ڈنگہ کی خبریں 17/1/2014
Posted on January 18, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈنگہ :مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی ڈنگہ آمد ، جماعت اسلامی ڈنگہ کے کارکنان نے اُن کی آمد پر فقید المثال استقبال کیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی ڈنگہ آمد ، جماعت اسلامی ڈنگہ کے کارکنان نے اُن کی آمد پر فقید المثال استقبال کیا ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزامیر جماعت اسلامی ڈنگہ ضیاء اللہ شاہین ، نائب امیر جماعت اسلامی ڈنگہ ڈاکٹر خالد عاربی کی خصوصی دعوت پر مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مسجد حسن نزد عاربی ہسپتال ڈنگہ میں افتتاحی خطبہ پڑھا اور نمازِ جمعتہ المبارک ادا کروائی ، علاوہ ازیں الحسین میرج ہال میںپریس کانفرنس میں صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں تبلیغی مرکز میں دھماکے میں شہید ہونے والوں افراد کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ایسے تبلیغی مرکزوں پر دہشت گردی اور دھماکوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں ، مذہبی جماعتیں ایک دوسرے پر حملے نہیں کرتیں ، یہ طالبان امریکہ اور بھارت کا متفقہ ایجنڈا ہے ، وزیر اعظم نواز شریف ریلوے ، پی آئی اے ، سٹیل ملز جیسے کئی سرکاری اداروں کو نجکاری کر رہے ہیں جبکہ اِنہیں اپنے دورِ حکومت میں سرکاری اداروں کو فعال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ، اس وقت ملک میں مہنگائی ، دہشت گردی ، ڈکیتیاں ، چوریاں ، خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ، عوام مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ اور دیگر بحرانوں سے تنگ آ کر ایک مرتبہ پھر حکمرانوں کو کوس رہے ہیں ، اگر ملک میں یہی حال رہا تو تو پاکستانی قوم یکجہتی کرتے ہوئے سڑکوں پر آ جائے گی ، ن لیگ کی حکومت میں دہشت گردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں اِن دھماکوں کا الزام کسی نہ کسی پر عائد کر دِیا جاتا ہے ، دہشت گردی ہماری ملک کو تباہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں ، وہ دِن دور نہیں کہ یہ قوم جابر حکمرانوں کا تختہ اُلٹا دے گی ، اُنہوں نے عوام کو سنہرے خواب دکھا کر بھاری مینڈیٹ سے اقتدار حاصل کیا ،موجودہ حکمرانوں سے کسی قسم کی بھلائی کی توقع نہیں کی جا سکتی ، آج ہمارا ملک جن مسائل میں گھرا ہوا ہے اس کی وجہ اسلام سے دوری ہے ، کاش موجودہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے کو حل کر سکے،اِس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضیاء اللہ شاہین ڈنگہ ، نائب امیر ڈاکٹر خالد عاربی ڈنگہ ، حکیم رفاقت علی ، محمد عارف مغل ، عبد الشکور عاربی ، محمد افتخار ، عرفان شاہ صاحب سمیت ڈنگہ کی سماجی و سیاسی و مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : روایتی سیاستدانوں کی طرح سبز باغ نہیں دکھائیں گے جو بھی وعدہ کریں گے اسے پورا کرینگے،چوہدری ناصر اقبال مہر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈھل بنگش کے ممتاز زمیندار چوہدری ناصر اقبال مہر امیدوار چیئرمین یو سی چکوڑی بھیلووال نے اپنے بیان میں کہا روایتی سیاستدانوں کی طرح سبز باغ نہیں دکھائیں گے جو بھی وعدہ کریں گے اسے پورا کرینگے ، میری پہلی ترجیح حلقہ کی فلاح و بہبود اور ترقی ہے میرے دروازے ہر وقت لوگوں کے لیے کھلے ہیں ہم عملی سیاست پر یقین رکھتے ہیں کامیاب ہو کر علاقہ کے دیرینہ مسائل کو حل کروائیں گے ، کامیاب ہو کر حلقہ کے عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے ، ہمارا ماضی بے داغ ، علاقہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرونگا، عوام کی بے لوث خدمت اِس مشن کی تکمیل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر یو سی چکوڑی بھیلوال کی عوام کی بے لوث خدمت کرونگا اور چوہدری ارشد مہر کی سربراہی میں ہر خاص و عام کا ہمیشہ کی طرح خیال رکھا جائیگا جو کہ ہماراروایتی اور خاندانی ورثہ ہے ، اسے ہر حال میں نبھائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :مسلمانوں کیلئے آقائے دو جہاں نبی کریم کی آمد کا دن عید کبیرہے،چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ،معروف زمیندار،چیئر مین پاک نیدر لینڈ ایسوسی ایشن چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ نے ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول ہمارے لئے برکتوں کا مہینہ ہے ، مسلمانوں کیلئے آقائے دو جہاں نبی کریم کی آمد کا دن عیدکبیر سے سے کم نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور اکرم کی آمد نے دونوں جہانوں کو نور کی فضا ، عدل و انصاف ، حق و صداقت کی فتح اور زندگی کے اصل مقاصد کا شعور بخشا ، آپ نے اپنے اسوہ ء حسنہ سے دین اسلام کا نام ہمیشہ کیلئے بلند و بالا کر دیا ، ہمیں چاہیے کہ اپنے عظیم پیشواء ، رحمت العالمین حضرت محمدۖ کی شان میں محافل کا انعقاد کریں ، ان پر درود اور ثناء خوانی کریں ، اور ان کے احکامات کے مطابق اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ایم پی اے میاں طارق محمود نے سیاست کے میدان میں ضلع گجرات بھر میں اپنا مقام بنایا ہے،مرزا شاہد علی
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ریلوے اسٹیشن کی سماجی شخصیت مرزا شاہد علی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم پی اے میاں طارق محمود نے سیاست کے میدان میں ضلع گجرات بھر میں اپنا مقام بنایا ہے اور حلقہ پی پی 113 میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس مکمل کروائے ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر وہ کام کیے ہیں جس میں حلقہ کی عوام کی بہتری ہو ، اُنہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں میاں طارق محمود کے نامزد امیدواران کو بھر پور کامیابی دِلائیں گے ، عوامی خدمت سے میاں طارق محمود حلقہ پی پی 113 کی ہر دلعزیز شخصیت بن گئے ہیں ، اُنہوں نے ڈنگہ میں بوائز و ڈگری کالج ، میٹرنٹی ہسپتال ، RHCدُلانوالہ ، ڈنگہ ، کھاریاں ، گجرات روڈ کی اہم سڑکیں بنوائیں اور ڈنگہ سمیت حلقہ پی پی 113 کو ماڈل بنایا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اللہ تعالیٰ کے گھر میں خالص توحید اور محمد عربیۖ سے عشق و محبت کا درس دیا جاتا ہے،حافظ لیاقت بلوچ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی حافظ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے گھر میں خالص توحید اور محمد عربیۖ سے عشق و محبت کا درس دیا جاتا ہے،مسجد نبویۖ سے مسجد قبا کا سلسلہ مساجد کی تعمیر کا چلا آرہا ہے جہاں پر اللہ کے نیک بندے اللہ کے سامنے جھکنے کے ساتھ اللہ کریم کے احکامات کی بجا آوری کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ ہماراایمان ہے اللہ سبحان تعالیٰ کا کوئی شریک نہیں،اور اس کے پیارے رسول محمدۖ کے آخری نبی اور ان کے قلب اطہر پر اترنے والی دو جہانوں کی کتاب قرآن پاک آخری کتاب اور امت محمدی آخری امت ہے جو تاقیامت رہے گی،جمعتہ المبارک کا دن دوسرے دنوں کا سردار دن ہے،جمعتہ المبارک کی فضیلت اور اہمیت قرآن کریم بیان فرماتا ہے،خطبہ جمعتہ المبارک سے مسلمان راہنمائی حاصل کرتے ہیں،اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹتے ہیں،قرآن پاک کی حفاظت کا ذمہ اللہ رب العزت نے اپنے ذمہ لے رکھا ہے،دنیا کی کوئی طاقت اس میں زیر زبر کا اضافہ نہیں کر سکتی،قرآن پاک حفاظ کرام کے سینوں میںموجود ہے کہ قرآن پاک کا خاص اعزاز ہے ہمیں مساجد کو ہر قسم کے تعصبات فرقہ پرستی سے بالا تر ہو کر اللہ تعالیٰ کی توحید کے پرچار کیلئے مختص کرنا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : آقائے دو جہاں کی آمد کا دن ہمارے لئے عید کی خوشیوں سے بڑھ کر ہے،چوہدری اسلم وسن آف یو کے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ربیع الاول اہل اسلام کیلئے بہت بڑی خوشی ہے ، حضور اکرم سرکار دو عالم کی آمد کے جشن میں ہمیں ذکر و درود کی محافل کا انعقاد کرتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا ثبوت دینا چاہیے ۔راہنما مسلم لیگ ن یو کے چوہدری اسلم وسن نے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آقائے دو جہاں کی آمد کا دن ہمارے لئے عید کی خوشیوں سے بڑھ کر ہے ، انکی آمد کی خوشیاں مناتے ہوئے دکھی انسانیت کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور اپنے پیارے نبی کے تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے غریبوں کی داد رسی کیلئے بہتر سے بہتر کاوشیں کرنی چاہیے۔ اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہونا چاہیے کہ اہل اسلام کو روز محشر آقائے دو جہاں سرور کونین حضرت محمد ۖ کی شفاعت نصیب فرمائے ، آمین ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حکمران اپنی صفوں میں چھپے بجلی و گیس چوروں کا محاسبہ کریں،ملک اعجاز احمد
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی ڈنگہ کے مرکزی رہنما ملک اعجاز احمد نے اپنے بیا ن میں کہا حکمران اپنی صفوں میں چھپے بجلی و گیس چوروں کا محاسبہ کریں ، گذشتہ چند ماہ سے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہونے والی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان حالات بہت ہی ابتر ہیں ، پیپلز پارٹی جمہوری جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہے ، حکمرانوں نے دہشت گردوں کے آگے ہتھیار ڈال دِیے ہیں اور ہاتھ پھیلا کر اُن سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو بچانے کی کوشش کی ہے ، حکومت نے دہشت گردی کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور ہاتھ پھیلا کر اُن سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے ، اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف کاروائی کے معاملہ پر پیپلز پارٹی پہلے ہی حکومت کو عندیہ دے چکی ہے ، اُنہوں نے مزید کہا کہ محترمہ کے توانائی پراجیکٹ بند کر کے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل دِیا گیا ہے ، پیپلز پارٹی نے جمہوری عمل کے جاری رہنے کیلئے انتخابی نتائج قبول کئے تا کہ کسی کو جمہوری نظام کو پٹری سے اُتارنے کا موقع نہ مل سکے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ پارٹی اپنا سیاسی اور جمہوری کردار ترک کر دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اللہ سبحان تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں خانہ خدا کی تعمیر کی توفیق دی،ڈاکٹر محمد خالد عاربی،مولانا محمد یوسف رضوان
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈاکٹر محمد خالد عاربی اور مولانا محمد یوسف رضوان نے جامع مسجد حسن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ ہم اللہ سبحان تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں خانہ خدا کی تعمیر کی توفیق دی،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جامع مسجد حسن اللہ تعالیٰ کی خالص توحید اور ہمارے پیارے پیغمبر محمد مصطفیۖ کے دین کا مرکز اور محور بنے گی ہم ہر قسم کے فرقہ پرستی سے ہٹ کر امت مسلمہ کو دین اسلام کی طرف راغب کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے جامع مسجد حسن کاقیام علاقہ کیلئے بہت بڑی نعمت ہے،جہاں پر اہل اسلام نما زجمعتہ المبارک اور عیدین کی نمازوں کی ادائیگی سمیت باجماعت نماز ادا کرنے کے مواقع ملیں گے یہ علاقہ کی عوام کی بہت بڑی خوش نصیبی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ الائیڈ سکول کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ اپنے طلبہ و طالبات کو جدید طبی سہولیات فراہم کرتا ہے،حاجی چوہدری شبیر احمد
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ڈائریکٹر الائیڈ سکول کیمپس دنگہ حاجی چوہدری شبیر احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الائیڈ سکول کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ اپنے طلبہ و طالبات کو جدید طبی سہولیات فراہم کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ہر سال ہمارے ادارہ میں الائیڈ سکول ہیڈ آفس سے ماہر معالجین پر مشتمل سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم تمام طلبہ و طالبات کا مکمل میڈیکل چیک اپ کرتے ہوئے انہیں معاشرہ کا صحت مند شہری بنانے میں اہم کردار اداکرتی ہے،ہمارے سکول کے تمام بچوں کی تعلیم و تربیت اور انکی نگہدشت ہم اپنے بچوں کی طرح کرتے ہیں انہیں جدید خطوط پر معیاری تعلیم فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : الائیڈ سکول کے بچے صحت مند اور تندرست ہیں،ڈاکٹر ظفر اقبال خان
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈاکٹر ظفر اقبال خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم اور ڈائریکٹر حاجی چوہدری شبیر احمد اورانکے قابل سٹاف کی کارکردگی کے باعث الائیڈ سکول کے بچے صحت مند اور تندرست ہیں،انہوں نے کہا کہ الائیڈ سکول کی انتظامیہ نے اپنے ادارہ کے نونہالوں کی مکمل فٹنس کیلئے ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کر رکھی ہیںجو بچوں کے کان ناک آنکھ کے امراض سمیت انکی ذہنی و جسمانی نشوونما سمیت انکے دانتوں مسوڑھوں کی بیماریوں جلد کی امراض نفسیاتی مسائل کے حوالہ سے چیک اپ کر کے انہیں جدید طبی سہولیات فراہم کرتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب گروپ آف کالجز کے ملک گیر Healthy Welthyفیوچرز پروگرام کے تحت الائیڈ سکول کیمپس ڈنگہ میں سکول کے طلباء و طالبات کا مکمل چیک اپ کا کامیاب انعقاد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب گروپ آف کالجز کے ملک گیر Healthy Welthyفیوچرز پروگرام کے تحت ڈائریکٹر حاجی شبیر احمد کی سرکردگی میں الائیڈ سکول کیمپس ڈنگہ میں سکول کے طلباء و طالبات کا مکمل چیک اپ کا کامیاب انعقاد پنجاب آف کالجز کی طرف سے ملک کے نامور ماہر معالجین اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم ڈاکٹر ظفر علی خاں اور سی آر ایم عمر حیدر،آئی سی ٹی عزیز احمد کی سرکردگی میں الائیڈ سکول ڈنگہ پہنچی تو حاجی چوہدری شبیر احمد پرنسپل ستاف نے انکا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیاپنجاب گروپ آف کالجز کے ملک گیر منصوبہ کے تحت صحت مند بچے اور صحت مند معاشرہ کے قیام کیلئے ہیلتھ کیئر پروگرام کے تحت ممتاز ماہر مستند ڈاکٹر ظفر علی خاں،لیڈی ڈاکٹر سعدیہ ڈینٹل سرجن،ڈاکٹرمس کندیل سائیکوتھرایسٹ،ڈاکٹر ثاقب بھٹی جنرل فزیشن،ڈاکٹر منصور احمد،آپٹوتھالومسٹ نے پیرا میڈیکل سٹاف اور عمر حیدر سی آر ایم،عزیز احمد آئی سی ٹی کے ہمراہ الایڈ سکول ڈنگہ کے پانچ سو سے زائد طلبا و طالبات کے کان،ناک،گلا،اورل چیک،دانتوں کا مکمل چیک اپ کیا اور بچوں کے نفسیاتی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے،الائیڈ سکول ڈنگہ میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے والدین نے پنجاب گروپ آف کالجز اور الائیڈ سکول ڈنگہ کے ڈائریکٹر حاجی چوہدری شبیر احمد کی طرف سے بچوں کے مکمل میڈیکل کرنے کے اقدامات کو زبردست الفاظ میں سراہا ایسے اقدامات سے بچوں کو موزی امراض سے بچا کر معاشرہ کا صحت مند اور سود مند شہری بنایاجا سکتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : منافقت جھوٹ بد دیانتی کی سیاست کے قائل نہیں،چوہدری ماجد محمود
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ) وڑائچانوالہ کے ممتاز زمیندار امیدوار برائے چیئرمین یو سی وڑائچانوالہ چوہدری ماجد محمودنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منافقت جھوٹ بد دیانتی کی سیاست کے قائل نہیں ، ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دِیا ، کھری سچی صاف ستھری سیاست کے قائل ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں خلوص دِل اور پوری دیانتداری سے چلتے ہیں ، منتخب ہو کر یو سی وڑائچانوالہ کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا اورعوامی نمائندگی کا حق ادا کرونگا ، حکام بالا سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے لائوں گا ، اُنہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں عام آدمی کو در پیش مسائل کے لئے اقدامات کریں گے، غرور اور تکبر اللہ کو پسند نہیں ہے ،انسانی حقوق کے لئے ہمارے پینل کے ہر امیدوار اور کارکن عاجزی اور انکساری کا عنصر نما یاں ہو نا چاہیے ، مخالفین کی منفی پراپیگنڈوں سے عوام کے ضمیر کو خریدا نہیں جا سکتا ، انشاء اللہ کامیاب ہو کر یو سی وڑائچانوالہ کی غیور عوام کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کرینگے اور عوام کے حقوق کا تحفظ کرینگے ، فتح عوام کی خدمت کرنے والوں کی ہو گی اور انشاء اللہ فتح ہمارا مقدر ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہدری ماجد محمود امیدوار چیئرمین یو سی وڑائچانوالہ بہترین اور نمایاں امیدوار ہیں ، جو صرف اور صرف خدمت خلق کے لیے میدانِ عمل میں آئے ہیں،چوہدری سلیمان الیاس آف ناروے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)وڑائچانوالہ کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری سلیمان الیاس ناروے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری ماجد محمود امیدوار چیئرمین یو سی وڑائچانوالہ بہترین اور نمایاں امیدوار ہیں ، جو صرف اور صرف خدمت خلق کے لیے میدانِ عمل میں آئے ہیں ، اُنہوں نے مختصر عرصہ میں اپنی خوش اخلاقی خلوص نیت اور دِن رات محنت کی وجہ سے ایک نمایاں اور اہم مقام بنا لیا ہے ، اُن کے خلوص اور اپنے وارڈ کی عوام کے لیے جذبہ ٔ خدمت خلق کو دیکھتے ہوئے یو سی وڑائچانوالہ کے مختلف دیہاتوں کی برادریوں کے سرکردہ افراد نے اُن کی بھر پور حمائت کی ہے ہم اُن کی کامیابی کے لیے تمام توانائیاں صرف کریں گے ، یو سی وڑائچانوالہ کی تمام بڑی برادریوں جوق در جوق چوہدری ماجد محمود کی حمایت کا اعلان کر رہی ہیں ، جو اُن کی مقبولیت اور کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انشاء اللہ چوہدری ماجد محمود شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد علاقہ میں موروثی سیاست کا خاتمہ کرتے ہوئے غریب اور محنت کشوں کے حق کے لیے آواز بلند کرینگے اور اُن کے حقوق کا بہترین تحفظ کرینگے مخالفین صرف عوام کو نعروں اور دعوئوں کے سبز باغ دِکھا کر کرپشن کی نیت سے سیاست میں آئے ہیں اور اُن کا مقصد صرف اور صرف اپنا شملہ اونچا رکھنا اور سیاست برائے کرپشن کرنا ہے ، چوہدری ماجد محمود حقیقی معنوں میں حلقہ کی غریب عوام کے حقیقی نمائندہ ہیں اور انشاء اللہ اُنہیں تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔
ڈنگہ : عوامی مسائل کا حل حکومت کی پہلی ترجیح ہے ،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع ،ایم این اے حلقہ این اے106چوہدری جعفر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی پہلی ترجیح ہے مشکلات کے دن تھوڑے رہ گئے،انشاء اللہ جلد کٹ جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارے اور عوام کے قائد میاں نواز شریف کی حکومت سابق حکمرانوں کی طرح ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے کی بجائے ملک وقوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے تگ و دو میں مصروف عمل ہے،عوام کے مسائل کا حل ہماری پہلی ترجیحات میں ہے حکومت قوم کے حقوق مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے،انشاء اللہ وطن عزیز کی معیشت بتدریج بہتر ہو رہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : وارڈ نمبر4کا ہر فرد ہمارے لئے قابل صد احترام ہے،ہم ان کی خدمت دل و جان سے کریں گے،راجہ خالد محمود
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر4میونسپل کمیٹی ڈنگہ راجہ خالد محمود نے کہا ہے کہ وارڈ نمبر4کا ہر فرد ہمارے لئے قابل صد احترام ہے،ہم ان کی خدمت دل و جان سے کریں گے،پہلے بھی کونسلر منتخب ہو کر اپنے حلقہ میں بے شمار کام کروائے ہیں اور عوام کے دکھ درد میں شریک رہے ہیں اور اسی روایت کو قائم و دائم رکھیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ الیکشن ہو یا نہ ہوں عوام کے ساتھ دیرینہ تعلق ہیں اور تعلق کو مزید آگے بڑھائیں گے اور کسی بھی قیمت پر کوئی کوتائی نہیں کریںگے،ہر وقت حاضر خدمت ہیں،بلاجھجک عوام آئیں ان کے مسائل کو حل کریں گے اور اپنی عمر کا بقیہ حلقہ کے عوام کے لیے وقف کر رکھا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ کھے عوام کا تعلق خواہ کسی پارٹی یا نمائندے سے ہو وہ میرے لئے قابل احترام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : الیکشن جنوری میں ہوں یا مارچ میں حلقہ کے عوام سے نہ ٹوٹنے والا رشتہ قائم رہے گا ،چوہدری ساجد محمود
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر7میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری ساجدمحمود نے کہا ہے کہ الیکشن جنوری میں ہوں یا مارچ میں حلقہ کے عوام سے نہ ٹوٹنے والا رشتہ قائم رہے گا اورحلقہ کے عوام مجھے اپنے شانہ بشانہ پائیں گے اور ہر صورت میں عوام کا خادم بن کر ان کی دن رات خدمت کریں گے،انہوںنے کہا کہ پہلے بھی عوامی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اس مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ عوام ہی اصل طاقت ہیں اور اسی طاقت کے ذریعے ہم کامیاب ہو کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سرور کونین حضرت محمد ۖ کی آمد پوری کائنات کیلئے ہدایت اور روشنی کا بے مثال نمونہ ہے،چوہدری شاہد لطیف آف بارسلونا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) سرور کونین حضرت محمد ۖ کی آمد پوری کائنات کیلئے ہدایت اور روشنی کا بے مثال نمونہ ہے ۔آپ کی سیرت پاک پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہمیں اپنی زندگی کے معاملات کو طے کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہارچوہدری شاہد لطیف آف بارسلونا نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور پاک کی سیرت طیبہ تمام نسل انسانی کیلئے مشعل راہ ہیں ، ہمیں آپس میں اخوت بھائی چارے کے فروغ کیلئے کوششیں کرنی چاہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہمارا سیاست میں آنے کا مقصد وارڈ کی تعمیر و ترقی ہے،مرزا فاروق الزمان
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر4میونسپل کمیٹی ڈنگہ مرزا فاروق الزمان نے کہا ہے کہ ہمارا سیاست میں آنے کا مقصد وارڈ کی تعمیر و ترقی ہے اس وارڈ پر کسی بھی نمائندہ نے کوئی توجہ نہیں دی بے شمار مسائل کا شکار ہے ہم سابقہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے علاقہ کی بے لوث اور دل و جان سے خدمت کریں گے،کیونکہ اس حلقہ کی عوام کسی مسیحا کی تلاش میں ہے جو کہ حلقہ میں تعمیر و ترقی کے کام کا بیڑہ اٹھائے انشاء اللہ کامیاب ہو کر حلقہ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور اپنے حلقہ میں ایک ماڈل حلقہ بنائیں گے انہوںنے کہا کہ الیکشن چاہے جب بھی ہوں ڈنکے کی چوٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سرکارِ دوعالمۖ کی خوشی دنیا کی سب سے بڑی خوشی ہے،حاجی شاہدمحمود بٹ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)چیف ایگزیکٹو حاجی ٹریولز ڈنگہ،جنرل سیکرٹری بزم عاشقان مصطفی،صدر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ و امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر5حاجی شاہد محمود بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرکارِ دوعالمۖ کی خوشی دنیا کی سب سے بڑی خوشی ہے انہوں نے کہاکہ ہماری سب سے بڑی خوش قسمتی ہے کہ ہم نبی پاکۖ کی امت میں سے ہیںہمیں چاہیے کہ ہم اپنے پیارے نبیۖ کی ولادت کی خوشیاں بڑھ چڑھ کر منائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عوامی خدمت کیلئے ہمیں اقتدار کی ضرورت نہیں،چوہدری آفتاب احمد
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر8میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری آفتاب احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی خدمت کیلئے ہمیں اقتدار کی ضرورت نہیںانہوں نے کہا کہ ہمارا میدان سیاست میں آنے کا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنا ہیعوام کے مفادات کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوںنے کہا ہے کہ عوام باشعور ہو چکے ہیں عوام جس طرح میری بھر پور حمایت کر رہی ہے یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے،انشاء اللہ کامیاب ہو کر عوامی خدمت کے جشن کو جاری رکھیں گے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com