ڈنگہ کی خبریں 23/11/2013

ڈنگہ : چوہدری جواد کی دعوت ولیمہ کی تقریب آج بروز اتوار سیکریالی میں ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ آف سیکریالی کے بھائی چوہدری جواد کی دعوت ولیمہ کی تقریب آج بروز اتوار سیکریالی میں ہو گی۔جس میں سیاسی سماجی مذہبی صحافتی تنظیموں سمیت سینکڑوں افراد شر کت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا نے معروف پاکستانی حافظ عبدالرزاق صادق کو بارسلونا سٹی کے لئے سیکرٹری امیگریشن نا مزد کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا نے معروف پاکستانی حافظ عبدالرزاق صادق کو بارسلونا سٹی کے لئے سیکرٹری امیگریشن نا مزد کر دیا ،تفصیلات کے مطابق سوشلسٹ پارٹی (PSC)کاتالونیا نے گزشتہ روز پارٹی اجلاس میں معروف سماجی و سیاسی شخصیت حافظ عبدالرزاق صادق کو سٹی بار سلونا کے لئے سیکرٹری امیگریشن نامزد کر دیا ،حافظ عبدالرزا ق صادق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں صرف پاکستانی کمیونٹی کا نہیں بلکہ بارسلونا سٹی میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے لیے نامزد ہوا ہو ں۔اور ان تمام تارکین وطن کے حقوق کے حصول کے لئے کو شش کرو ں گا۔انہو ں نے کہا کہ میں تمام ممالک کے تارکین وطن کے نمائندو ں کو ساتھ لے کر چلوں گا،میرا کسی سے بھی ذاتی اختلاف نہیں،تمام پاکستانی میرے بھائی ہیں میں نے ہمیشہ سب کی عزت کی ہے اور سب کو عزت دی ہے،انہو ں نے اپنی نامزدگی پر کہا کہ یہ اللہ تعالی کی رحمت ماں باپ کی دعاؤں اور مخلص ساتھیوں کے تعاون کا نتیجہ ہے،انہو ں نے کہا کہ میں پہلے پارٹی میں ایشیا ریجن کا انچارج ،سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کے شعبہ امیگریشن کی ایگزیکٹو کا ممبر اور اب پارٹی نے مجھے یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : مغل ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی کی زیر نگرانی گرائمر سکول ڈنگہ میں انسداد ڈینگی سیمینار ہو ا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محکمہ سوشل ویلفیئر گجرات کی وساطت سے مغل ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی کی زیر نگرانی گرائمر سکول ڈنگہ میں انسداد ڈینگی سیمینار ہوا دی گرائمر سکول ڈنگہ میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار میں محکمہ شوشل ویلفیئر کے آفیسر ز اور ڈاکٹر حضرات خواتین اور بچوں کو خصوصی لیکچر دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ کا رانا قاسم حسنین علی ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام سے ان کے بھائی رانا شاہد کی وفات پراظہار رنج الم
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ ،معروف زمیندار،چیئر مین پاک نیدر لینڈ فرینڈ شپ ویلفیئر سوسائٹی چوہدری وحید اکرم نے اپنے ٹیلی فون بیان میں ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام رانا قاسم حسنین علی کے بھائی رانا شاہد محمود کی ناگہانی وفات پر اظہار رنج و الم کیاانہوں نے کہا کہ ہم غم کی اندوہناک گھڑیوں میں رانا قاسم حسنین علی اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں انہوں نے دعائیہ کلمات میں کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواروں کو صبروجمیل عطا فرمائے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رانا شاہد محمود صراف کی وفات پر رانا قاسم حسنین علی و لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،راجہ فاروق حیدر آف ہالینڈ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نمائندہ جنگ و جیو ہالینڈ،ممبر ایڈوائزری کونسل پاکستان،سیکرٹری پاکستان نیدر لینڈ ویلفیئر سوسائٹی ہالینڈ راجہ فاروق حیدر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم غم کی اندوہناک گھڑیوں میں ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام رانا قاسم حسنین علی کے بھائی رانا شاہد محمود کی ناگہانی وفات پر اس نڈھال صدمے میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ:امیدوار برائے جنرل کونسلر چوہدری عزیز احمد آف امرہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،چوہدری شاہد لطیف،اشرف مغل سپین
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اوورسیزپاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن معروف سیاسی سماجی و ادب دوست شخصیت چوہدری شاہد لطیف آف بارسلونا اور مشہور کاروباری شخصیت اشرف مغل نے اپنے ٹیلی فونک بیان میں ہم امیدوار برائے جنرل کونسلر چوہدری عزیز احمد آف امرہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور ان کی کامیابی لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں انہوں نے کہا کہ یو سی امرہ میں چیئر مین چوہدری محمد اصغر اور جنرل کونسلر چوہدری عزیز احمد منتخب ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ: وزیر اعظیم امریکہ میں نمازیں بخشوانے گئے مگر روزے بھی گلے پڑ گئے،چوہدری اعجاز رنیاں،چوہدری اخلاق رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظیم امریکہ میں نمازیں بخشوانے گئے مگر روزے بھی گلے پڑ گئے ، پاکستان کے حالات قابو سے باہر ہو چکے ہیں ، اور اِس میں کوئی شک نہیں کہ سبھی با اختیار اس کے ذمہ دار ہیں ، ملک کے تمام مسائل باہم منسلک ہیں لوگوں کو قتل کرنا ، اغوا کرنا ، سٹریٹ کرائم ، خود کش دھماکے ، تاون کی وارداتیں ، منشیات لینڈ مافیا وغیرہ کے مظالم سے یہ خوبصورت ملک خاک و خون میں غلطاں ہے ، ان حالات میں درد ناک حقیقت یہ ہے کہ صورت حاصل پر قابو پانے کے لیے حکومت جو اقدامات کرنے چاہئیں اُن کا نام و نشان بھی نظر نہیں آتا ، حالات پر قابو پانے کی بجائے معاملات کو سیاست کی بھینٹ چڑھا کر عوام کو مزید الجھایا جا رہا ہے ، یہ بات نا قابل فہم ہے کہ جس وطن میں اتنے مضبوط ادارے ہیں وہاں کھلے عام قتل و غارت ہو رہی ہے اور قاتلوں کا علم ہی نہیں ہوتا ، خانہ جنگی جیسے حالات ہوں تو بقا کے لئے غیر معمولی اقدامات ضروری ہو جاتے ہیں لیکن یہ سب کون کرے گا اور پاکستان کو تباہی سے کون بچائے گا؟ اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے دورِ اقتدار میں ملک میں دہشت گردی نہیں تھی ، آج لوگ جس خوفناک وقت سے مقابلہ کر رہے ہیں ق لیگ کے دورِ حکومت میں ایسا ہر گز نہ تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نگہ : وطن عزیز شعیہ سُنی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور شعیہ سُنی باہمی اتحاد سے ہی اسے قائم رکھیں گے،سید حسین مقدسی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ صوبہ پنجاب پاکستان کے صدر سید حسین مقدسی نے کہا وطن عزیز شعیہ سُنی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور شعیہ سُنی باہمی اتحاد سے ہی اسے قائم رکھیں گے ،اِس پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دینگے ، سانحہ راولپنڈی شیعہ سُنی فساد نہیں بلکہ امریکہ ، سعودیہ اور سامراجی پٹھوئوں کے اشاروں پر ایٹمی طاقت ملک پاکستان کو تباہ کرنے کے دھانے پر ہیں ، ملک پاکستان کلمہ رسول اللہ ۖ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور ملک میں کوئی فرقہ وارانہ تعصب نہیں ہے جبکہ یہود و ہنود کی طرف سے فرقہ وارانہ فساد پیدا کرنے کی ہوا دِی جا رہی ہے ، پنجاب انتظامیہ رسول اللہ ۖ کا میلاد اور نواسۂ رسول ۖ امام عالی مقام کی عزاداری پے پابندی کے ضیائے خواب کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں، حکومت اِس قدر کمزور ہے کہ دہشت گرد وں سے امن کی بھیک مانگ رہی ہے ، دہشت گرد دن دناتے پھر رہے ہیں ، مصطفوی و حسینیت سے ٹکرانے والے پاش پاش ہو جائیں گے ، اِس موقع پر صوبائی ناظم الامور تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ چوہدری لال خاں ،سید علی عابد شاہ ڈپٹی صوبائی کمانڈر MFPپنجاب، مشیر صوبائی ناظم الامور ضیغم عباس صوبہ پنجاب، چوہدری طاہر اکرم ریجنل ناظم الامور TNFJگوجرانوالہ ڈویژن ، چوہدری محمد ایوب اوپل صدر TNFJ گوجرانوالہ ڈویژن ، سید رفاقت علی شمسی جنرل سیکرٹری TNFJگوجرانوالہ ڈویژن کے علاوہ کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ: میاں محمد اقبال بلجیئم کی والدہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ اُن کے آبائی گائوں میانی چکوڑی میں حافظ عبد الرشید نے پڑھائی گئی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر یونین کونسل 73مرزا طاہر کے امیدوار برائے چیئرمین ، سابق ناظم میاں افضال حسین میانی چکوڑی ، میاں لیاقت حسین انگلینڈ ، میاں محمد اقبال بلجیئم کی والدہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ اُن کے آبائی گائوں میانی چکوڑی میں حافظ عبد الرشید نے پڑھائی اور موت و حیات پر مولانا الیاس نے فلسفہ بیان کیا ، اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے گڑ گڑا کر دُعائیں کیں، نمازِ جنازہ میں علاقہ بھر سے اہم سماجی و سیاسی شخصیات میں چوہدری محمد شریف ایم ڈی ٹیولپ جہلم مرزا طاہر ، چوہدری اکرم وسن فرانس ، چوہدری محمد شریف وسن فرانس ، چوہدری اخلاق احمد رنیاں ، چوہدری محمد الیاس گجر 3 چک شمالی سرگودھا ،چوہدری امتیاز احمد گجر بھلوال سرگودھا ایگزیکٹو پنجاب ٹی وی ، چوہدری سجاد ایڈووکیٹ کراڑی والہ ، ڈاکٹر سید امجد حسین شاہ لالہ موسیٰ ، چوہدری امجد کملہ ، چوہدری خان مُلک آف جھنڈو سابق نائب ناظم یو سی نونانوالی ، چوہدری زمان پسوال جھنڈو ، چوہدری جمشید کائرہ ، چوہدری طارق کائرہ ، چوہدری فرمان امیدوار وائس چیئرمین یو سی ٹھیکریاں ، چوہدری عباس MD سٹی پبلک سکول لالہ موسیٰ ، چوہدری رخسار پسوال جوڑا ، چوہدری طاہر زمان جوڑا ، چوہدری غضنفر ، چوہدری مشتاق نونانوالی ، چوہدری توقیر چکوڑی میانی ، چوہدری محمد انور ، چوہدری امتیاز دھڑ ، میاں احسان الحق ڈھنڈالہ ، چوہدری خرم اصغر اسماعیلہ ، چوہدری تصور عباس سرگودھا ، چوہدری معظم چکوڑی ، ساجد اقبال بھائو گھسیٹ پور ، حاجی نور حسین ڈنگہ ، شفقت علی دھڑ ، چوہدری فرمان علی میردا، چوہدری محمد عباس ، محمد اقبال بھائو گھسیٹ پور ، چوہدری علی احمد احمد مرزا طاہر، چوہدری سخی محمد وسن سابق کونسلر ، پاکستان تحریک انصاف UCمرزا طاہرکے امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری بابر ملہوانہ ، جنرل سیکرٹری شمس کولیاں حبیب و پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل مرزا طاہر کے تمام عہدیداران و ممبران نے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحومہ کے بلندیِٔ درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی ، علاوہ ازیں لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور افسوس کیا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : میاں محمد اقبال بلجیئم کی والدہ مرحومہ کا قل شریف کا ختم کل بروز سوموار25 نومبر کو میانی چکوڑی اُن کی رہائشگاہ پر صبح 10 بجے پڑھا جائیگا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر یونین کونسل 73مرزا طاہر کے امیدوار برائے چیئرمین ، سابق ناظم میاں افضال حسین میانی چکوڑی ، میاں لیاقت حسین انگلینڈ ، میاں محمد اقبال بلجیئم کی والدہ مرحومہ کا قل شریف کا ختم کل بروز سوموار25 نومبر کو میانی چکوڑی اُن کی رہائشگاہ پر صبح 10 بجے پڑھا جائیگا ، اجتماعی دُعا ٹھیک 11 بجے ہو گی دوست احباب قل شریف میں شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :کور کمانڈر ریٹائرڈ جنرل سجاد اکرم خونن کے بھائی چوہدری امتیاز اکرم خونن کی وفات پر ناروے سے چوہدری حسن الیاس خونن نے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)کور کمانڈر ریٹائرڈ جنرل سجاد اکرم خونن کے بھائی چوہدری امتیاز اکرم خونن کی وفات پر ناروے سے چوہدری حسن الیاس خونن نے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی سکت دے ، اُنہوں نے سجاد اکرم کور کمانڈر ریٹائرڈ جنرل سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مزید کہا کہ مرحوم ایک نیک دِل اور نیک سیرت ، ملنسار اور مخلص شخصیت کے حامل اچھے انسان تھے اُنہوں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ فلاحی کام کیے جس پر ہم مرحوم کو خراجِ عقیدت اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر جاندار شے نے موت کا ذائقہ تو بہر حال چھکنا ہے ، اُن کی کمی کسی سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پُر نہ ہو سکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چوہدری سلیمان الیاس آف وڑائچانوالہ نے سابق ناظم میانی چکوڑی میاں افضال حسین ، میاں لیاقت حسین ، میاں محمد اقبال کی والدہ کی وفات پر گہرے دُکھ و رنج کا اظہار کیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ناروے میں مقیم کمانڈر چوہدری سلیمان الیاس آف وڑائچانوالہ نے سابق ناظم میانی چکوڑی میاں افضال حسین ، میاں لیاقت حسین ، میاں محمد اقبال کی والدہ کی وفات پر گہرے دُکھ و رنج کا اظہار کیا اُنہوں نے کہا کہ جس گھر میں ماں باپ کا سایہ ختم ہو جائے وہ گھر ماں کے بغیر ویران سے ہو جاتے ہیں ، ماں جیسی عظیم ہستی جن کے قدموں تلے جنت ہے، اور ماں کی دُعائوں ٹھنڈی ہوا کے جھونکے ہوتے ہیں ہم اِس عظیم محرومی کا شدت سے احساس رکھتے ہیں ، اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کی والدہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نوازے اور اُن کی درجات بلندی پر فائز ہوں ، اُنہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ میاں افضال حسین ، میاں لیاقت حسین ، میاں محمد اقبال سمیت دیگر لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی سکت دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : نواسہ حضرت محمد مصطفی ۖ حضرت امام حسین کے جلوسوں کو دُنیا کی کوئی طاقت محدود نہیں کر سکتی چوہدری لال خاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ صوبہ پنجاب کے ناظم الامور چوہدری لال خاں ، سید علی عابد شاہ ڈپٹی صوبائی کمانڈر مختار فورس پاکستان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ نواسہ حضرت محمد مصطفی ۖ حضرت امام حسین کے جلوسوں کو دُنیا کی کوئی طاقت محدود نہیں کر سکتی ، سانحہ راولپنڈی کے لیے 3 غیر متنازعہ ججز پر مشتمل تحقیقاتی ٹربیونل بنایا جائے ، حکومت اِس قدر کمزور ہے کہ دہشت گرد وں سے امن کی بھیک مانگ رہی ہے ، دہشت گرد دن دناتے پھر رہے ہیں اور بے گناہوں کو پکڑ دھکڑ کر خانہ پوری کی جا رہی ہے سانحہ راولپنڈی کے ذمہ دار 63 کالعدم گروپ ہیں جن پر یہودیوں کی طرح من و سلویٰ نازل ہو رہا ہے ، حکومت نے شر پسندوں کو فری ہینڈ دے رکھا ہے ، کرفیو کے دوران مساجد اور امام بارگاہ جلتے رہے ، اُنہوں نے مزید کہا کہ دھرم پورا لاہور کے حوالے سے چلائے جانے والے مسیج جھوٹ ہیں اور دھرم پورا کی دونوں امام بارگاہیں محفوظ ہیں ، عوام پر اُمن رہیں ، افواہوں پر کان نہ دھریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :یونین کونسل کرنانہ 76 ، موضع عمر چک کے معروف زمیندار امیدوار برائے چیئرمین چوہدری طارق محمود اعوانہ سید نور الحسن شاہ کے پینل سے الیکشن لڑیں گے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) یونین کونسل کرنانہ 76 ، موضع عمر چک کے معروف زمیندار امیدوار برائے چیئرمین چوہدری طارق محمود اعوانہ سید نور الحسن شاہ کے پینل سے الیکشن لڑیں گے ، اُنہوں نے کہا انشاء اللہ تعالیٰ سادات خاندان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دینگے اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے یونین کونسل کرنانہ 76 اور اپنے حلقہ کی عوام تعلیم و صحت جیسے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ، برادری ازم ، جاگیردارانہ نظام ، مورثی سیاست کا خاتمہ کر کے انشاء اللہ کامیاب ہو کر علاقہ کی تقدیر بدل دینگے ، یونین کونسل کرنانہ حلقہ کی بھر پور حمایت ہے ، انشاء اللہ جیت میرا مقدر بنے گی ، اور زبردست کامیابی حاصل کرینگے ، اُنہوں نے کہا کرنانہ ، عمر چک ، نموڈ ، ٹبی ، ڈھولہ ، چیچیاں میں اپنی یونین کونسل سے ہر شخص سے مکمل رابطے ہیں اور مخالفین کو شکست سے دو چار کرینگے ، انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے کیا ہے ، ہم سیاست کے میدان میں جو بھی کہیں گے انشاء اللہ تعالیٰ خدا کو حاضر ناظر جان کر عوام کی امنگوں پر پورا اُتریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ:: انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ غریب اور مزدور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیا ہے،مبشر حسین
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) وارڈ نمبر 9 میونسپل کمیٹی ڈنگہ کے امیدوار برائے جنرل کونسلر مبشر حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ غریب اور مزدور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیا ہے ، بلدیاتی الیکشن میں انشاء اللہ کلین سویپ کرینگے ، اُنہوں نے کہا کہ ہم انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر کیا ہے اور حلقہ کی غریب عوام بالخصوص غربت میں پسے ہوئے لوگ، موروثیت کے ستائے ہوئے لوگ ، جاگیردارانہ نظام سے تنگ آئے ہوئے لوگ 30 جنوری کو بھر پور نمائندگی دیں گے اور وارڈ نمبر 9 میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی غیور عوام بلدیاتی انتخابات میں سیاسی پنڈتوں پر قہر بن کر گرے گی کیونکہ ذہنی سیاسی بیمار پاکستان کی ترقی اور غریب عوام کی خوشحالی کے لیے اُن کو صدیوں سے در پیش مسائل کو سامنے لا کر اُن کے حل کے لیے بھر پور جدو جہد کریں گے اور پسے ہوئے طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : انشاء اللہ تعالیٰ ڈنگہ وارڈ نمبر 5 سے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری پرویز گجر ہی کامیاب ہونگے،چوہدری افضال محمود
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) چھماں کے معروف زمیندار ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت سابق نائب ناظم امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل باگڑیانوالہ چوہدری افضال محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ ڈنگہ وارڈ نمبر 5 سے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری پرویز گجر ہی کامیاب ہونگے اور اُن کی کامیابی کے لیے دامِ دِرمِ قدم سُخنِ کوئی کسر باقی نہ رہنے دینگے ، چوہدری پرویز گجر اپنے علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ہی نہیں بلکہ ورکر کلاس انسان ہیں ، انشاء اللہ وہ کامیاب ہو کر اپنے علاقہ میں تعمیر و ترقی کا جال بچھا دینگے ، وارڈ نمبر 5 سے عوام کی بہتر طریقہ سے خدمت کر سکتے ہیں اُن میں وہ ٹیلنٹ ہے کہ وہ چیئر مین منتخب ہو کر ڈنگہ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرینگے۔ ڈنگہ شہر کے ہر شخص کی نظریں چوہدری پرویز گجر پر لگی ہوئی ہیں کہ وہ انتخابات میں انشاء اللہ لازمی چیئرمین منتخب ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : بد قسمتی سے پاکستان میں فرقہ پرستی کینسر کی طرح پھیل چکی ہے،چوہدری سلیمان الیاس آف وڑائچانوالہ،چوہدری حسن الیاس خونن و دیگر
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ناروے میں مقیم کمانڈر چوہدری سلمان الیاس آف وڑائچانوالہ، چوہدری حسن الیاس خونن ، چوہدری اظہر زبیر امریکہ ، چوہدری عاصم افتخار جھکڑ ناروے نے اپنے بیان میں کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں فرقہ پرستی کینسر کی طرح پھیل چکی ہے کم علم اور مفاد پرست خطباء اور ضعیف السناد ذاکرین من گھڑت تاریخی روایات سنا کر اور سادہ لوح عوام کے جذبات بھڑکا کر دیگر فرقوں کے خلاف نفرت پیدا کرتے ہیں ، اب تو ہر فرد کے اندر بھی بے شمار سوالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں اور ملت کی فرقہ در فرقہ تقسیم کی جا رہی ہے ، کینسر کا علاج در کی دوائی سے نہیں بڑ آپریشن سے ہو گا ، حکومت اگر واقعی مخلص ہے تو اسے تمام فرقوں کے نام نہاد شعلہ بیانوں کے خلاف سخت کاروائی کرنا ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہو کر علاقہ کو مثالی بنائوں گا،چوہدری پرویز گجر
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) امیدوار برائے چیئرمین وارڈ نمبر 5 میونسپل کمیٹی ڈنگہ کے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ن لیگ کے راہنما چوہدری پرویز گجر نے اپنے بیان میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہو کر علاقہ کو مثالی بنائوں گا عوامی طاقت سے معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لیے عوام کو شفاف ماحول فراہم کرونگا ، اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی دِن رات علاقہ کے عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی اِس نیک مشن پر عمل ہو گا اور علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرونگا ، سینئر بزرگوں کی حمایت میرے لیے اعزاز کی بات ہے آپ کی اُمیدوں پر ہر ممکن پورا اُترنے کی کوشش کرونگا ، اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن حکومت عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ کی تشکیل اور معاشرے میں پھیلی ہوئی رشوت سفارش کلچر کو جڑ سے اُکھاڑ کر ایک نئی صبح کا آغاز کرنے کو ہے ۔ بلدیاتی انتخابات میں حلقہ کی غیور عوام محبت وطن قیادت کو منتخب کر کے نچلی سطح پر بھی تقویت دے گی ، بلدیاتی اداروں میں منتخب عوامی نمائندوں کی نمائندگی جمہوریت کے لیے پائیدا عمل ہو گی اور ڈنگہ کی عوام کے گلی محلوں میں پھیلے ہوئے مسائل کے حل میں بلدیاتی ادارے کلیدی کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ کی چوہان برادری کی میاں محمد اسلم اور میاں مظہر اقبال کے حق میں فیصلہ دے دیا،بڑے اکٹھ کا اہتمام کیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ شہر کی چوہان برادری نے حاجی نزیر احمد ،حاجی بشارت،حاجی خضر چوہان اقبال،چوہدری عاشق،میجر اجمل چوہان،عابد چوہان،شکیل چوہان کی سرکردگی میں میاں محمد اسلم ،میاں مظہر اقبال کے حق میں فیصلہ دے کر انکی عظیم الشان فتح کا اعلان کر دیاگذشتہ روز دارہ چوہاناں میں میاں محمد اسلم،میاں مظہر اقبال کی حمایت میں عظیم الشان اکٹھ کا انعقاد چوہان برادری کی سرکردہ اور معتبر شخصیات حاجی نذیر احمد چوہان،حاجی بشارت ،خضر حیات چوہان،سابق کونسلر محمد اقبال چوہان،شکیل چوہان،عاشق چوہان،عنصر چوہان،شیرا چوہان سمیت پوری برادری کے اتفاق رائے سے میاں محمد اسلم اور میاں مظہر اقبال کو کامیاب کرانے کیلئے عہد کر لیاچوہان برادری کے نوجوان راہنمائوں شکیل چوہان،عنصر چوہان کی سرکردگی میں اپنے اور عوام کے محبوب راہنما میاں محمد اسلم ،میاں مظہر اقبال،میاں خادم حسین،میاں محمد اشرف،میاں فتح محمد ،میاں محمد اصغر،میاں ندیم خادم حویلی میاں محمد اسلم سے ڈھول کی تھاپ پر ایک بڑے جلوس میں دارہ چوہاناں لائے راستے میں محلہ چوہاناں کی چوہان برادری کی اہم شخصیات سمیت مردوو خواتین نے ان پر پھولوں کی برسات کی اور انہیں دودھ اور پیپسی پلاتے رہے،جبکہ دارہ چوہاناں پر حاجی نزیر احمد چوہان،حاجی بشارت چوہان نے اپنی برادری کی سرکردہ شخصیات کے ہمراہ میاں محمد اسلم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور میاں برادران کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا،میاں محمد اسلم میاں مظہر اقبال کی حمایت میں محلہ چوہاناں میں چوہان برادری کے اکٹھ میں چوہان برادری کی سرکردی اور معتبر شخصیات حاجی نذیر احمد چوہان،امیدوار کونسلر حاجی بشارت احمد چوہان ،خضر حیات چوہان،محمد اقبال چوہان سابق کونسلر،محمد عاشق چوہان،عابد چوہان،عنصر چوہان،شکیل چوہان،شیرا چوہان،ظفر اقبال،رضوان کامران،علی اسلم صراف ،سلطان احمد چوہان،عنصر چوہان،ادریس چوہان،شہباز مہدی چوہان،اجمل چوہان،خضر چوہان ،بنارس چوہان،زاہد بٹ سمیت شہر کی تمام چوہان برادری نے شرکت کی اور میاں محمد اسلم اور میاں مظہر اقبال کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کے نئے شیڈول تک ووٹ اندراج کی اجازت ملنے کے بعد گجرات الیکشن کمیشن میں رش بڑھ گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کے نئے شیڈول تک ووٹ اندراج کی اجازت ملنے کے بعد گجرات الیکشن کمیشن میں رش بڑھ گیا،گذشتہ روز متعدد افراد الیکشن کمیشن دفتر گئے اور نیا ووٹ بنانے کیلئے فارم وصول کئے علاوہ ازیں ایسے کئی افراد جو آئندہ بلدیاتی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں اور ان کا ووٹ نہیں بنا انہوں نے بھی فارم وصول کئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ساجد شریف ڈوگر نے بتایا کہ جو لوگ اپنا ووٹ بنوانا چاہتے ہیں یا تبدیل کرنا چاہیں اور دفتر رابطہ کر سکتے ہیں،گجرات شہری اور دیہاتی علاقوں میں الیکشن لڑنے والے امیدواروں نے اپنے ووٹرز سپورٹرز کے ووٹ بنوانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :محلہ چوہاناں کی برادری1985ء سے مجھے سپورٹ کر رہی ہے الحمد اللہ تین بار کونسلرز اور چیئر مین چوہان برادری کی وجہ سے بنا،میاں محمداسلم
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)رئیس ڈنگہ سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ میاں محمد اسلم نے اپنے حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محلہ چوہاناں کی برادری1985ء سے مجھے سپورٹ کر رہی ہے الحمد اللہ تین بار کونسلرز اور چیئر مین چوہان برادری کی وجہ سے بنا ہم اور ہمارا خاندان چوہان برادری کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیںمیری پہچان میری چوہان برادری ہے آج جس مقام پر کھڑا ہوں اس میں چوہان برادری کا بہت بڑا ہاتھ ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے خلوص دل سے اپنی وارڈ سمیت پورے شہر کی عوام کی خدمت کی اور دیانتداری اور ایمانداری سے اپنے فرائض اور ذمہ داریاں اداکیں،کوئی مائی کا لال آپ کے بھائی میاں محمد اسلم پر ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا،ہم نے نہ کرپشن کی اور کسی کو کرنے دی اور نہ ہی آئندہ کسی کو کرنے دوں گا،شہریوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا میرا فرض عین ہے،ہم اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر عوامی خدمت میں کوئی فرق نہیں آئے گا،ایک بار پھر چوہان برادران کی طرف سے حمایت کے اعلان پر چوہان برادری کو سلام پیش کرتے ہیں،شہریوں کی فلاح اور تعمیر و ترقی کیلئے ہم نے ڈنگہ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا الحمد اللہ شہریوں کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ وہ آج میونسپل کمیٹی ڈنگہ کے شہر ی ہیں،ہم انشاء اللہ عوام کو تعلیم صحت مواصلات سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا عہد کرتے ہیں،بیلجیئم میں چوہان برادری نے جس طرح میرا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا وہ میری زندگی کا یادگار استقبال تھا اب میرا دل کرتا ہے کہ میں بھی بیلجیئم میں جا کر اپنی چوہان برادری کے ساتھ ڈیرے لگالوں کیونکہ سارے چوہان تو اب وہاں چلے گئے ہیں بیلجیئم میں بھی ساری چوہان برادری نے اپنے محلہ کی طرح میری حمایت کا اعلان کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ شہر کی ملحقہ آبادیاں جو کہ یونین کونسل امرہ کلاں کے ساتھ منسلک ہیں ان کی حالت دیکھ کر الیکشن میں حصہ لیا ہے،بشارت علی طاہر،چوہدری شہزاد گل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ کلاں یونین کونسل امرہ کلاں کے امیدوار جنرل کونسلر بشارت علی طاہر اور کسان کونسلر چوہدری شہزاد گل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈنگہ شہر کی ملحقہ آبادیاں جو کہ یونین کونسل امرہ کلاں کے ساتھ منسلک ہیں ان کی حالت دیکھ کر الیکشن میں حصہ لیا ہے،آج تک ان آبادیوں میں کسی بھی ارباب اختیار اور منتخب نمائندگان نے دھیان نہیں دیا گلیاں نالیوں کی حالت انتہائی خراب ہے،ان کاکوئی پرسان حال نہیں ہے،ہمیشہ نظر انداز کرتے رہے ہیں ان آبادیوں کے مسائل اور صورتحال کو دیکھ کر اور ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے میدان سیاست میں آئے ہیں اور انشاء اللہ ان کی محرومیوں کا ازالہ کریںگے انہوں نے کہا کہ ان آبادیوں میں چار ہزار ووٹ ہیں اور ان ووٹروں کے مسائل اور تحفظ کا ہرممکن خیال رکھیں گے اور ان کی آواز حکام بالا تک پہنچائیں گے اور اپنا حق ضرور حاصل کریں گے ہم ان کے ہر دکھ در میں شریک ہوں گے اور انکی مشاورت سے مسائل حل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ٹی ایم اے خواب خرگوش کے مزے لینے لگا،سیوریج کا نظام تباہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ٹی ایم اے خواب خرگوش کے مزے لینے لگا،سیوریج کا نظام تباہ،نااہل ٹی ایم اے خاموش،منگووال چوک ڈنگہ کے تاجروں کااحتجاج، دو ہفتے سے زائدکا عرصہ گزرنے کے باوجود ٹی ایم اے ڈنگہ میں سیوریج کا نظام مکمل بحال نہیں کیا بلکہ عارضی طور پر سڑک پر کھڑا پانی نکال کر سرخرو ہونے کی کوشش کی ہے منگووال چوک ڈنگہ کے تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے بلدیہ ڈنگہ فی الفور سیوریج پائپ لائن کی صفائی کرے اور پانی کی نکاسی کا نظام درست کر کے تاجروں اور راہگیروں کو پریشانی سے بچائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ: ہم اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر،خدمت خلق ہی ہمارا نصب العین ہے،ماجد عدالت بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر8ماجد عدالت بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اہلیان وارڈ نمبر8ڈنگہ بخوبی آگاہ ہیں کہ ہم اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر،خدمت خلق ہی ہمارا نصب العین ہے۔جو ہر صورت میں جاری و ساری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوستوں اور بزرگوں کی دعائوں سے کامیابی ہمارا مقدر ملے گی، دھڑے پارٹی کے پکے اورزبان کے سچے ہیں،جس کے ساتھ ہوتے ہیں ڈنکے کی چوٹ پر سات نبھاتے ہیں، ہم نے ہمیشہ سچ کی سیاست کی ہے۔منافقت اور جھوٹ کی سیاست کرنا ہمارا شیوہ نہیں،ہم عوام کی بلا امتیاز خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
ڈنگہ : عوام کی بے لوث خدمت کا جذبہ ورثے میں ملا ہے،چوہدری شہزاد ولی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت وارڈ فرنچائز ڈنگہ کے ایم ڈی چوہدری شہزاد ولی نے اپنے اپنے بیان میںکہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت کا جذبہ ورثے میں ملا ہے،اسی جذبے سے عوامی خدمت کے لئے میدان سیاست میں آئے ہیں۔کامیابی اور ناکامی دونوں صورتوں میں میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں ہیں،اگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی سے نوازا تو وارڈ نمبر7میں تعمیر کے بے مثال کام کروائیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :محلہ مغل پورہ میں راجہ ہمایوں کی رہائش گاہ پر سالانہ مجلس عزا کا انعقا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محلہ مغل پورہ میں راجہ ہمایوں کی رہائش گاہ پر سالانہ مجلس عزا کا انعقاد،علاقہ کے معروف ذاکرین اہل بیت نے امام عالی مقام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاورکئے،مجلس عزا کے اختتام پر علم غازی عباس بھی نصب کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : پنجاب حکومت ابھی بھی بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر لیت و لعل سے کام لے رہی ہے،قمر زمان کائرہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے ڈیرہ مظہر نور ایڈووکیٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ابھی بھی بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر لیت و لعل سے کام لے رہی ہے،ن لیگ نے اپنے پانچ ماہ کے دورہ اقتدار میں مہنگائی کا طوفان برپا کر کے عوام کی ناک میں دم کر دیا ہے،غریب عوام خوکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئی ہے،عوام تو ن لیگ سے انتقال لینے کے منتظر ہیں،عوام نے جھوٹے اور دل فریب نعروں میں آکر ایک مرتبہ تو شیر کو ووٹ دے دیئے،لیکن اب وہ دوبارہ دھوکہ نہیں کھائیں گے،اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کو آٹے دال کا بھائو یاد دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی تو سبزی پکا کر بھی اپنے بچوں کو نہیں کھلا سکتا،آٹا پچاس روپے کلو فروخت ہو رہا ہے،جبکہ سبزیاں دو سو روپے کلو تک بک رہی ہیں،عوام کے ساتھ ظلم تو آج تک کسی نے بھی نہ کیا گیا تو ہم نے تو بجلی اور آٹے پر سبسڈی دے کر غریبوں کو بھوکا مرنے سے بچایا تھا،انہوں نے تو سبسڈی بھی ختم کر دی ہے،عوام بے روزگاری اور مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنے بچوں کو نہروں میں پھینک رہے ہیں،بچوں کا عذاب خاندانی حکمرانوں کو لے ٹوبے گا،انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ نے بلدیاتی الیکشن کروائے تو اسے عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : پہلی دفعہ الیکشن لڑ رہا ہوں اور میری کوشش ہو گی کہ میں دن رات اپنے علاقہ ترقی کے لئے حاضر رہوں،مرزا فاروق الزمان
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر4مرزا فاروق الزمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلی دفعہ الیکشن لڑ رہا ہوں اور میری کوشش ہو گی کہ میں دن رات اپنے علاقہ ترقی کے لئے حاضر رہوں،رفاعی کام اور تعلیم کے لئے کوشش کرنا اور اپنے علاقے کے بچوں کو تعلیمی نصاب فراہم کرنا اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ان کی دہلیز پر مہیا کرنا میرا مشن ہے۔عوام آزمائے ہوئوں کو بار بار نہ آزماے۔اور وارڈ کے لوگ انشاء اللہ میرا ساتھ دے کر مجھے ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :دعوت اسلامی شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام دین گا ہ میں اسلامی بھائیوں کیلئے عظیم الشان ا جتماع کا انعقاد کیا جائیگا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)دعوت اسلامی شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام دین گا ہ میں اسلامی بھائیوں کیلئے عظیم الشان ا جتماع کا انعقاد کیا جائیگا احتماع الال قلعہ ریسٹو رٹ میں منعقدہو گا 25نومبر بعد عشاء اللہ منعقدہ ہو نے والے احتماع میں مبلغ دعوت اسلا می اورذمہ داران شعبہ تعلیم بیان کریں گے احتماع کاآغاز 7.30بجے بعد ازعشاء ہو گا احتماع کے انعقاد کیلئے تیا ریاں مکمل کی جارہی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :سانحہ راولپنڈی بیر ونی قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے سازش کے تحت مسالک کو لڑایا گیا،محمد عارف قادری
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی نوجوان شخصیت محمد عارف قادری آف محلہ شاہسوار ڈنگہ نے اپنے بیان میںکہاہے کہ سانحہ راولپنڈی بیر ونی قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے سازش کے تحت مسالک کو لڑایا گیا انہوں نے کہاہے کہ حکومت سانحہ راولپنڈی کی غیر جا نبدارنہ تحقیقا ت کروائی جائیں او رملو ث افراد کوعبر تنارک سزا دی جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے انہوں نے کہاہے اس واقعہ کے پیچھے ملو ث ہا تھوں کو بھی بے نقاب کیاجائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :امیدوار برائے یونین کو نسلر امرہ کلاں بشارت علی طاہر اور کسان کونسلر چوہدری شہزاد گل کا نواز آباد آمد پر شاندار استقبال پھولو ں کی پتیاں نچھاور کی
ڈنگہ( محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے یونین کو نسلر امرہ کلاں بشارت علی طاہر اور کسان کونسلر چوہدری شہزاد گل کا نواز آباد آمد پر شاندار استقبال پھولو ں کی پتیاں نچھاور کی ،مغل ،جٹ سید برادری نے حمایت کااعلان کیا اس مو قع پر پیر محمد ارشد،شیخ رستم علی،شیخ میرحسن بھی موجود تھے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے بشار ت علی طاہر نے کہاہے کہ نو احی آبادیو ں کو میو نسپل کمیٹی میں شامل کروانا اولین ترجیح ہے ڈنگہ کی نواحی آبادیوں کے مسائل کے حل کیلئے پوری کو شش کریں گے شہزاد گل نے کہاہے کہ ہم آپکے کے نمائندہ ہیں آپ ہمیں کامیاب کرائیں ہم آپکے مسائل حل کیلئے پوری کوشش کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :حکمرانوںکے چہروں سے ٹپکتی ہوئی مایوسی اورگھبراہٹ نے قوم کو کنفیو ز کردیا ہے،چوہدری قمرزمان کائرہ کی گفتگو
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ )سابق وفاقی وزیر اطلاعات نشریات چوہدری قمرزمان کائرہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمرانوںکے چہروں سے ٹپکتی ہوئی مایوسی اورگھبراہٹ نے قوم کو کنفیو ز کردیا ہے سمت کی سمجھ نہیں آرہیء ملک فرقہ واریت کی آگ لگ ہوتی ہے جبکہ دوسری طر ف تحر یک انصاف نیٹو سپلائی بندکرنے کا الیکے ہی فیصلہ کر چکی ہے اور اس پر عمل درآمد کرنے جارہی ہے اور بھی کہہ رہی ہے کہ اس میں صوبائی حکو مت شامل نہیں ہے انھوں نے کہاہے کہ سمجھ نہیں آرہی کہ پرویز مشرف نے 12اکتوبر کو بڑا جرم کیا تھایا 3نومبر کو وزیر اعظم کو چاہئے کہ اس وقت جب پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے وہ فرقہ اور دہشت گردی کی اس صورتحال پریکسوئی سے توجہ دیں انہوں نے کہاہے جنرل مشرف بلا شبہ قومی مجرم ہے مگراس وقت وہ ملک بھا گا نہیں جا رہا اپنی ساری توجہ امن وامان کی صورتحال اوروارلپنڈ ی سمیت ملک میں جہاں بھی فرقہ وارتیں کے واقعات ہوئے اوراس سے جو نقصان پہنچ رہاہے اس کے اثرات خوفناک ہو سکتے ہیں صورتحال کا علاج کرنا ہو گا بیرونی دوروں کے بجائے ملک کے اندررہ کر صورتحال پر قابو پانے کی کو شش کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی میدان سج گئے،عوامی عدالتیں لگ گئیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی میدان سج گئے،عوامی عدالتیں لگ گئیں،امیدواروں نے انتخابی مہم تیز کر دی،ذاتی جان و پہچان نہ ہونے کے باعث کئی امیدواروں نے اپنے آبائو اجداد کی تصویریں بھی پینا فلیکس پرلگوا دیں،عوام نے بھی کھری کھری سناناشروع کر دیں،بعض امیدواروں نے عوام کے پیروں کو ہاتھ لگانے میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہ کی اور منت و سماجت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،اور ہر امیدوار یہ دعوی کر رہا ہے کہ اگر آپ نے ووٹ دے کر مجھے کامیا ب بنایا تو وارڈ میں ریکارڈترقیاتی کام کروائوں گا،اور آپ کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھوں گا فیصلہ تو عوام ہی نہ کرنا ہے،عوام ووٹ کی طاقت سے تیس جنوری 2014ء کو فیصلہ کریں گے کہ ذاتی جان و پچان نہ رکھنے والوں کو عزت ملتی ہے یا حقیقی عوام کی خدمت کرنے والوں کو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی میدان سج گئے،عوامی عدالتیں لگ گئیں،غلام مصطفی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے،اگر پاکستانی کرکٹ ٹیم اسی جذبے اور لگن کو اپنااشعار بنا لیں تو دنیا کی کوئی طاقت بھی کرکٹ ٹیم پاکستان کرکٹ ٹیم کو شکست نہیں دے سکتی ان خیالات کا اظہار ایم ڈی زین نیٹ کیفے لالہ موسیٰ غلام مصطفی نے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی شعبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،اگر اسی طرح پاکستان کرکٹ ٹیم فتوحات حاصل کرتی رہی تو وہ دن دور نہیں جب دنیا کی تمام ٹیمیں پاکستان میں کھیلنا پسند کریں گیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :کارکنان گیارہ مئی کی طرح ہونے والی دھاندلی کا راستہ روکنے کیلئے متحد اور یک جاں ہیں،ملک بابر حسین
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف ڈنگہ سٹی کے صدر ملک بابر حسین سٹی کے صدر ملک بابر حسین نے گذشتہ روز ڈنگہ میڈیا آفس کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی،کارکنان گیارہ مئی کی طرح ہونے والی دھاندلی کا راستہ روکنے کیلئے متحد اور یک جاں ہیں، کسی کو عوامی مینڈیٹ ہائی جیک کرنے نہیں دیں گے ہنگو میں مدرسے پر ڈرون حملہ امریکی بربریت اور دہشت گردی ہے،حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،نیٹو سپلائی روکنا عمران خان کا انتہائی جرات مندانہ فیصلہ ہے،موجودہ حکومت سابقہ حکومت کی طرح عوام سے جھوٹ بول رہی ہے اور انتہائی بے شرمی اور ڈھٹائی سے عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے لیکن باشعور عوام اب مزید دھوکے میں آنے والے نہیں،23نومبر کو عمران خان کی قیادت میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امریکی پالیسیوں کے خلاف اپنی نفرت اور ناپسندیدگی کا اظہا رکرتے ہوئے نیٹو سپلائی بند کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : وارڈ نمبر 5کے مامے چاچے بننے والے سن لیں کہ عوام ان لوگوں کی چالیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،چوہدری اجمل ٹوپہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر5چوہدری اجمل ٹوپہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وارڈ نمبر 5کے مامے چاچے بننے والے سن لیں کہ عوام ان لوگوں کی چالیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،جنہوں نے زاتی مفادات کے لئے عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین رقوم بانٹ کر ووٹروں کو خریدنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن میرے حلقہ کی غیور عوام باشعور ہے وہ ان سیاسی ٹائوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ہم نے ہمیشہ عوامی مفادات کی سیاست کی ہے ہمارے دامن پر نہ توکوئی کرپشن کا داغ ہے اور نہ ہی کسی نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے اقتدار کی ہوش نہیں عوامی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں۔ جو اقتدار کے بغیر بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو پہلے سے بڑھ کر حلقہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : چوہان برادری ہمارا دست و بازو ہیں ہم اور چوہان برادری لازم و ملزوم ہیں،میاں مظہر اقبال کا حمایتی اکٹھ سے خطاب
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)میاں ظہر اقبال نے اپنے حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہان برادری ہمارا دست و بازو ہیں ہم اور چوہان برادری لازم و ملزوم ہیں ہم کونسلر یا چیئر مین ہیں تو چوہان چیئر مین ہیںچوہان برادران کے عظیم الشان اکٹھ نے ہماری تاریخ ساز فتح کا اعلان کر دیا، چوہانوں کی محبت کا 11گنااضافہ کے ساتھ جواب دوںگا،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوامی دعائوں سے چوہان برادری کے حمایت کے اعلان کے بعد دارہ چوہاناں سے ممبر بن کر جا رہا ہوں،انشاء اللہ تعالیٰ انتخابات میں کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور تمام تر کامیابیوں کا کریڈٹ چوہان برادری کوجاتا ہے جنہوں نے ہر قدم پر ہمارا کھلم کھلا اور ببانگ دہل حمایت کا اعلان کیا،جس پر ہم چوہان برادری کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :میاں محمد اسلم میاں مظہر ہی ہماری اور شہر کی قیادت کیلئے جرات مند بہادر لیڈر ہیں،چوہان برادری ڈنگہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) چوہان برادری ڈنگہ کی اہم شخصیات حاجی نذیر احمد چوہان،حاجی بشارت چوہان،خضر حیات چوہان،محمد اقبال چوہان،عاشق چوہان،شیرا چوہان،عنصر چوہان،شکیل چوہان،عدیل چوہان،سلطان احمد،،عنصر چوہان،مولوی شہباز احمد،عابد چوہان،اقبال چوہان ،عاشق چوہان نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا کہ ماضی کی طرح ایک پھر چوہان برادری اپنے قائدین اور محسن میاں محمداسلم اور میاں مظہر کو تاریخ ساز فتح دلائیں گے ،میاں محمد اسلم میاں مظہر ہی ہماری اور شہر کی قیادت کیلئے جرات مند بہادر لیڈر ہیں میاں برادران کے خون میں وفا شامل ہے انہوں نے ہمیشہ چوہان برادری اور شہریوں کے حقوق اور مفادات کاتحفظ کیا،میاں محمد اسلم ،میاں مظہر اقبال انشاء اللہ،اللہ کی نصرت اور ہماری سپورٹ سے100فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کریں گے،میاں محمد اسلم،میاں مظہر اقبال نیک مقصد کیلئے میدان میں آئے ہیں،،چوہان برادری نے میاں برادران کو کامیاب کرانا ہے ہم انکے لئے کام کرکے دکھائیں گے،میاں مظہر اقبال میری جند جان اور میری پہچان اور دل ہیں میں دو نمبر کی سیاست نہیں کرتا،میاں مظہر کی دل و جان سے حمایت کا اعلان کرتا ہوں،چوہان برادری میاں برادری کے ساتھ فٹ ہے ان کی مکمل سپورٹ کریں گے، 85ء سے2013ء ہونے کو آگیا ہم آج بھی میاں محمد اسلم،میاں مظہر اقبال کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہیں اور انشاء اللہ کھڑے رہیں گے،چوہان برادری میاں برادران اور صحافی برادری کے تابعدار ہیںہمارا اتحاد میاں برادران کی کامیابی کی نوید ہے،،میاں اسلم میاں مظہر ہمارے راہبر اور قائد ہیں،میاں محمد اسلم اور میاں مظہر اقبال کو تاریخ ساز فتح دلا کر میاں برادران کے احسانوں کا بدلہ چکائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیر سید نوید الحسن شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ بھکی شریف کی ڈنگہ آمد،چوہدری دلاور جاوید ٹوپہ کا گرینڈ ظہرانہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بزم غلامان مصطفی ٹوپہ عثمان کے صدر چوہدری دلاور جاوید ٹوپہ کا اپنے پیرومرشد پیر سید نوید الحسن شاہ کے اعزاز میں گرینڈ ظہرانہ ،تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ بھکی شریف کے سجادہ نشین پیر سید نوید الحسن شاہ پیراڈائز ریسٹورنٹ پر پہنچے تو چوہدری دلاور جاوید ڈاکٹرمحمد اسلم،مظہر اقبال،حاجی محمد صدیق سمیت دیگر نے ان کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا چوہدری دلاور جاوید نے اپنے پیرومرشد اور سجادہ نشین دربار عالیہ بھکی شریف پیر سید نوید الحسن شاہ کے اعزاز میں پیرا ڈائزریسورنٹ پر پروقار ظہرانہ دیا ظہرانہ میں پیر سید نویدا لحسن شاہ ،قاری محمد ایوب ٹوپہ عثمان،لیاقت علی بٹ کریانہ والے،مظہر اقبال،ڈاکٹرمحمد اسلم ایم ڈی خلیل ہسپتال،حاجی محمدصدیق بسم اللہ کریانہ والے،مظہر اقبال،محسن بابر،سہیل موبائل ،خرم شہزاد،حاجی محمد یونس،قاری محمد اختر کھاریاں،قاری افتخار احمد جلالی چیلیانوالہ ،شاہ رخ سلیم سمیت دیگر افراد نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کھاریاں: ایم اے کھاریاں کا تحصیل ایڈمنسٹریٹر کی سرکردگی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ،کھاریاں کے تمام بازار کھلے نظر آنے لگے
کھاریاں (محمد بلال احمد بٹ)ٹی ایم اے کھاریاں کا تحصیل ایڈمنسٹریٹر کی سرکردگی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ،جی ٹی روڈ کھاریاں سمیت تمام بازار کشادہ اور کھلے کھلے نظر آنے لگے تفصیلات کے مطابق ACکھاریاں اور تحصیل ایڈمنسٹریٹر میاں مظہر اقبال کی سرکردگی میں ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے کھاریاں شہر جی ٹی روڈ ڈنگہ روڈ گلیانہ روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام تجاوزات ختم کرا دیں،ناجائز تجاوزات کے آپریشن کے بعد جی ٹی روڈ کھاریاں کا چوک جی ٹی روڈ کھاریاں ڈنگہ روڈ گلیانہ روڈ سمیت تمام بازار اور سڑکیں کشادہ کشادہ اور کھلی کھلی نظر آنے لگیں،ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے پر عوامی سماجی حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :حاجی شاہد محمود بٹ امریکہ روانہ،کاروباری معاملات نبٹائیں گے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)صدر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ اور میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی وارڈ نمبر5سے امیدوار جنرل کونسلر حاجی شاہد محمود بٹ بزنس ٹور پر امریکہ روانہ وہ دورہ امریکہ کے دوران بزنس کے حوالہ سے ایگریٹمنٹ سائن کریں گے،واپسی پر انگلینڈ اور سپین میں بھی اپنے کاروباری معاملات نبٹائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ میاں محمد اسلم کی حاجی میاں رشید حمد کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ میاں محمد اسلم کی حاجی میاں رشید حمد کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد تفصیلات کے مطابق سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ میاں محمد اسلم،میاں محمد اشرف،سلیم عابد پیرزادہ کے ہمراہ حاجی رشید احمد کے گھرحج کے فریضہ کی ادائیگی پر مبارکباد دینے گئے اس موقع پر میاں منور حسین گل،میاں بشیر احمد،حاجی میاں
رشید ،میاں فیصل رشید،میاں محمد اشرف،سلیم عابد پیرزادہ بھی موجود تھے حاجی میاں رشید احمد نے کھجور اور آب زم سے مہمانوں کی خاطر تواضع کی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : میاں عبدالحنان نے یونین کونسل فتہ بھنڈ کیلئے یوتھ کونسلر کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چنن کی ممتاز سماجی شخصیت اور علاقہ بھر کے نوجوانوں کے لیڈر میاں عبدالحنان نے یونین کونسل فتہ بھنڈ کیلئے یوتھ کونسلر کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،انکے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکے ڈیرہ پر نوجوانوں کا تانتا بندھ گیا اس موقع پر میاں عبدالحنان نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سارے انقلاب نوجوانوں کے مرہون منت ہیں ہم انشاء اللہ نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ان احساس محرومی ختم کرکے دم لیں گے اس موقع پر نوجوانوں نے اانہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور انکی تاریخ ساز کامیابی کیلئے بھر پور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :چالیس ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی دو دسمبرکوفیصل آباد میں ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چالیس ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی دو دسمبرکوفیصل آباد میں ہو گی،جس میں پہلا انعام ساڑھے سات کروڑ روپے ،دوسرے انعام میں دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کے تین انعامات،اسی طرح تیسرے انعام میں پانچ لاکھ روپے کے1696انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :آئندہ ماہ دسمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)آئندہ ماہ دسمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہیںہوا،ڈالرز کے مقابلے میں روپے میں کسی حد تک استحکام رہا،قیمتوں سے متعلق فیصلہ ،اوگرا کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد حتمی طور پر تیس نومبر کو وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :نئے چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی کی تقریب 29نومبر کو ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نئے چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی کی تقریب 29نومبر کو ہو گی ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کمانڈ کین نئے آرمی چیف کے حوالے کریں گے،نجی ٹی وی کے مطابق پروقار تقریب29نومبر کو ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :تعلیمی بورڈ گوجرانولہ نے نئے تعلیمی سیشن2013-15جماعت نہم میں توسیع کر دی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)تعلیمی بورڈ گوجرانولہ نے نئے تعلیمی سیشن2013-15جماعت نہم میں توسیع کر دی ہے ترجمان کے مطابق ادارہ میں داخلہ رجسٹریشن بنک میں مجوزہ فیس جمع کروانے اور رجسٹریشن ریٹرن،اصل بنک چالان جمع شدہ فیس،دفتر ہذا میںجمع کروانے کی آخری تاریخ27نومبر 2013ء میں امیدواررجسٹریشن فیس قیمت داخلہ فارم3000مذکورہ بنک میں جمع کروا سکتے ہیں تاہم خواہش مند امیدواران رجسٹریشن فارم دفتر ہذا سے حاصل کر کے مجوزہ تاریخ27نومبر2013ء فارم بمعہ فیس جمع کرائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : محمد عباس گادھی کے والد محترم محمد اصغر گادھی انتقال کر گئے،نما زجنازہ اور اجتماعی دعا میں ہزاروں افراد کی شرکت
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محمد اسلم گادھی،محمد ارشد اقبال گادھی،پرویز اقبال گادھی کے بھائی حاجی محمد یٰسین گادھی کے صاحبزادے محمد عباس گادھی کے والد محترم محمد اصغر گادھی انتقال کر گئے نما زجنازہ اور اجتماعی دعا میں ہزاروں افراد کی شرکت محمد اصغر گادھی کی نماز جنازہ اوراجتماعی دعا میں چوہدری جعفر اقبال ایم این اے میاں محمد اسلم،میاں امجد محمود،محمد حبیب بسوی،الحاج محمد صادق بٹ،چوہدری عطاء اللہ بجاڑ والا،چوہدری نصیر احمد،چوہدری محمداکرم،عمران بھٹی،چوہدری عثمان اسلم،شیخ رستم علی،میاں جہانگیر عالم ایڈووکیٹ،چوہدری عقیل ،چوہدری محمد افضل،میاں فتح محمد،میاں محمد اسلم،میاں محمد اشرف،چوہدری راصف آہیر،شفیع قصاب،طارق قریشی ،لیاقت قریشی،منیر احمد سیٹھ،شاہد افضل،میاں محمد اشرف،حاجی یعقوب،شیخ خالد محمود،ضمیر احمد بٹ،بشارت احمد وڑائچ،محمد اسلم بسوی،مبین اسلم بسوی،طارق رحیم قریشی،سلیم عابد پیرزادہ،چوہدری غلام سرور باہروال،عارف ڈار،مرزا شاہجہان،سفیان رستم علی،میاں عطاء محمد،میاں مظہر اقبال،صہیب اعظم ڈار،چوہدری ساجد محمود،چوہدری ارشد محمود،شاہد عباسی،ثاقب حفیظ بھٹی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی،نما زجنازہ قاضی کفایت اللہ پڑھائی اجتماعی دعا میں قاضی کفایت اللہ نے ایمان افروز خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)رانا مہر خان صراف کے بیٹے رانا قاسم حسنین کے بھائی رانا شاہد صراف کی وفات پر آج پانچویں روز بھی تعزیتی سلسلہ جاری،اظہار تعزیت کرنے والوں چوہدری جعفر اقبال،میاں محمد اسلم،میاں امجد محمود،چوہدری عثمان اسلم،چوہدری اخلاق احمد رنیاں،چوہدری شہریار اسلم،میاں جہانگیر عالم،چوہدری فیاض احمد،عارف ڈار،میاں اشرف،میاں مظہر اقبال،میاں خادم حسین،سکندر خاں صراف،میاںممتاز احمد،چوہدری خالد محمود چک جانی،میاں طارق ڈھلیان،سخی محمد مہدی،اشرف اشتیاق احمد،میاادریس احمد،میاں کامران ادریس،اجد عدالت بٹ،عبدالروف صراف،سیدعرفان علی،شیخ خالد محمود،افضل حیات منا،الحاج اقبال منج،حاجی اعظم،چوہدری شکیل منج،حاجی یونس ڈار،راجہ سکندر ،راجہ خالد،مرزا فاروق زمان،قیصر اسحاق،صہیب اعظم،چوہدری ارشد،مہر خالد حسین،چوہدری عبدالستار،شیخ جاوید نزیر،محمد اسلم بسوی،محمد حبیب بسوی،شیخ رست علی،نوید احمد اعوان،عمران بھٹی،لیاقت علی شیر اسماعیلہ شریف،چوہدری خالد مہدی،ملک انصر،چوہدری اعظم،چوہدری رستم علی،مرزا شہباز بیگ،مرزاشاہ جہاں،اشرف ساقی ،چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ،محمد سلیم عابد پیرزادہ و دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :صوبائی الیکشن کمیشن نے پنجاب کے تمام اضلاع سے ووٹر کی فہرستیں طلب کرلیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)صوبائی الیکشن کمیشن نے پنجاب کے تمام اضلاع سے ووٹر کی فہرستیں طلب کرلیں،الیکشن کمیشن نے تمام اضلاع کی یونین کونسلوں کے حلقوں اور ووٹرز کی فہرستیں طلب کر لیں،الیکشن کمیشن نے صوبہ بھر کے36اضلاع کے الیکشن کمیشن کے دفاتر کو خصوصی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں انہیں فوری طور پر یونین کونسلز اور ووٹر ز کی فہرستیںمہیا کرنے کیلئے کہاگیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں 63ٹی ایم اوز ،ٹی اوز سمیت دیگر افسران کے تبادلے کر دیئے گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں 63ٹی ایم اوز ،ٹی اوز سمیت دیگر افسران کے تبادلے کر دیئے گئے،پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں میں بڑے پیانے پر تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،محکمہ بلدیات کی طرف سے 63ٹی ایم اوز،ٹی اوز،ٹی او(پی اینڈ سی)سب انجینئر،کونسل افسران،ٹی او فنانس،ٹی او آئی اینڈ ایس کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : ہر کسی قسم کے سیاسی دبائو اور دھمکیوں سے مرعوب ہوئے بغیر اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھیں گے،ملک نوید احمد اعوان
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی وارڈ نمبر3سے امیدوار کونسلر اور ممتاز مسلم لیگی راہنما ملک نوید احمد اعوان نے کہا ہے کہ ہر کسی قسم کے سیاسی دبائو اور دھمکیوں سے مرعوب ہوئے بغیر اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ دوستوں عزیزوں اور اہل وارڈ کی محبت اور تعاون ہمارا قیمتی سرمایہ ہے جہاں دوست ہیں وہاں کچھ اختلاف کرنے والے بھی ہیںمخالفت کرنے والے ہماری ہمت کو توڑنہیں سکتے ہماری دعا کہ اللہ تعالیٰ انہیں سیدھا راستہ دکھائے اور ہمیں استقامت عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :جامع مسجد اقصیٰ ڈنگہ میں مولانا قاضی کفایت اللہ کی سرکردگی میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جامع مسجد اقصیٰ ڈنگہ میں مولانا قاضی کفایت اللہ کی سرکردگی میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا اور انہوں نے شہداء کیلئے خصوصی دعا فرمائی،اس موقع پر مولنا محمد یوسف رضوان،قاضی عبید اللہ،مولانا عبدالوحید،صاحبزادہ قاضی امداد اللہ نے خطاب کیا،سانحہ راولپنڈی کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا اس موقع چوہدری عثمان اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی آواز اعلیٰ ایوانوں میں پہنچا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان پرنٹنگ پریس اور سیکورٹی پریس کو42کروڑ70لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام سونپ دیا گیا،اس کیلئے ایک ارب سے زائد فنڈز درکار ہیں،وفاقی محکمہ خزانہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے پہلے مرحلہ میں دو رنگوں کے بیلٹ پیپرز چھاپ کر پاکستان الیکشن کمیشن کے حوالے کئے جائیں گے بیلٹ پیپرز کی مقررہ وقت کے اندر چھپائی یقینی بنانے کیلئے واپڈا دونوں سرکاری چھاپے پر چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :سعودی عرب عمرہ کیلئے ساٹھ لاکھ سے زائد ویزے جاری کرے گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سعودی عرب عمرہ کیلئے ساٹھ لاکھ سے زائد ویزے جاری کرے گا،عمرہ سیزن نو دسمبر یکم صفر سے شروع ہو گا اور نو مایہ یعنی رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہے گا،سعودی حکومت گذشتہ سال کی نسبت دس لاکھ سے ساٹھ لاکھ عمرہ کے ویزے جاری کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :بلدیاتی انتخابات کے دوبارہ شیڈول انائونس ہونے کے بعد ڈنگہ شہر میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں امیدواروں نے ایک مرتبہ پھر بے یقینی کی کفیت میں ڈرتے ڈرتے اپنے لنگو ٹ کس لئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بلدیاتی انتخابات کے دوبارہ شیڈول انائونس ہونے کے بعد ڈنگہ شہر میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں امیدواروں نے ایک مرتبہ پھر بے یقینی کی کفیت میں ڈرتے ڈرتے اپنے لنگو ٹ کس لئے،پرانے شیڈول کے مطابق جمع کروائی گئی درخواستوں کے ساتھ ساتھ مزید کئی نئے امیدوار میدان عمل میں آگئے،تمام امیدواروں کی طرف سے رات گئے تک مختلف محلوں میں کمپین کا سلسلہ جاری و ساری ہے،تیس جنوری کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میںنئے چہروں میں نوجوان نسل ابھر کر سامنے آرہی ہے،عوامی حلقوں میں یہ تاثر واضع طور پر موجود ہے کہ عوام آئندہ بلیاتی الیکشن میں روایتی اور پرانے سیاست دانوں کو یکسر فراموش کر دیں گے،کیونکہ انہوں نے ڈنگہ کی عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا،عرصہ دراز سے ڈنگہ شہر کے گائوں کی طرح پڑا ہے جو بھی کامیاب ہوتا ہے وہ اپنا مقصد نکال کر رفوچکر ہو جاتا ہے نوجوان نسل ڈنگہ میں پلے گرائونڈ،پارک اور کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں اور وہ گلی محلوں میں کھیل کر گزارہ کر رہے ہیں،نوجوان نسل آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اس امیدوار کو ووٹ دے گی جو ان کی پریشانی ختم کرے گا اور نوجوان نسل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کسی ٹھوس اور واضح لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :مسلم لیگ ن پنجاب نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام ارکان کے قریبی رشتے داروں کو آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے
ْڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن پنجاب نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام ارکان کے قریبی رشتے داروں کو آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،انتہائی باوثوق ذرائع مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا تو وزیر داخلہ میاں محمد نواز شریف نے اس کی توثیق بھیکر دی ہے اس پابندی میں ڈسٹرکٹ کونسلیں،کارپوریشن،میونسپل کارپوریشن،پنجاب کی میونسپل کمیٹیاں آتی ہیں اس کا اطلاق ارکان قومی اسمبلی صوبائی اسمبلی سینٹرز پنجاب کے صوبائی وزراء اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء کے رشتہ داروں پر ہو گا اس فیصلہ کے اطلاق کا مقصد ان سیاسی گھرانوں کے علاوہ زیادہ سے زیادہ مسلم لیگی پرانے اور مخلص ورکر نئے چہرے سامنے لانا ہے مسلم لیگ ن کے ورکروں میں اس نوید سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ: اپنے بزرگوں اور بھائی چوہدری امتیاز احمد کے مشن عوامی خدمت کے جذبہ سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں،چوہدری محمد اصغر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور یونین کونسل امرہ کلاں کے امیدوار چیئر مین چوہدری محمد اصغر نے کہا ہے کہ اپنے بزرگوں اور بھائی چوہدری امتیاز احمد کے مشن عوامی خدمت کے جذبہ سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اور حلقہ یونین کونسل امرہ کلاں کے غیور عوام اور دوستوں و ساتھیوں کے مشکور ہیں جو میری کامیابی کے لئے دعا گو اور کوشش کر رہے ہیں،ان کے اعتما دکو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائوں گا انشاء اللہ حلقہ کے عوام کے ہر دکھ درد میں شریک ہیں،انہوں نے کہا کہ علاقہ کے لوگ میرا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی بے لوث خدمت جاری رکھوں گا انشاء اللہ کامیاب ہوکر لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا انشاء اللہ الیکشن میں عوام کی دعائوں سے حسب سابق کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ کا تعزیتی اجلاس ،رانا قاسم حسنین علی کے بھائی رانا شاہد محمود کی وفات پر اظہار رنج و الم
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب رجسٹرڈ ڈنگہ ڈاکٹر غلام مصطفی آذر ہوا،اجلاس میں ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام اور صرافہ برادری کے رہنما رانا قاسم حسنین علی کے بھائی اور رانا مہر خاں صراف محوم کے صاحبزادے رانا شاہد محمود صراف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے خدا تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ غم کی اس گھڑی میں برابر شریک ہے،اجلاس میں نوید شہزاد مغل،چوہدری شبیر احمد بلہڑ،شہباز حسین دان،میاں ایوب خاور سیفی،اختر وزیر،ضیغم عباس،واحد حسین،وسیم اقبال،الطاف حسین و دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ پریس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ پریس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں،ضروریات زندگی کی اشیاء پھل سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئیں جبکہ مرغی کا گوشت سستا ہو گیا،بتایا گیا ہے کہ ڈنگہ شہر میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سبزی اور پھلوں کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں،دکاندار من مرضی کے ریٹ وصول کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ کوئی نوٹس نہیں لے رہی،شہر بھر میں سبزیوں میں آلو 100روپے کلو،مٹر120روپے کلو،پیاز60روپے کلو،ادرک120روپے کلو،لہسن150روپے کلو فروخت کیاجا رہا ہے،اس طرح دیگر سبزیوں کے ریٹ بھی انتہائی مہنگے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : عوام کی بے لوث خدمت کا مشن لے کر میدان سیاست میں آئے ہیں،چوہدری لیاقت علی شیر،امانت علی بانیاں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)یونین کونسل نونانوالی حلقہ 74کے امیدوار چیئرمین چوہدری لیاقت علی شیر آف اسماعیلہ اور وائس چیئرمین امانت علی بانیاں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت کا مشن لے کر میدان سیاست میں آئے ہیں،پوری جرات اور بہادری سے الیکشن لڑیں گے انشاء اللہ کامیاب ہو کر علاقائی مسائل کو حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگ ہمارا قیمتی اْثاثہ ہیں،ان کی بے لوث خدمت جاری رکھیں گے انشاء اللہ کامیا ب ہو کر لوگوں کے مسائل ان کی دہلیزپر حل کریں گے انہوںنے مزیدکہا کہ حلقہ کے عوام نے ہم پر جس توقع اور امید کا اظہار کیا ہے ان پر پورا اتریں گے،عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کھاریاں کا مرکز ڈنگہ کے سکولوںکا دورہ،حاضری چیک کی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کھاریاں کا مرکز ڈنگہ کے سکولوںکا دورہ،حاضری چیک کی اور تمام سٹاف کو حاضر پایا اور شاباش دی،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کھاریاں ملک خالد جاوید اعوان نے گذشتہ روز مرکز ڈنگہ کے تمام پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کا دورہ کیا جن میں چک جانی،ڈھلیان،فتہ بھنڈ،نور جمال،رندھیر کا دورہ کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز ڈنگہ محمد سلیمان اور ہیڈ کوارٹر کھاریاں عبدالغفار بھی تھے تمام سکولوں کی حاضری کو چیک کیا تمام سٹاف حاضر تھا اور شاباش بھی دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :28نومبر کو پنجاب بھر سے تمام اساتذہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈے اے ای کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)28نومبر کو پنجاب بھر سے تمام اساتذہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈے اے ای کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے اس سلسلہ میں ڈنگہ کے تمام سکولوں کے اساتذہ بھی ان کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہونگے اور لاہور میں پنجاب اسمبل؛ی کے سامنے ڈی اے ای کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :نواحی گائوں فتہ بھنڈ میں مسلح افراد نے ڈنڈوں سے سوٹوں سے مدثر حسین پر حملہ کردیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نواحی گائوں فتہ بھنڈ میں مسلح افراد نے ڈنڈوں سے سوٹوں سے مدثر حسین پر حملہ کردیا پولیس تھانہ ڈنگہ نے غلام مصطفی،غلام مرتضی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : ہم علی الیون کا چیلنج قبول کرتے ہیں اور ان کا سامنا کرنے کیلئے ہر وقت تیار ،محمد بلال
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)الیون سٹار کرکٹ کلب ڈنگہ کے کپتان محمد بلال نے کہا ہے کہ ہم علی الیون کا چیلنج قبول کرتے ہیں اور ان کا سامنا کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں،ہم اپنے سینئر ترین کے ساتھ ساتھ جونیئر کو بھی اس چیلنج میں چانس دیں گے،اگر سانسوں نے وفا کی تو خدا کے حکم اور مقدر نے ساتھ دیا تو انشاء اللہ فتح الیون سٹار کی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ کا ماہانہ اجلاس دفتر پریس کلب میں ہوا،ڈاکٹر غلام مصطفی آذر نے صدارت کی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ کا ماہانہ اجلاس دفتر پریس کلب میں ہوا جس کی صدارت صدر ڈاکٹر غلام مصطفی آزر نے کی،اجلاس میں شہدائے کربلا کے حضور اسلام عقیدت بھی پیش کیا گیا اجلاس میں پریس کلب کے تمام ممبران اور عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پولیس آفیسروں و اہلکاروں کو سوموار سے گرم جرسیاں پہننے کی ہدایت
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پولیس آفیسروں و اہلکاروں کو سوموار سے گرم جرسیاں پہننے کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے ضلع بھر میں تعینات ڈی ایس پی،انسپکٹرز،ہیڈ کانسٹیبل،کانسٹیبل اور پولیس لیڈی کانسٹیبلوں کو اپنے ایک حکم نامے کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ موسم تبدیل ہو چکا ہے آپ لوگ سوموار سے گرم جرسیوں کا استعمال شروع کر دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : سیاست برائے خدمت ہماری زندگی کامشن ہے ہمارا کسی بھی شخص سے کوئی اختلاف نہیں ہے،چوہدری اخلاق رنیاں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری اخلاق احمد رنیاں امیدوار کونسلر وارڈ نمبر1 میونسپل کمیٹی ڈنگہ نے مختلف جگہوں پر اپنے حمایت میں کئے اکٹھوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست برائے خدمت ہماری زندگی کامشن ہے ہمارا کسی بھی شخص سے کوئی اختلاف نہیں ہے،عوام کے حقوق کی جنگ اور ان کے مسائل کے لیے اپنی جدوجہد کرتے رہیں گے،ڈنگہ کے غیور عوام بالخصوص وارڈ نمبر1محلہ نبی پورہ،طاہرآباد ،حاجی پورہ کے باشعور لوگوں کی خدمت دل و جان سے کریں گے،چوہدری اخلاق احمدنے مزید کہا کہ سیاست خدمت کے لیے کر رہے ہیں، نہ کہ کاروبار کے لیے اللہ کا دیا سب کچھ موجود ہے،دیانت داری،ایمانداری اور خلوص نیت سے لوگولں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،آپ کی اور ہماری عزت سانجی ہے،ہماری کامیابی آپ لوگوں کی کامیابی ہے ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو انصاف ،روزگار ،امن اور تحفظ ملے،آج
سینکڑوں افراد کا یہ اجتماع اعلان کررہا ہے، کہ اس وارڈ سے عوام کے خدمتگار ہی کامیاب ہونگی،ہم مظلوم اور غریب کے ساتھ ہیں جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ دھانس اور اقتدار کے زور پر جیت جائیں گے وہ جان لیں کہ محلہ نبی پورہ،طاہر آباد اور حاجی پورہ کے باشعور لوگوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ عوام کے حقوق اور خدمتگار کو ہی کامیاب کروائیں گے، جن لوگوں نے یو ٹرن بند کرکے محلہ طاہر آباد،حاجی پورہ اور نبی پورہ کے لوگوں کو اذیت اور تکلیف دی آج وہ اپنے ہاتھوں سے ووٹوں کے لالچ کی خاطر یو ٹرن کھولنے پر مجبور ہو چکے ہیں،ہم نے وارڈ نمبر1 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے،تو مخالفین کے ہاتھ پائوں پھول گئے،ڈنگہ کے لوگوں نے جتنی عزت اور پیار سے نوازا جس طرح لوگوں نے والہانہ استقبال کیا لوگ جوق در جوق ہماری حمایت کا اعلان کر رہے ہیں،تمام برادریوں کی سرکردہ شخصیات میرا الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑ رہے ہیں اور میرا ساتھ دے رہے ہیں اس سے میرا حوصلہ بلند ہو گیا ہے،آپ لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ میرا مرنا اور جینا ڈنگہ کے عوام کے ساتھ ہے،ڈنگہ کے عزت دار ،غیرت مند اورجرات مند،وفاشعار لوگوں کا احسان میں زندگی بھر یاد رکھوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پیر سید بلھے شاہ گجراتی کی والدہ مرحومہ کاعرس مبارک28نومبر کو ہوگا،حلقہ ڈنگہ سے بلھے شاہ اکیڈمی بیکنانوالہ اور بلھے شاہ ویلفیئر سوسائٹی بیکنانوالہ سے خادم حسین کی قیادت میں عقیدت مند شریک ہوں گے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پیر سید بلھے شاہ گجراتی زیب سجادہ آستانہ عالیہ شاہ ولایت گجرات کی والدہ مرحومہ کے عرس مبارک بسلسلہ محفل نعت28نومبر بروز جمعرات کو دربار عالیہ حضرت شہنشاہ ولایت علی پورہ شریف گجرات میں منعقد ہو گی،عرس مبارک کی تقریبات میں ملک بھر سے عقیدت مند شرکت کریں گے جبکہ معروف علماء کرام اور ثناء خواں حضرات شرکت کریں گے عرس مبارک کی محفل نعت میں زیر سرپرستی اور صدارت حضرت سید بلھے شاہ گجراتی آستانہ عالیہ شاہ ولایت کریں گے،محفل پاک میں حضرت علامہ غفران محمود سیالوی آف راولپنڈی اور سید شمس الرحمن شاہ مشہدی (خطیب آستانہ عالیہ سیال شریف خصوصی خطاب کریں گے،علاوہ زیں تلاوت کی سعادت قاری سید صداقت علی شاہ،قاری محمد رفیق قادری لاہور اور قاری خادم بلال گوجرانوالہ حاصل کریں گے، جب کہ معروف نعت خواں الحاج حافظ غلام مصطفی قادری کراچی،الحاج شہباز قمر فریدی اور الحاج ذوالفقار علی حسین کراچی ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے ،عرس مبارک کی محفل میں نقابت کے فرائض عالمی شہرت یافتہ صاحبزادہ تسلیم احمد صابری کراچی سر انجام دیں گے،اور عرس مبارک کی محفل میں شرکت کیلئے ملک بھر سے معزز مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں محفل نعت میں حاضر ین محفل کیلئے بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کا ٹکٹ دیا جائے گا عرس مبارک کی محفل کے تمام تر انتظامات بلھے شاہ ویلفیئر سوسائٹی آف پاکستان گجرات کے عہدیداران اور انتظامیہ کے اراکین کریں گے حلقہ ڈنگہ سے بلھے شاہ اکیڈمی بیکنانوالہ اور بلھے شاہ ویلفیئر سوسائٹی بیکنانوالہ سے خادم حسین کی قیادت
میں عقیدت مند شریک ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :کھاریاں کے کے گائوں بوریانوالی کی لڑکی کے ساتھ انوکھا فراڈ،جوڑے کی شادی جعلی نکلی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)کھاریاں کے کے گائوں بوریانوالی کی لڑکی کے ساتھ انوکھا فراڈ،جوڑے کی شادی جعلی نکلی،دولہا کے خلاف دولنہیا تھانے پہنچ گئی،مقدمہ درج،تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ بوریانوالی کی رہائشی لڑکی راحیلہ شاہین کی رپورٹ پر اس کے ساتھ جعلی نکاح نامہ تیار کر کے شادی کا ڈرامہ اور فراڈ کرنے کے الزام میں گائوں ہکلہ کے رہائشی رضوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،مدعیہ کے مطابق اسے محبت کا جھانسہ دے کر جعلی شادی کا کھیل کھیلا گیا،پولیس نے جعلی نکاح کرنے والے دولہے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔