیں ، میں اِن کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ، ، قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے ، مسلم لیگ ن آئندہ مالی سال میں نوجوانوں کی بہتری کے لیے جامع پالیسیاں واضح کر رہی ہے جس میں وزیر اعظم یوتھ لون سکیم سر فہرست ہے جس کا مقصد پڑھی لکھے افراد کو اپنا روزگار کمانے کے قابل بنانا ہے ، حکومت نے شعبہ تعلیم کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سکیمیں اور فنڈز فراہم کر کے علم دوستی کا ثبوت دِیا ، قائدین مسلم لیگ ن وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا وژن تعلیم ہے تا کہ آئندہ معاشرہ تعلیم یافتہ ہو اور کوئی بھی فرد تعلیم سے محروم نہ رہے ، تعلیم کے بغیر ترقی نا ممکن ، والدین بھی بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں ، موجودہ دور میں تمام بحرانوں کی بنیادی وجہ تعلیم کا فقدان ہے ، علم سے ہی ملکی ترقی اور خوشحالی کا راز مضمر ہے ، تعلیم انسان کا بنیادی حق ، والدین اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تا کہ بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر معاشرے کے مفید شہری بن کر ملک و قوم کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے قابل بن سکیں، علم ایک ایسا قیمتی خزانہ ہے جسے چرایا نہیں جا سکتا ، بہتر تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم ہی انجینئر ، سائنسدان ، ڈاکٹر اور وکلاء بنتے ہیں، بہتر تعلیم حاصل کر کے بچے والدین کے علاوہ ملک و قوم کا نام روشن کریں ، ہمارے ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہو تا کہ امیر و غریب کا بچہ ایک جیسی تعلیم حاصل کر سکے ،اُنہوں نے اساتذہ کیساتھ ساتھ والدین پر زور دِیا وہ بھی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں، اُنہوں نے کہا کہ خدمت خلق کا جذبہ ہی مجھے سیاست میں لایا ہے ، انشاء اللہ تعالیٰ اپنے حلقہ کی عوام کی توقعات پر پورا اُتروں گا ، وزیر اعظم پاکستان ،اور وزیر اعلیٰ محب وطن اور قائد اعظم کے خوابوں کی تعمیر پوری کر رہے ہیں ، خوشحال پاکستان کی منزل بہت قریب آ چکی ہے ، بہت جلد حکومت بحرانوں پر قابو پانے میں ہو جائے گی ، سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں بغیر فیس کے تعلیم دی جا رہی ہے ، حکومت پنجاب طالب علموں تمام بنیادی سہولیتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ، نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے چیلنجوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے ، پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:صفائی کے ناقص انتظام اور سپرے نہ ہونے سی مکھی مچھر کی بہتات ہونے سے بیماریاں پھیلنے لگیں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) صفائی کے ناقص انتظام اور سپرے نہ ہونے سی مکھی مچھر کی بہتات ہونے سے بیماریاں پھیلنے لگیں ، تفصیل کے مطابق موسم گرما جو کہ مکھی مچھر کی بہتات اور بارشوں کا موسم ہے کی آمد کے باوجود ڈنگہ شہر میں صفائی کے ناقص انتظام اور ٹی ایم اے ، محکمہ صحت کی جانب سے مکھی مچھر کے بہتات کو روکنے کیلئے کسی قسم کا سپرے نہیں کیا گیا ، جس کے باعث ڈنگہ سمیت گرد و نواح میں مکھی مچھر کی بہتات ہونے سے لوگ ملیریا، ٹائیفائیڈ ، بخار ، گیسٹرو ، ڈائریا جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، شہریوں سمیت عوامی ، سماجی حلقوں نے ٹی ایم اے ، محکمہ صحت کی انتظامیہ سمیت ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر سپرے کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ملک پاکستان کے مختلف شہروں سبی ، اسلام آباد ، لاہور میں ہونے والے بم دھماکوں کی پر زور مزمت کرتے ہیں،چوہدری ریاض احمد آف انگلینڈ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) بھائو گھسیٹ پور کے ممتاز زمیندار چوہدری ریاض احمد آف انگلینڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک پاکستان کے مختلف شہروں سبی ، اسلام آباد ، لاہور میں ہونے والے بم دھماکوں کی پر زور مزمت کرتے ہیں ، عوامی مراکز پر حملوں میں بے گناہ افراد کی اموات افسوس ناک ، بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا نا جائز اور حرام ہے ، اُنہوں نے کہا کہ صبح سویرے گھروں سے رزق کی تلاش میں نکلنے والے معصوم لوگوں کو کیا خبر تھی کہ وہ اپنے گھروں کو واپس نہیں جس سکیں گے ، گلی ، محلوں ، شہروں ، دفاتر ، عبادت گاہوں کے ساتھ رزق کی کھیتی میں موت کاشت کرنے والے انسان ہر گز نہیں ہو سکتے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ماہ گزرنے کے باوجود حکمران مہنگائی پر قابو پانے کے سارے اقدامات کر چکے مگر غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی آسانی سے میسر نہ آ سکی،چوہدری دلاور خان گکھڑ آف انگلینڈ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق اورسیز راہنما چوہدری دلاور خاں گکھڑ آف انگلینڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا اور ضروریات زندگی کی بہم فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہوا کرتی ہے ، اگر کوئی ریاست اپنے شہریوں کو بنیادی ضروریات فراہم نہ کر سکے تو اسے ناکام ریاست تصو کیا جاتا ہے ۔ حالات سے تنگ آ کر راہِ فرار اختیار کرنا یا خود کشی کر لینا اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا بلکہ اسلام حالات کا مقابلہ کرنے کی تلقین کرتا ہے ، ، عوام کو بنیادی ضروریات کی بروقت فراہمی میں موجودہ حکومت بہتر اقدامات نہیں کر سکی ، جس وجہ سے عوام کی قوت خرید مسلسل برداست سے باہر ہوتی جا رہی ہے ، 10 ماہ گزرنے کے باوجود حکمران مہنگائی پر قابو پانے کے سارے اقدامات کر چکے مگر غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی آسانی سے میسر نہ آ سکی ورنہ وہ اپنے بچوں کو فروخت اور خودکشیاں کرنے پر مجبور نہ کریں ، اللہ تعالیٰ کی ذات پتھر میں رہنے والے کیڑے مکوڑے کو بھی خوراک مہیا کرتی ہیں ، جبکہ موجودہ حکومت انسان کو دو وقت کی روٹی دینے میں بھی مکمل طور پر اپنی ناقص پالیسیوں کے باعث ناکام ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: ملک پاکستان کے مسائل کی وجہ موجودہ حکومت کی نا اہلی ہے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں،چوہدری اخلاق احمد رنیاں
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک پاکستان کے مسائل کی وجہ موجودہ حکومت کی نا اہلی ہے، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ٹی وی چینل مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں ، چوہدری برادران نے ہمیشہ ملکی مفادات اور 19 کروڑ عوام کے مسائل کے حل کے لیے بہتر اقدامات کیے ، انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ جنرل الیکشن میں ملک پاکستان میں اقتدار کا سہرا چوہدری برادران ہو گا ، مسلم لیگ ق مضبوط پوزیشن اور زیادہ مقبولیت کی حامل جماعت بن کر سامنے آئے گی ۔ اُنہوں نے کہا مسلم لیگ ن متنازعہ پالیسیوں کے باعث عوامی ، سماجی ، سیاسی حلقوں میںناپسندیدہ ہو گئے ہیں، جنرل انتخابات 2013ء بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہونے والی مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے منتخب ہوئے تھے جیسے ہی وہ اس منصب پر براجمان ہوئے تو مذہبی فسادات کے ساتھ ملک میں دہشت گردی ، لوٹ مار ، راہزنی کی واداتیں ، اغواء برائے تاون ، ڈکیٹیاں سمیت سٹریٹ کرائم نے بے تہاشہ جنم لیا ، عوام مسلم لیگ ق کے دور کو اچھے لفظوں میں یاد کر رہے ہیں ، انشاء اللہ مسلم لیگ ق غریب عوام کیلئے کامیاب ہو کر نئے جوش و جذبہ و ولولہ سے اُن کے بنیادی مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہ رہنے دے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com