ڈنگہ کی خبریں 27/12/2013

بلدیاتی شیڈول پر نظر ثانی سے متعلق قومی اسمبلی کی قرار داد اتفا ق رائے سے توثیق پنجاب اور سندھ میں مقررہ تاریخوں پر بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں،ان کیمرہ اجلاس
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بلدیاتی شیڈول پر نظر ثانی سے متعلق قومی اسمبلی کی قرار داد اتفا ق رائے سے توثیق پنجاب اور سندھ میں مقررہ تاریخوں پر بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں،الیکشن کمیشن اور قائم کمیٹی برائے پارلیمانی امور میں اتفاق پارلیمانی کمیٹی نے ان کیمرہ اجلا س میں متفقہ طور پر سندھ پنجاب خیبر پختوانخواہ اسلام آباد میں مارچ2014ء میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی سفارش کی،بلدیاتی شیڈول پر نظر ثانی کے بارے میں قومی اسمبلی کی قرار داد کی اتفاق رائے سے توثیق،پنجاب بھر میں تیس کروڑ بیلٹ پیپر شائع کرنے کیلئے صرف پندرہ روز ملیں گے،چار ہزار حلقہ بندیاں متنازعہ ہیں،مقناطیسی سیاہی کی لائف چھ گھنٹے ہوتی ہے،معیاری سیاسی استعمال ہو گی،صوبے سپریم کورٹ جائیں،انکی حمایت کریں گے،شیر افگن ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن،چیئر مین پارلیمانی کمیٹی میاں عبدالمنان کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور،شیخ آفتاب احمد سمیت کمیٹی کے اراکین نثار احمد جٹ،عارفہ خالد پرویز،زاہد رحمانی،نفسیہ عنایت اللہ خٹک اور دیگر نے شرکت کی جنہوں نے اتفا ق رائے سے بلدیاتی الیکشن مارچ2014ء میں کرانے کی سفارش کی اس موقع پر الیکشن کمیشن نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں تیس کروڑ بیلٹ پیپر کی مقررہ تاریخوں میں چھپائی ممکن نہیں صوبے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کریں تو الیکشن کمیشن انکی تائید کرے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : آج محلہ نبی پورہ میں یہ اکٹھ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ کامیابی وارڈ نمبر 1 کی غیور عوام کی جیت ثابت ہو گی ،چوہدری اخلاق احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) محلہ نبی پورہ وارڈ نمبر 1 ، میونسپل کمیٹی ڈنگہ میں حاجی ظفر اقبال گوندل ، محمد الیاس کے حمائتی اکٹھ سے چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھائیوں نے جو مجھ پر اعتماد کر کے امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر 1 چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی بھر پور حمائت کی ہے وہ میرے قابل فخر ہے ، آج محلہ نبی پورہ میں یہ اکٹھ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ کامیابی وارڈ نمبر 1 کی غیور عوام کی جیت ثابت ہو گی ، اُنہوں نے کہا ہمارا کسی کیساتھ کوئی ذاتی اختلافات نہیں ، مگر سیاسی مخالفین یاد رکھیں الیکشن حلقہ پی پی 113 کا ہو یا بلدیات کا اُن کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ، میرا اہل محلہ نبی پورہ کی ممتاز شخصیات سے ووٹوں کی حد تک کا تعلق نہیں، ہم ایک دوسرے کیساتھ عزت ، نفع ، نقصان ، دُکھ اور سُکھ کے برابر کے شریک ہیں ، آپ جیسے اچھے ، سچے اور کھرے ساتھی مل جانا اللہ رب العزت کی نعمتوں میں خاص نعمت ہے، اُنہوں نے کہا کہ لیڈر عوامی ہونا چاہیے جس سے عوام اپنے دُکھ اور سُکھ پر تبادلہ خیال کر سکے ایسا نہ ہو کہ عوام لیڈران کے منہ دیکھنے کو بھی ترسے، ہمیں کسی کا ڈر نہیں ہے ڈر صرف اللہ رب العزت کی ذات سے ہے ، حکومت کی بیساکھیوں کے سہارے چلنے والے مخالفین چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ، جب تک زندگی رہی عوامی خدمت اور مظلوم کا ساتھ ہر پل دینگے اس کے لیے خواہ ہمیں قربانی دینا پڑے، عزت و ذلت اُس مالک کے پاس ہے جس کے قبضہ قدرت میں سب کی جان ہے ، اہل ڈنگہ کو رنیاں برادران کے خون میں ہمیشہ و فا کی خوشبو ملے گی ، ہماری زبان سے نکلا ہر وہ لفظ جس میں صداقت اور شرافت ہے ، انشاء اللہ تعالیٰ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے یہ سلسلہ جاری رہے گا ، ہم اپنے بل بوتے پر ڈنگہ میں الیکشن لڑنے آئیں ہیں ہم مخالفین کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ، ہم نے جھکنا نہیں سیکھا ، ڈنگہ کی شہریوں نے ہمیں جنرل الیکشن میں بھر پور ووٹوں سے نوازا ہم اُن کے تہہ دِل سے ممنون و مشکور ہیں آج اِس عظیم الشان اکٹھ میں تمام بزرگ ، بھائیوں ، دوستوں کا میں قرضدار ہوں کہ جنہوں نے برادریوں سمیت چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی بھرپور حمائت کے اعلانات کیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محلہ نبی پورہ ڈنگہ کی ممتاز شخصیات نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی قیادت میں چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) محلہ نبی پورہ ڈنگہ کی ممتاز سماجی شخصیت حاجی ظفر اقبال گوندل کی رہائشگاہ پر وارڈ نمبر 1 امیدوار جنرل کونسلر چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی حمایت میں عظیم الشان اکٹھ ، وارڈ نمبر 1 محلہ نبی پورہ کی ممتاز شخصیات حاجی ظفر اقبال گوندل ، محمد الیاس ، محمد نصیر بٹ ، مظفر شاہ ، ریاض جٹ ، وسیم مغل ، بشیر بٹ ، ندیم مغل ، محمد اصغر بٹ ، عدنان بٹ ، ندیم بٹ ، علی حمزہ مغل ، علی حسن ڈار ، نور محمد ، ساجد محمود ، نوید احمد ، قاری عارف محمود ، انصر محمود ، میاں عمران ، بشیر بٹ ، حکیم یوسف ، محمد افضل سمیت کئی برادریوں کے سرکردہ افراد نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی قیادت میں چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا ، اِس موقع پر حمائتی اکٹھ سے حاجی ظفر اقبا ل گوندل ، محمد الیاس ، مظفر شاہ ، محمد افضل ، ممتاز ماہر تعلیم مظہر اقبال ، شبیر احمد مغل ممبر نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم وارڈ نمبر 1 سے امیدوار جنرل کونسلر چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی قیادت میں بھر پور حمائت کرتے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی اِس حمائتی اکٹھ میں آمد ہمارے باعث فخر ہے ، ہم چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی فراخ دِلی اور مدبرانہ شخصیت سے متاثر ہیں جس پر ہم اُنہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ، ہم نہ صرف اُن کا ساتھ دینگے بلکہ ڈنکے کی چوٹ پر ووٹ بھی دینگے، محلہ نبی پورہ کا یہ جمِ غفیر بغیر کسی دبائو و زبردستی کے اُن کی کھلم کھلا اعلانِ حمایت کرتا ہے ، رنیاں برادران باصلاحیت ، نڈر ، جرأتمند لیڈر ہیں اور اِنکا بغیر مشروط طو ر پر اُن کی کامیابی کے لیے کوئی کسر نہ رہنے دینگے ، ہم اہل محلہ نبی پورہ کے تمام افراد ایک خاندان کی مانند ہیں اور چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، چوہدری اخلاق احمد رنیاں ، حاجی ظفر اقبال گوندل کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ، رنیاں برادران کو ووٹ دینا ہمارا زندگی میں پہلی بار بہتر مصرف ثابت ہو گا ، ووٹ ایک امانت ہے اسکا صحیح استعمال رنیاں برادران کی صورت میں فروٹ فل اور بہتر قیادت سامنے آئے گی ، ہم تمام اپنے دھڑوں ، برادریوں سمیت رنیاں برادران کو یہ یقین دِلاتے ہیں کہ مخالفین وہم میں نہ رہیں محلہ نبی پورہ کا ہر گھر رنیاں برادران کا گھر ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب یوتھ فیسٹول 2014ء کا زیر نگرانی ایڈمنسٹریٹر چوہدری نوید اشرف وڑائچ نے گذشتہ روز افتتاحی ٹورنامنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز ڈنگہ میں منعقد کروایا
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے پنجاب یوتھ فیسٹول 2014ء کا زیر نگرانی ایڈمنسٹریٹر چوہدری نوید اشرف وڑائچ گذشتہ روز افتتاحی ٹورنامنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز ڈنگہ میں منعقد کروایا، افتتاحی ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما امیدوار برائے جنرل کونسلر میاں امجد محمود کے ہمراہ یو سی وڑائچانوالہ سیکرٹری خالد جاوید بٹ ، یو سی کولیاں شاہ حسین سیکرٹری گلشاد احمد ، میاں محمد اسلم ، حاجی محمد اسلم صراف ، محمد لطیف جوڑا ، مرزا شہباز بیگ ، چوہدری شہریار اسلم ، راجہ خالد چوہدری نصر اللہ ، ناصر بھٹی ، محمد اسلم بٹ ، فاروق گل بٹ ، محمد عارف ڈار موجود تھے ، افتتاحی تقریب سے مہمانِ خصوصی میاں امجد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نوجوانوں کے لیے پورے پنجاب میں یوتھ فیسٹول کا انعقاد کروا رہے ہیں ، پنجاب یوتھ فیسٹول میں تلاوت و نعت ،ملی نغموں ، انگلش اُردو تقاریروں سمیت کھیلوں کا انعقاد نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھے گا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کھیلوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کو اچھا ماحول فراہم کیا ہے ، اس موقع پر سیکرٹری خالد جاوید بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عمل پیرا ہو کر بڑے جوش و خروش سے پنجاب یوتھ فیسٹول 2014 ء کے ویژن کو مزید پروان چڑھائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل باگڑیانوالہ سے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری سیف اللہ ساہی اور ہمارا پورا پینل بھر پور کامیابی حاصل کرے گا ،چوہدری افضال محمود چماں
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) یونین کونسل باگڑیانوالہ امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری افضال محمود چھماں نے اپنے بیان میں کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل باگڑیانوالہ سے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری سیف اللہ ساہی اور ہمارا پورا پینل بھر پور کامیابی حاصل کرے گا ، ہم علاقہ میں عوام کی خدمت میں ہر حال کام کرتے رہے ہیں ،ہمارا عوام کے ساتھ گہرا اور پرانا تعلق ہے ، عوامی امیدوار ہی عوام کے دُکھ درد کو سمجھتا ہے ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے اپنے دروازی کھلے رکھے ہیں ، ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کریہ مشن خالصتاً عوام کی خدمت کے لیے جاری رہے گا ، اُنہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ یو سی باگڑیانوالہ سے کامیاب ہو کر عوام کے مسائل اور علاقہ کی پسماندگی کو ختم کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ، حلقہ کی غیور عوام کی جوق در جوق ہمارے پینل کو بھر پور کامیاب کرے گی ، ہمارا ماضی گواہ ہے حالات جیسے بھی ہوں ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دِیا ، ہماری منزل اقتدار یا کرسی نہیں علاقہ اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے پینل کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 کے راہنما سابق ناظم ، امیدوار جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی ڈنگہ وارڈ نمبر 1 چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے اپنے پینل کے ہمراہ میونسپل کمیٹی ڈنگہ ریٹرننگ آفیسر نوید اشرف وڑائچ کو اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ، اُن کے ہمراہ امیدوار برائے چیئرمین قاضی عابد ، امیدوار برائے وائس چیئرمین میاں جہانگیر طارق ، چوہدری اجمل ٹوپہ ، چوہدری وکی گجر ، ریاض انجم سوگہ ، چوہدری رفاقت ، چوہدری شہزیب مناف بھی ہمراہ تھے ، کاغذاتِ نامزدگی کے بعد امیدوار برائے جنرل کونسلر چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں وارڈ نمبر 1 سے بھر پور کامیابی حاصل کرینگے ، ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ، اُنہوں نے کہا وہ دِن دور نہیں کہ ہم کامیاب ہو کر حلقہ کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ، وارڈ نمبر 1 سے بزرگوں ، بھائیوں دوستوں نے ہماری بھر پور حمائت کی ہے ہم اُن کے تہہ دِل سے ممنون و مشکور ہیں ، ہم اُن کے قرضدار ہیں ، حلقہ پی پی 113 میں ق لیگ کے پینل سے ہمارے تمام امیدواران ضلع بھر سے نمایاں کامیابی حاصل کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : انسپکٹر محمد اسلم گوندل ٹریفک پولیس ، خالد محمود چیمہ ASI، ہیڈ کانسٹیبل طلعت محمود وڑائچ ، کانسٹیبل افتخار احمد ، مختار احمد کانسٹیبل ، واجد محمود کانسٹیبل کی موجودگی میں لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کارڈ جاری کرنے کے لیے 175 درخواستیں جمع کی گئیں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈی ایس پی ٹریفک پولیس گجرات میاں سہیل فاضل کی خصوصی ہدایت پر گذشتہ روز بلدیہ ڈنگہ میں عوام الناس کی سہولت کے لیے انسپکٹر محمد اسلم گوندل ٹریفک پولیس ، خالد محمود چیمہ ASI، ہیڈ کانسٹیبل طلعت محمود وڑائچ ، کانسٹیبل افتخار احمد ، مختار احمد کانسٹیبل ، واجد محمود کانسٹیبل کی موجودگی میں لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کارڈ جاری کرنے کے لیے 175 درخواستیں جمع کی گئیں ، ٹریفک پولیس انتظامیہ 28 دسمبرکو دوبارہ لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کی درخواستیں جمع کر کے اگلے روز لائسنس جاری کریں گے ، اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک پولیس چوہدری محمد اسلم گوندل ، ASIٹریف پولیس خالد محمود چیمہ ڈرائیوروں کو ہدایات کیں کہ وہ گاڑی کی رفتار اُس وقت نہ بڑھائیں جب وہ کراسنگ کر رہے ہوں ، کسی موڑ یا چوک میں اوور ٹیکنگ نہ کریں ، ریلوے پھاٹک یا ریلوے لائن پر یا اسے مقام پر جہاں آپ کو سامنے سے آنے والی ٹریفک سے ٹکرانے کا خدشہ ہو احتیاط کریں ، ڈرائیونگ کرتے وقت موبائل فون کا استعمال نہ کریں ، دھند میں پیلی لائٹ کا استعمال کریں اور سپیڈ آہستہ رکھیں ، اُنہوں نے مزید ڈرائیور حضرات کو ٹریفک کے بے تہاشہ قوانین تفصیلی بتائے جس سے وہ حادثہ سے محفوظ رہ سکیں ، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ لازمی استعمال کریں ، پیدل چلنے والوں کا خیال رکھیں ، ایمبولینس ، فائر برگیڈیئر اور پولیس کی گاڑیوں بر وقت راستہ دیں۔