ڈنگہ کی خبریں 18/12/2013

ڈنگہ سب ڈویثرن1اور ڈنگہ سب ڈویثرن2کا لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ایس ڈی او (ای) گیپکو ڈنگہ سب ڈویژن 1شیخ صلاح الدین نے بجلی بند رہنے کا شیڈول جاری کر دِیا ، گذشتہ روز اُنہوں نے صحافیوں کو پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ فیڈر ڈنگہ 23 دسمبر سے بجلی 10 بجے دِن تا1بجے دِن تک بند رہے گی ، جبکہ 25 دسمبر جوڑا فیڈر 10 بجے دِن تا 1 بجے دِن ، 30 دسمبر تھانہ فیڈر ڈنگہ 10 بجے دِن تا 1 بجے دِن اور سٹی ڈنگہ فیڈر 31 دسمبر کو 10 بجے دِن سے لے کر 1 بجے دِن تک بند رہے گا، اُنہوں نے واپڈا صارفین کو مطلع کیاکہ یہ شیڈول مینٹیننس، درختوں کی کٹائی تبدیلی جمپرز ،مرمت اورڈیفکٹو ٹرانسفارمرکو مزید فعال بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا لائن سپرینٹنڈنٹ سید نجف عباس اور دیگر ملازمین کو ہدایت کی وہ دورانِ مینٹیننس ،گلوز ، ہیلمٹ اور جیکٹیں ضرور استعمال کریں۔ جبکہ ایس ڈی او (ای) گیپکو ڈنگہ سب ڈویژن 2 راشد ندیم نے بھی بجلی بند رہنے کا شیڈول جاری کر دِیا،گذشتہ روز اُنہوں نے میڈیا سے شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈنگہ ہیلاں فیڈر 20 دسمبر کو دِن 10 بجے سے دِن 1 بجے ، نورجمال فیڈر 23 دسمبر دِن 10 بجے تا 1 بجے دِن ، امرہ فیڈر 24 دسمبر دِن 10 بجے تا 1 بجے دِن، ڈنگہ ہیلاں فیڈر 25 دسمبر صبح 9بجے تا دِن 12 بجے ، نورجمال فیڈر 26 دسمبر صبح 9 بجے تا 12 بجے دِن ، امرہ فیڈر 27 دسمبر صبح 9 بجے تا 12 بجے دِن ، ڈنگہ ہیلاں فیڈر 30 دسمبر دِن 10 بجے تا 1 بجے دِن ، نورجمال فیڈر 1 جنوری 2014دِن 10 بجے تا 1 بجے دِن ، 2 جنوری امرہ فیڈر دِن 10 بجے دِن تا 1 بجے دِن ،6 جنوری ڈنگہ ہیلاں فیڈر صبح 9 تا 12 بجے دِن ، 7 جنوری نورجمال فیڈر صبح 9 تا 12 بجے دِن ، 8 جنوری امرہ فیڈر صبح 9 تا 12 بجے دِن ، 10 جنوری ڈنگہ ہیلاں فیڈر 10 دِن بجے تا 1 بجے دِن ،13 جنوری نورجمال فیڈر دِن10 بجے دن تا 1 بجے دِن اور 14 جنوری امرہ فیڈر 10 بجے دِن تا 1بجے دِن تک بجلی بند ہوا کرے گی صارفین کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ یہ شیڈول بسلسلہ مینٹیننس، درختوں کی کٹائی تبدیلی جمپرز ،مرمت اورڈیفکٹو ٹرانسفارمرکو مزید فعال بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یو سی بھدر سے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری عارف ، امیدوار وائس چیئرمین چوہدری عدنان غضنفر جھکڑکی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اُن کی کامیابی و کامرانی کی نوید بنے گی،چوہدری عاصم افتخار جھکڑ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ناروے میں مقیم ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری عاصم افتخار جھکڑ، چوہدری واصف انعام چاند ناروے، چوہدری سلیمان الیاس کمانڈر ، چوہدری قاسم افتخارجھکڑ کویت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں یو سی بھدر سے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری عارف ، امیدوار وائس چیئرمین چوہدری عدنان غضنفر جھکڑکی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اُن کی کامیابی و کامرانی کی نوید بنے گی ، یو سی بھدر کے امیدواران چیئرمین و وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں کے نڈر سپاہی ہیں ، اُن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی بنا پر اُن کا ووٹ بینک پہلے سے مزید بہتر ہو گیا ہے ، اُنہوں نے کہا کہ ہم امیدوار چیئرمین چوہدری عارف بھدر ، امیدوار وائس چیئرمین چوہدری عدنان غضنفر جھکڑ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر اُنہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ، وہ علاقہ کی ترقی اور تمام مسائل کے حل کے لیے دِن رات عوامی خدمت کا جذبہ لیکر الیکشن میں حصہ لینے کا احسن فیصلہ کیا ہے اور علاقہ کی فلاح کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ، انشاء اللہ پی ٹی آئی کا مضبوط پینل یو سی بھدر کے غیور عوام کی بہتر خدمت کریں گے ، اُن کا جینا مرنا حلقہ کے لوگوں کیساتھ ہے ، عوام کی خدمت سے بڑا اور کوئی کام نہیں وہ تعمیری سوچ و جذبہ لے کر میدانِ سیاست میں اُتریں ہیں اور جو عوام سے وعدہ کریں گے وہ پورا کریں گے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینا حصول اقتدار کا لالچ نہیں بلکہ عوامی خدمت کی تکمیل ہے ، پی ٹی آئی میں آنے کا فیصلہ دوستوں ، بھائیوں اور برادری کے مشترکہ فیصلہ سے کیا، اُنہوں نے کہا بلدیاتی الیکشن کھیل تماشا نہیں بلکہ یہ ایک سنجیدہ الیکشن ہوتا ہے جس سے مستقبل کی قیادت سامنے آتی ہے ، بلدیاتی الیکشن جمہوریت کی نرسری ہے جن سے جمہوریت تن آور درخت بنتا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہمارے امیدواران منتخب ہو کر حلقہ کے تمام دیہاتوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے عمران خان ہی واحد سیاستدان ہیں جو ملک کو در پیش مسائل سے نکال سکتے ہیں اِس لیے عوام اُن کو بڑھ چڑھ کر ساتھ دے رہے ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ یو سی بھدر سے اجارہ داری کے خاتمہ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا انتخاب کیا ہے ، مخالفین پی ٹی آئی کے نمائندوں کی بڑھتی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ، ہم بلدیاتی انتخابات دھاندلی نہیں ہونے دینگے۔ ہم بہت جلد پاکستان آ کر بلدیاتی الیکشن میں یو سی بھدر سے اپنے امیدواران کی انتخابی مہم کو مزید فعال بنا نے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیں ، اُن کی کامیابی آسمانوں پر لکھی جا چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ: یونین کونسل وڑائچانوالہ 68 کے امیدوار چیئرمین چوہدری ماجد محمود ، امیدوار وائس چیئرمین چوہدری محمد عارف مہر بھلیسرانوالہ اور اُن کے تمام امیدواروں سمیت مکمل پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گی،چوہدری محمد سلیم
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) یونین کونسل وڑائچانوالہ کے ممتاز زمیندار چوہدری محمد سلیم ، چوہدری محمد تیمور ، چوہدری شہباز چوہان ، میاں حامد گراٹیاں ، زاہد اشرف ، فاروق جلال ، چوہدری شوکت چکوڑہ ، زین چوہان کولیاں شاہ حسین ، میاں احتشام ڈھنڈالہ ، چوہدری گل شیر چکوڑا، چوہدری دلدار احمد وڑائچانوالہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یونین کونسل وڑائچانوالہ 68 کے امیدوار چیئرمین چوہدری ماجد محمود ، امیدوار وائس چیئرمین چوہدری محمد عارف مہر بھلیسرانوالہ اور اُن کے تمام امیدواروں سمیت مکمل پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گی ، اُنہوں نے کہا کہ چوہدری ماجد محمود نے کبھی کھوکھلے نعروں کی سیاست نہیں کی ، انشاء اللہ وہ یونین کونسل وڑائچانوالہ 68 سے کامیاب ہو کر عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے ، اُنہوں نے مزید کہا کہ یو سی وڑائچانوالہ کی غیور عوام خوشحالی اور استحکام اور اپنے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے چوہدری ماجد محمود اور چوہدری محمد عارف مہر کے لیے بھر پور جدو جہد کریں، یو سی وڑائچانوالہ میں دِن بدن بدلتی صورتحال سے چوہدری ماجد محمود کی پوزیشن مضبوط نظر آنے لگی ہے ،مفاد کے لیے سیاسی جنگ لڑنے والے مخالفین عوام کے حقوق کی جنگ خاک لڑیں گے ، ، چوہدری ماجد محمود کی عوام کیلئے خدمات اُن کی سابقہ روایات ہیںاِسی وجہ سے وہ حلقہ کی غیور عوام کے دِلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں،چوہدری ماجد محمود ، چوہدری محمد عارف مہر نے ہمیشہ عوامی بھلائی کو مقدم جانا ہے جس سے عوام آگاہ ہیں، عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت کے لیے وہ دِن رات کوشاں ہیں۔ انشاء اللہ چوہدری ماجد محمود وڑائچانوالہ اور چوہدری محمد عارف مہر بھلیسرانوالہ اور اُن کے نامزد امیدواروں کی کامیابی روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مبلغ اسلام ، مرکزی رہنما تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ علامہ ناصر عباس آف ملتان کے ظالمانہ قتل پر شدید اور بھر پور مذمت کرتے ہیں،سید علی عابد حسین شاہ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ممتاز مذہبی شخضیت سید علی عابد حسین شاہ ڈپٹی صوبائی کمانڈر MFP، ضیغم عباس مشیر ناظم الامور تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مبلغ اسلام ، مرکزی رہنما تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ علامہ ناصر عباس آف ملتان کے ظالمانہ قتل پر شدید اور بھر پور مذمت کرتے ہیں ، علامہ ناصر عباس شہیدِ عزادار ہیں اور اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، قائد ملت جعفریہ آقائی حامد علی موسوی النجفی روحانی فرزند علامہ ناصر راہ حسینیت پہ چلتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوئے ، مسجد ، امام بارگاہوں ، درباروں اور مقدس مقامات پر بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں ، بم دھماکے ہم راہِ حسینیت سے ہٹا نہیں سکتے ، 8 ربیع الاول تک مجلس و جلوس عزا جاری رہیں گے ، مجلس ، جلوس عزا کو تحفظ دینا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے جس میں حکومت مسلسل ناکام ہے ، حقوق کا حصول اور ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج گھروں میں بیٹھ کر نہیں باہر نکل کر ہوتا ہے ، اذان و خطبۂ جمعہ کے علاوہ لوڈ سپیکر پر پابندی کے مطالبے میلاد النبی ۖاور عزاداری سے دُشمنی ہے ، نانا ۖ اور نواسے سے ویر رکھنے والے حسینیت سے خوفزدہ ہیں ، اُنہوں نے مزید کہا کہ محبِ دین و وطن قوتیں قومی مفاد کو مقدم رکھیں، گورنمنٹ کالعدم گروپس کو آہنی شکنجوں میں جکڑے، عزاداری اور میلادِ مصطفی کے خلاف موثر ترین احتجاج ہے، 8 ربیع الاول
تک مجلس و جلوس عزا جاری رہیں گے۔