ڈنگہ کی خبریں 17/2/2014
Posted on February 18, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈنگہ : جرائم کے روک تھام اور علاقہ میں قیام امن کیلئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں،ڈی پی او گجرات
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات رائے اعجاز احمد نے کھاریاں میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے روک تھام اور علاقہ میں قیام امن کیلئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔ چوری کی وارداتوں اور دیگر جرائم پر قابو پانے کیلئے شہروں میں تاجر برادری سیاسی و سماجی تنظیمیں اور دیہات میں نمبردار اور اہم شخصیات خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کریں اور ہر جگہ پر ٹھیکری پیرہ کا انتظام کیا جائے ۔ پولیس جا بھرپور تعاون ان کے ساتھ ہو گا انہوںنے کہا کہ جرائم کو کنٹرول کرنے اور جرائم پیش افراد کے گرد گھبرا کر تنگ کرنے کیلئے پولیس متحرک ہے تمام تھانوں میں پولیس کی نفری پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں عوام کیلئے پولیس اسٹیشن کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہوئے ہیں ۔ ضلع گجرات میں جرائم پیشہ افراد چوری ڈکتیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دارہے انشاء اللہ ضلع گجرات کو آپ لوگوں کے تعاون سے امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے ۔ تمام پولیسی آفیسر فرض شناس ہیں اور اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے ۔ لوگ اپنی رائے دیں اور مظلوم کی داد رسی کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔ کھلی کچہری میں تحصیل بھر کے پولیس افسران کے علاوہ علاقہ بھر سے اہم ترین سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :انتخابات کو 9 ماہ گزر گئے حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) انتخابات کو 9 ماہ گزر گئے حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی عوام روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والی حکومت کے 5 سالہ ظالمانہ دور کے بعد مسلم لیگی حکومت توقعات وابستہ کیے ہوئے تھی مگر بدقسمتی سے حکمرانوں نے اپنی سابقہ روش پر چلتے ہوئے عوام کو کچومر نکال دیا آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی نے جہاں عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے وہیں غربت اور بیروزگاری میں ہوشربا اضافہ بھی عوام کوناکوں چنے چبوا دیتے ہیں اور حکمران کی 9 ماہ کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آئندہ چند سالوں تک شاید بہتری کی کوششوں میں سنجیدہ نظر نہ آئے ۔ دہشت گردی سے جہاں مع’صوم اور بے گناہ انسانوں کو درندگی کا شکار بنایا جا رہا ہے ۔ وہیں حکومت ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھی دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جا سکا اور ملکی معیشت کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔ بجلی گیس بحران بھی درد سر بنا ہوا ہے ۔ عوام کی مایوسی انتہا پر پہنچ چکی ہے ۔ انتخابات میں بڑے بڑے دعوے کرنے والے سیاستدان اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر فرعون بنے نظر آئے ہیں ان کے سامنے عوام کی حیثیت کیڑوں ، مکوڑوں سے زیادہ نہیں رہی ۔ پاکستان اور پاکستانی عوام کی یہ سب سے بڑی بدقسمتی ہے کہ یہاں پر چہرے تو بدلتے ہیں مگر نظام بدلنے کی نہ تو کوئی سنجیدہ کوشش کی گئی ہے اور نہ ہی شاید سیاستدان عوام کیلئے کبھی مخلص ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :DPO رائے اعجاز احمد نے کھاریاں میں تحصیل بھر کے نمبرداروں،تاجر برادری،صحافتی برادری کے ساتھ میٹنگ کی
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ) DPOگجرات رائے اعجاز احمد نے کھاریاں میں تحصیل بھر کے نمبرداروں ، تاجر برادری ، صحافتی برادری ، مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران اور 5تھانوں کی پولیس انتظامیہ کے ساتھ اظہر میرج ہال میں تفصیلی میٹنگ ۔ ڈنگہ سے حاجی شاہد محمود بٹ ، حاجی محمد نواز ، بائو نوید احمد ، محمد عارف ڈار ، سکندر خاں صراف ، محمد افضل قصاب سمیت تاجر برادری کی کثیر تعداد میں شرکت جبکہ سٹی پریس کلب ڈنگہ کے اراکین خالد محمود مغل ، نوید شہزاد مغل ، مصنف شیراز ، بشارت بی ۔ ایس نے بھی خصوصی طور پر DPOگجرات کی خصوصی میٹنگ میں شرکت کی ۔ DPOگجرات نے اس خصوصی میٹنگ میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمہ کے لیے شہروں میں تاجر برادری اور صحافتی برادری اور مصالحتی کمیٹیوں کے پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون اور رابطوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ دیہاتوں میں نمبرداروں کے تعاون سے چوریوں کے خاتمہ کیلئے ٹھیکری پہرے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس کے قیام کی ہدایت اور تاجر برادری نمبر داروں ، صحافتی برادری اور مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران سے گزارش کی کہ وہ پولیس انتظامیہ کی کارکردگی اور معاشرے میں امن و امان قائم کرنے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سٹی پریس کلب ڈنگہ کے وفد کا ریڈیو FM97کا خصوصی دورہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) سٹی پریس کلب ڈنگہ کے وفد کا ریڈیو FM97کا خصوصی دورہ ۔ ملک کے نامور گلوکار اور FM97کے آر جے ،ایم ایس رحمن اور ماڈل آصف شبیر کے ساتھ خصوصی ملاقات ۔ آصف شبیر اور ایم ایس رحمن نے سٹی پریس کلب ڈنگہ کے وفد کو ریڈیو FM97کھاریاں کے ریکارڈنگ روم سمیت تفصیلی بریفنگ دی ۔ سٹی پریس کلب ڈنگہ کے وفد میں نوید شہزاد مغل ، خالد محمود مغل ، بشارت بی ۔ ایس ، مصنف شیراز ، محمدحسین شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سٹی پریس کلب ڈنگہ نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دیا ہے،چوہدری شبیر بلہڑ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) سینئر صحافی جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب ڈنگہ چوہدری محمد شبیر بلہڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سٹی پریس کلب ڈنگہ نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دیا ہے اور معاشرتی برائیوں اور مسائل کے خلاف جرأت مندانہ علم جہاد بلند کیا ہے ۔ بلدیہ سے متعلقہ مسائل ہوں یا تعلیم اور صحت کے مسائل ، پولیس کی کارکردگی کا مسئلہ ہو یا امن و امان کی مخدوش صورتحال ، سیاست دانوں کی عوامی مسائل سے عدم توجہ ہو یا ترقیاتی کاموں میں بے ضابطگیاں ، سٹی پریس کلب ڈنگہ نے ہمیشہ اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو انتہائی احسن طریقے سے پورا کیا ہے اور تمام تر دبائو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنا فرض نبھایا ہے ۔ سٹی پریس کلب ڈنگہ آئندہ بھی اپنا فرض ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتا رہے گا اور معاشرتی نا ہمواریوں اور مسائل کے خلاف اپنا قلمی جہاد جاری رکھے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ڈی پی او گجرات گجرات رائے اعجاز احمد انتہائی محنتی، فرض شناس پولیس افسر ہیں ،ایس ایچ او ڈنگہ راجہ زاہد نعیم
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ ) SHOتھانہ ڈنگہ راجہ زاہد نعیم اور انچارج چوکی ڈنگہ نے گزشتہ روز میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ DPOگجرات رائے اعجاز احمد انتہائی محنتی، فرض شناس پولیس افسر ہیں ۔ جنہوں نے اپنی تعیناتی کے فوراً بعد ضلع گجرات میں تھانوں میں نفری اور وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں ۔ پولیس انتظامیہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تاجر برادری صحافتی برادری ، مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران اور دیہاتوں کے نمبر داروں کے ساتھ رابطوں کو مربوط اور مئوثر بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں ۔ جس کے ثمرات بھی ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں ۔DPOگجرات کی خصوصی ہدایت پر امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے تاجر برادری ، نمبرداروں ، صحافیوں اور مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط بنائیں گے اور ان کے تعاون کے ساتھ اپنے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔ ٹھیکری پہرہ کے نظام کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد ڈنگہ سمیت تھانہ ڈنگہ کے تمام دیہاتوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو جائے گی ۔ جرائم کے خاتمہ کیلئے فیصلہ کن کاروائیاں کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پرائس مجسٹریٹ کھاریاں کے ڈنگہ میں 5مختلف دکانداروں کا مہنگے داموں اشیائے خورد نوش فروخت کرنے پر مقدمات کا اندراج
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پرائس مجسٹریٹ کھاریاں کے ڈنگہ میں 5مختلف دکانداروں کا مہنگے داموں اشیائے خورد نوش فروخت کرنے پر مقدمات کا اندراج ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کھاریاں نے گزشتہ روز ڈنگہ کے دورہ کے موقع پر ریٹ لسٹ کو چیک کیا اور مہنگے داموں اشیائے خودر نوش فروخت کرنے پر ذیشان ولد لیاقت علی قصاب عید گاہ روڈ ، عرفان اصغر جٹ کریانہ سٹور ، محمد سلیم ولد محمد اعظم انڈے فروش ، نثار احمد ولد نور احمد شیخ ڈھلیان ، عمران ولد خدا بخش قصاب کے چالان کرتے ہوئے تھانہ ڈنگہ میں مہنگے داموں اشیاء خورد نوش فروخت کرنے کے جرم میں الگ الگ مقدمات درج کروائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :نواحی گائوں ٹوپہ آدم میں 7 افراد نے درینہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) نواحی گائوں ٹوپہ آدم میں 7 افراد نے درینہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا ، تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ٹوپہ آدم میں درینہ رنجش کی بناء پر زاہد وغیرہ سمیت 7 افراد نے فائرنگ کر کے محمد اقبال نامی شخص کو شدید زخمی کر دیا ۔ محمد اقبال کی مدعیت میں زاہد اقبال سمیت 7 ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 324ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :بلدیاتی الیکشن کا انعقاد عوام کی آواز ہے،چوہدری ماجد آف انگلینڈ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بلدیاتی الیکشن کا انعقاد عوام کی آواز ہے،بلدیاتی نمائندگان ہی لوگوں کو ان کی دہلیز پر اور فی الفور انصاف دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،کیونکہ وہ ہر وقت عوام کے درمیان رہتے ہیں،اور ان کے مسائل سے زیادہ آگائی رکھتے ہیں،موجودہ حالات میں انتخابا ت ناگزیر ہیں،ان خیالات کا اظہار علاقہ کی ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیت اور فخر ڈھلیان میاں محمد ماجد آف انگلینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے مسائل سے آگاہی اور اس کا حل ہمیشہ بلدیاتی نمائندگان ہی بہتر طور پر کر سکتے جب الیکشن کا اعلان ہوا تھا تو عوامی سطح پر ہر جگہ چہل پہل اور گرم جوشی پائی جاتی تھی جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ لوگ بلدیاتی الیکشن میں کتنی دلچسپی رکھتے ہیں،ہم نے ہمیشہ ہر سطح پر عوامی اور سماجی کام کئے اور ذاتی مفادات سے بالاترہو کر مستحقین کی مدد کی اور ان کے ہر دکھ درد میں شریک رہے جس کے باعث حلقہ کے عوام ہم پر اعتماد کرتی ہے اگر الیکشن بروقت ہو جائیں تو عوامی سطح پر مسائل میں خاصی کمی واقع ہو گی اور عوام کو دیلیز پر انصاف ملے گا تمام سیاسی اکابرین کو الیکشن کے انعقاد کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے یہی عوام کی ضرورت اور وقت کی آواز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :آٹھویں جماعت کا کیسنل ہونے والا ریاضی کا پرچہ22فروری کو ہو گا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)گذشتہ روز آٹھویں کلاس کا ریاضی کا پرچہ آئوٹ ہونے کی وجہ سے امتحان نہ ہو سکا جس کی وجہ سے طلبہ اور والدین کو سخت پریشانی ،اطلاعات کے مطابق آٹھویں جماعت کا کینسل ہونے والا ریاضی کا پرچہ22فروری2014ء کو ہو گا جس کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سٹی پریس کلب ڈنگہ کے وفد کی انچارج چوکی ڈنگہ مشتاق احمد ڈار سے ملاقات
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سٹی پریس کلب ڈنگہ کے وفد کی انچارج چوکی ڈنگہ مشتاق احمد ڈار سے ملاقات،امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے انچارج چوکی ڈنگہ کو آگاہی دی اور جرائم کے خاتمے کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب ڈنگہ کھے وفد نے صدرنوید شہزاد مغل اور سرپرست ڈاکٹر غلام مصطفی آذر کی قیادت میں گذشتہ روز نئے تعینات ہونے والے انچارج چوکی ڈنگہ مشتاق احمد ڈار سے ملاقات کی اور انہیں ڈنگہ میں ہونے والی چوری کی وارداتوں،امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے آگاہی دی سٹی پریس کلب ڈنگہ کے وفد نے امن و امان کے قیام،جرائم کی روک تھام کے لیے انچارج چوکی ڈنگہ کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی،اس موقع پر سٹی انچارج مشتاق احمد ڈار نے کہا ہے کہ میڈیا کے تعاون کے بغیرشہر میں امن و امان اور جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے صحافی برادری کے تعاون سے ڈنگہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے عوام کو ریلیف دیں گے،اس موقع پر نوید شہزاد مغل،ڈاکٹر غلام مصطفی آذر،میاں ایوب خاور سیفی،محمد شبیر بلہڑ،بشارت بی ایس،خالد مغل،مصنف شیراز،وسیم اقبال،واحد حنیف،راجہ انصر،ملک نوید احمد اعوان،ملک ذوالفقار اعوان سمیت دیگر ممبران پریس کلب بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ضلع گجرات کے تمام تعلیمی اداروں میں پہلی سے آٹھویں کلاس تک کے امتحانات15 مار چ سے25مارچ تک اکٹھے شروع ہونگے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ضلع گجرات کے تمام تعلیمی اداروں میں پہلی سے آٹھویں کلاس تک کے امتحانات15 مار چ سے25مارچ تک اکٹھے شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،جبکہ آئندہ تمام کلاسوں کی ڈیٹ شیٹ بھی ای ڈی او ایجوکیشن آفس سے جاری ہوا کرے گی خلاف ورزی کرنے والے سکولز کے سربراہ کو ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا یہ بات ای ڈی ایجوکیشن گوجرانوالہ ایاز طارق نے بتائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :تبدیلی بولٹ سے نہیں بیلٹ سے آتی ہے،قمر زمان کائرہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے ڈنگہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک صورتحال اس وقت انتہائی گھمبیر اور پریشان کن ہے،تبدیلی بولٹ سے نہیں بیلٹ سے آتی ہے،اس لئے طالبان بھی بندوق کی نوک پر شریعت نافذ نہیں کر سکتے مذاکرات بہترین راستہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے گوجرانوالہ و گجرات سمیت ہر جگہ کام ہو رہے ہیں میرے حلقہ میں جو منصوبے میرے دور میں منظور تھے ان پر کام شروع کیوں نہیں کیا جا رہا ،سوئی گیس کے پائپ سمیت ڈنگہ شہر میں سیم نالہ کی پختگی کے کام جلد کام کروائے جائیں میرے حلقہ کے لوگوں کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے اگر یہ امتیاز ی سلوک بند نہ کیا گیا تو حلقہ کے لوگوں سے مشورہ کر کے سخت احتجاج کریں گے اور یہ احتجاج پر امن ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : طالبان حکومت مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے پوری قوم دعا کررہی ہے،مولانا زاہد قاسمی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جامع مسجد اقصیٰ ڈنگہ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا زاہد قاسمی آف فیصل آباد نے کہا ہے کہ طالبان حکومت مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے پوری قوم دعا کررہی ہے مذاکرات کامیاب ہوں اگرکوئی چاہتا ہے کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وہ انڈیا ،اسرائیل اور امریکہ ہے ادھر مذاکرات ہو رہے ہیں دوسری طرف کراچی پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گرد پھیلا ئی جا رہی ہے،شاہ احمد نورانی کے صاحبزادے مولانا انس نورانی کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مولانا سمیع الحق اور ان کی ٹیم پر اظہار اعتماد کیا ہے پوری بریلوی مسلک کے لوگ ان کے ساتھ ہیں علماء دیو بند جیلوں میں بھی قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں، قید و بند کی صعوبتیں ہم کو ہمارے مشن اور تحفظ ختم نبوت سے دور نہیں کر سکتیں،پاکستان ہم نے بنایا تھا پرچم مولانا شبیر عثمانی نے لہراہا تھا تو ہم آج بھی پرچم کا تقدس بھی کرنا جانتے ہیں اور پاکستان کی حفاظت بھی ،ہم جانوں کا نذرانہ دے کر کریں گے،طالبان نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستانی افواج کشمیر سے ہٹ جائیں ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی جنگ لڑیں گے،سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل اور وفاقی شرعی عدالت کے سابق جج مولانا خالد محمود نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ ختم نبوت، حضور نے فرمایا لا نبی بعدی(میرے بعد کوئی نبی نہیں) مگر اس کے بعد حلافت چلے گی مگر ہم خلافت راشدہ کے بارے میں قوم کو سمجھا نہ سکے ہم ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جان دینے کو ہی تیار ہیں دنیا کا ہر غیرت مند مسلمان اپنے نبیۖ کی شان میں گستاخی برداشت نہیںکر سکتا ہے اور قادیانی اپنی شر انگیزیوں کو لگام دیں ختم نبوت کا ہر جانثار ان کے خلاف سینہ تان کر کھڑا ہے،آخر میں مولانا قاضی کفایت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں اور ہمارا مقصد ملک اور معاشرہ میں امن کا قیام ہے، ختم نبوت کانفرنس میں شریک مہمانوں کے مشکور ہیں تحفظ ختم نبوت کے سلسلہ میں 1974ء میں میرے والد محترم حضرت مولانا سعید احمد میانوی نے قادیاینوں کے اس فتنہ کے خلاف حق کی آواز بلند کی تھی ہم اس مشن پر چلتے ہوئے یہ نعرے بلند کرتے رہیں گے کہ محمدۖ کے بعد کوئی نبی نہیں یہی حقیقت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :نواحی گائوں چھماں کے رہائشی نور زمان پر ملزم محمد افضل ساکن چھماں نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر دی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نواحی گائوں چھماں کے رہائشی نور زمان پر ملزم محمد افضل ساکن چھماں نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر دی جس سے خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہ ہوا پولیس تھانہ ڈنگہ نے مقدمہ درج کرلیا،وجہ عناد مقدمہ بازی بتائی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
ڈنگہ :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو لگام دینے کیلئے حکومت نے ہر تین ماہ بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لینے پر غور شروع کر دیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو لگام دینے کیلئے حکومت نے ہر تین ماہ بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لینے پر غور شروع کر دیا ہے،حتمی فیصلہ ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے،وزارت پیٹرولیم ذرائع کے مطابق حکومت ہر ماہ کی بجائے سہ ماہی بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاجائزہ لینے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے جس کا حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :جماعت اسلامی ڈنگہ کے نومنتخب نو اراکین کی تقریب حلف وفاداری کی تقریب مسجد حسن میں ہوئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جماعت اسلامی ڈنگہ کے نومنتخب نو اراکین کی تقریب حلف وفاداری کی تقریب مسجد حسن میں ہوئی،سیف الاسلام عاربی،غلام رسول ،مرزا محمد اسلم،حکیم ناصر احمد،مرزا فیاض احمد،ڈاکٹر جمال ،ندیم عاربی،محمد اختر،میاں محمد اصغر اور میاں عبدالمنان نے حلف اٹھایا امیر جماعت اسلامی لالہ موسیٰ احسان اللہ بٹ نے حلف لیا امیر جماعت اسلامی ضیاء اللہ شاہین نے خصوصی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :عرصہ دراز سے علاقہ میں بہترین سروس فراہم کرنے والا فیصل ہوٹل اب سامنے کرنل مارکیٹ میں شفٹ ہوگیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)عرصہ دراز سے علاقہ میں بہترین سروس فراہم کرنے والا فیصل ہوٹل اب سامنے کرنل مارکیٹ میں شفٹ ہوگیا ہے،چیف ایگزیکٹو عمران خلیل نے بتایا ہے کہ ہم انشاء اللہ پہلے سے بھی بہتر سروس فراہم کریں گے صاف ستھرا ماحول اور بہترین کھانوں کا امتزاج اب ہوٹل24گھنٹے کھلا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : بدھووال میں دو فریقین کے درمیان راضی نامہ مثالی اقدام ہے،چوہدری جاوید
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی شخصیت چوہدری جاوید اقبال ایم ڈی ملن میرج ہال نے کہا ہے کہ بدھووال میں دو فریقین کے درمیان راضی نامہ مثالی اقدام ہے ہم آئندہ بھی علاقہ بھر سے نفرتیں اور دشمنیاں ختم کر کے لوگوں کو اخوت اور محبت کی لڑی میں پرونے کیلئے کاوشیں کرتے رہیں گے تمام محب وطن لوگ مل کر ضلع گجرات سمیت ملک بھر میں قیام امن کیلئے کام کریں ہم سے جو بھی ہوسکا کرتے رہیںگے انشاء اللہ تعالیٰ اللہ کی رضا کی خاطر لوگوں کی خدمت کے مشن پر کاربند رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ نے امرہ کلاں میں اڑھائی کنال جگہ مختص کر کے 80لاکھ روپے کی کثیر لاگت سے جنازہ گاہ کی تعمیر شروع کر دی ہے
ڈنگہ(نامہ نگار)امرہ کی ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت الحاج چوہدری ولی محمد (مرحوم کی وصیت اور اعلان کے مطابق ان کے صاحبزادگان چوہدری محمد ریاض،چوہدری محمد اصغر،چوہدری محمد اختر،چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ نے امرہ کلاں مین اڑھائی کنال جگہ مختص کر کے 80لاکھ روپے کی کثیر لاگت سے جنازہ گاہ کی تعمیر شروع کر دی ہے،تفصیلات کے مطابق امرہ کی ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت الحاج چوہدری ولی محمد مرحوم نے اپنی وفات سے قبل اعلان کیا تھا کہ امرہ کلاں میں اڑھائی کنال جگہ پر جنازہ گاہ تعمیر کروائیں گے،ان کی اچانک وفات کی وجہ سے جنازہ گاہ کی تعمیر ان کی زندگی میں شروع نہ ہو سکی،ان کی خواہش،اعلان اور وصیت کے مطابق ان کے صاحبزادگان چوہدری محمد ریاض،چوہدری محمد اصغر،چوہدری محمد اختر،چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ نے جنازہ گاہ کے لیے اڑھائی کنال جگہ مختص کر کے 80لاکھ روپے کی کثیر لاگت سے جنازہ گاہ کی تعمیر کا کام شروع کروا دیا ہے،سماجی و سیاسی شخصیات اور اہلیان علاقہ نے الحاج چوہدری ولی محمد مرحوم کی وصیت کے مطابق جنازہ گاہ کو صدقہ جاریہ قرار دے دیتے ہوئے ان کے صاحبزدگان کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :میری صحافی بھائیوں سے التماس ہے کہ وہ تمام اختلافات ختم کر کے آپس میں مل جل کر ڈنگہ شہر اور علاقائی مسائل کو اجاگر کریں،شاہ زیب اصغر قریشی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)بیوٹی پان شاپ کے ایم ڈی اور سماجی نوجوان شاہ زیب اصغر قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈنگہ جیسے پر امن شہر میں کئی دنوں سے صحافیوں کے درمیان جنگ جاری ہے اور وہ ایک دوسرے کے خلاف اخبارات میں بیان بازی کر رہے ہیں جو کہ شہر کے لیے اچھا نہیں ہے اور ایک دوسرے کے خلاف ہرجانے کے نوٹس جاری کروانا اچھی روایت نہیں میری صحافی بھائیوں سے التماس ہے کہ وہ تمام اختلافات ختم کر کے آپس میں مل جل کر ڈنگہ شہر اور علاقائی مسائل کو اجاگر کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: حاجی محمد صادق بٹ اور پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین مسرت زہرہ کو ایوارڈ ملنا ڈنگہ اور علاقہ کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے،محمد اصغر قریشی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پان ایسوسی ایشن ڈنگہ کے جنرل سیکرٹری محمد اصغر قریشی نے کہا ہے کہ سابق ناظم ڈنگہ حاجی محمد صادق بٹ اور پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین مسرت زہرہ کو ایوارڈ ملنا ڈنگہ اور علاقہ کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے حاجی محمد صادق بٹ کو عوامی خدمت کے اعتراف اور میڈم مسرت زہرہ کو تعلیمی حوالے سے گراں قدر خدمات سر انجام دینے پرمبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری شہباز احمد کی وفات پر اوررسیز پاکستانیوں کا اظہار رنج ا الم
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) انگلینڈ میں مقیم چوہدری دلاور خاں گکھڑ ، چوہدری ریاض احمد بھائو گھسیٹ پور آف انگلینڈ کے بھائی حاجی چوہدری شہباز احمد کی وفات پرچوہدری دلاور خاں گکھڑ انگلینڈ، چوہدری ریاض احمد انگلینڈ سے اظہار تعزیت کرنیوالے تارکین وطن میاں غلام حسین جوڑا انگلینڈ ، چوہدری سجاد کمالہ انگلینڈ ، چوہدری محمد عارف اُتم انگلینڈ ، چوہدری یاسر محمود کائرہ انگلینڈ ، سابق ناظم نصیر احمد خان جوڑا انگلینڈ ، چوہدری طاہر محمود شاہجہانیاں انگلینڈ ، چوہدری شمریز اقبال موجیانوالہ انگلینڈ ، چوہدر بشیر کالس انگلینڈ ، چوہدری رفیق تارڑ انگلینڈ ، چوہدری شفاعت جوڑا انگلینڈ ، چوہدری سجاد کمالہ انگلینڈ سمیت کثیر نے بذریعہ ٹیلی فون کیا ، اور دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا اور صبر و جمیل کی دُعائیں کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری شہباز احمد کی وفات پرچوتھے روز بھی تعزیتی سلسلہ جاری
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ )گکھڑ کے ممتاز زمیندار ، سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری دلاور خاں انگلینڈ ، چوہدری ریاض احمد بھائو گھسیٹ پور آف انگلینڈ ، حافظ چوہدری شکیل احمد ، چوہدری رزاق احمد ، چوہدری خلیل احمد ، چوہدری صغیر احمد ، چوہدری شاہد پرویز ، چوہدری قیصر پہلوان ، چوہدری اخلاق احمد ، چوہدری امجد ، چوہدری عارف گکھڑ کے بھائی چوہدری حاجی شہباز احمد کی وفات پر چوتھے روز اُن کے آبائی گائوں بھائو گھسیٹ پور میں اظہار ِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنیوالوں کا تانتا بندھا رہا ، جس میں سید فیض الحسن شاہ کلیوال سیداں ، سید مدد علی شاہ کلیوال سیداں ، ایم پی اے میاں طارق محمود ڈنگہ ،حاجی چوہدری محمد عارف گکھڑ، سابق ناظم محمد حبیب بسوی ڈنگہ ،راجہ احسان پارلیمنٹ سیکرٹری راولپنڈی ، چوہدری اخلاق احمد رنیاں ، چوہدری محمد اسلم فتہ بھنڈ ، میجر آفتاب احمد اسلام آباد ، وحید زمان کائرہ ، چوہدری مشتاق احمد کائرہ ، چوہدری لیاقت علی شیر اسماعیلہ شریف ، چوہدری الطاف اسماعیلہ ، سید حبیب حیدر شاہ کلیوال سیداں ، چوہدری جاوید اقبال امرہ خورد ، چوہدری حاجی الماس حیدر موجیانوالہ ، چوہدری ولایت خاں موجیانوالہ ، چوہدری صابر حسین تریڑوانوالہ ، سب انسپکٹر چوہدری ریاض احمد ساگر ، چوہدری شاہد اقبال فتہ بھنڈ ، چوہدری شمریز اقبال پوڑانوالہ ، چوہدری محمد اکرم چک سکندر ، میاں خالد محمود بیکنانوالہ ، چوہدری فیاض احمد برسا بانٹھ ، چوہدری صغیر پہلوان رندھیر ، ملک فیصل میجر کھوہار ، فیصل پہلوان گورسی بھائو ، چوہدری شعیب اقبال مرزا طاہر ، چوہدری گل شیر مرزا طاہر ، چوہدری غلام سرور مرزا طاہر ، چوہدری خالد ٹھیکریا نور جمال ، چوہدری رحمت خاں نور جمال ، چوہدری امتیاز عالم ڈمیان شریف ، چوہدری احسان علی نور جمال ، چوہدری زاہد باجہ سیکریالی ، چوہدری ماسٹر فضل حسین سیکریالی ، چوہدری رفیق نور جمال ، چوہدری امانت اتووالہ ، چوہدری شہباز تریڑوانوالہ ، مرزا شبیر لالہ موسیٰ ، چوہدری یاسر پہلوان شیر گڑھ ، چوہدری شفقت پٹواری برنالی ، چوہدری مالک کراڑیوالہ ، چوہدری عمران جوڑا ، چوہدری خان رندھیر ، چوہدری وحید وسن ، چوہدری شریف وسن سابق چیئرمین ، چوہدری پرویز چوہان بدھو ، چوہدری محمد انور ناگرانوالہ ، میاں افتخار احمد کولیاں شاہ حسین ، چوہدری ساحل مہندی ناگرانوالہ ، میاں صادق لونگو ، چوہدری اسجد محمود ڈھوک گجراں ، میاں وقاص اعجاز چکوڑی میانی ، میاں محمد اعظم ٹبی محل ، چوہدری انصر رندھیر ، میاں افضال ٹبی محل ، بائو ذوالفقار احمد ملہو ، حاجی چوہدری نزاکت بوریوالی ، چوہدری قیصر بوریوالی سمیت کثیر تعداد نے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی ، علاوہ ازیں قاری احسان لک ڈوگہ تہال ، قاری عبد الجبار بھائو گھسیٹ پور نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خدا کے حضور گڑ گڑا کر دُعائیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں حوض کوثر نصیب فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حکمران ملک و قوم کو در پیش بحرانوں سے نکالنے کی بجائے بحرانوں میں دھکیلنے کی کوشش میں ہیں،چوہدری اخلاق رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) حکمران ملک و قوم کو در پیش بحرانوں سے نکالنے کی بجائے بحرانوں میں دھکیلنے کی کوشش میں ہیں ، ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 ، سابق ناظم چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے اپنے ایک بیان میں کیا ، اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ملک و قوم کو در پیش بحرانوں سے نکال کر ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کی بجائے عوام کو مزید سنگین بحرانوں میں دھکیل رہے ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے اور حکمران سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے اپنے کاموں میں مصروف ہیں ، حکمران کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج سبزیاں تک غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں ، عام آدمی کے لیے گزر بسر کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے مگر حکمران اپنے اپنے مفادات کو پورا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :امن کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،چوہدری پرویز گجر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے جنرل کونسلر چوہدری پرویز احمد گجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امن کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات خوش آئند ہیںاور کامیابی کی طرف رواں دواں ہیں،انہوں نے کہا کہ جیکب آباد ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ انتہائی افسوس سانحہ ہے جس میں معصوم لوگوں کی جانوں کا ضیاع ہوا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے علاوہ امن و امان کی طرف توجہ دینا چاہیے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com