ڈنگہ کی خبریں 16/2/2014

ڈنگہ :چوہدری محمد افضل سویہ نے بدنام زمانہ منشیات فروش متعدد مقدمات کا مطلوب اشتہاری ارشد آہیر عرف ویرو کو گرفتار کر لیا ہے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ راجہ زاہد نعیم کی سربراہی میں تھانہ ڈنگہ کے چوہدری محمد افضل سویہ نے بدنام زمانہ منشیات فروش متعدد مقدمات کا مطلوب اشتہاری ارشد آہیر عرف ویرو کو گرفتار کر لیا ہے۔علاقہ نے بدنام زمانہ منشیات فروش کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ راجہ زاہد نعیم کو سراہا ہے۔ محلہ آہیراں مشرقی ڈنگہ کا رہائشی ارشد آہیر عرف ویروجو کہ عرصہ دراز سے منشیات کی فروخت اور دیگر مقدمات میںمطلوب تھا ۔مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کے ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ راجہ زاہد نعیم کی سربراہی میں ڈنگہ پولیس نے گرفتار کر کے گجرات جیل بھجوا دِیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ: عمران عرف مانو سکنہ بھلیسرانوالہ کے ڈیرہ سے 50 کپی شراب برآمدمقدمہ درج
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ راجہ زاہد نعیم کی سربراہی میں پولیس تھانہ ڈنگہ نے مخبر کی اطلاع پر ڈیرہ عمران عرف مانو سکنہ بھلیسرانوالہ کے ڈیرہ سے 50 کپی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج کر لیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ: عوام کے لیے مشکلات اور آزمائش کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن ایم این اے حلقہ این اے 106 ،پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع چوہدری جعفر اقبال نے ڈیرہ ڈنگہ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لیے مشکلات اور آزمائش کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں ، مسلم لیگ ن کی حکومت 11 مئی کو عوام کی جانب عائد کی گئی بھاری ذمہ داری کو نبھانے کے لیے سخت جدوجہد کر رہی ہے ، نواز شریف پاکستان کے سچے نگہبان ہیں ، اُن کی مخلصانہ کوششوں کی بدولت 2015ء تک عوام کو اپنی زندگیوں میں واضح بہترین محسوس ہونے گلے گی ، اُنہوں نے کہا کہ 11 مئی کے الیکشن میں عوام نے ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے درست تدبیر اختیار کی اور مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت کیساتھ منتخب کرایا ، جس کے نتیجے میں آج میرے قائد وزیر اعظم میاں نواز شریف اور اُن کی با ہمت ٹیم گلگت بلتستان سے لے کر بلوچستان تک ہر پاکستانی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے اور وہ دِن دور نہیں جب توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا ، مہنگائی قابو میں آ جائے گی ، معیشت بحال ہو گی اور ملکی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا ، اُنہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کے سچے نگہبان ہیں اور وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دِن رات ایک کئے ہوئے ہیں ، اُن کی کاوشوں سے ملک کا امن ضرور بحال ہو گا ، نواز شریف سچائی کی طاقت سے پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ: عوام روز وز کی ہمدریوں، مذمتی قرار دادوں ، کھوکھلے بیانات سے تنگ آ چکے ،چوہدری اعجاز احمدرنیاں
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام روز وز کی ہمدریوں، مذمتی قرار دادوں ، کھوکھلے بیانات سے تنگ آ چکے ہیں ، کیا صرف مذمتی بیان یا مذمتی قرار دادلواحقین کے لیے کافی ہیں ؟ دہشت گردی کا واقعہ ہو یا ٹارگٹ کلنگ ہو ، زیادتی کا واقعہ ہو یا پھر چوریوں ، ڈکیتیوں کی وادات سب کا صرف ایک ہی بیان آتا ہے کہ ہم اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ، کیا اِن بیانات سے قوم کو سکون مل جائے گا ، اب اس قسم کی ہمدردیاں کاٹنے کو دوڑتی ہیں اور ایسی ہمدردی زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ، سب جانتے ہیں کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے ، حکومت کی تمام تر توجہ امن قائم کرنے پر ہونی چاہیے صرف دکھاوے کی ہمدردیوں یا مذمتی بیانات سے کام نہیں چلے گا ، اُنہوں نے مزید کہا کہ بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی عوام کیساتھ نا انصافی ظلم کے سوا کچھ نہیں ، موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کر رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :چوہدری محمد رفیع سائوتھ افریقہ شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) چھماں کے ممتاز زمیندار چوہدری عبد العزیز کے صاحبزادے ، ماسٹر محمد شفیع ، چوہدری جاوید اختر ، چوہدری لال خاں ، چوہدری محمد صدیق کے بھتیجے ، چوہدری افضال محمود ، چوہدری کشور شہزاد ، چوہدری شیراز شفیع کے بھائی چوہدری محمد رفیع سائوتھ افریقہ شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے ، جب اُن کی بارات چھماں گائوں بینڈ باجوں کیساتھ روانہ ہوئی تو اہل علاقہ سمیت دیگر دوست احباب نے اظہارِ خوشی بڑھاتے ہوئے منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ، جب اُن کی بارات دین پیلس میرج ہال ڈنگہ پہنچی تو بارات کا استقبال، چوہدری طارق خاں چھماں ، چوہدری سجاد خوجہ ، چوہدری ایاز شفیع ، چوہدری فراز شفیع نے کیا ، چوہدری محمد رفیع سائوتھ افریقہ کی رسم نکاح ماسٹر محمد شفیع کی صاحبزادی سے سر انجام پائی ، شادی کے اس پر وقار تقریب میں چوہدری محمد نواز بوسال ایڈووکیٹ ہائی کورٹ لاہور ، چوہدری سیف اللہ ساہی ٹپیالہ ،چوہدری ثمر عباس ایڈووکیٹ ، چوہدری کرم الٰہی بیکنانوالہ ، چوہدری محمد انصر پٹواری خوجہ ، چوہدری شہریار اختر خوجہ ،
چوہدری فواد چھماں ، ماسٹر محمد عارف چک محمود ، چوہدری فرمان علی بوڑا ، معظم عباس شیر گڑھ ، طار ق محمود چکوڑہ ، شکیل احمد چک وسن ، چوہدری محمد عنایت بوسال ، محمد یوسف کوٹ فتح دین ، میاں اختر سیکریالی ، چوہدری شہباز احمد چکوڑا ، چوہدری عدیل خوجہ ، چوہدری محمد ولایت چک محمود ، چوہدری ماسٹر جان محمد بیکنانوالہ ، ماسٹر چوہدری ظفر اقبال چھماں، چوہدری محمد اعظم چھماں ، حاجی خالد محمود چھماں ، چوہدری دلاور ایم ڈی وفا رائس ملز چھماں ، چوہدری تابش چھماں ، چوہدری شکیب ، چوہدری عاصم جاوید چھماں ، چوہدری قمر عباس چھماں، چوہدری سپرت سوات ، چوہدری صفدر محمود گوندل رمتانہ ڈیرہ ، چوہدری تبریز اختر چھناں حافظ سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : عوام کو میرٹ پر انصاف فراہم کرنا میرے فرائض میں شامل ہے ،راجہ زاہد ندیم
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ ) ایس ایچ او ڈنگہ راجہ زاہد نعیم نے گذشتہ روز تھانہ ڈنگہ میںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو میرٹ پر انصاف فراہم کرنا میرے فرائض میں شامل ہے ، مقدمات کی تفتیش اور تبدیلی تفتیش میرٹ کے مطابق کرونگا ، اس میں کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کرونگا ، عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے اپنے ضمیر کے مطابق میرٹ پر فیصلہ کرونگا ، میرے لیے امیر اور غریب سب برابر ہیں ، سب کو ایک آنکھ سے دیکھتا ہوں، سفارش کی بنیاد پر نہ تو تفتیش تبدیل ہو گی اور نہ ہی انصاف میں تاخیر ہو گی ، عوام کو انصاف میرٹ پر فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، مظلوم عوام کی داد رسی کر کے مجھے ذہنی اور قلبی سکون ملتا ہے ، میں اپنے فرائض عبادت سمجھ کر انجام دیتا ہوں ، عوام انصاف کی فراہمی اوراپنے مسائل کے حل کے ڈائریکٹ تھانہ ڈنگہ میں تشریف لائیں ، تھانہ ڈنگہ کے دروازے انصاف کی فراہمی اور مظلوم کی داد رسی کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اپنی تعیناتی میں اپنے فرائض بخوبی سر انجام دوں گا ، اور ظالموں کو کیفر کردار تک ضرور پہنچائوں گا ، اشتہاریوں ، رسہ گیروں ، چوروں ، ڈکیتیوں اور ٹائوٹوں اور منشیات فروشوں کیخلاف اعلانِ جنگ ہے ، ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد اور ڈی ایس پی کھاریاں عبد القیوم گوندل کی سربراہی میں ٹائوٹ ازم کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے ، انشاء اللہ جلد مطلوب اشتہاری و جرائم پیشہ افراد کو حوالہ حوالات کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :صاحبان اقتدار کی سواری ٹریفک میں پھنس جائے تو ڈیوٹی پر موجود ٹریفک افسران کو معطل کر دِیا جاتا ہے
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ ) صاحبان اقتدار کی سواری ٹریفک میں پھنس جائے تو ڈیوٹی پر موجود ٹریفک افسران کو معطل کر دِیا جاتا ہے ، ایک ہم ہیں کہ اِن شاہانہ مزاج حکمرانوں کی وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں اور اُف
تک نہیں کرتے ، کیا ہم اتنے ہی بے کار اور کم تر لوگ ہیں ؟ کیا ہمارا اپنے گھروں ، دفتروں ، سکولوں ، کالجوں اور اداروں میں وقت پر پہنچنا ضروری نہیں ؟ مین بازار ڈنگہ میں روزانہ دیکھا جاتا ہے کہ جہاں جس کا دل چاہتا ہے موٹر سائیکل ، گاڑی وغیرہ کھڑی کر دیتا ہے ، جس کا بس چلتا ہے اپنی ریڑھی وغیرہ لگا لیتا ہے اِسی وجہ سے ڈنگہ کے مرکزی میلاد چوک المعروف بوہڑ والا چوک کی ٹریفک جام کی وجہ سے ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس تک کافی دیر تک پھنسی رہتی ہیں ، خواہ کوئی مریض اس اذیت کی وجہ سے جان سے گزر جائے ، مختلف ورکشاپوں والوں نے فٹ پاتھ پر بھی قبضہ جما رکھاہوتا ہے جس کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں، مقامی انتظامیہ مکمل طور پر بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، سبزی ، فروٹ والی ریڑھیوں کی ایک لمبی لائن ہے سکول جانے والی طالبات اور اُن کے والدین کو انتہائی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، آخر یہ سب درست کرنا کس کی ذمہ داری ہے ؟ خدارا محض اپنی تکلیف کا نوٹس نہ لیں ، عوام کے دُکھ درد کو بھی محسوس کرتے ہوئے حکام بالا سے گزارش ہے کہ اِن مسائل کا فوری نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : ندیم احمد جٹ کی ولیمہ کی پروقار تقریب 24 فروری بروز سوموار 2 بجے دِن مقامی ہوٹل پیرا ڈائز ریسٹورنٹ ڈنگہ کھاریاں روڈ بیکنانوالہ میں منعقد ہو گی
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ) روزنامہ ڈاک گجرات کے نمائندہ ، ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ کے سابق جنرل سیکرٹری عبد المجید پپو کے صاحبزادے ، نوید احمد جٹ ، عدنان نسیم جٹ ، نعمان مجید جٹ کے بھائی ندیم احمد جٹ کی ولیمہ کی پروقار تقریب 24 فروری بروز سوموار 2 بجے دِن مقامی ہوٹل پیرا ڈائز ریسٹورنٹ ڈنگہ کھاریاں روڈ بیکنانوالہ میں منعقد ہو گی ، سیاسی، سماجی ، مذہبی ، صحافتی شخصیات کثیر تعداد میں شرکت کر ینگے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ناروے کی معروف کاروباری شخصیت شیخ امجد اور شیخ شہزاد سلیم ناروے سے بذریعہ کار8ممالک سے سفر طے کر کے پاکستانی پہنچ گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ناروے کی معروف کاروباری شخصیت شیخ امجد اور شیخ شہزاد سلیم ناروے سے بذریعہ کار8ممالک سے سفر طے کر کے پاکستانی پہنچ گئے،الغنی پیٹرولیم کے ایم ڈی شیخ نسیم الغنی اور ان کے بیٹوں عثمان نسیم شیخ،کامران شیخ اور چوہدری زمرد طاہر کی جانب سے ان کا بھر پور اور والہانہ استقبال کیا گیا،شیخامجد اور شیخ شہزاد سلیم ناروے سے سویڈن،جرمنی،چیکوسلواکیہ،ترکی،سربیا،ایران،تفتان،ژوب کوئٹہ کے راستے لالہ موسیٰ پہنچے ہیں انہوں نے بتایا کہ8 ممالک کا سفرزندگی کایادگار سفر رہے گا اور اس میں بہت ساری معلومات تجربہ اور مختلف ممالک کے لوگوں سے ملنے ان کے رہن سہن،تہذہب وثقافت کا بڑی گہری سے مشاہدہ کرنے کا موقعہ ملا،انتہائی ملنسار محبت کرنے والے لوگوں نے بھر پور تعاون کیا اور راستہ میں کسی بھی پریشانی یا تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا،شیخ امجد اور شیخ شہزاد سلیم جب جی ٹی روڈ کے براستہ الغنی پیٹرولیم پر پہنچے تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا،اعلیٰ نسل کے گھوڑوں کا رقص اور ان کے گلوں میں پھولوں کے ہار اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بلوچستان کے ضلع ژوب کی انتظامیہ نے زبردست حفاظتی سیکورٹی مہیا کی ہم حکومت بلوچستان اور رینجرز انتظامیہ کے دلی شکر گزار ہیں،شیخ امجد آف ناروے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)شیخ امجد آف ناروے نے الغنی پیٹرولیم ٹو کے ریسٹ ہائوس میں اپنے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے صحافیوں کو بتایا کہ ناروے سے بذریعہ 8ممالک کی طویل سفری سیاحت کے بعد جب پاکستان کے بارڈر بلوچستان پہنچے تو وہاں پر ایف سی ،رینجرز اور کسٹم حکام نے بھر پور تعاون کیا ہمارے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے،بلوچستان کے ضلع ژوب کی انتظامیہ نے زبردست حفاظتی سیکورٹی مہیا کی ہم حکومت بلوچستان اور رینجرز انتظامیہ کے دلی شکر گزار ہیں شیخ امجد اور شیخ شہزادسلیم جس گاڑی میں ناروے سے سفر طے کر کے پہنچے ہیں وہ جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل گاڑی ہے گاڑی کی ساٹھ کلو میٹرتک رفتار بیٹریوں کی بجلی سے چلتی ہے اور اس سے زیادہ سپیڈ پر ڈیزل کے ذریعے سفر کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ناروے کی ممتاز کاروباری شخصیات شیخ امجد اور شیخ شہزاد سلیم ناروے سے اپنی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹویوٹا کار میں بائی رود8ممالک کا سفر طے کر کے گذشتہ روز لالہ موسیٰ پہنچ گئے ہیں
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ناروے کی ممتاز کاروباری شخصیات شیخ امجد اور شیخ شہزاد سلیم ناروے سے اپنی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹویوٹا کار میں بائی رود8ممالک کا سفر طے کر کے گذشتہ روز لالہ موسیٰ پہنچ گئے ہیں،الغنی پیٹرولیم ٹو کے ڈائریکٹر کامران نسیم شیخ اور چوہدری زمرد طاہر کی جانب سے ان کے بھر پور اور والہانہ استقبال کیلئے اعلیٰ نسل کے گھوڑوں کا رقص اور زبردست خوش آمدید کا پروگرام ترتیب دیا گیا،ناروے سے جب جی ٹی روڈ کھاریاں الغنی پیٹرولیم پر ان کی جدید آٹومیٹک کار پہنچی تو اس میں موجود شیخ امجد اور شیخ شہزاد سلیم کا والہانہ استقبال کیا گیا،الغنی پیٹرولیم کے ایم ڈی شیخ نسیم الغنی شیخ،کرنل جاویدا ختر،شیخ ریاض اختر،شیخ شہباز اختر،عثمان نسیم شیخ،صحافی اسد اللہ انصاری،چوہدری زمرد طاہر سمیت معززین نے ان پر پھولوں کے ہار اور پتیاں نچھاور کیں،ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کا رقض کیا اور ان کی بخیریت آمد پر انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا گیا،شیخ امجد اور شیخ شہزاد سلیم کے اعزاز میں الغنی پیٹرولیم ٹو پر چوہدری زمرد طاہر،شیخ کامران نسیم اور شیخ عثمان نسیم کی جانب سے ظہرانہ اور استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا تھا شیخ امجد اور شیخ شہزاد سلیم نے اپنے بھر پوراور والہانہ استقبال پر دلی مسرت اور الغنی پیٹرولیم کے ایم ڈی نسیم الغنی شیخ ،کامران نسیم شیخ،عثمان نسیم شیخ،چوہدری زمرد طاہر،کرنل جاوید اختر،شیخ ریاض اختر، سمیت دیگر استقبال کے لیے آنے والے معززین اور خصوصاً اعلی نسل کے گھوڑوں کے رقص سے خوش آمدید کہنے والوں کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کی بلدیاتی کمیٹی کے ممبران نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی قیادت میںعنقریب بلدیہ دفتر لالہ موسیٰ کادورہ کریں گے
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ) پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کی بلدیاتی کمیٹی کے ممبران نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی قیادت میںعنقریب بلدیہ دفتر لالہ موسیٰ کادورہ کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے صدر اور بلدیاتی کمیٹی کے انچارج سہیل نواز خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عوام کی راہنمائی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران پر مشتمل کمیٹیوں کی تشکیل کی گئی ہے اس سلسلہ میں تحریک انصاف لالہ موسیٰ کی بلدیاتی کمیٹی کے ممبران حاجی عبدالرشید قریشی،خان الحق قریشی،احتشام افضل شیخ،غلام عباس بھٹہ،مرزا خرم شہزاد،فرقان جاویداورذیشان علی شفقت عنقریب پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ و حلقہ پی پی 112کے راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی قیادت میں TMAلالہ موسیٰ کے افسران سے ملاقات کریں گے اور لالہ موسیٰ کے مسائل کے حل پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

واپڈا کی نجکاری سے بجلی مزید مہنگی ہو جائے گی حکومت ملک کو مکمل طور پر دیوالیہ بنانا چاہتی ہے ،طاہر رفیق بٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے راہنما طاہر رفیق بٹ آف شاہ سر مست نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ واپڈا کی نجکاری سے بجلی مزید مہنگی ہو جائے گی حکومت ملک کو مکمل طور پر دیوالیہ بنانا چاہتی ہے اور نجکاری کے ذریعے قومی اداروں کو فروخت کرنے جا رہی ہے۔حکمران IMFکی پالیسیوں پر عمل پیر ا ہیںامیروں پر ٹیکس لگانے کی بجائے اداروں کو فروخت کرنے کی غلط پالیسی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری سے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔عوام جو کہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیںمہنگائی بڑھ جانے سے مزید پریشانیوں میں مبتلا ہو جائیں گے۔ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے جماعت ہشتم کے ریاضی کے پیپر کے از سر نوشیڈول کا اعلان کردیا ہے
گجرات(محمد بلال احمد بٹ)اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگزامینیشن چوہدری محمد فاروق کی پریس ریلیز کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے جماعت ہشتم کے ریاضی کے پیپر کے از سر نوشیڈول کا اعلان کردیا ہے یہ پیپر اب 22فروری 2014ء کو دس بجے ہو گا۔