ڈنگہ کی خبریں 17/5/2014

Bilal Ahmad Bhat

Bilal Ahmad Bhat

ڈنگہ: ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مرکز خریداری گندم ڈنگہ پر چھاپہ مار کر انتہائی ناقص اور گیلی گندم کی 842 بوریاں برآمد کر لی ہیں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مرکز خریدار ی گندم ڈنگہ پر چھاپہ مار کرانتہائی ناقص اورگیلی گندم کی 842بوریاں برآمد کر لی ہیں اور ناقص گندم خریدنے پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر، تحصیلدار کو موقع پر گرفتار کر ادیا ہے جبکہ محکمہ خوراک کو گندم بیچنے والے تین زمینداروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر ا دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو اطلاع ملی تھی کہ محکمہ خوراک کے اہلکار وں نے گندم خریداری مرکز ڈنگہ میں بڑی مقدار میں نہایت ناقص گندم خرید کر حکومتی پالیسی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ہے جس پر انہوںنے ایم پی اے میاں طارق محمود، اسسٹنٹ کمشنرز افشاں رباب، میاں اقبال مظہر، میثم عباس اور پی ایس او ندیم بٹ کے ہمراہ مرکز پر اچانک چھاپہ مارا وہاں موجود انتہائی ناقص گندم کی 842بوریاں برآمد کرلیں۔ مزید چانچ پر انکشاف ہوا کہ برآمد کی گئی گندم میں نمی کا تناسب انتہائی زیادہ 16فیصد تھا جبکہ حکومتی پالیسی کے مطابق 11فیصد سے زائد نمی والی گندم نہیں خریدی جا سکتی۔ اس کے ساتھ برآمد ہونے والی گندم میں مٹی اور دیگر اجزاء بھی بڑی مقدار میں شامل تھے اور یہ گندم ڈھیلوں کی صورت میں تھی۔ ڈی سی او نے غیر تسلی بخش وضاحت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سفیان آصف، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر آفتاب اور مرکز پر خریداری کے نگران ریونیو آفیسر تحصیلدار ندیم برتھ کو موقع پر گرفتار کروا دیا۔ ڈی سی او کی ہدایت پر محکمہ خوراک کو گندم فروخت کرنے والے تین زمینداروں /کاشتکاروں مدنی بلا ل شفقت ولد محمد شفقت سکنہ ڈنگہ، عرفان ریاض ولد محمد ریاض سکنہ ڈنگہ، اور سفران علی ولد احمد علی سکنہ ڈنگہ کے خلاف بھی تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج کر ادیا گیا ہے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے واضع کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق سرکاری محکموںمیں کرپشن اور بدعنوانی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی اور جو افسران و اہلکار کسی بدعنوانی کے مرتکب پائے گئے انہیں نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیو ویکسین ٹیسٹ کے لئے ڈنگہ میں بھی دفتر قائم کیا جائے،چوہدری شاہد لطیف گجر آف بارسلونا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن،معروف بزنس مین چوہدری شاہد لطیف گجر آف بارسلونا نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبا ز شریف،ایم پی اے میاں طارق محموو،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گجرات اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ پولیو ویکسین ٹیسٹ کے لئے ڈنگہ میں بھی دفتر قائم کیا جائے تاکہ دیار غیر میں بسنے والے ڈنگہ کے مکینوں کو میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں،دیار غیر میں اہلیان ڈنگہ اور اس کے گردونواح کے سینکڑوں دیہات کے لوگ بیرون ملک بسلسلہ روزگار مقیم ہیں اور وہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ،چوہدری شاہد لطیف گجر آف سپین نے کہا کہ ملک و قوم کے لئے کام کرنے والے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو ڈنگہ شہر میں پولیو ویکسئین ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پاکستان مسلم لیگ ق سابق ناظم حلقہ پی پی 113 کے راہنما چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی اپنے وفد کے ہمراہ گذشتہ روز نت ہائوس گجرات میں چوہدری حسین الٰہی سے اہم ملاقات
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق سابق ناظم حلقہ پی پی 113 کے راہنما چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی اپنے وفد کے ہمراہ گذشتہ روز نت ہائوس گجرات میں چوہدری حسین الٰہی سے اہم ملاقات ، اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری اصغر گھرال ، چوہدری صفدر وڑائچ ، حمید اللہ بھٹی ، چوہدری اسجد ، چوہدری امجد پال ، چوہدری عابد انور ٹوپہ ، چوہدری اجمل ٹوپہ بھی موجود تھے ، چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے چوہدری حسین الٰہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ چوہدری ظہور الٰہی کے سپوت چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری وجاہت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی ، چوہدری حسین الٰہی سمیت چوہدری برادران ملک و قوم کی خدمت کرنے میں صف اول پر ہیں ، اُنہوں نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کیے ، چوہدری برادران کی قیادت میں ملک بہتری کی جانب رہا ہے ، اس موقع پر چوہدری حسین الٰہی نے کہا چوہدری برادران نے ہمیشہ اصول پسندی سے ملک کا نام روشن کیا ، اُنہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی بحال کرے گی ، مخلص دوستوں اور بزرگوں کی مشاورت سے انشاء اللہ تعالیٰ سیاست کے میدان میں کامیابی حاصل کریں گے جس سے ملک میں ترقی کا پہیہ دوبارہ چلے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:فوزیہ بی بی زوجہ ناصر محمود کو مبینہ طور پر نا معلوم نقاب پوش مسلح شخص نے پسٹل سے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دِیا
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ) محلہ رام باغ ڈنگہ میں ضامن پلازہ میں کرایہ دار خاتون فوزیہ بی بی زوجہ ناصر محمود عمر تقریباً28 سال کو دِن دیہاڑے تقریباً ساڑھے دس بجے کے قریب کرایہ کے فلیٹ میں داخل ہو کر مبینہ طور پر نا معلوم نقاب پوش مسلح شخص نے پسٹل سے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دِیا ، مذکورہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں پہلے آر ایچ سی ڈنگہ بعد ازاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاںاور طبیعت زیادہ بگڑنے پر لاہور ایمرجنسی میں ریفر کر دِیا گیا ، وجہ عناد معلوم نہ ہو سکی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :جامع مسجد گلزار مدینہ میں مذہبی سکالر علامہ مولانا پیرزادہ ثاقب رضا مصطفائی کا روح پرور خطاب
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)زینت القراء قاری محمد یعقوب نقشبندی،رجب علی چشتی،وسیم علی چشتی،حاجی اعجاز احمد مغل،قاری محمد اشرف نقشبندی کی زیر نگرانی آستانہ عالیہ بائولی شریف سجادہ نشین ممتاز عالم دین علامہ مولانا غلام صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کے ماہانہ درس قرآن و حدیث کے بعد جامع مسجد گلزار مدینہ میں مذہبی سکالر علامہ مولانا پیرزادہ ثاقب رضا مصطفائی کے سہہ ماہی درس قرآن و حدیث کا اہتمام،مولانا پیرزادہ ثاقب رضا مصطفائی کا ایمان افروز روح پرور خطاب ذیشان، شرکائے تقریب نے اپنے قلوب کو علم کے نور سے روشن اور منور کیاممتاز عالم دین علامہ مولانا پیرزادہ ثاقب رضا مصطفائی امیر اعلیٰ ادارة المصطفیٰ مسجد گلزار مدینہ آمد سے قبل ہی انکے ایمان افروز خطاب ذیشان سننے کیلئے مسجد سامعین و شرکاء سے کھچا کھچ بھر گئی،ایمان افروز اور روح پرور خطاب سن کر شرکائے تقریب نے اپنے دلوں کو روشن او رمنور کیا،سہہ ماہی قرآن و حدیث کی روحانی محفل میں ڈاکٹر محمد الیاس،حاجی محمد اسلم صراف،حکیم محمد افضل قادری،قاری محمد رمضان نقشبندی،قاری محمد یعقوب نقشبندی،قاری محمد نعیم صابر سلطانی،الحاج محمد حسین ٹوپہ،قاری محمد اشرف،ڈاکٹر محمد اسلم،قاری غلام رسول،ڈاکٹر محمد مشتاق مغل،یر عبدالرحمن ہاشمی،ملک نوید احمد اعوا،ماسٹر حکیم نذر حسین،اختر بٹ،غلام مصطفی صابری،محبوب عالم بٹ،یاسر عطاری،محمد زمان ،یاشر گوہر،فیصل گوہر،ماسٹر محمد شفیق،رضوان علی،مرزا ارشد علی،خاور حسین قصاب،رانا صاحب،سلیم مغل،اظہر محمود،محمد ایاز،ملک محمد ضیائ،تجمل حسین،وعطاء اللہ بٹ،رفاقت حسین،مظہر اقبال مغل،ثناء اللہ مغل،وحید احمدشاکر،قاری محمد حسین،محمد عبداللہ قادری،حاجی محمد یونس ڈھنڈالہ،ھاجی عدیل شریف،محمد تیمور ،محمد اصغر مہر،ریاض احمد جاوید،محمد ضیاء چشتی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف وطن عزیز میں تعلیمی انقلاب لانا چاہتے ہیں،میاں طارق محمود
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما اور ایم پی اے میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف وطن عزیز میں تعلیمی انقلاب لانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ رواں سال میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے ذہین طلبہ و طالبات میں ایک لاکھ،لیب ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے،یہ انکی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے مورا سکالر شپ سکیم،وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز کے ویثرن کو تقویت بخش رہی ہے،اس سے مستحق طلبہ و طالبات کو تعلیم کے حصول میں بڑی مدد ملتی ہے حکومت چاہتی ہے کہ ہر بچے اور بچی کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر ایک بچی پڑھے گی تو وہ اچھی ماں ثابت ہو گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کر رہی ہے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)پارلیمانی سیکرٹری وزارت دفاع مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما و ایم این اے حلقہ این اے106چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،وطن عزیز میں غربت جہالت بے روزگاری،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کی علامت ہیں،حکومت کے میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے عوام کو انکے ثمرات ملیں گے،ملک میں توانائی کے بحران کے پائیدار حل کیلئے حکومت جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،قائد اعظم سولر پارک کے بعد نندی پور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں مدد ملے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4گھنٹے پر مشتمل ہو گا،وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کو وفاقی سیکرٹری پانی بجلی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4گھنٹے پر مشتمل ہو گا جبکہ سحری اور افطاری کے وقت بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ یکم جون سے چھ ہزار میگا واٹ پن بجلی سے حاصل ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :استاذ القراء قاری محمد یعقوب نقشبندی اپنے اہل و عیال کے ہمراہ عمرہ کی سعادت کیلئے حجاز مقدس روانہ ہو گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)استاذ القراء قاری محمد یعقوب نقشبندی اپنے اہل و عیال کے ہمراہ عمرہ کی سعادت کیلئے حجاز مقدس روانہ ہو گئے ان کے دوست احباب عزیز و اقارب اور سینکڑوں شاگردوں نے انہیں حجاز مقدس کیلئے الوداع کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا، 5تا16سال کے بچوں کیلئے تعلیم لازمی قرار دے دی گئی حکومت پنجاب نے صوبہ میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے5سے سولہ سال تک کے بچوں کے لئے تعلیم لازمی قرار دے دی اور بچوں کو سکول نہ بھیجنے والے والدین سے سبسڈی واپس لے لی جائے گی،آرڈیننس کے مطابق سکول کا سربراہ بچے کے نام نہ خارج کرنے کا پابند ہو گا،خلاف ورزی کرنے والے کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ممتاز کھلاڑی استاد ظفر بٹ ،استاد سہیل گجر،بائو نوید احمد ،وحید احمد شاکرکی زیر سرپرستی کنگز الیون سخی پورہ کے زیر اہتمام فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ممتاز کھلاڑی استاد ظفر بٹ ،استاد سہیل گجر،بائو نوید احمد ،وحید احمد شاکرکی زیر سرپرستی کنگز الیون سخی پورہ کے زیر اہتمام چیف آرگنائزر توصیف احمد المعروف حاجی صاحب دیگر ممبران کی زیر نگرانی عظیم الشان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنت شیلر گرائونڈ میں منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کے تیس دیہات سے کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی،جس میں ممتاز سیاسی سماجی شخصیات چوہدری عثمان اسلم،میاں امجد محمود،چوہدری شرافت حسین ضلعی سیکرٹری پی ٹی آئی،حاجی عدنان احمد چک جانی،چوہدری مہدی خان بجاڑ والا نے وننگ ٹیم کو بارہ ہزار کیش پرائز بمعہ ٹرافی اور رنر اپ ٹیم کو آٹھ ہزار روپے اور ٹرافی اور دیگر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات تقسیم کئے فلڈ ٹورنامنٹ میں الحاج محمد اقبال منج،محمد ماجد مدنی،چوہدری خضر حیات پسوال،بائو عمران بھٹی،حاجی ادریس،عمران عروج سمیت معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،معززین شہر مہمانان گرامی عمائدین علاقہ وشائقین کرکٹ نے چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ توصیف المعروف حاجی صاحب اور انکی ٹیم کے دیگر ممبران کو قابل تقلید شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ،جبکہ ٹورنامنٹ انتظامیہ نے کرکٹ میں بھر پور تعاون کرنے والے ہر فرد کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ہم انشاء اللہ آئندہ بھی ایسے ٹورنامنٹ کراتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ویگا سکول میں ٹریفک کا شعور اجاگر کرنے کرنے کے سلسلہ میں خصوصی سیمینارکا انعقاد
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)چیئر مین چوہدری امجد جاوید عیلس کی ہدایات کی روشنی میں پرنسپل مسعود احمد اعون اور ایڈمنسٹریٹر بشارت علی کی سرکردگی میں ویگا سکول میں ٹریفک کا شعور اجاگر کرنے کرنے کے سلسلہ میں خصوصی سیمینارکا انعقاد ہوا جس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر حاجی خالد شہباز چیمہ نے خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے سکول کے طلبہ کو خصوصی لیکچر دیا اور کہا کہ
دی ویگا سکول کی طرح تمام تعلیمی ادارے طلبہ و طالبات کو ٹریفک کے قوانین سے روشناس کروا کر اپنی قومی ذمہ داریاں ادا کریں،کسی بھی مہذب قوم کے جانچنے کا راز اس ملک کے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنا ہے مہذب ممالک میں بچوں کو سب سے پہلے ٹریفک کے قوانین کے حوالہ سے پڑھایا جاتا ہے ویگا سکول میں نہایت شفقت سے بچوں کو ٹریفک رولز سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے بچوں کو بعض اوقات مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے جس کے سدباب کیلئے ہم سکول انتظامیہ سے مل کر اقدامات اٹھائیں گے اس موقع پر پرنسپل نے چیمہ صاحب کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے ایسے پروگرام جاری رہنے چاہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سرکاری حج سکیم کے کامیاب درخواست گزار وں کے ناموں کا حتمی اعلان پیر کو کیاجائے گا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)سرکاری حج سکیم کے کامیاب درخواست گزار اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کے ناموں کا حتمی اعلان پیر کو کیا جائے گاوزارت مذہبی امور سرکاری حج سکیم کے تحت کامیاب درخواست گزاروں کا اعلان پیر کو کرے گی،پہلے آئییپہلے پائیے کی بنیاد پر تمام درخواستوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے،روزانہ چھ ہزار درخواستوں کی کمپیوٹر میں پیجنگ کی جا رہی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،کامیاب درخواست گزاروں کی حتمی کامیابی کا اعلان پیر انیس مئی کو کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حاجی طارق جاوید عمرہ کی سعادت کیلئے حجاز مقدس روانہ ہوگئے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)صرافہ برادری کی سرکردہ اور معتبر شخصیت حاجی طارق جاوید عمرہ کی سعادت کیلئے حجاز مقدس روانہ ہوگئے انکے اعزیز واقارب رشتہ داروں نے انہیں حجاز مقدس کیلئے الوداع کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: پنجاب میں تھلسیمیا کی مرض کو کنٹرول کرنے کی غرض سے وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں صوبائی مشیر صحت سلیمان رفیق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب میں تھلسیمیا کی مرض کو کنٹرول کرنے کی غرض سے وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں صوبائی مشیر صحت سلیمان رفیق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب بھر میں شادی سے قبل تھیلسیمیا کا ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سابق ناظم تحصیل ناظم اصغر کائرہ18مئی کو دورہ یورپ پر روانہ ہونگے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق ناظم تحصیل ناظم اصغر کائرہ18مئی کو دورہ یورپ پر روانہ ہونگے،ندیم اصغر انگلینڈ،کینیڈا سمیت دیگر ممالک کا دورہ کریں گے،پاکستان تارکین وطن انکے اعزاز میں گرینڈ تقاریب کا اہتمام کریں گے یاد رہے سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ پہلے ہی ایک ماہ سے یورپ کے ممالک کے دورہ پر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل نے گذشتہ روز دی ویگا سکول سسٹم ڈنگہ کا خصوصی دورہ کیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل نے گذشتہ روز دی ویگا سکول سسٹم ڈنگہ کا خصوصی دورہ کیا اس موقع پر چوہدری امجد جاوید عیلس،پروفیسر مسعود احمد اعوان،ایڈمنسٹریٹر چوہدری بشارت علی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل نے اساتذہ کرام کو خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دی ویگا سکول سسٹم علم دوست شخصیت چوہدری امجد جاوید عیلس کی سرکردگی میں دی ویگا سکول سسٹم فروغ تعلیم کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دے رہا ہے،انہوں نے کہا کہ معلم کا پیشہ پیغمبروں کا پیشہ ہے خوش نصیب ہیں اساتذہ کرام جو اس مقدس پیشہ سے وابستہ ہو کر نئی نسل کی تعلیم و تربیت کر رہے ہیں،صاحبان علم اور بیدار مغز اساتذہ کو قوم کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے بہتر اساتذہ وہ ہیں جو تعلیم کے ساتھ تالیف کاکام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ معلم کا پیشہ نبیوں کا پیشہ ہے اللہ کے رسولۖ معلم اخلاق بن کر دنیا میں تشریف لائے آپ نے بتایا کہ قوم کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے ہر طرح کوشش کرنی چاہیے بہتر اساتذہ وہ ہیں جو تعلیم کے ساتھ تالیف کا کام بھی کرتے ہیں نفسیاتی امتیاز سے بچوں کا خاص خیال رکھا جائے نیز علمی اور فلاحی کاموں میں بچوں کے درمیان مقابلے کا ذوق پیدا کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ ہیڈ کھوکھرا پر گائوں کے بعض لوگوں نے مبینہ طور پر نہر کنارے تک ناجائز تجاوزات بنا لی ہیں انہیں ہٹایا جائے،محمد زمان منشی و دیگر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)کھوکھرا کے رہائشی محمد زمان منشی رشید احمد،محمد اعظم ،محمد ریاست،رحمت خان،ولایت خان نمبردار نے اپنے دستخطوں کے ساتھ پریس ریلیز اور وزیراعلیٰ سمیت محکمہ انہار کے آفیسرز کو درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیڈ کھوکھرا پر گائوں کے بعض لوگوں نے مبینہ طور پر نہر کنارے تک ناجائز تجاوزات بنا لی ہیں اور یہ سب کچھ نہر کے عملہ سے ساز باز کر کے کیا
جارہا ہے جو مبینہ طور پر رشوت لے کر کروڑوں روپے کی حکومتی اراضی کو لوگوں کے حوالہ کررہے ہیں جو کہ سراسرزیادتی اور ظلم ہے اب تو حالت یہ ہو گئی ہے کہ نہر کنارے کوڑے کے ڈھیر لگا دیئے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں کا نہر کنارے سے گزرنا بھی مشکل ہوگیا ہے اور نہر کے صاف پانی کے اندر کوڑا پھینکا جا رہا ہے ہماری اعلیٰ ارباب اختیار سے گذارش ہے کہ سرکاری جگہ واگزار کر کے عملہ سمیت متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہم سمجھتے ہیں کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے صوبائی حکومت سنجیدہ نظر آتی ہے،قاری احسان الحق شاد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اہل سنت و الجماعت کے فنانس سیکرٹری قاری احسان الحق شاد نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے صوبائی حکومت سنجیدہ نظر آتی ہے لیکن بعض مخفی قوتیں نہیں چاہتیں کہ طالبان اور حکومت میں مذاکرات کامیاب ہوں انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی جماعت کے مولوی ریاض احمد کے ہمراہ صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومت سنجیدہ ہے مخفی قوتیں نہیں چاہتی کہ حکومت طالبان مذاکرات کامیاب ہوں،انہوںنے کہا کہ ہماری جماعت کے راہنما مولانا محمد احمد لدھیانوی کے کیس کے حوالہ سے سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کریگی ہم سے قبول کریں گے حق حق ہوتا ہے اللہ کے فضل سے ہم حق پر ہیں اور انشاء اللہ حق سچ ہی کا فیصلہ ہوتا ہے،پہلے بھی ہم کامیاب ہوئے اب بھی ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور ہم سمجھتیہیں کہ کوئی بھی انکی کارکردگی سے مطمئن نہیں ،سوائے حکمران جماعت کے ،انہوں نے ہماری جماعت پر امن جماعت ہے ہماری قیادت نے جام شہادت نوش کیا ہم چاہتے ہیں کہ اسلامی مملکت میں صحابہ کرام کی توہین نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری صداقت حسین کے والد محترم کی وفات پر اظہار افسوس کرنے والوں لگاتار سلسلہ جاری ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری صداقت حسین کے والد محترم کی وفات پر اظہار افسوس کرنے والوں لگاتار سلسلہ جاری ہے،سیدنور الحسن شاہ کے معتمد خاص چوہدری صداقت حسین کسانہ کے والد محترم کے ختم قل کی روحانی تقریب کا انعقادممتاز عالم دین علامہ تنویر حسین نے فلسفہ موت و حیات پر ایمان افروز خطاب ذیشان فرمایا مولانا اصغر علی روحانی نے دعائیہ کلمات پڑھے ختم قل میں سید فیض الحسن شاہ پیر سید حسن شکیل حیدر گیلانی میاں امجد محمود،چوہدری ریاض احمد،سید علی عابد،چوہدری شبیر حسن چوہدری آفتاب احمد،پیر آفتاب،شیخ رستم علی،چوہدری ساجد محمود ،مسعود عالم خاکسار،چوہدری رزاق احمد،محمد اکرم گادھی،انجینئر آصف مجید،میاں نذیر احمد،چوہدری غلام رضا،سید علمدار حسین شاہ،رانا صاحب نواز،چوہدری مختیار
پٹواری،چوہدری امانت علی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہان برادری کی سرکردہ اور معتبر شخصیت محمد زمان الیاس نے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے الیکٹرک واٹر کولر نصب کرا دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہان برادری کی سرکردہ اور معتبر شخصیت محمد زمان الیاس نے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے الیکٹرک واٹر کولر نصب کرا دیا محمد زمان الیاس چوہان نے لاکھوں روپے کی لاگت سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے335فٹ گہرا بور کرایا اورکھاریاں لنک روڈ پرٹھنڈے پانی کیلئے الیکڑک واٹر کولر نصب کرادیا،عوامی سماجی حلقوںنے محمد زمان الیاس اور انکی فیملی کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ان کا بڑا صدقہ جاریہ ہے اللہ انہیں اس عظیم کام کا اجر دے آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :میاں طارق محمود کی کاوشوں کی بدولت میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ میں لیڈی ڈاکٹر نورین بھٹی تعینات
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)میاں طارق محمود کی کاوشوں کی بدولت میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ میں لیڈی ڈاکٹر نورین بھٹی تعینات ، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے آرڈرجاری کر دیئے میاں طارق محمود ایم پی اے کی کھلی کچہری میں انجمن تحفظ تاجران ڈنگہ نے حاجی محمدنوازریاض احمد بٹ،مبین خاور ،خالد سہیل بلو نے انہیں ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا میاں طارق محمود نے اس پر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے بطور سپیشل کیس ڈاکٹر کی تقرری کی منظوری لی،لیڈی ڈاکٹر نورین بھٹی صاحبہ چارج سنبھال رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : محمد اصغر قریشی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محفل نعت میں سات عمرہ کے ٹکٹ عطیہ کرنے والے محمد اصغر قریشی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے ان کے عزیز و اقارب دوست احباب نے ان کا والہانہ استقبال کیا،محمد اصغر قریشی کی رہائش گاہ پر عمرہ کی مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا،انہوں نے مہمانوںکی کھجور اور آب ز م زم سے خاطر تواضع کی اورمہمانوں کا شکریہ اداکیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ بیرون ممالک جانے والے پولیو سرٹیفکیٹ کیلئے عزیز بھٹی ہسپتال میں رابطہ کریں،ڈاکٹر طاہر نوید
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)ایم ایس ڈی ایچ کیو عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر طاہر نوید نے کہا ہے کہ بیرون ممالک جانے والے پولیو سرٹیفکیٹ کیلئے عزیز بھٹی ہسپتال میں رابطہ کریں ،انہوں نے وضاحتی بیان میں کہا کہ عزیز بھٹی ہسپتال میں پولیو کائونٹر قائم کر دیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب اور سندھ کے محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کا علان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب اور سندھ کے محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کا علان کر دیا،پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے چودہ اگست تک بند رہیں گے،جبکہ نجی تعلیمی ادارے پندرہ جون سے تعطیلات کا آغاز کریں گے محکمہ تعلیم کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سکولز ،کالجز،یکم جون سے چودہ اگست تک موسم گرم کی تعطیلات ہونگی،اور پندرہ اگست سے صوبہ بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھلیں گے اور باقاعدہ کلاسزمیں درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں طارق محمود ایم پی کے ہم دل سے شکر گزار ہیں،ریاض احمد بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کے صدر ریاض احمد بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میاں طارق محمود ایم پی کے ہم دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری تنظیم کے عہدیداران حاجی محمد نواز اور دیگر کی درخواست پر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے میٹرنٹی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو تعینات کیا اور شہر میں سٹریٹ لائٹس کو روشن کیا ہم انشاء اللہ آئندہ بھی شہریوں کے حقوق اور مفادات کیلئے کام کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :عبدالمجید شاہ کی اہلیہ،زاہد شاہ کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)عبدالمجید شاہ کی اہلیہ،زاہد شاہ کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں،نماز جنازہ اور ختم قل میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی،نما زجنازہ اور ختم قل میں عوامی سماجی سیاسی تجارتی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :لاہور ہائی کورٹ نے 33ایڈیشنل سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کر دیئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)لاہور ہائی کورٹ نے 33ایڈیشنل سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کر دیئے،ہمایوں سعید کو کھاریاں سے گجرات،رانا زاہد اقبال کو لاہور سے گجرات تعینات کر دیا ہے،علاوہ دیگر33ایڈیشنل سیشن ججز کو صوبہ کے مختلف شہروں میں تعینات کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تعلیمی ترقی ہی ملک کے روشن مستقبل کی ضامن ہے،ڈاکٹر محمد نظام الدین
گجرات(محمد بلال احمد بٹ)گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی ہی ملک کے روشن مستقبل کی ضامن ہے،انہوں نے کہا کہ اعلیٰ درسگاہوں کا قیام اور تعلیمی ترقی کا بہترین نظام ہی پاکستان کے روشن اور تابناک مستقبل کا ضامن ہے،ملکی ترقی کے باب میں غیر سرکاری تنظیمیں بھی خدمت خلق کے معاملہ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ملک کی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے فنی علوم کا فروغ ناگزیر ہے،ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے فنی علوم کا فروغ ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اپنی علمی مہارت کو بروئے کار لا کر وطن عزیز کی تعمیر تو ترقی کیلئے اپنا لافانی کردار ادا کری،اس موقع پر اے ڈی سی ،فاروق رشید سندھو،پرنسپل اقبال دوکل،ڈائریکٹرمرزاامتیاز احمد و دیگر افراد بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات میں باگڑیانوالہ کے گورنمنٹ ہائی سکول میں طالب علم وقار احمد کو نقل کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ امتحانات نے پکڑ لیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات میں باگڑیانوالہ کے گورنمنٹ ہائی سکول میں طالب علم وقار احمد کو نقل کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ امتحانات نے پکڑ لیا جس پر انکی رپورٹ پر تھانہ ڈنگہ میں ایجوکیشن ایکٹ3/5کے تحت مقدمہ درج کر کے طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیبر پختونخواہ کی باتیں کرنے والوں نے پنجاب کا بیڑہ غرق کر دیا ہے،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخواہ کی باتیں کرنے والوں نے پنجاب کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔حکومتی غلط پالیسیوں سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔عوام کو سہولتیں دینے کی بجائے مزید مشکلا ت پیدا کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس والوں سے ابھی تک سروس روڈ لالہ موسیٰ بحال نہیں کرایا جا سکا۔بیوٹی فکیشن کے نام پر ضلع گجرات کی اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ کیچڑ پڑاہے۔ہسپتالوں کا حال دیکھیں،تھانہ کچہری کا نظام دیکھ لیں،جی ٹی روڈ کی لائٹس اور سٹریٹ لائٹس کا مسئلہ،صفائی ستھرائی کا ناقص انتظام ہے جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ کے اطراف کے نالے بیماریوں کی اماج گاہ بنے ہوئے ہیں۔آئے روز اخبارات میں خبریں آتی ہیں کے فلاں جگہ چلان کیا گیا دوکانیں سیل کر دی گئیں مگر صفائی کیلئے کسی قسم کی مہم کا آغاز نہیں کیا گیا اور اگر ہے تو عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آل پاکستان مسلم لیگ صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام آئی ایس آئی اور سابق صدر پرویز مشرف کی حمایت میں آج کنونشن منعقد ہوگا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) آل پاکستان مسلم لیگ صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام آئی ایس آئی اور سابق صدر پرویز مشرف کی حمایت میں آج کنونشن منعقد ہوگا ۔ کنونشن آج مورخہ 18 مئی بمقام 94بابر بلاک نزد برکت مارکیٹ گارڈن ٹائون لاہور میں دن 1بجے منعقد ہوگا۔ جس میں آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے راہنما اور پارٹی کارکنان شرکت کریں گے ۔ تقریب کی صدارت راہنما APML پنجاب میڈم صائمہ نور کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری وقار سروس چک مرتضیٰ کی والدہ ماجدہ کی وفات پر MNA چوہدری جعفر اقبال نے انکی رہائشگاہ پر جاکر فاتحہ خوانی کی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) پرنسپل ڈگری کالج کوٹلہ قاسم خان لالہ موسیٰ پروفیسر چوہدری وقار سروس چک مرتضیٰ کی والدہ ماجدہ کی وفات پر MNA چوہدری جعفر اقبال نے انکی رہائشگاہ پر جاکر فاتحہ خوانی کی ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ مغفورہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے ، محمد افضل دیونہ بھی انکے ہمراہ تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پارلیمانی سیکریٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال MNA نے گزشتہ روز عوامی رابطہ آفس میں مصروف دن گزارا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) پارلیمانی سیکریٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال MNA نے گزشتہ روز عوامی رابطہ آفس میں مصروف دن گزارا ۔ انہوں نے مختلف سرکاری افسران سے ترقیاتی امور پر بریفنگ لی جبکہ انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
WHO کی جانب سے پاکستان باہر سفر کرنے والوں پر پولیو سرٹیفکیٹ کی پابندی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) WHO کی جانب سے پاکستان باہر سفر کرنے والوں پر پولیو سرٹیفکیٹ کی پابندی ۔ محکمہ صحت گجرات نے ضلع گجرات کے 3مقامات مختص کر دئیے ۔ بیرو ن ملک جانے والے خواتین و حضرات پولیو سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے پاسپورٹ و شناختی کارڈ کی نقل اور 2تصاویر کے ہمراہ ای ڈی او ہیلتھ گجرات ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ گجرات اور ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر نے لالہ موسیٰ میں پراپرٹی کی سرکاری قیمتوں کے شیڈول کو ریوائز کرنے کیلئے اجلاس طلب کر لیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر نے لالہ موسیٰ میں پراپرٹی کی سرکاری قیمتوں کے شیڈول کو ریوائز کرنے کیلئے تاجر برادری ، عوامی نمائندگان ، سول سوسائٹی اور پراپرٹی ڈیلرز کا خصوص اجلاس 20مئی بروز منگل صبح 9بجے دفتر بلدیہ لالہ موسیٰ میں طلب کر لیا ۔ چیف آفیسر بلدیہ لالہ موسیٰ عظمت فرید وڑائچ نے صحافیوں کو بتایا کہ طے شدہ سرکاری نرخ جسے عرف عام میں ڈی سی ریٹ کہا جاتا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کیلئے اے سی کھاریاں نے اجلاس طلب کیا ہے جس میں ہر وہ فرد جو پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک ہے شامل ہو سکتا ہے ۔ اجلاس میں تجاویز وصول کر کے اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائیگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نجی تعلیمی ادارے نے درجنوں طالبعلموں کی رول نمبر سلپ روک لیں کل ہونے والے امتخان میں شریک نہ ہونے سے سال ضائع ہونے کا خطرہ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) نجی تعلیمی ادارے نے ہزاروں روپے جرمانے ادا نہ کرنے والے درجنوں طالبعلموں کی رول نمبر سلپ روک لیں کل ہونے والے امتخان میں شریک نہ ہونے سے سال ضائع ہونے کا خطرہ ۔ والدین کا شدید احتجاج جو طلبہ بلاوجہ غیر حاضریاں کرتے رہے ان پر معمولی جرمانہ عائد کیا ہے پرنسپل کا موقف نجی تعلیمی ادارے براہ راست چیئرمین بورڈ کی نگرانی میں ہیں ۔ انکی صرف رجسٹریشن اور الحاق چیک کر سکتے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کا بیان ۔ سٹی ڈگری کالج لالہ موسیٰ کے
پرنسپل نے 1000سے 3500 روپے جرمانہ ادا نہ کرنے پر درجنوں طلبہ کی رول نمبر سلپ جاری نہیں کیں ۔ جس سے کل ہونے والے امتخان میں طلبہ کی شرکت مشکوک ہو گی ہے ۔ ادارے کے پرنسپل مدثر جنجوعہ کا موقف ہے کہ جن طالبعلموں کی رول نمبر سلپ روکی گئیں یہ بلاوجہ غیر حاخر رہے ان پر معمولی جرمانہ عائد کیا گیا جو ادا کرنے سے انکاری ہیں ۔ آج اتوار کو بھی دفتر کھلا رہے گا جرمانہ ادا کر کے سلپ حاصل کی جا سکتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد اکرم جلیانی بیلجیئم کی والدہ محترمہ کی وفات پر سابق ڈی ایچ او گجرات ، ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری نے دلی افسوس کا اظہار کی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) ممتاز سماجی تعلیمی شخصیت چوہدری محمد اکرم جلیانی بیلجیئم کی والدہ محترمہ کی وفات پر PMA پنجاب کے نائب صدر ، سابق ڈی ایچ او گجرات ، معروف سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری نے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ ہم ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان خصوصاً چوہدری محمد اکرم جلیانی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الریاض کرکٹ کلب لالہ موسیٰ نے حاجی مسعود عالم بٹ میموریل کرکٹ لیگ 2014 کا فائنل جیت لیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) الریاض کرکٹ کلب لالہ موسیٰ نے حاجی مسعود عالم بٹ میموریل کرکٹ لیگ 2014 کا فائنل جیت لیا ۔ فائنل میں الریاض کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30اوورز میں 157 رنز اسکور کئے ۔ شہریار ارشد 35 اور الیاس 45رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ شاہین کرکٹ کلب گجرات نے جوابی اننگز میں صرف 120 رن بنا سکی ۔ الریاض کی طرف سے فاسٹ بائولر ذوہیب نے 3کھلاڑی جبکہ کاشف بٹ نے 2 کھلاڑی آئوٹ کئے ۔ الریاض کلب کے چیئرمین سید اصغر علی شاہ نے سعودی عرب سے کھلاڑیوں کیلئے مبارکبادی ایس ایم ایس کیا اور کھلاڑیوں کیلئے وننگ کا اعلان کیا ۔ لالہ موسیٰ اور گجرات کے تمام کرکٹ کھیلنے والے عہدیداران نے الریاض کلب کی اس کامیابی کو ٹیم کی محنت کا شاخسانہ قرار دیا اور کلب کو مبارکباد دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الیکٹرانک میڈیا کو رولز اینڈ ریگولیشنز کا پابند بنایا جانا چاہیے،سہیل نواز خان و دیگر
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)الیکٹرانک میڈیا کو رولز اینڈ ریگولیشنز کا پابند بنایا جانا چاہیے ۔مذہب اور قومی ایشوز پر میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنمائوں سہیل نواز خان،حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،،چوہدری اصغر علی اکبر،طاہر رفیق بٹ،چوہدری محمد احسن ،غلام عباس بھٹہ ،مرزا محمد شفیق،مرزا خرم شہزاد،مبشر بٹ،فرقان جاوید،محمد شعیب مغل اور دیگر نے کیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے پاکستان کا امیج دنیا بھر میں خراب ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جیو نیوز چینل نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جس سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی جس پر حکومت کو کارروائی کرنی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک گستاخ رسول کو واصل جہنم کرنے پر غازی محمدسلیم (شرقپورشریف) کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،غازی محمد ثاقب شکیل
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ایک گستاخ رسول کو واصل جہنم کرنے پر غازی محمدسلیم (شرقپورشریف) کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ایک سولہ سالہ نوجوان نے جس ایمانی جذبے کا مظاہرہ کیا وہ تمام نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے ،ان خیالات کا اظہارمرکزی امیرتحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی محمدثاقب شکیل جلالی ،مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمداصغرتوحیدی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ جب حکومت گستاخان رسول کو سزا نہ دے تو پھر کسی سچے عاشق رسولۖ کو اس نیک کام کیلئے آگے بڑھناپڑتاہے ،غازی محمدسلیم نے گستاخ رسول خلیل کو واصل جہنم کرکے امت مسلمہ کا سرفخرسے بلند کردیاہے،انہوں نے کہاکہ کس قدرافسوسناک امرہے کہ اس ملک میں گستاخوں کو کھلی چھٹی ہے جبکہ آقائے دوجہاں کی عزت وناموس پرپہرہ دینے والے غازیوں کو پابندسلاسل کیاگیاہے،انہوں نے کہاکہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی ملک ممتازقادری اور غازی محمدسلیم کے ساتھ ہے اور انکی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اہلبیت محمد ۖ تمام مسلمانوں کیلئے قابل تعظیم ہستیاں ہیں انکی جس طرح توہین کی گئی،چوہدری تنویر اشرف خواص پور
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)اہلبیت محمد ۖ تمام مسلمانوں کیلئے قابل تعظیم ہستیاں ہیں انکی جس طرح توہین کی گئی اس سے مسلمانوں میں غم وغصہ کی لہردوڑ گئی ہے ان خیالات کا اظہارممتازسیاسی وسماجی شخصیت چوہدری تنویراشرف خواصپورنے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہاکہ کوئی بھی مسلمان توہین رسالتۖ توہین اہلبیت اور توہین صحابہ برداشت نہ کرسکتا،ہم میڈیا کا احترام کرتے ہیں اور آزادی صحافت کیلئے ہم نے ہمیشہ میڈیا کی حمائت کی ہے لیکن جیئو ٹی وی نے یکے بعد دیگرے ایسی حرکتیں کی ہیں جس سے جیئو ٹی وی ملک، آرمی ،آئی ایس آئی کے ساتھ ساتھ دین اسلام کیلئے بھی ناسوربن چکا ہے انہوں نے کہاکہ ہم حکومت سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ اس گستاخی پر جیئو ٹی وی کو فوری طورپربندکیاجائے اورذمہ داران کو قراروقعی سزادی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جیو ٹی وی نے پہلے افواجِ پاکستان کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ کیا،چوہدری احسان مہدی آف مراریاں
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ممتازکاروباری وسماجی شخصیت چوہدری احسان مہدی آف مراڑیاں نے کہا کہ جیو ٹی وی نے پہلے افواجِ پاکستان کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ کیا اور اب وہ شعائرِ اسلامی کا مذاق بناتے ہوئے پوری قوم کو حالتِ اضطراب کی جانب دھکیل رہے ہیں. ایسے چینل جو اپنی فوج اور اپنے مذہب کو بدنام کرنے میں دشمنوں کو بھی پیچھے چھوڑ چکا ہے کو اپنی نشریات جاری رکھنے دینا خود حکمرانوں کی طرزِ حکمرانی پر بھی کئی سوالات اٹھا رہا ہے. حکومتی وزراء کا ایسے چینلز سے اظہارِ یکجہتی کرنا عوام کے لیے باعثِ تشویش ہے.منقبت پر جوتے لہرا کر ناچنے والی میزبان ڈاکٹر شائستہ واحدی پر پورے پاکستان کے میڈیا پر پابندی لگا دینی چاہیے. اگر یو ٹیوب کے خلاف کاروائی ہو سکتی ہے تو جیو ٹی وی کے خلاف کیوں نہیں. حکمران اپنی دوستیاں نباہنے کے بجائی ملکی سلامتی کا خیال کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جیونیوز یہودی اور بھارتی ایجنٹ کا کردار ادا کررہا ہے،سید نعیم عباس کلیوال سیداں
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ممتازسیاسی وسماجی شخصیت سیدنعیم عباس کلیوال سیداں نے اپنے بیان میں کہاہے کہ جیونیوز یہودی اور بھارتی ایجنٹ کا کردار ادا کررہا ہے۔ جیسی گستاخیاں جیو جنگ گروپ کی طرف سے سامنے آرہی ہیں، ایسی تو کسی کافر انتظامیہ کے چینل نے بھی نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک فحش اداکارہ اور گلوکار کی شادی کو حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور حضرت فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہاکی شادی سے مماثلت دینا ایسی گستاخی ہے، جسے معاف نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھاکہ پیمرا جیونیوز کی طرف سے پہلے فوج اور آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کا نوٹس لیتا تو گستاخی اہل بیت عظام کی جرات اس نجی چینل کو نہ ہوتی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

MNAچوہدری جعفر اقبال کی قیادت میں عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں،غضنفر اقبال بھٹی
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ ) MNAچوہدری جعفر اقبال کی قیادت میں عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں ۔ وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع چوہدری جعفر اقبال حلقہ این اے 106 میں تعلیم و صحت اور تعمیر و ترقی کے حوالہ سے نمایاں کارہائے سر انجام دیں گے ، حلقہ کو ماڈل بنانے کیلئے کئی اہم منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری (چوہدری جعفر اقبال ) غضنفر اقبال بھٹی نے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں اور عوامی رابطہ آفس میں موجود ہیں ۔ عوام کے تمام تر مسائل اور محرومیوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
DPOگجرات رائے اعجاز احمد ضلع گجرات کے موسٹ فیورٹ پولیس آفیسر بن گئے ،عوامی سروے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) DPOگجرات رائے اعجاز احمد ضلع گجرات کے موسٹ فیورٹ پولیس آفیسر بن گئے ، ایک عوامی سروے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ DPO رائے اعجاز احمد کی گجرات میں تعیناتی کے بعد جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے جبکہ محکمہ پولیس میں بھی نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ DPO رائے اعجاز احمد جیسے جرات مند، فرض شناس اور بلند کردار آفیسر ہیں ، لالہ موسیٰ کے شہریوں نے DPO گجرات رائے اعجاز احمد کو فرائض کی احسن انداز میں ادائیگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وفاقی پارلیمانی سیکریٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال نے اپنے وفد کے ہمراہ گورنمنٹ نواز شریف پرائمری سکول لالہ موسیٰ کا دورہ کیا
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ ) وفاقی پارلیمانی سیکریٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال نے اپنے وفد کے ہمراہ گورنمنٹ نواز شریف پرائمری سکول لالہ موسیٰ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سکول ہذا کی ہیڈ مسٹریس میڈم ارم لطیف سے ملاقات کی اور سکول کے نظم و ضبط کا جائزہ لیا ۔ وفد میں چوہدری اشرف دیونہ MPA، چوہدری افضال دیونہ ، ڈاکٹر آصف محمود سابق نائب ناظم ، غضنفر اقبال بھٹی و دیگر افراد شامل تھے ۔ MNA چوہدری جعفر اقبال ، MPAچوہدری اشرف دیونہ اور ان کے وفد نے سکول کے نظم و ضبط اور تعلیمی معیار کے علاوہ اساتذہ کی کاکردگی کو سراہا اور میڈم ارم لطیف اور ان کے سٹاف کو بہترین تعلیمی خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحابہ اکرام کی شان میں گستاخی کر کے جیو ٹیم نے امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے ۔ ہم عاشق رسول اور غلامان صحابہ ہے،قاری وحید شہزاد
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) صحابہ اکرام کی شان میں گستاخی کر کے جیو ٹیم نے امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے ۔ ہم عاشق رسول اور غلامان صحابہ ہے ، بزرگان دین کی شان میں کوئی گستاخی ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مشہور و معروف مذہبی شخصیت قاری وحید شہزاد سیالوی سیکریٹری نشر و اشاعت تنظیم اہل سنت لالہ موسیٰ نے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیو نیوز نے ہمیشہ ملک و قوم اور دین اسلام کی خلاف پروپیگنڈہ کیا ہے ، ISI کیخلاف جیو نیوز کی نشریات ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جبکہ مارننگ شوز کے نام پر بے حیائی اور صحابہ کی شان میں گستاخی کر کے بہت بڑی گستاخی کی ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور جیونیوز کو تا حکم ثانی بند کر دیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
DCO گجرات لیاقت علی چٹھہ نے ناقص کاکردگی پر TMAکھاریاں کے بلڈنگ انسپکٹر محمود کو نوکری سے برخواست کر دیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر TMAکھاریاں میاں محمد اقبال مظہر کی رپورٹ پر DCO گجرات لیاقت علی چٹھہ نے ناقص کاکردگی پر TMAکھاریاں کے بلڈنگ انسپکٹر محمود کو نوکری سے برخواست کر دیا ۔ بلڈنگ انسپکٹر محمود کے خلاف عوامی شکایات ، ریکوری نہ ہونے اور ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے پر AC کھاریاں نے DCO کو رپورٹ ارسال کی تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ میں جگہ جگہ بنی ڈیریاں ،گوبر کی فیکٹریاں اور جوہڑ ڈینگی کی افزائش کا مرکز بن گئے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) لالہ موسیٰ میں جگہ جگہ بنی ڈیریاں ،گوبر کی فیکٹریاں اور جوہڑ ڈینگی کی افزائش کا مرکز بن گئے ۔ حکومت پنجاب کے ڈیریوں کو شہری آبادی سے باہر کرنے کا قانون بھی صرف کاغذوں تک محدود ، حاجی اصغر پارک کے عقب میں موجود ڈینگی فارم شہر بھر کیلئے خطرہ ثابت ہونے لگا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ PWD غریب عوام کے 80لاکھ روپے ڈکار گیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) محکمہ PWD غریب عوام کے 80لاکھ روپے ڈکار گیا ۔ ٹھیکیدار اور محکمہ کی ملی بھگت سے 9واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ناموں پر چند ٹونٹیاں ۔ عوام کی آہ و بکا سننے کو کوئی تیار نہیں ۔ DCO سے لیکر عوامی نمائندوں تک سب کھلم کھلا کرپشن پر خاموش ، ایکسین پی ڈبلیو ڈی سیالکوٹ نے موقف دینے سے انکار کر دیا ۔ لالہ موسیٰ کے 8مختلف مقامات پر 8واٹر فلٹریشن پلانٹس کے نام پر چند ٹونٹیاں لگا کر تماشا بنا دیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الیکشن کمیشن کی تحلیل حالات وواقعات کے پیش نظر اشد ضروری ہے،چوہدری ندیم اصغر کائرہ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) الیکشن کمیشن کی تحلیل حالات وواقعات کے پیش نظر اشد ضروری ہے اگر 4حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات چیک کروانے سے جمہوریت بچ سکتی ہے تو وزیر اعظم کو انا کی قربانی دے دینی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے راہنما و سابق تحصیل ناظم کھاریاں ندیم اصغر کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھی سڑکوں پر فیصلے کروانے کی بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ۔ PPPجمہوریت کو نقصان پہنچانے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بی بی شہید سے تمام سیاستدانوں کوسبق سیکھنا چاہیے ، جنہوں نے جمہوریت کی بحالی کیلئے جان کی قربانی دیدی ۔ انہوں نے کہا کہ مسائل و معاملات بیٹھ کر اور ٹیبل ٹاک سے حل ہوسکتے ہیں ۔ سڑکوں پر معاملات ہمیشہ خراب ہوا کرتے ہیں ۔ PPPالیکشن کمیشن کے مستعفی اور شفاف الیکشن کیلئے غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے قیام کا پرزور مطالبہ کرتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیف آفیسر بلدیہ لالہ موسیٰ عظمت فرید وڑائچ نے گزشتہ روز لالہ موسیٰ میں مصرو ف دن گزارا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) چیف آفیسر بلدیہ لالہ موسیٰ عظمت فرید وڑائچ نے گزشتہ روز لالہ موسیٰ میں مصرو ف دن گزارا ۔ انہوں نے AC کھاریاں میاں اقبال مظہر کی جانب سے مندا بی بی بیوہ بہاول بخش کو پانچ ہزار روپے کا چیک دیا ۔ اس موقع پر سینٹری انسپکٹر ظفر اقبال بٹ ، عمر بٹ ، راجہ ایس ورخر بھی ہمراہ تھے ۔ سی او لالہ موسیٰ نے مختلف محلوں میں صفائی کی صورتحال چیک کی جبکہ عملہ تجاوزات نے علی نادر چوہدری کی سربراہی میں ریلوے روڈ سے تجاوز کیا سامان بلدیہ پہنچایا ۔ سی او بلدیہ عظمت وڑائچ نے مین بازار کا دورہ کیا اور 26تجاوز کرنے والوں کو 16500/- روپے جرمانہ عائد کیا ۔ انہوں نے عملہ تجاوزات کو دیگر بازاروں میں بھی صورتحال بہتر بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں اور کہا کہ کارروائی میرٹ پر اور بلاتفریق ہونا چاہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی حکومت سے حلقہ این اے 106کی تعمیروترقی کیلئے 80کروڑ روپے کے فنڈز منظورکرائے ہیں،چوہدری جعفر اقبال
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) وفاقی حکومت سے حلقہ این اے 106کی تعمیروترقی کیلئے 80کروڑ روپے کے فنڈز منظورکرائے ہیں جس سے حلقہ کے ہرشہردیہات میں بلاامتیازترقی کام ہونگے،ان خیالات کا اظہاروفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفراقبال ایم این اے نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) لالہ موسیٰ کے وفدکے اعزازمیں دئے گئے ظہرانہ کے موقعہ پر اپنے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ خراب حالات ہمیں ورثہ میں ملے ہیں تاہم میاں برادران کی فہم وفراست کی بدولت حالات اب درست سمت جاررہے ہیں اب وہ وقت زیادہ دورنہیں جب ملک تعمیروترقی کی راہ پرگامزن ہوگااورعوام کو پانی بجلی اور گیس کے بحرانوں سے نجات ملے گی،انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ جنجوعہ گرلزڈگری کالج لالہ موسیٰ میں لائبریری اور کمپیوٹر لیب کیلئے 2کروڑ کے فنڈزمنطورہوگئے ہیں اورجلد کام شروع ہوجائیگا،انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ کے دوست میرے لئے بڑے قابل احترام ہیں اورمیرامان ہیں ،انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ کو تحصیل بنائے جانے کے حوالہ سے لالہ موسیٰ کے دوستوں کے موقف میں بڑاوزن ہے اوراگرایک یونین کونسل والا شہرسرائے عالمگیرتحصیل بن سکتاہے تو لالہ موسیٰ تو چارشہری یونین کونسلوں کے علاوہ پانچ چھ جڑواں یونین کونسلیں بھی رکھتاہے ،لالہ موسیٰ کو تحصیل کا درجہ ملناچاہیے اور میں اس میں اپنا کردارضروراداکروں گا،