ڈنگہ کی خبریں 2/2/2014
Posted on February 3, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈنگہ :گمٹی کے ممتاز زمیندار ناصر اقبال وقاص احمد، صغیر احمد، میاں نوید کے بھائی فقراز علی کی پرو قار دعوت ولیمہ کی تقریب پیرا ڈائز ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) گمٹی کے ممتاز زمیندار ناصر اقبال وقاص احمد، صغیر احمد، میاں نوید کے بھائی فقراز علی کی پرو قار دعوت ولیمہ کی تقریب پیرا ڈائز ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی، مہمانوں کا استقبال چوہدری وقاص احمد گمٹی ، چوہدری فیصل گمٹی نے کیا، اس پر وقار دعوت ولیمہ کی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے خصوصی شرکت کی جبکہ نمایاں شخصیات میں قلب عباس کلیوال سیداں ، عدنان مہندی ، چوہدری اشتیاق گمٹی ، میاں نوید بیکنانوالہ ، میاں عادل مہر چیئرمین بیکنانوالہ ، چوہدری ضیاء اللہ بیکنانوالہ ، چوہدری نعیم کھوکھرا ، چوہدری اسلم بیکنانوالہ ، چوہدری اختر گمٹی ، چوہدری حاجی محمد اسلم چیچی ، چوہدری تیمور چیچی ، آصف بلا نور جمال ، شمریز گمٹی ، چوہدری شبیر ڈان گمٹی ، عباس گمٹی ، چوہدری اشران رنیاں ، چوہدری امجد ناظر سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔
ڈنگہ : ریلوے آبادی ڈنگہ سابق وائس چیئرمین چوہدری محمد اجمل ٹوپہ کی رہائشگاہ پر گذشتہ روز ایک عظیم الشان محفل میلاد بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖ منعقد کی گئی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ریلوے آبادی ڈنگہ سابق وائس چیئرمین چوہدری محمد اجمل ٹوپہ کی رہائشگاہ پر گذشتہ روز ایک عظیم الشان محفل میلاد بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖ منعقد کی گئی ، جشن عید میلاد النبی ۖ کی پر نور محفل کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا علاوہ ازیں ملک بھر سے نامور علماء اکرام و ثناء خوانِ مصطفی ۖ نے اپنے اپنے انداز میں حضور پرنور کی آمد پر ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے ، اس پر نور محفل میلاد النبی ۖ کی تقریب میں قاری اشتیاق سیالوی اورقاری اشرف نے آقا دو جہاں کی سیرت پر تفصیلی روشنی ڈالی علاوہ ازیں ثناء خوانِ مصطفی یوسف رضوی نے اپنی میٹھی اور خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول ۖ پیش کیں جس پر عاشقانِ رسول کی دورو و سلام و نعروں کی گونجوں سے محفل میں تشریف فرما سب معززین کے دِل پر نور ہو گئے ، محفل میلاد کی تقریب سے قاری اشتیاق سیالوی نے اپنے نبی محترم ۖ کی شانِ اقدس پر پھول نچھاور کرتے ہوئے کہا کہ جشن ولادت مصطفی کی خوشی کی وجہ سے کائنات کو خوشیاں مل گئی ہیں ۔ ولادت مصطفی کی خوشی تمام خوشیوں کی جان ہے۔ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم جشن میلاد مصطفی منائیں اور پیغام میلاد اپنائیں ، اِس موقع پر چوہدری پرویز گجر ، میاں ممتاز حسین کولیاں شاہ حسین ، بشیر وریام مہر ، شیخ فیصل ، حاجی ولایت مغل ، قاری محمد حسین ، ملک لیاقت ، چوہدری محمود نواز ٹھیکیدار ، قاری مشتاق ، قاری فیصل ، خرم بٹ ، نور محمد گجر ، ملک بشیر احمد ، عثمان افتخار ، نبیل کھوکھر، محمد ریاض بیکری والے ، چوہدری اعجاز ٹوپہ ، خان الیاس سمیت عاشقانِ مصطفی ۖ کی کثیر تعداد نے محفل میں شرکت کی ، جبکہ چوہدری محمد اجمل ٹوپہ نے محفل کے شرکاء میں میلاد کالنگر تقسیم کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : قتل کے مقدمہ میں ملوث چار یوم قبل جیل سے رہا ہونے والے 52سالہ شخص کو مخالفین اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ) قتل کے مقدمہ میں ملوث چار یوم قبل جیل سے رہا ہونے والے 52سالہ شخص کو مخالفین اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاہڑیانوالی کا رہائشی 52 سالہ خورشید وڑائچ جس کی ضمانت 302کے مقدمہ میں چار یوم قبل ہوئی تھی اپنے گائوں میں دارا چوہدری یاسر پاہڑیانوالی کے نزدیک جا رہا تھا کہ مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا ۔پولیس تھانہ پاہڑیانوالی نے محمد اسلم مدعی کی درخواست پر چھ افراد اعجاز احمد ولد محمد شریف سکنہ چک نمبر 90ضلع سرگودھا عثمان ولد صدیق سکنہ چک نمبر 95 ضلع سرگودھا ،بلال عزیز ولد عزیز احمد قوم وڑائچ سکنہ چک نمبر 95 جنوبی ضلع سرگودھا ،فیصل ولد محمد مالک سکنہ نواں لوک کنجاہ ضلع گجرات سمیت دو نا معلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 302مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔اہل علاقہ نے اس قتل پر شدید احتجاج کیا ، پولیس وقوعہ کے دو گھنٹے بعد پہنچی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب بھر کے کسانوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کے کیلئے آج تین فروری کو لاہور میں کسان کنونشن طلب کر لیا
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ) پنجاب بھر کے کسانوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کے کیلئے آج تین فروری کو لاہور میں کسان کنونشن طلب کر لیا ۔کسان بورڈ صوبہ پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر صالح محمد رانجھا نے بتایا کہ حکومت نے کسانوں کے ساتھ زیادتیوں کی انتہا کر دی ہے ۔کسانوںنے تنگ آکر آج تین فروری کو لاہور میں آل پنجاب کسان کنونشن طلب کر لیا ہے جس میں کسان بورڈ صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹری سمیت جنرل کونسل کے تمام ممبر ان شریک ہوں گے ۔اجلا س میںحکومت کی طرف سے گنے کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے ،لوڈشیڈنگ ،اوور بلنگ ،نہری نظام کی بد حالی ،شوگر ملوں کی طرف سے واجبات ،شوگر ملوںکے ڈسٹرائے یونٹ کا زنگ آلود پانی ،شوگر ڈویلپمنٹ سیس کی سیاسی بند ر بانٹ وزیر اعظم زرعی مشاورتی کونسل میں کسان تنظیموں کے نمائندوں کو شامل نہ کرنے پر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ ہائی سکول پنجن کسانہ کے ہونہارطالبعلم شبیہہ الحسن نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے ادبی مقابلوں میں تقریری مقابلوں کے دوران گوجرانوالہ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) امیرتحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی محمدثاقب شکیل کے بھتیجے ،چوہدری محمدآصف (نواں لوک) کے صاحبزادے گورنمنٹ ہائی سکول پنجن کسانہ کے ہونہارطالبعلم شبیہہ الحسن نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے ادبی مقابلوں میں تقریری مقابلوں کے دوران گوجرانوالہ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی،تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے مرکزی عہدیداروں سیدافتخار الحسن کاظمی ایڈووکیٹ،حافظ محمداصغرتوحیدی،چوہدری فیصل گوندل کنجاہ،ماسٹرچوہدری احسان اللہ گجرات،چوہدری فیصل نچارج میڈیا سیل،شیخ عثمان جگنو نے شاندارکامیابی پر شبیہہ الحسن کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے شبیہہ الحسن کی مزیدکامیابیوں کیلئے دعاکی ہے اور سکول اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان سنی تحریک باشنہ کے زیراہتمام ناموس رسالت کانفرنس 3 فروری بروزپیرآج بعدنماز عشاء باشنہ میں منعقدہوگی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان سنی تحریک باشنہ کے زیراہتمام ناموس رسالت کانفرنس 3 فروری بروزپیرآج بعدنماز عشاء باشنہ میں منعقدہوگی،کانفرنس کی صدارت صدرپاکستان سنی تحریک لالہ موسیٰ محمدشہبازقادری کرینگے،کانفرنس سے مفتی محمدیوسف رضوی (ٹوکے والی سرکار) مولانا ملازم حسین ڈوگر (دنیاپور) خصوصی خطاب کرینگے۔قاری محمدآصف چشتی،محمدآصف عطاری سرورکونین کے حضورہدیہ نعت پیش کرینگے،ضلعی صدرپاکستان سنی تحریک صاحبزادہ پیرسیدمبشرحسین شاہ آستانہ عالیہ شکریلہ شریف خصوصی شرکت کرینگے ،کانفرنس میں علاقہ بھرسے عوام اہلسنت کی کثیرتعدادشریک ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
ہونہارطالبعلم شبیہہ الحسن کوتقریری مقابلوں کے دوران گوجرانوالہ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مختلف شخصیات کا خراج تحسین
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) امیرتحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی محمدثاقب شکیل جلالی کے بھتیجے ،چوہدری محمدآصف (نواں لوک) کے صاحبزادے گورنمنٹ ہائی سکول پنجن کسانہ کے ہونہارطالبعلم شبیہہ الحسن نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے ادبی مقابلوں میں تقریری مقابلوں کے دوران گوجرانوالہ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی،تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے مرکزی عہدیداروں سیدافتخار الحسن کاظمی ایڈووکیٹ،حافظ محمداصغرتوحیدی،چوہدری فیصل گوندل کنجاہ،ماسٹرچوہدری احسان اللہ گجرات،چوہدری فیصل گجر انچارج میڈیا سیل،شیخ عثمان جگنو نے شاندارکامیابی پر شبیہہ الحسن کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے شبیہہ الحسن کی مزیدکامیابیوں کیلئے دعاکی ہے اور سکول اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سی آئی اے سٹاف پولیس کا محلہ اسلام پورہ میںچھاپہ رنگ رلیاں منانے کے الزام میں3 خواتین اور 2مردگرفتار
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سی آئی اے سٹاف پولیس کا محلہ اسلام پورہ میںچھاپہ رنگ رلیاں منانے کے الزام میں3 خواتین اور 2مردگرفتار، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ سی آئی سٹاف پولیس نے اے ایس آئی فیاض کی سربراہی میں چھاپہ مارکر مبینہ طورپررنگ رلیاں مناتے ہوئے اکمل سکنہ اسلام پورہ،اظہرسکنہ کوٹ بیلہ،فوزیہ سکنہ بھگوال،یاسمین سکنہ کوٹ بیلہ،اور اڈے کی نائیکہ مختوم زوجہ محمدیاسرسکنہ اسلام پورہ کو گرفتارکرکے ملزمان کیخلاف زیردفعہ 371-A/371-Bمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالی مرحوم عبدالرشید بٹ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،اعجاز احمد نیوز ایجنٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ممتازنیوزایجنٹ اعجازاحمد کریم پورہ نے ممتازشخصیت عبدالرشیدبٹ کی وفات پراظہارتعزیت کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاء کرے انہوں نے کہاکہ دکھ کی ان گھڑیوں میں وہ مرحوم کے بیٹوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قیام امن کیلئے مذاکرات کا کامیاب ہونا ضروری ہے،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قیام امن کیلئے مذاکرات کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے مذاکرات کو کامیاب کرانا بہت ضروری ہے۔اس وقت پاکستان پھر امن کی خاطر مذاکرات کی میز پر اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے خلوص نیت کا اظہار کر رہا ہے اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں ،مذہبی راہنمائوں اور حکمرانوں کو یہ موقع گنوانا نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمن کسی صورت بھی پاکستان میں امن و امان نہیں چاہتے پاکستانی قوم طویل عرصہ سے آزمائش میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کا ہر محب وطن شہری پریشان اور بد حال ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن قائم ہونے سے پاکستان کی ترقی کی راہیں ہموار ہونگی اور پاکستان تیزی کے ساتھ خوشخالی کی جانب گامزن ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :بزم عاشقان مصطفی ڈنگہ کااہم اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) بزم عاشقان مصطفی ڈنگہ کااہم اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا،جس میںانتہائی اہم فیصلے کیے گئے ۔ ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بزم عاشقان مصطفےٰ ڈنگہ کا انتہائی اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں کیے گے اہم فیصلوں میں بالترتیب، کل پاکستان محفل نعت کے انعقاد تک ہر15 دنوں بعد لگا تار اجلاس ہوا کرے گا،کل پاکستان محفل نعت میںتقریر کیلئے نصف گھنٹہ مقرر کیا گیا،اور خصوصی خطاب پیر سید نوید الحسن شاہ مشہدی خطاب فرمائیں گے،آئندہ محفل نعت کیلئے عمرہ ٹکٹ دینے والے شخص سے 50 ہزار وصول کیا جائے گا جبکہ باقی خرچ عمرہ ٹکٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب کے ذمہ ہوگا،بارہویں کل پاکستان محفل نعت برائے ایصال ثواب صاحبزادہ رضا المصطفےٰ کیلانی مرحوم کے نام ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری اعجاز احمد رنیاں ،چوہدری اخلاق احمد رنیاںکے ڈیرہ ڈنگہ پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفیۖ کا انعقاد
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری اعجاز احمد رنیاں ،چوہدری اخلاق احمد رنیاںکے ڈیرہ ڈنگہ پر گذشتہ روز ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ۖ منعقد ہوئی،جس کی صدرات صاحبزاد طاہر رضا خطیب جامع مسجد عیدہ گاہ ڈنگہ نے کی،جبکہ ہدیہ نعت محمد جنید شہزاد بغداری نے پیش کیا،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری اعجاز احمد رنیاں ،چوہدری اخلاق احمد رنیاںکے ڈیرہ ڈنگہ پر گذشتہ روز ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ۖ منعقد ہوئی،جس کی صدرات صاحبزاد طاہر رضا خطیب جامع مسجد عیدہ گاہ ڈنگہ نے کی،تلاوت قاری محمد عمران جلالی اور قاری نعیم صابر سلطانی نے کی ،میلاد کی اس پر نور محفل میں پیر سید ماجد حسین شاہ آستانہ عالیہ رنیاں شریف نے خصوصی شرکت کی، جبکہ محمد جنید شہزاد بغدادی آف کھاریاں،سلطان علی، میاں محمد عمر نے آقائے نامدار ۖ کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا،خصوصی خطاب صاحبزادہ محمد طاہر رضا خطیب جامع مسجد عید گاہ ڈنگہ نے اور خصوصی دعا مولانا محمد انور جلالی نے کی ،اس پر نور محفل پاک میں قاری فیاض احمد جلالی،قاری محمد عمران جلالی،قاضی عبدالحفیظ محمدی سیفی،قاری محمد عارف جلالی،قاری محمد الیاس جلالی،مفتی محمد افضل کیلانی،قاری محمد عثمان ،محمد سلیم ٹینٹ سروس،چوہدری محمد اجمل ٹوپہ ،باؤمظہر نور ایڈووکیٹ ،شبیر احمد مغل،محمد الیاس مغل نقشبندی،انجم ریاض سوگہ،ریاض احمد جٹ،محمد اعظم چوہان، چوہدری غلام فرید ،چوہدری اشفاق چوہان رنیاں ،چوہدری توصیف انار،چوہدری شاہ زیب رنیاںسمیت سماجی ،سیاسی ،کاروباری و مذہبی شخصیات کے ساتھ علاقہ بھر سے سینکڑوں افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،محفل پاک کے اختتام پر لنگر کا وسیع انتظام کیاگیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:حاجی لیاقت علی شیر کے بھائی حاجی عدالت خاں شیر کے ختم قل میں ہزاروں افراد کی شرکت
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل نونانوالی حاجی لیاقت علی شیر ، حاجی الیاس شیر ، حاجی ناصر شیراور چوہدری عباس شیرمرحوم کے بڑے بھائی اور ریاضت علی شیر اور سجاد علی شیر کے والد ِگرامی حاجی عدالت خاں شیر جو کہ گزشتہ روز قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے تھے ۔ ان کی قل شریف کا ختم بروز جمعة المبارک 31جنوری کو ان کی رہائش گاہ اسماعیلہ شریف میں پڑھا گیا۔ ختم قل میں ہزاروں افراد نے شرکت کی قل شریف میں خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کیا نمایاں شخصیات میں چوہدری سجاد اکرم سابق ڈپٹی ڈاریکٹر ایف آئی اے، چوہدری طاہر زمان کائرہ لالہ موسیٰ، چوہدری امتیاز گجر چئیر مین گجرات NPCIHنورجمال ، چوہدری نصر اللہ آف کھاریاں،چوہدری امجد محمود گنجہ، چوہدری مہدی خاں، چوہدری ریاض مرزا طاہر،چوہدری ذوالفقار باگڑی، چوہدری شوکت علی دینہ چک، چوہدری زیا باگڑی، چوہدری اللہ دتا، چوہدری الطاف، اہل خانہ میں شریک چوہدری لیاقت علی شیر، چوہدری الیاس علی شیر،چوہدری ناصر علی(بھائی) چوہدری سجاد علی، چوہدری ریاضت علی، چوہدری شوکت علی(بیٹے)، چوہدری آصف علی، چوہدری عمران علی، چوہدری رضوان علی، چوہدری قاسم علی،چوہدری کامران علی،چوہدری شمشیر علی،چوہدری شہباز علی،چوہدری عثمان علی،چوہدری راحت الیاس،چوہدری وجاہت الیاس،چوہدری شفاعت الیاس،چوہدری توقیر ناصر،چوہدری محمد وقار اقبال،چوہدری محمدبلال اقبال (بھتیجے)،چوہدری رحمت خاں ،چوہدری چوہدری ندیم اقبال،چوہدری سجاد مہنہ نمبراد،چوہدری شمریز نمبردار،چوہدری پرویز نمبردار(کزن)،چوہدری محمد خاں نمبردار (انکل)حاجی مزمل دھنی، رحمت خاں نورجمال، چوہدری ریاست نمبر دار جنڈو، چوہدری محمدشریف مرزا طاہر، چوہدری اشفاق ملوانہ، چوہدری ذوالفقار منڈیر ، محمد رفیق مغلانوالی، چوہدری احمد خاں چیلانوالہ ،الحاج میاں محمد انور سمندری، چوہدری قیصر محمود رانجھا، غلام شبیر وڑائچ، چوہدری سجاد مینہ،چوہدری شمریزمینہ،چوہدری رحمت خاں ، چوہدری محمد اصغر کراڑیوالہ،شفیق احمد رکرنانہ، چوہدری محمد نواز جوڑانوالہ، شبیر بٹ اسماعلیہ، چوہدری صادق بٹ اسماعیلہ، چوہدری ولائت خاں شیرو چک، چوہدری محمد رندھیر، عثمان طیب گجرات، چوہدری وسیم مہدی شیخو چک، مظہر اقبال شیخو چک، رانا قاسم حسنین ڈنگہ،ایم مصنف شیراز ڈنگہ، عاشق علی منڈیر، قاری بشیر احمد ، حافظ محمد ادریس، بہادر خاں چوہان ، محمد دین چوہان ، میاں صوبیدار خواج ، سردار خان کھٹانہ ، چوہدری جاوید اقبال ، چوہدری مشتاق علی ، چوہدری احمد خاں ،چوہدری خالد دیتووال،چوہدری محمد نواز آف جوڑا ، ذوالفقار شاہ ، محمد اکرم چوہان ، میاں جاوید ، محمد خاں کمبھلا ، لیاقت علی ، محمد اشرف ٹھیکریا ، حاجی خان محمد ، حاجی فضل الحق ، حاجی شریف ، نادر ڈھینڈہ ، شہزاد احمد رانا ، صوفی محمد خاں ، حافظ محمد افضل ، میاں محمد اشرف ، میاں محمد بہادر خاں ، حضر خونن ، فاروق خونن ، چوہدری ناصربانیاں ، چوہدری محمد عارف بانیاں ، چوہدری بنارس ، چوہدری بنارس فضل داد ، چوہدری عرفان ، چوہدری معظم حسین بانیاں ، محمد اشفاق ، قاری محمد افضل صاحب، چوہدری میاں خاں،شیخو چک، میاں خاں بجاڑ، چوہدری فلک خوجہ،ختم قل میں خطاب قاری بشیر احمد کراڑی والہ ،قاری محمد افضل ،نعت خواں حافظ محمد ادریس، محمد امجد قادری ، میاں خاں قادری ، جبکہ مہمان خصوصی پیر سید صغیر احمد شاہ اسماعیلہ شریف تھے جبکہ اجتماعی دعاپیر سید صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی نے کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حاجی عبدالمجید جٹ کا ختم قل مسجد چوہدریاں میں پڑھاگیا،سینکڑوں معززین علاقہ کی شرکت
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی شخصیت نعیم مجید جٹ ایم ڈی الحسن گارمنٹس کے والد محترم حاجی عبدالمجیدجٹ جو گذشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے ان کا ختم قل مسجد چوہدریاں میں گذشتہ روز پڑھا گیا۔ختم قل میں پیرسید آغا ایوب شاہ صاحب نے فلسفہ موت و حیات پر خصوصی خطاب کیااور دعائے خیر پیر سید آغاذوالفقار علی شاہ بنی شریف نے کی ،اس موقع پر محمد حبیب بسوی ،مرزا شہباز بیگ ،مرزا فاروق زمان ،ماجد عدالت بٹ،قاری محمد یعقوب ،چوہدری ساجد محمود ،مہر خالد محمود،طارق محمود قریشی،خالد سہیل بلو،گلزار احمد بھٹو،چوہدری اجمل ٹوپہ،چوہدری فیاض احمد ،چوہدری شہریار اسلم ،چوہدری آفتاب احمد ،حاجی منور حسین،صاحبزادہ طاہر رضا صاحب،حاجی محمد حسین ٹوپہ،حاجی عبدالرؤف،عمران،شہزاد،محمد وقاص،محمد عثمان،لیاقت ،عرفان،چوہدری ابرار احمد،چوہدری وقاص احمد،رانا صاحب نواز،عجب خان بٹ،حاجی ایوب مغل ،محمد الطاف،ٹھیکیدار شوکت علی مغل،حاجی محمد اقبال منج،حاجی شاہد محمود بٹ ،چوہدری فیصل گجر،ملک اعجاز احمد ،محمد خان باہوانہ ،ساجد عدالت بٹ ،محمد اسلم بسی والے،محمد اشرف ساقی،محمد اسلم صراف،باؤ شاہد افضل ،باؤ عمران بھٹی،ملک نوید احمد اعوان،محمد شبیر بلہڑ، سمیت علاقہ بھر کی سماجی ،سیاسی ،کارباری ،تعلیمی و مذہبی شخصیات نے کثیر تعد اد میں شرکت کی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ میں مثبت روایت،جان محمد بٹ پہلوان کے فرزند ارجمند محمد وقاص بٹ کا نکاح جامع مسجد گلزار مدینہ میں ہوا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)انجمن صدائے مدینہ ڈنگہ،ادارہ صراط مستقیم ڈنگہ کے قائدین و ممتاز سماجی شخصیات وسیم علی چشتی،رجب علی چشتی،سلیمان چشتی کے چھوٹے بھائی کشمیری برادری ڈنگہ کی سرکردہ معتبر شخصیت علاقہ کے معروف و نامور پہلوان جان محمد بٹ کے فرزند ارجمند محمدوقاص بٹ شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے، پیر طریقت راہبر شریعت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بغداد شریف الشیخ عمر سلیم الحسنی و الحسینی بغدادی نے جامع مسجد گلزار مدینہ میں نکاح منسونہ بڑھایاپہلوان خان محمد بٹ کے صاحبزادے اور وسیم علی چشتی ،رجب علی چشتی،سلیمان علی چشتی کے بھائی محمد وقاص بٹ کی شادی خانہ آبادی شرافت حسین بٹ کی صاحبزادی سے بخیروخوبی سر انجام پائی،شادی کی تقریب میں عوامی سماجی سیاسی تجارتی شخصیات نے شرکت کی انجمن صدائے مدینہ صراط مستقیم ڈنگہ کے قائدین وسیم علی چشتی ،رجب علی چشتی سلیمان علی چشتی،جاوید بٹ سمیت انکی فیملی کی سرکردہ اور معتبر شخصیات دوست احباب قاری محمد اشرف نقشبندی ،اعجاز احمد مغل سمیت دیگر نے وقاص علی بٹ کے نکاح منسونہ کے موقع پر مہمانان گرامی کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا،جامع مسجد گلزار مدینہ میں آستانہ عالیہ بغداد شریف کے سجادہ نشین الشیخ عمر سلیم الحسنی و الحسینی بغدادی نے قاری محمد رمضان ،قاری محمد یعقوب نقشبندی،قاری محمد اشرف نقشبندی،مولانا اکرام اللہ مجددی،مولانا محمدنواز نقشبندی کیلانی،چوہدری احمد گجر،ڈاکٹر محمدالیاس،ڈاکٹر ممد عباس ڈاکٹر محمد اسلم ،ڈاکٹر لیاقت علی،صوفی خالد اقبال عطاری،جاوید بٹ سمیت دیگر علمائے کرام اور شرکائے ماہانہ درس قرآن و حدیث کی موجودگی مین محمد وقاص بٹ کا نکاح پڑھایا،الشیخ عمر سلیم الحسنی و الحسینی بغدادی نے دولہا محمد وقاص بٹ اور انکی فیملی کی سرکردہ شخصیات سلیمان علی چشتی،وسیم چشتی،رجب علی چشتی،جاوید بٹ کو مبارکباد دی اور نوبیاہتا جوڑے میں پیار محبت اخوت کیلئے خصوصی دعا فرمائی اس موقع پر معززین نے دولہا محمد وقاص بٹ اور انکی فیملی کو مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: ہم محبت رسولۖ کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن رسولۖ سے محبت کا عملی نمونہ پیش نہیںکرتے،الشیخ عمر سلیم الحسنی و الحسینی بغدادی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)الشیخ عمر سلیم الحسنی و الحسینی بغدادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محبت رسولۖ کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن رسولۖ سے محبت کا عملی نمونہ پیش نہیںکرتے انہوں نے کہا کہ ہم بانیان محفل درس قرآن و حدیث کو باقاعدگی کے ساتھ کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ ان نیک صالحین کو سنگت کو صدا قائم دائم رکھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ سبحان تعالیٰ اور اس کے پیارے رسول محمد مصطفیۖ کے بتائے ہوئے راستہ پر چلتے ہوئے صحیح معنوں میں امت مسلمہ کے ہونے کا ثبوت دینا ہو گا ،نماز کی ادائیگی کے ساتھ ہمیں جھوٹ،لغو،گفتگو سے پرہیز کرناہو گا،والدین کی خدمت کو اپنا شعار اپنانا ہو گا،ہمیں اللہ تعالیٰ اور رسول اللہۖ محمد مصطفیۖ نے جن کاموں سے روکا اس سے رکنا ہوگااسی میں ہم سب کی فلاح ترقی و خوشحالی ہے،اس لئے پوری امت مسلمہ محمدۖ کی سنت کو مضبوطی سے تھام کر صحیح معنوں میں اہل سنت ہونے کا عملی ثبوت دیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :دین پیلس میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ کی پروقار عظیم الشان مثالی افتتاحی تقریب کا انعقاد،ہزاروں افراد کی شرکت
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)دین پیلس میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ کی پروقار عظیم الشان مثالی افتتاحی تقریب کا انعقاد، علاقہ کی سرکردہ اورمعتبر شخصیت چوہدری صابر حسین آف تریڑوانوالہ ،جنرل مینجر قربان علی چوہدری بہترین منتظم اور معروف نامور شخصیت ملک محمد سلیم(جاوید ٹینٹ سروس والے)کی ولولہ انگیز قیادت اور سرکردگی میںڈنگہ شہر اور گردونواح کے علاقہ کی عوام کیلئے شہر کے بہترین محل وقوع اور اہم شاہراہ کھاریاں روڈ پر واقع قدیم و جدید طرز تعمیر کی شاہکار عمارت پر مشتمل علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی قد آور شخصیات سمیت ہر شعبہ زندگی کے ہزاروں افراد کی شرکت، ممتاز عالم دین قاضی کفایت اللہ نے خصوصی دعا فرمائی دین فیملی کی شخصیات چوہدری محمد الیاس اور چوہدری نذیر احمد نے اپنے دست مبارک سے افتتاح کیااعلیٰ معیاری لذیز ذائقہ دار کھانوں کے مرکز دین پیلس میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ کی پروقار رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو چوہدری صابر حسین ،حاجی چوہدری محمد الیاس،چوہدری نذیر احمد نونانوالی چوہدری بہادر خان،چوہدری اکبر خاں،چوہدری محمد اصغر جنرل مینجر قربان علی چوہدری ملک محمد سلیم،خان محمد نواز اور انکی فیملی کی سرکردہ شخصیات نے ہر مہمانان گرامی کا خاص پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا اور ہر مہمان کو خصوصی پروٹوکول دیا،دین پیلس میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ کی پروقار افتتاحی تقریب میں شہر اور علاقہ بھر کی اعلیٰ مقتدر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جن میں سابق چیئر مین میاں محمداسلم،میاں امجد محمود سابق ناظم الحاج محمد صادق بٹ،میاں مبین افضل حیات،قاضی عبید اللہ،قاضی امداد اللہ،چوہدری نصیر احمد جمال،چوہدری پرویز اختر تریڑوانوالہ،چوہدری عثمان اسلم،عمران بھٹی،میاں افضل حیات منا،چوہدری خالد محمود،میاں ادریس احمد،میاں محمد اقبال،میاں محمد صدیق،حاجی محمد عارف،چوہدری پرویزگجر،حاجی مہر حسین ،میاں ممتاز حسین سکندر صراف،چوہدری افضل حسین،چوہدری نصر تریڑانوالہ،چوہدری اظہر اقبال،چوہدری ضیاء محی الدین،چوہدری محمد زمان جوڑا،چوہدری رخسار احمد،چوہدری محمد عظیم،چوہدری اظہر محمود،چوہدری قیصر،چوہدری اسجد،چوہدری طارق محمود نور جمال،چوہدری باسط مہر،چوہدری نعمان پنجن،حاجی عبدالغفور،مظہر اقبال پیر جنڈ،حاجی ارشد،چوہدری مختیار احمدبھلیسرانوالہ،خان علی ،عبدالروف صراف،محمد افضل قصاب،میاں عبدالغفار،چوہدری احسان قادر،شاہدافضل،طارق محمود قریشی،محمد سلیم ملک،چوہدری محمد عارف ڈوگہ،میاںمحمد اصغر گودوانہ،چوہدری بشارت،مرزا شہباز بیگ،ڈاکٹر الیاس،چوہدری فضل حق،حاجی محمد اسلم صراف،حاجی شہریار خاں،فاروق گل بٹ،حاجی محمد نواز،ریاض احمد بٹ،حاجی محمد یونس ڈار،محمد اقبال مرزا،میاں ندیم خادم،عبدالحفیظ بھٹی،میاں جہانگیر عالم ایڈووکیٹ،محمد جمیل،محمد اقبال بسوی،اشرف بسوی،میاں محمد اشرف،چوہدری محمد انور سرلہ،سید صغیر حسین شاہ،میاں خالد محمود بیکنانوالہ،عارف باجوہ،وقاص احمد،وسیم اقبال،وسیم اقبال ،چوہدری محمد یونس چوہان،چوہدری آفتاب احمد،محمد عارف ڈار،امجد انصاری،محمد شفیق،چوہدری محمود مہر،سید شبیر شاہ سوہنے شاہ،چوہدری غضنفر طاہر،راجہ لیاقت علی،میاں اقبال ،چوہدری محمد اسلم گمٹی و دیگر نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : دین پیلس میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ علاقہ کی عوام کو معیار اور ذائقہ دیگا جو اور کہیں نہیں ملے گا،چوہدری صابر حسین آف تریڑوانوالہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری صابر حسین آف تریڑوانوالہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ سبحان تعالیٰ کے خاص فضل و کرم اور عوامی دعائوں سے دین پیلس میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ علاقہ کی عوام کو معیار اور ذائقہ دیگا جو اور کہیں نہیں ملے گا،انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے علاقہ کی عوام کو انکے گھر کی دہلیز پر ہزاروں افراد کی گنجائش پر مشتمل دین میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ دیا ہے اب علاقہ کے شہریوں کو شادی بیاہ سمیت دیگر بڑی تقریبات کیلئے گجرات کھاریاں جہلم سمیت دیگر شہروں میں نہیں جانا پڑے گا،ہم انشاء اللہ علاقہ کی عوام کو ایسا معیار اور کوالٹی دیں گے کہ وہ اپنی ہر تقریب ہمارے اور اپنے میرج ہال دین پیلس میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ پر کرنا پسند کریں گے ہماری اللہ رب العزت کے حضور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اعلیٰ معیار ی کام کرنے کی ہمت اور استقامت عطا فرمائے،ہم اپنے میرج ہال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے معززین شہر و عمائدین علاقہ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں انہوںنے تقریب میں شرکت کر کے نہ صرف ہمارا مان بڑھایا بلکہ حوصلہ افزائی فرمائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حاجی ٹریولز کے زیر اہتمام عمرہ قرعہ اندازی کی تقریب گذشتہ روز حاجی ٹریولز ڈنگہ میں منعقد ہوئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حاجی ٹریولز کے زیر اہتمام عمرہ قرعہ اندازی کی تقریب گذشتہ روز حاجی ٹریولز ڈنگہ میں منعقد ہوئی جس میں45کے قریب آئمہ اکرام و دیگر نے شرکت کی جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کا ٹکٹ قاری محمد اشفاق ولد محمد بخش (امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ حنفیہ طاہر آباد) کے نام نکلا ،قرعہ حاجی فاضل بٹ نے نکالا قرعہ انداز میں حصہ لینے والوں میںقاری محمد عرفان ولد محمدم انور (مسجد بلال محلہ رام باغ)،قاری اشتیاق احمد ولد نور محمد (خطیب جامع گلزار مدینہ)،قاری عابد حسین ولد صوفی غلام حسین(امام جامع مسجد فیضان مدینہ)محمد قاسم ولد جہاں خاں (امام خطیب جامع مسجد محمدیہ ملک پور)غلام حیدر ولد غلام محمد(امام سجد شبینہ گھمن سلطان )حافظ گل شہزاد ولد محمد یوسف(امام مسجد یا رسول اللہ ڈنگہ)رضوان شہزاد ولد محمد یوسف(امام و خطیب مسجد عثمانیہ اندرون بازارڈنگہ)غضنفر محمود ولد غلام حیدر( امام مسجد نورانی غوثیہ مہریہ)،بلال احمد ولد نذیر احمد(امام بلال مسجد کوٹھی سندر داس)،محمد یوسف ولد رحمت خاں(امام مسجد یتیم شاہ ڈنگہ،حافظ نعیم صابر ولد صابر حسین (امام مسجد گلزار مدینہ پسوالاں)،مظہر اقبال ولد مدعی خاں (امام و خطیب جامع مسجد حیدریہ جمشید کالونی)محمد اعجاز میاں شیر محمد(امام مسجد ذوالفقار کالونی ڈنگہ)حافظ لیاقت علی ولد نور محمد امام جمال مصطفی مائی دا ڈیرا،عدنان یوسف ولد محمد یوسف (امام اجمیری مسجد تاساں ڈنگہ)شہباز علی ولد محمد اسلم (مدرس جامع رضویہ ضیاء القرآن)،حافظ بشیر احمدولد غلام محمد(امام جامع مسجد منہاج القرآن)حافظ اختر محمود ولد محمد شریف(امام مسجد بلال کولیاں روڈ)،محمد عثمان ولد محمد انور(امام مسجد نور مصطفی بگھی پورہ،قاری اجمل خان ولد بہادر خان(امام مسجد نورانی غوثیہ مہریہ)قاری غلام مصطفی ولدمحمد اکرم (امام مسجد محلہ چوہدریاں ڈنگہ)قاری محمد افضل ولد فضل کریم (امام خطیب جامع مسجد بہار مدینہ)،عبدالرحمن ہاشمی قریشی ولد محمد رمضان(خطیب مسجد عثمانیہ اندرون بازار)حافظ مشتاق احمد ولد احمد خاں(امام مسجد نور نبیۖ ڈنگہ)محمد سلیم طاہر ولد محمد صادق(مدرس جامع رضویہ ضیاء القرآن)غلام مصطفی عطاری ولد محمد منشاء اللہ مدرس جامع رضویہ)حافظ محمدریاض ولد شیر محمد(خطیب مسجد علی ڈنگہ)منور حسین ولد محمد عالم(امام مسجد عثمانیہ ٹالاں والی)قاری اشفاق احمد ولد احمد دین(امام مسجد گلزار حبیب شاہ تکیہ)قاری شاہدمحمودولد محمد رفیق (مدرس مدنی مسجد)محمد ارشد ولد غلام فرید (مدرس جامع رضویہ ضیاء القرآن)حافظ محمد اصغر ولد علم دین(امام علی رضویہ)محمد عبداللہ ولد محمد اشرف(امام جامع مسجد رحمانیہ ڈنگہ)محمد سلیم ولد اسماعیل(امام مسجد بہار مدینہ بگھی پورہ)نور اکبر ولد غلام عابد(امام مسجد العزیز مغل پورہ)محمد فیاض ولد طالب حسین (امام مسجد شاہ سوار نور مصطفی)محمد بشیر ولد محمد لطیف(امام و مدرس فیضان مدینہ ڈنگہ)صدام حسین ولد حاکم دین(امام جامع مسجد رضویہ الفاروقیہ )مشتاق احمد ولد غلام حیدر(امام مسجد محلہ نواز آباد)حافظ قمر حسین ولد نور حسین (مسجد نور فاطمہ لوکڑی مکڑاں ڈنگہ)،وہ آئمہ اکرام جو کینسل ہوئے ان کے نام ،قاری محمد آصف ولد بشیر احمد (امام مسجد فردوسیہ)فیصل شہزاد ولدبشیر احمد(مسجد ریلوے مدینہ مسجد)،غلام عباس ولد عبدالرحمن(امام مسجد صدیقیہ محلہ مغل پورہ)شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکی سیاست سے سیاستدانوں کو کسی صورت نہیں نکالا جا سکتا،ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی کا تقریب سے خطاب
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے لالہ موسیٰ کے برکت میرج ہال میں سوہنی دھرتی کے سوہنے لوگ”کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی قوم دنیا کی عظیم ترین قوم ہے پاکستان نے ہمیں عزت دولت شہرت عطا کی سب سے بڑی پہچان ہمارا قومی شناختی کارڈ ہے جو وزیراعظم،صدر کا بھی وہی ہے جو کسی ”کوچوان”اور محنت کش کش ہے انہوںنے کہا کہ ملک کو کسی جنرل جج نے نہیں بنایا بلکہ عظیم سیاستدان قائد اعظم نے عظیم ملک پاکستان بنایا،ملکی سیاست سے سیاستدانوں کو کسی صورت نہیں نکالا جا سکتا،انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے تمام ممالک کو پاکستان اور پاکستانی قوم پر فخر اور رشک کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ کاش ہم قدرتی نعمتوں سے مالا مال ملک میں پیدا ہوتے،الحمد اللہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا،پاکستان کہیں نہیں جا رہا،یہ ہمیشہ کیلئے قائم و دائم رہنے کیلئے بنا ہے یہ تاقیامت دنیا کے نقشے پر قائم رہے گا انشاء اللہ،دھرتی اور دھرتی کے سوہنے لوگ بڑے مہمان نواز اور عزت کرنے والے لوگ ہیں انکی مہمان نوازی اور عزت کے چرچے دنیا کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے ہیں ضلع گجرات کے سپوت دنیا بھر کے ممالک میں گرانقدر خدمات سر انجام دیتے ہوئے نہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں بلکہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں اپنا اہم اور موثر کردار ادا کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ ملک جاوید اقبال کو خوبصورت کتاب کی اشاعت پر انہیں اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :برس ہا برس کی تفتیش اور سماعت کے بعد میاں طارق محمود ایم پی اے نیب کیس میں باعزت بری
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)برس ہا برس کی تفتیش اور سماعت کے بعد میاں طارق محمود ایم پی اے نیب کیس میں باعزت بری 10اکتوبر 2002ء میں مسلم لیگ ن کے راہنما میاں طارق محمود کے خلاف حیثیت سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں نیب میں انکے خلاف ریفرنس فائل کیا گیا8برس کی مسلسل سماعت کے بعد احتساب عدالت نمبر5جج جسٹس نثار بیگ ناکافی ثبوتوں کی بنیا دپر میاں طارق محمود کے خلاف کیس خارج کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ سنا دیا میاں طارق محمود نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدل و انصاف کے مبنی فیصلے سے حق سچ اور انصاف کا بول بالا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ عدالت سے بری ہونے پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : الحمداللہ ماضی کی شاندار اور درخشندہ روایات کے مطابق محفل نعت ڈنگہ میں عالمگیر شہرت کے حامل ثناء خواں مصطفیۖ شرکت فرمائیں گے،حاجی شاہد محمود بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بزم عاشقان مصطفی ڈنگہ کے جنرل سیکرٹری سالار ڈنگہ صدر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ چیف ایگزیکٹو حاجی ٹریولز ڈنگہ حاجی شاہد محمود بٹ نے اپنے آفس میں پرہجوم پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بزم عاشقان مصطفی ۖ نے بارہویں سالانہ محفل نعت ڈنگہ کو ڈنگہ شہر میں گرانقدر دینی خدمات سر انجام دینے والے استاذ العلماء منتظم اعلیٰ و مہتمم جامع رضویہ ضیاء القرآن و خطیب جامع مسجد عید گاہ ڈنگہ علامہ مولانا صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کے ایصال ثواب کیلئے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوںنے کہا کہ الحمداللہ ماضی کی شاندار اور درخشندہ روایات کے مطابق محفل نعت ڈنگہ میں عالمگیر شہرت کے حامل ثناء خواں مصطفیۖ شرکت فرمائیں گے،انکی طرف حتمی تاریخوں کی کنفرمیشن کا سلسلہ جاری ہے،بزم عاشقان مصطفی ڈنگہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب انشا ء اللہ ہر محفل نعت پر ملک کے جید عالم دین کا آدھے گھنٹے کا خطاب لازمی ہواکرے گا،پہلا خطاب پیر سید نوید الحسن شاہ مشہدی آف بھکی شریف فرمائیں گے،آئندہ محافل نعت میں قرعہ اندازی کیلئے عمرہ ٹکٹ دینے والوں سے عمرہ ٹکٹ کی مد میں فکس پچاس ہزار روپے وصول کئے جائیں گے،اضافی اخراجات وقت اور حالات کے مطابق عمرہ ٹکٹ حاصل کرنے والے دینے کے پابند ہونگے انہوں نے کہا کہ محفل نعت کے انعقاد تک بزم عاشقان مصطفی ۖ کا ہر پندرہ روز بعد یا وقت حالات کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر منعقد کیا جائے گا بزم کے تمام فیصلوں کے حوالہ سے انشاء اللہ جمعرات کو صحافیوں کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ12ویں محفل نعت تاریخ ساز محفل نعت ہو گی،جس میں ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ عمرے کے ٹکٹوں کا اعلان کرایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : گرلزکالج ڈنگہ جیسے پر وقار تعلیمی ادارہ سے گھر گھر علم کے نور سے اجالا ہوا،سید مشاق علی شاہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتا ز سماجی شخصیت قومی امن کمیٹی پنجاب کے شکایات سیل کے نائب صدر سید مشتاق علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈنگہ کے پانچ ستون ہیں ہر ستون دوسرے ستون کا خیال رکھے تو کبھی پائوں میں لغزش نہ آئے تاکہ مادر علمی کی عمارت میں کوئی دراڑ نہ پڑے،کالج معاملات میں صبروتحمل سے کام لیں،ایک ستون میاں طارق محمود دوسرا ستون میڈم مسرت زہرہ،میڈم مسرت زہرہ ایسی فرشتہ سیرت خاتون میں جو ڈنگہ اور علاقہ ڈنگہ کیلئے عطیہ خداوند کریم ہیں،جنکی ہر پہلو سے جتنی تعریف کی جائے اتنی ہی کم ہے،انہوں نے کہا میڈم مسرت زہرہ دن رات محنت کاوش اور کوشش
سے کام لے کر ایم پی اے میاں طارق محمود محکمہ تعلیم شعبہ صحافت کے ستاروں اور ڈنگہ کے صاحب ثروت اور تعلیم سے لگائو رکھنے والے حضرات کو کالج کے مسائل سے آگاہ کرتی ہیں کالج کا نظم و نسق تعلیم وتربیت انتظامی امور،ڈسپلن کالج کے اندرونی و بیرونی محکمہ معاملات کو اتنے احسن طریقہ سے سر انجام دیا ہے کہ انکی کاوشوں کی بدولت ہمارے گرلز کالج کا شمار پوری ڈویثرن میں صف اول کے اداروں میں ہونے لگا ہے،انتظامی امور کا یہ حال ہے کہ محکمہ تعلیم کے آفیسز خود ان سے مشورہ کرتے ہیں اور میٹنگز میں دوسرے کالجز کی پرنسپلز اپنے کالجز کو اچھے طریقہ سے چلانے کیلئے میڈم مسرت سے مشورہ لینے کی تلقین کرتے ہیں میڈم صاحبہ انتہائی محنتی فرض شناس،باکردار،باصلاحیت،بااخلاق،نیک دل ،شیر دل فرشتہ سیرت خاتون پرنسپل ہیں،گرلزکالج ڈنگہ جیسے پر وقار تعلیمی ادارہ سے گھر گھر علم کے نور سے اجالا ہوا،الحمداللہ ہر سال پچاس سے100طالبات گرایجوکیشن کر رہی ہیں اس کالج کے نام کے ساتھ ایم پی اے میاں طارق محمود اور میڈم مسرت زہرہ کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا،لگتا یوں ہے کہ میڈم صاحبہ نے اس کالج کیلئے اپنی زندگی وقف کر دیا ہے،میڈم صاحبہ کی اس عظمت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، انکی اعلیٰ کارکردگی کے باعث میڈم صاحبہ کا حق بنتا ہے کہ انہیں تاحیات اس کالج کی نرپسل راہیں،تیرا ستون ڈنگہ کی غیور صاحب دل اور صاحب استطاعت لوگ ہیں جنہوں نے لاکھوں روپے اپنی جیب سے کال کی تعمیر پر خرچ کئے اور ادارہ کے ہر لحاظ سے معاون رہے،چوتھا ستون محکمہ تعلیم ہے جنہوںنے ہر لحاظ سے کالج کے ساتھ تعاون کیا،ڈنگہ کی غیور عوام اور ایم پی اے پرنسپل کی خداداد صلاحیتوں سے اتنے متاثر ہیں کہ میڈم صاحبہ کو ضلع گجرات کی ْصف اول کی پرنسپل اور کالجز ہذا کو ڈویثرن بھر مین اعلیٰ تعلیمی کالج قرار دیا،پانچواں ساتوں کالج کی طالبات ہیں جن کا واحد مقصد حصول تعلیم ہے جنہوںنے والدین کی عزت اور اچھے ڈسپلن کو اپنا کر نام شرافت کے لحاظ سے بلند کیا اور اپنے اساتذہ کو روحانی والدین کا درجہ دیتی ہیں نصابی غیر نصابی سرگرمیوں میں سب سے آگے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : دنیا بھر کے باشعور اور مہذب ممالک میں صحافت ایک معزز شعبہ ہے،سید مشتاق علی شاہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی شخصیت سید مشتاق علی شاہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے باشعور اور مہذب ممالک میں صحافت ایک معزز شعبہ ہے،تحقیق صحافت کا جزولاینیفک ہے،تہمت یا کسی کی ذات کی پگڑی اچھالنے کا شعبہ صحافت سے کوئی رشتہ نہیں،میری اپنے معزز صحافی بھائیوں سے دست بدست التجا ہے کہ وہ کوئی بھی خبر کو عوام تک پہنچانے پہلے تحقیق کا دروازہ کھٹکھٹالیا جائے تاکہ لا علمی کی بناء پر کسی معزز ہستی و محسن کی دل آزری یا ہتک عزت نہ ہو کسی نفس کی بے جا دل آزاری نہ ہو
جہاں تازہ کی افکار تازہ سے ہے نمود
سنگ وخشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا
ہمارے شہر ڈنگہ کے صحافی ڈنگہ کے افق پر چمکتے ستارے ہیں،ہمارے عزیز ہمارے بھائی ہیں بہت پیارے ہیں میرے خیال مین اگر کوئی مسئلہ مستورات کے اداروں کے بارے میں سامنے آئے تو ادارہ میں جا کر ڈسکس بہتر ہے تاکہ کہیں کوئی ایشو نہ بننے پائے،بے جا ایشو اور منفی پراپیگنڈہ سے ملک و قوم اور ہمارے پیارے شہر کی توہین اور نقصان ہے ہم اپنے پیارے بزرگ صحافیوں سے التجا کرتے ہیں کہ نوجوان صحافیوں کو اپنے نقش قدم پر چلائیں کیونکہ آپ میں عالمی ایوارڈ یافتہ اور اکثریت بہت فہم و فراست کی مالک ہے
میں کسی کو برا کہوں یہ تو مجھ سے ہو نہیں سکتا
اقبال میں خود ہوں اپنے نکتہ چینوں میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : علاقہ کی معتبر اور سرکردہ شخصیت حاجی چوہدری ولی محمد کی نما زجنازہ اور ختم قل میں ایک عالم امڈ آیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق ناظم چوہدری امتیاز ایڈووکیٹ،حاجی چوہدری ریاض احمد،حاجی چوہدری محمد اختر،حاجی چوہدری محمد اصغر کے والد محترم چوہدری ارسلان اختر،چوہدری سلیمان اختر ،چوہدری شمریز اصغر کے دادا جی علاقہ کی معتبر اور سرکردہ شخصیت حاجی چوہدری ولی محمد کی نما زجنازہ اور ختم قل میں ایک عالم امڈ آیا، حاجی چوہدری ولی محمد کی گرانقدر خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا حاجی چوہدری ولی محمد کی نما زجنازہ اور ختم قل میں میاں افضل حیات،میاں اصغر حیات،میاں طارق محمود،میاں امجد محمود،دیوان مشتا ق احمد،چوہدری محمد اسلم،چوہدری اشرف دیونہ،الحاج محمد صادق بٹ،میاں محمد اسلم،میاں اعجاز احمد،میاں اشرف،میاں خادم حسین،چوہدری ناصر چھپر،چوہدری رخسار احمد،چوہدری فرخ مجید،میاں جہانگیر عالم،میاں افتخار احمد،چوہدری پرویز اختر،حاجی جاوید اقبال،چوہدری کریم داد ،چوہدری ارشدمحمود،میاں مبین افضل حیات،صفدر مغل،چوہدری عنایت ظفر مرزا،چوہدری خالد محمود،میاں خادم حسین،علی اسلم صراف،چوہدری یونس،چوہدری مناسب حسین،چوہدری خالد محمود،سید ضیاء اللہ شاہ،میاں سعادت حسین،چوہدری شوکت عابد،قیصر عزیز چوہدری،چوہدری سرور بدھووال،سید مشتاق علی شاہ،میاں مقصود احمد،حکیم افضل قادری،حاجی نواز ،ریاض احمد بٹ،چوہدری اسلم گمٹی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہمارے خاندان کے سربراہ الحاج محمد صادق بٹ نے اکیسیویں صدی کے آغاز پر ہی ڈنگہ کو تحصیل کا درجہ دلوانے کی آواز بلند کی تھی،حاجی شاہد محمود بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حاجی شاہد محمود بٹ نے اخبار نویسوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اور ہمارے خاندان کے سربراہ الحاج محمد صادق بٹ نے اکیسیویں صدی کے آغاز پر ہی ڈنگہ کو تحصیل کا درجہ دلوانے کی آواز بلند کی تھی الحاج صادق بٹ نے تحصیل کا درجہ دلوانے کیلئے خصوصی پروپوزل تیار کروا کر صاحبان اقتدار اور اعلیٰ حکام تک پہنچائی کہ اب وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ڈنگہ کو فی الفور تحصیل کا درجہ دیا جائے،ہم آج بھی اس موقف پر قائم ہیں کہ ڈنگہ کو تنزلی کا شکار نہیں ہونا چاہیے،اس کی ترقی اور اپ گریڈ ہونا ہم سب کے مفاد میں ہے کئی دہائیاں قبل ڈنگہ میونسپل کمیٹی رہی،آج2014ء میں ڈنگہ کو تحصیل بننا اس کا بنیادی جمہوری حق ہے ڈنگہ شہر کو مختلف حوالوں سے تاریخی حیثیت اور الگ پہچان ہے،ڈنگہ کو تحصیل بنانے کیلئے ہمارے جس کردار اور تعاون کی ضرورت ہے ہم اس کے لئے حاضر ہیں اس حوالہ سے آواز بلند کرنے والے ہرایک فرد کے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :تعلیمی خدمات پر ایم پی اے میاں طارق محمود اور پرنسپل گرلز کالج میڈم مسرت زہرہ کا نام تاریخ کے اوراق پر سنہرے حروف سے لکھا جائیگا،الحاج محمد صادق بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق ناظم ڈنگہ Iاور نور فاطمہ آئی اینڈ جنرل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو الحاج محمد صادق بٹ نے کہا ہے کہ ڈنگہ شہر اور علاقہ بھر میں شاندار تعلیمی خدمات پر ایم پی اے میاں طارق محمود اور پرنسپل گرلز کالج میڈم مسرت زہرہ کا نام تاریخ کے اوراق پر سنہرے حروف سے لکھا جائیگا،انہوںنے کہا کہ ایم پی اے میاں طارق محمود نے کروڑوں روپے کی لاگت سے گرلز بوائز کالج قائم کروا کر علاقہ میں تعلیمی انقلاب برپا کر دیا،ان کا نام رہتی دنیا تک زندہ و جاوید رہے گاپرنسپل میڈم مسرت زہرہ نے خلوص نیت اور محنت سے گرلزکالج کی خدمت کر کے لافانی کردار ادا کیا،جس پر ہم انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :الیکشن کمشنر پریس کلب ڈنگہ ڈاکٹر الیاس احمد کی صاحبزادی کی پروقار تقریب رخصتی دین میرج ہال پر منعقد ہوئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)الیکشن کمشنر پریس کلب ڈنگہ ڈاکٹر الیاس احمد کی صاحبزادی کی پروقار تقریب رخصتی دین میرج ہال پر منعقد ہوئی،ڈاکٹر محمد الیاس کی ْصاحبزادی کی تقریب رخصتی میں پریس کلب کے عہدیدارڈاکٹر اعجاز احمد،الحاج شیخ محمد جاوید نذیر،محمد شریف چشتی،حکیم عبدالجبار،سلیم عابد پیرزادہ،ندیم اختر قادری،سید عرفان علی،میاں افتخاراحمد،میاں سعادت حسین،حاجی شاہد محمود بٹ،چوہدری خالد ڈھلیان،ملک محمد سلیم،افضل حیات منا،چوہدری عبدالرحمن پسوال،بائو نوید احمد،حاجی یونس ڈھنڈالہ،مظہر نور ایڈووکیٹ،حاجی اعظ،،اخترعلی چشتی، قاری محمد رمضان،مرزا ریاض حسین،چوہدری طارق محمود،چوہدری صابر حسین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر مشتمل اوگرا کی سمری کو مستردکر دی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر مشتمل اوگرا کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرول ہائی سپیڈ ڈیزل اور ایچ او بی کی قیمتیں پرانی سطح پر برقرار رکھیں جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں1.24روپے لٹر سستا کر دیا اوگرا نیوزارت خزانہ کونوٹیفکیشن جاری کر دیا،جس کے مطابق تیل کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں1.02روپے جبکہ پیٹرول ایچ او بی سی ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں پرانی سطح پر برقرا رکھیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com