ڈنگہ کی خبریں 15/12/2013

ڈنگہ کے نواحی گائوں سیکریالی میں 24 سالہ شادی شدہ نوجوان کو فائرنگ کر کے اور اینٹیں مار مار کر بے دردی سے قتل کر دِیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمدبٹ) ڈنگہ کے نواحی گائوں سیکریالی میں 24 سالہ شادی شدہ نوجوان کو فائرنگ کر کے اور اینٹیں مار مار کر بے دردی سے قتل کر دِیا ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سیکریالی میں نا معلوم افراد نے 24 سالہ مستنصر علی ولد عنصر علی قوم مسلم شیخ کو فائرنگ کر کے اور اینٹیں مار مار کر بے رحمی سے قتل کر دِیا ،مقتول کو نا معلوم افراد نے ہائی ایس کی بکنگ کے بہانہ بلایا تھا اور قتل کرنے کے بعد اُس کی مسخ شدہ نعش کو سیکریالی دربار کے احاطہ میں رکھ کر فرار ہو گئے ، ایس ایچ او ڈنگہ راجہ زاہد نعیم کو بروقت اطلاع ملنے پر وہ بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور حالات و واقعات دیکھنے کے بعد 2قاتلوں سجاد علی عرف شادا عمر 22 سال اور کامران ولد نواب خاں قوم گجر کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا اور اُن کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا ، وجہ عناد سجاد علی کو مقتول مستنصر علی کے اُس کی سالی کے ساتھ تعلقات کا شبہ تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :موضع دُلانوالہ میں اجوہ ایکسپریس ٹریول ایجنسی کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اقبال ببانیاں نے ٹریول ایجنسی کی افتتاحی تقریب منعقد کی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) موضع دُلانوالہ میں اجوہ ایکسپریس ٹریول ایجنسی کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اقبال ببانیاں نے ٹریول ایجنسی کی افتتاحی تقریب منعقد کی، افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان مسلم لیگ ق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مہمانِ خصوصی چوہدری اعجاز احمد رنیاں تھے ، جب وہ دُلانوالہ ٹریول ایجنسی پہنچے تو چوہدری محمد اقبال ببانیاں سمیت معززین علاقہ نے فقید المثال استقبال کیا ، چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اجوہ ٹریول ایجنسی کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا، اور دُعائے خیر کی ، اِس موقع پر قاری محمد عارف دُلانوالہ ، چوہدری الیاس مچھیانہ ، ماسٹر اقبال مچھیانہ ، حاجی امین دالی بانٹھ ، چوہدری شاہد پرویز ہیرا پور سابق ناظم ، چوہدری اعجاز احمد نمبردار ٹھیکریا ں، چوہدری مظہر اقبال ببانیاں ، چوہدری شاہد اقبال مہر ببانیاں ، چوہدری خالد محمود مہر ببانیاں ، اصغر علی بھٹی ببانیاں ، خالد پرویز مہندی ببانیاں ، چوہدری محمد الیاس عمر چک ، محمد عمران کسانہ ببانیاں ، چوہدری احمد خاں پسوال دُلانوالہ ، سید ابرار حسین شاہ دُلانوالہ ، چوہدری ساجد حسین ببانیاں ، سید واجد حسین شاہ سمن پنڈی ، چوہدری بشیر احمد ببانیاں ، ماسٹر محمد اشرف ببانیاں ، چوہدری میاں خاں ببانیاں ، ڈاکٹر عثمان اقبال ببانیاں ، چوہدری حبیب خالق ببانیاں ، قاسم اقبال ، ابرار اقبال ببانیاں سمیت کثیر تعداد شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : روزنامہ ڈاک نمائندہ ڈنگہ عبد المجید پپو کی یونائیٹڈ CD-70موٹر سائیکل نا معلوم چور لیکر فرار ہوگئے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ روزنامہ ڈاک نمائندہ ڈنگہ عبد المجید پپو کی یونائیٹڈ CD-70موٹر سائیکل نا معلوم چور لیکر فرار ہوگئے ، پولیس چوکی سٹی ڈنگہ میں انچارج حافظ مشتاق کو درخواست دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام 7 بجے کے قریب ممبر ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ نمائندہ ڈاک عبد المجید پپو کی رہائشگاہ محلہ شاہ تکیہ ڈنگہ کے گھر کے سامنے موٹرسائیکل کھڑی کی ہوئی تھی کہ نامعلوم چور اندھیرے کا فائدہ اُٹھا کر انجن نمبر 247084، یونائیٹڈ CD-70موٹر سائیکل فرار ہوگئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ محمد عمران بھٹی اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی غضنفر شیخ نے پولیس ملازمین کے ہمراہ سبزی منڈی ڈنگہ کادورہ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ای اے ایس او کھاریاں ، میسم عباس نائب تحصیلدار عدنان گوندل ، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ محمد عمران بھٹی اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی غضنفر شیخ نے پولیس ملازمین کے ہمراہ سبزی منڈی ڈنگہ کا علی الصبح دورہ کیا تو میڈیان کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی ، افسران اور صحافی برادری کی موجودگی میں شکایات کے انبار لگا دِیے، جس پر افسران نے کہا کہ تحریری طور پر درخواست دی جائے تو اس پر ایکشن لے کر لائسنس بھی کینسل کریں گے اور مقدمات کا اندراج بھی کریں گے ، جس پر سبزی منڈی کے چھ آڑھتیوں کے خلاف 5 افراد جن میں دُکاندار اور فروٹ والے بھی شامل تھے نے تحریری طور پر ثبوتوں کے احوال کا اندراج کر کے درخواست بھی جمع کرا دِی ، موقع پر افسران نے درخواست صحافی برادری کے اصرار پر لے لی لیکن زبانی کاروائی بعد میں کرنے کا عندیہ دِیا ، دِن بھر عملی طور پر کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہ آ سکی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں سبزی فروٹ کے نرخوں میں اضافہ پر کاروائی کے حوالہ سے ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے جبکہ ڈنگہ میں کمیشن آڑھت آنکھوں سے وصول کرتے دیکھ کر بھی افسران کی پر اسرار خاموشی ہے اور اِن بڑے آڑھتیوں پر ہاتھ ڈالنے افسران گریزاں ہیں ، ڈی سی او گجرات و اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :میں نے عوامی خدمت کے جذبے سے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے،چوہدری پرویز اختر
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ ) تریڑوانوالہ کے ممتاز زمیندار یونین کونسل کولیاں شاہ حسین کے امیدوار وائس چیئرمین چوہدری پرویز اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے عوامی خدمت کے جذبے سے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے میرے آبائواجداد نے اپنی ساری زندگی علاقے کے عوام کی بے مثال خدمت کی ہے آج ملک کو درپیش گھمبیر مسائل کا تقاضا ہے کہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار لوگ سیاست کے میدان میں آئیں تاکہ اس شعبے کو عوام کی حقیقی خدمت کا پلیٹ فارم بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو انشاء اللہ عوام کے مسائل کو حل کرانے کیلئے اپنی تمام ترکاوشوں کو بروئے کار لائوں گا۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پینل کے امیدوار برائے چیئرمین میاں ارشد حیات اور ہمارے ممبران کامیابی سے ہمکنار ہونگے ، اور اپنی یونین کونسل کولیاں شاہ حسین میں میںتعمیرو ترقی ،صفائی ستھرائی ،صحت و تعلیم میں موثر اقدام کریںگے ۔غریب کو انکے حقوق دہلیزپر پہنچائیں گے اور یونین کونسل کے مسائل کے فوری حل میں ہرممکن اقدام کر کے کونسل کو ماڈل بنا دیںگے ۔نوجوان قیادت کے فقدان کے خلا کو پر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ۔یونین کونسل کولیاں شاہ حسین کے باسیوںسے پر زور اپیل ہے کہ اپنے علاقہ کو خوبصورت بنانے میں ہمارا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیں ۔تا کہ ہم نئی آنے والی نسلوں کیلئے تاریخی اقدا م کر سکیں۔