ڈنگہ کی خبریں 23/1/2014

ڈنگہ : میاں برادران نے اپنے دور حکمرانی میں ہمیشہ عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں،چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف زمیندار،چیئر مین پاک نیدر لیڈر فرینڈ شپ ایسوسی ایشن،صدرمسلم لیگ ن ہالینڈ چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ میاں برادران نے اپنے دور حکمرانی میں ہمیشہ عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں’ موجودہ حکومت بھی اپنی بہترین پالیسیوں کی بدولت ملک کو بحرانوں کی دلدل سے نکالنے میں ضرور کامیاب ہوگی ۔ میاں نواز شریف کی ٹیم ملک کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنانے کیلئے دن رات کام کررہی ہے اور بہت کم عرصے میں ملک کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کے نتیجہ میں معیشت پر چھائے سیاہ بادل چھٹ گئے ہیں۔ انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف نے پنجاب میں تعمیر و ترقی کیلئے ایسے بڑے منصوبے مکمل کئے جن کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور عوام سے کئے وعدے پورے کرے گی۔ سابقہ حکمرانوں نے ملک سے صنعت و تجارت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیاتھا جبکہ موجودہ عوام دوست حکومت کے آنے سے تاجر برادری نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔وہ وقت دوردور نہیں جب دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو قدر و عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :فوت شدہ سرکاری ملازمین کی پنشن اب سرکاری ملازم کی بیوہ بیٹی بھی لے سکے گی نوٹیفیکیشن جاری
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) فوت شدہ سرکاری ملازمین کی پنشن اب سرکاری ملازم کی بیوہ بیٹی بھی لے سکے گی نوٹیفیکیشن جاری ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین جو دوران سروس یا سروس کے بعد وفات پا جاتے ہیں انکی پنشن بیوی یا وہ بیٹی جو کہ کنواری ہو ،لے سکتی تھی ،اب حکومت پنجاب نے ترمیم کرتے ہوئے ایک نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جسکے تحت فوت شدہ سرکاری ملازم کی وہ بیٹی جو بیوہ یا طلاق یافتہ ہو جائے وہ بھی اپنے مرحوم والد کی پنشن لینے کی حقدار ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ موضع سیدا شریف میں ایک شخص نے چودہ سالہ لڑکی کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ موضع سیدا شریف میں ایک شخص نے چودہ سالہ لڑکی کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم شیخ برادری سے تعلق رکھنے والی چودہ سالہ (س) دختر محمد صالح کسی کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر نکلی تو مزمل حسین نے زبردستی پکڑ کر اسکے ساتھ زنا با لجبر کر ڈالا پولیس نے نامزد ملزم مزمل حسین کو گرفتار کر کے اسکے خلاف زنا بالجبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ حو س کانشانہ بننے والی چودہ سالہ لڑکی کو برائے ملاحظہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا۔