ڈنگہ کی خبریں 27/2/2014

ڈنگہ :چوہدری شاہد لطیف گجر آف بارسلونا کے والد محترم چوہدری عبداللطیف کی عیادت کا سلسلہ جاری،گھر میں لوگوں کا تانتا بندھا رہا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بارسلونا کی معروف ادب دوست شخصیت اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن چوہدری شاہد لطیف گجر آف بارسلونا کے والد محترم چوہدری عبداللطیف آف چک میموری جو کہ گذشتہ چند ہفتوں سے بیمار تھے اور الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آبادمیں داخل رہے۔صحت مند ہو کر واپس گھر پہنچ گئے ان کے گھر پہنچتے ہی عیادت کرنے والوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کہ تاحال جاری ہے۔عیادت کرنے والوں میں ایم پی اے میاں طارق محمود،سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ میاں امجد محمود،ڈی ایس پی جہلم چوہدری سلطان میراں،ندیم انجم سول جج منڈی بہائو الدین،ڈاکٹر ارشد چوہدری جہلم،چوہدری غلام حسین سندھانوالہ،چوہدری طارق سردار لالہ موسیٰ،چوہدری مذمل حسین چیلیانوالہ،چوہدری شوکت محمود وڑائچانوالہ،چوہدری جمشید حسن رحیم یار خان،چوہدری محمد آصف سیکریالی،چوہدری محمد اختر جوڑا،چوہدری ظفر امرہ کلاں،حاجی محمد اشرف چک میموری،چوہدری ناصر امرہ،چوہدری اختر امرہ،ماسٹر غلام محی الدین امرہ کلاں،چوہدری فرخ ریاض امرہ کلاں،چوہدری محمد اقبال خونی چک،چوہدری خالدمحمود چیلیانوالہ،چوہدری غلام احمد چیلیانوالہ،مرزا امتیاز جرال،حاجی شبیر احمد جرال،نثارمغل،ڈاکٹر غلام مصطفی آذر،سید نوازش علی شاہ،سجد واجد حسین شاہ،سید حضور حسین شاہ پنجن شیرشہانہ،میاں اظہر محمود سمیت دیگر احباب نے ان کی تیمارداری کی اوران کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :انجمن بہبودی مریضاںڈنگہ کی تیسری سالانہ کارکردگی رپورٹ تین مارچ شام سات بجے لال قلعہ میرج ہال ڈنگہ میں ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)انجمن بہبودی مریضاںڈنگہ کی تیسری سالانہ کارکردگی رپورٹ تین مارچ شام سات بجے لال قلعہ میرج ہال ڈنگہ میں ہو گی اس تقریب کی صدارت چوہدری محمد حسین ٹوپہ کریں گے،جبکہ جنرل سیکرٹری انجمن بہبودی مریضاں اعجاز احمد رپورٹ پیش کریں گے مہمانان خصوسی پارلیمانی سیکرٹری وزارت دفاع چوہدری جعفر اقبال ایم این اے میاں طارق محمود ایم پی اے،ڈی سی او آصف بلال لودھی،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض،ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری،ڈی ڈی ایچ او کھاریاں علی محمد شاہ،ایم ایس کھاریاں ڈاکٹر محمداکرم شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:خوشبوئے کرم انٹرنیشنل فائونڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد کنونشن دارالعلوم محمدیہ غوثیہ ضیاء القرآن بوکن شریف میں تین مارچ کو منعقد ہو گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)خوشبوئے کرم انٹرنیشنل فائونڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد کنونشن دارالعلوم محمدیہ غوثیہ ضیاء القرآن بوکن شریف میں تین مارچ بروز سوموار کو منعقد ہو رہا ہے اس کنونشن کی سرپرستی پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری کریں گے،پروگرام صبح نو بجے تا دو بجے دوپہر تک ہو گا،بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع،اس سلسلہ میں ڈنگہ سے بہت بڑا قافلہ کنونشن میں شرکت کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : 45سال تک کی خواتین محرم کے بغیر سفر نہیں کر سکیں گی،وزارت مذہبی امور
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ) 45سال تک کی خواتین محرم کے بغیر سفر نہیں کر سکیں گی ۔ ایک مرد زیادہ سے زیادہ 4خواتین کا محرم بن سکے گا ۔ وزات مذہبی امور نے ہدایات جاری کر دیں ۔ جعلسازی کو روکنے کے لیے سیکورٹی فیچرز فارم بھی تیار ، عازمین عمرہ و حج کا بلڈ گروپ بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔ وزارات مذہبی امور گورنمنٹ سکیم کی 56 ہزار 684نشستوں کے لئے سیکورٹی فیچر ڈدرخواست فارم تیار کروا رہے جن پر باقائدہ سیریل نمبر بھی لگائے جائیں گے تا کہ ان فارموں کی نقل یا جعلسازی کی روک تھام کی جا سکے گی ۔45سال عمر تک کی خواتین محرم کے بغیر سفر حج پر نہیں جا سکیں گی۔ایک مرد زیادہ سے زیادہ چار حواتین کامحرم بن سکے گا۔درخواست فارم میں عازمین کا بلڈ گروپ بھی درج کا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :انشاء اللہ انجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ کی سالانہ تقریب میں ضرور شرکت کروںگا،ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے ڈی سی او آفس گجرات میں میاں امجد محمود،اعجاز احمد،میاں محمد اشرف،سلیم عابد پیرزادہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب ڈنگہ کے زیر اہتمام انجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ کے عہدیداران اور اراکین کی طرح دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کا نام تاریخ کے اوراق پر سنہرے حروف سے لکھا جائے گاانجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ کی شاندار خدمات صدر پر صدر الحاج چوہدری محمد حسین ٹوپہ،صدر الحاج چوہدری جاوید اقبال جنرل سیکرٹری اعجاز احمد نائب صدر میاں امجد محمود اور دیگر عہدیداروں و اراکین کو انکے نیک کام کرنے پر انہیں سلام پیش کرتا ہوںانشاء اللہ انجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ کی سالانہ تقریب میں ضرور شرکت کروںگا،انجمن بہبودی مریضاں ڈنگہ کے جنرل سیکرٹری اعجاز احمد نے نائب صدر میاں امجد محمود،میاں محمد اشرف،سلیم عابد پیرزادہ کے ہمراہ تین مارچ کو منعقد ہونے والی انجمن بہبودی مریضاں کی سالانہ تقریب کے دعوت نامے ڈی سی او آفس گجرات میں ڈی سی او آصف بلال لودھی،ای ڈی او داکٹر نصرت ریاض،ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر علی محمد شاہ،ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال،ایم ایس کھاریاںڈاکٹر محمداکرم سمیت دیگر اعلیٰ آفیسرز کو باضابطہ طور پر دعوت نامے اپنے دست مبارک سے دیئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: پنجاب حکومت عوام کو صاف شفاف پانی کی فراہمی کیلئے میگا پراجیکٹ شروع کر رہی ہے،میاں طارق محمود
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق صوبائی وزیر اور ایم پیء اے مسلم لیگ ن کو مرکزی راہنما میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو صاف شفاف پانی کی فراہمی کیلئے میگا پراجیکٹ شروع کر رہی ہے، حکومت نے واٹر سپلائی کی نئی پائپ لائنیں ڈالنے کیلئے اے ڈی پی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں187 ملین روپے شامل کئے گئے ہیں اقتدار منجانب اللہ ہے وہ جسے چاہے ذمہ داریوں سے نوازتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے علاقہ کی غیور اور بہادر عوام کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں جنہوںنے ہم پر چھ مرتبہ بھاری اکثریت سے اعتماد کیا ہم نے بھی عوام کی عطا کردہ طاقت کو عوام کی فلاح و بہبود اور علاقہ کی تعمیر و ترقی خوشحالی کیلئے استعمال کیا،جب تک زندگی ہے اپنے علاقہ کی عوام کی خدمت پہلے سے بڑھ کر جوش و جذبہ سے کرتے کا عزم اور عہد کرتا ہوں الحمد اللہ ہماری کاوشوں کی بدولت آج حلقہ 113کا شمار پنجاب بھر کے مثالی حلقوں میں ہوتا ہے،اس کا تمام کریڈٹ میرے حلقہ کی عوام کو جاتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے لٹر کمی کا امکان ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے لٹر کمی کا امکان ہے،پیٹرول2.50روپے ڈیزل2.60فی لیٹر سستا ہو گا نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: عثمان ارشد نےMSٹیلی کام مینجمنٹ انجینئر اور ذیشان ارشد نے MBAکی ڈگری
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)لکی ہنڈا ڈنگہ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ارشد اقبا ل کے ہونہار صاحبزادوں عثمان ارشد نےMSٹیلی کام مینجمنٹ انجینئر اور ذیشان ارشد نے MBAکی ڈگری حاصل کی عثمان ارشد نے ایم ایس ٹیلی کام مینجمنٹ انجینئر کی ڈگری انگلینڈ سے حاصل کی ذیشان ارشد نے فائونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی عوامی سماجی تعلیمی حلقوں نے ڈاکٹر ارشد اقبال اور انکے صاحبزادوں کو مبارکباد دی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ممتازڈاکٹرارشد اقبال کے بھتیجے اسجد اقبال نے ٹیلی کام انجینئر کی ڈگری حاصل کرلی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ممتازڈاکٹرارشد اقبال کے بھتیجے اسجد اقبال نے ٹیلی کام انجینئر کی ڈگری حاصل کرلی امجداقبال نے کامیسٹ یونیورسٹی لاہور سے ٹیلی کام کے شعبہ میں انجینئر کی ڈگری حاصل کی جبکہ امجد اقبال کی ہونہار صاحبزادی ثناء امجد نے فاطمہ جناح میڈیکل سےMBBSکا امتحان پاس کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری ،حکومت کامارچ میںCNGگیس اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری حکومت کامارچ میںCNGگیس اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ موسم سرما کی شدت میں کمی کے باعث سوئی گیس کا لوڈکم ہونے کے باعث حکومت نے آئندہ ماہ مارچ میں صوبہ بھر کے تمام اضلا ع میں اپنے شیڈول کے مطابق سی این جی گیس اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،سی این جی گیس اسٹیشن کے کھلنے کی خبر سے ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،قبل ازیں ٹرانسپورٹز پیٹرول کے باعث کرایوں میں از خود اضافہ کر لیتے تھے جس سے سی این جی کی بندش دور مسافروں کو سخت مشکلات دشواری کا سامنا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: حج درخواستیں مارچ میں وصول کی جائیںگی،سردار محمدیوسف وفاقی وزیر مذہبی امور
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)فاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی منظوری کی بنیاد پر حج درخواستیں مارچ میں وصول کی جائیںگی،حج بیت اللہ کیلئے منتخب حجاج کرام کا تربیتی پروگرام پروگرام ماہ مئی میں شروع کیا جائے گا،گذشتہ پانچ سال کے دوران حج پرجانے والے رواں برس حج پر نہیں جائیں گے،حج کوٹہ حاصل کرنے والے ٹوور آپریٹرز کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی،جس کی کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری ظفر اقبال کے کزن چوہدری کریم داد کے فرزند ارجمند چوہدری جنید اقبال شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)چوہدری عبدالمنہاس ،چوہدری جاوید اقبال،چوہدری شہباز احمد خان کے بھائی چوہدری مہدی خاں،چوہدری ظفر اقبال کے کزن چوہدری کریم داد کے فرزند ارجمند چوہدری جنید اقبال شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے چوہدری جنید اقبال کی شادی کی تقریب میں چوہدری محمد اسلم،حاجی چوہدری میاں خاں ،چوہدری جعفر اقبال،چوہدری سجاد اسلم،چوہدری عثمان اسلم،چوہدری شہریار اسلم،چوہدری فیاض احمد،مرزا ریاض ،حسین،چوہدری ظفر بابکا،چوہدری ارشدمحمود،چوہدری اسدمحمودعمران بھٹی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :عبدالستار توحیدی کے صاحبزادے ضیاء الحسن فاروقی مدثر حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)عبدالستار توحیدی کے صاحبزادے ضیاء الحسن فاروقی مدثر حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے انکی دعوت ولیمہ میں میاں طارق محمود،محمد یوسف رضوان،مولانا طاہر اقبال ،محمد آصف ،محمد افضل سمیت دیگر نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پاسپورٹ اجراء کا مکمل نظام آن لائن کرنے کے منصوبہ پر کام شروع
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاسپورٹ اجراء کا مکمل نظام آن لائن کرنے کے منصوبہ پر کام شروع،نئے پاسپورٹ کیلے شہریوں کو دفاترنہیں آنا پڑے گا،شہریوں کو اب نئے پاسپورٹ کے حصول کیلئے پاسپورٹ دفاتر نہیں آنا پڑے گا،پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری شروع کر دی گئی ہے،پاسپورٹ دفاتر میں ہی بنک کائونٹر کھولے جائیں گے آن لائن پاسپورٹ فیس بھی ادا کی جا سکے گی،آن لائن سسٹم کے اجراء سے محکمہ پاسپورٹ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی،تمام ریجنل پاسپورت دفتر میں سہولت ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے،موبائل فون9988ایس ایم ایس سروس کے ذریعے پاسپورٹ کی ٹریکنگ کا نظام بھی شروع کر دیا گیا ہے،جس کے ذریعے پاسپورٹ کی تیاری کے ہر مرحلہ سے آگاہی فراہم ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :آئی جی پنجاب پولیس نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے تھانوں سے کرپشن رشوت بدتمیزی کے ساتھ چھترول سسٹم ختم کرنے کی ہدایت کر دی
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ)آئی جی پنجاب پولیس نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے تھانوں سے کرپشن رشوت بدتمیزی کے ساتھ چھترول سسٹم ختم کرنے کی ہدایت کر دی،آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ نے گجرات سمیت پنجاب بھر کے تمام100مادل تھانوں سمیت دیگر تھانوں میں تعینات کم پڑھے لکھے اور تشدد پسند پولیس آفیسرز و اہلکاروں کو فوری طور پر تبدیل کرنے کیلئے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ :عوام پر FPAکی مد میں ایک روپیہ پندرہ پیسے فی یونٹ کا اضافہ بوجھ ڈال دیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بجلی صارفین کے بلوں میں FPAکی مد میں ایک روپیہ پندرہ پیسے فی یونٹ کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے پندرہ پیسے فی یونٹ کا بوجھ ڈال دیا،جو صارفین کو جمع تفریق کے بعد 29پیسے فی یونٹ کی صورت میں اضافہ بوجھ برداشت کرنا پڑے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ریسٹورنٹ پریس فلیورز کی افتتاحی تقریب یکم مارچ کو ہو گی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)شازف جمیل مغل کی زیر نگرانی اپنی نوعیت کے منفرد ریسٹورنٹ پریس فلیورز کی افتتاحی تقریب یکم مارچ کو ہو گی،شہر کے اہم تجارتی مرکز تھانہ روڈ ڈنگہ پر ذائقہ دار کھانوں کے مرکز پریس فلیورز کے افتتاح کے موقع پر شازف جمیل مغل مہمانوں کا استقبال کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سرکاری سکولوں میں آٹھویں کے طلبہ و طالبات کے امتحانات اسی ہفتے لئے جائیں گے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)پی ای سی کی ہدایات کے پیش نظر سرکاری سکولوں میں آٹھویں کے طلبہ و طالبات سے معاشرتی علوم،ہوم اکنامکس،عربی،کمپیوٹرز،زراعت کے مضامین کا امتحان اسی ہفتے میں لیا جائے گا،ذرائع کے مطابق پی ای سی نے تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ یہ پرچے جلد از جلد لئے جائیں جس کی روشنی میں سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان نے پرچوں کا شیڈول جاری کر لیا ہے،اس کے مطابق28فروری سے قبل امتحانات لے لئے جائیں گے،پی ای سی کے زیر اہتمام پانچ مضامین کے امتحانات لئے گئے جو مضامین و امتحانات سکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :عالمی شہرت یافتہ بارہویں کل پاکستان محفل نعت ڈنگہ کی تیایاں زور و شور سے جاری
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)عالمی شہرت یافتہ بارہویں کل پاکستان محفل نعت ڈنگہ کی تیایاں زور و شور سے جاری،ڈنگہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کل پاکستان محفل نعت QTVپر براہ راست نشر کی جائے گی دنیا بھر کے سامعین کل پاکستان محفل نعت کو Qtvپر دیکھ سکین گے،55عمرہ کے ٹکٹوں کے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی محفل نعت ڈنگہ کے انتظامات بزم عاشقان مصطفی ڈنگہ کے زیر اہتمام جاری،عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں رسولۖ عبدالروف فیصل آباد،اویس رضا قادری کراچی،قاری شاہد محمود ساہیوال نے27مارچ کو منعقد ہونے والی اس عظیم الشان محفل نعت کیلئے تاریخ کنفرم کر دی ہے جبکہ عظیم مذہبی سکالر پیر سید نویدالحسن مشہدی آف بھکھی شریف نے بھی تاریخ کنفرم کر دی ہے،شہباز قمر آفریدی آف پاکپتن ،الحاج یوسف میمن کراچی سمتی دیگر عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں رسولۖ تلاوت اورنقابت کیلئے نامور شخصیات سے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے،آئندہ چند روز تک نقابت تلاوت اورنعت خوانوں کے نام فائنل ہون کے بعد ایڈورٹائزمنٹ کا سلسلہ شروع کر دیاجائے گا،چند روز میں بزم عاشقان مصطفی ڈنگہ کے اجلاس میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ڈائریکٹ سب انسپکٹر بننے کیلئے امید وار وں کا تحریری امتحان 2مارچ کولاہور میں ہو گا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ڈائریکٹ سب انسپکٹر بننے کیلئے امید وار وں کا تحریری امتحان 2مارچ کولاہور میں ہو گا امیدواروں کو رول نمبر اور دیگر معلو مات کے حوالے سے مطلع کیا جائے گا۔امیدواروں کی رولنمبر سلپس جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :غریب بھوک سے مر رہا ہے حکومت کی ناکامی کی وجہ سے غربت آج پاکستان کی جیتی جاگتی تصویر بن چکی ہے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) مسلم لیگ ق کے راہنما امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غریب بھوک سے مر رہا ہے حکومت کی ناکامی کی وجہ سے غربت آج پاکستان کی جیتی جاگتی تصویر بن چکی ہے ۔ حکومت کے پاس دہشت گردی کے خاتمے کا کوئی حل نہیں ہے وہ صرف مزاکرات کے تماشے کا شوق رکھتی ہے ۔ حکومت اپنی پالیسیوں سے دوغلا پن ختم کر کے اپنے رویوں میں سنجیدگی لائے ۔ سیاستدانوں اور مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ۔ ہمیں اپنے ملک میں انتشار پھیلانے والے ملک دشمنوں پر کڑی نظر رکھنا ہو گی کیونکہ ہم اگر پاکستان کو دل سے اپنا سمجھیں گے تو ہی ہم اس کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ہم یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ ہمارے بزرگوں نے اس ملک کی آزادی کے لیے کتنی قربانیاں دیں ہیں ۔ پاکستان میں موجود ہر ایک شخص کو یہ جان لینا چاہیے کہ ہم ہی اگر اس کے اثاثوں کو نقصان پہنچائیں گے تو پھر اس کی حفاظت کون کرے گا ۔ لہٰذا اس وقت پاکستان جس نہج پر پہنچ چکا ہے اس میں مزید اس کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے کہ اسے اور نقصان پہنچایا جائے ۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خبر سننے کے لیے ہمیں ایک ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو پاکستان کی عوام کے دکھ درد کو محسوس کر نے والا ہو ۔ اس ملک میں دہشت گردی کا ختمہ اور امن کی کوششیں شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ جس کی بنیادی وجہ یہ کہ موجودہ حکومت نہ تو امریکہ کی ناراضگی چاہتی ہے اور نہ ہی امن خراب کرنے والوں کی حکومت ،جب تک دوغلی پالیسی سے نہیں نکلے گی اس کا یک بھی مسئلہ حل نہیں ہونے والا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گزشتہ سال کی نسبت سٹیشنری کی قیمتوں میں دس فیصد اضافہ ہو گیا ہے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ) گزشتہ سال کی نسبت سٹیشنری کی قیمتوں میں دس فیصد اضافہ ہو گیا ہے ،یکم اپریل سے شرع ہونے والے نئے تعلیمی سال سے قبل ہی مارکیٹ میں پنجاب ٹیکسٹ بکس ، ماڈل پیپر ز ،کاپی ، رجسٹرڈ کی قیمت میں دس فیصد اضافہ کر دیا گیاہے،جس کے بعد نجی سکولوں کے مہنگے ترین سلیبس کی خریداری میں والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہو گا،دکاندار وں کے مطابق سٹیشنری کی مانگ بڑھ گئی ہے،سرکاری سکولوں میں فری کتب ملنے کے بعد ان کا کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے ،دوسری جانب والدین کا کہنا ہے کہ حکومت سٹیشنری کی قیمتیں کم کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :جاڑے کا روزہ ٹوٹتے ہی موسم میں خوشگوار تبدیلیاں آنے لگیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جاڑے کا روزہ ٹوٹتے ہی موسم میں خوشگوار تبدیلیاں آنے لگیں،سورج کی تمازت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ کبھی کبھار بادل بھی آنکھ مچولی کا کھیل کھیلتے ہیں مگر موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شادیوں کا سیزن بھی اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے،لوگ اپنے دوستوں،رشتہ داروں کی شادیوں میں نت نئے فیشن ایبل لباس زیب تن کئے شریک ہو رہے ہیں،جس سے ماحول اور بھی خوشگوار ہو گیا شادی ہالز،ہوٹلز اور گھر رنگ برنگے قمقوں لیزر لائٹوں اور رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگانے لگے عوام مہنگائی دہشت گردی اور مسائل کو فراموش کر کے شادمانے بجائے ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرنے اور ایک دوسرے سے گلے ملنے میں مشغول ہو گئے بیرون ملک سے آئے لوگ واپس جاتے جاتے بچوں اور رشتہ داروں کی شادیوں میں شرکت کرنے میں مصروف بھانڈ ناچ گانے والے اور بینڈ باجے کے ایکسپرٹوں پر چاندی ہونے لگی وہ بھی سب کچھ بھول کر عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : بلدیہ ڈنگہ کی ناقص کارکردگی ،بار بار خبروں کی اشاعت کے باوجود عرصہ دراز سے آوارہ کتوں کے خلاف نسل کشی مہم التواء کا شکار
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) بلدیہ ڈنگہ کی ناقص کارکردگی ،بار بار خبروں کی اشاعت کے باوجود عرصہ دراز سے آوارہ کتوں کے خلاف نسل کشی مہم التواء کا شکار ، شہر میں آوارہ کتوں کے غول کے غول گشت کرنے لگے ۔ بچوں ، مسافروں ، راہگیروں اور خواتین کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ۔ محلہ جات میں بھی سارا دن اور بالخصوص سر شام ہی آوارہ کتوں کے لشکر ڈیرے ڈال لیتے ہیں ۔جو ہر آنے جانے والے پر بھونکنا اور ان کے پیچھے بھاگنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے استدعا کی ہے کہ اس سنجیدہ عوامی مسئلے پر فی الفور توجہ دے کر آوارہ کتوں کے خلاف فی الفور تلف کرنے کی مہم شروع کریں جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے جس کی وجہ سے ڈنگہ شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ، گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ) ڈنگہ میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ، گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ۔ بلدیہ اہلکاروں اور ٹریفک پولیس نے باہمی اتفاق رائے سے عوامی مشکلات میں اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ۔ تفصیلات کے مطا بق بلدیہ اہلکاروں کی نااہلی عدم توجہ اور ٹریفک کے عملے کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ڈنگہ کے مختلف بازاروں بالخصوص مین بازار تھانہ روڈ اور کولیاں روڈ میں دکانداروں نے بلدیہ کی طرف سے متعین کردہ حد سے کئی گناہ آگے تک ناجائز تجاوزات قائم کر لیں ہیں ۔ اور اپنی دکانوں کا متعلقہ سامان پوری سڑک پر پھیلایا ہوتا ہے رہی سہی کسر اپنی دکانوں کے سامنے ریڑھیاں کھڑی کر کے پوری کر دی جاتی ہے اور باقی بچ جانے والی جگہ پر بے ہنگم پارکنگ اور رکشے کھڑے کرنے کے بعد گزرنے والی ٹریفک تعطل کا شکار ہو جاتی ہے اور کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتی ہے لیکن سیاسی مصلحتوں اور بلدیہ اہلکاروں کی عدم توجہ سے نہ تو ناجائز تجاوزات کے خلاف کوئی کاروائی کی جارہی ہے اور نہ ہی ٹریفک پولیس کے اہلکار اپنے فرائض درست طریقے سے سر انجام دیتے ہیں ۔ جو کہ ایک افسوس ناک امرہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے بھرپور توجہ کی استدعا کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : موسم گرما کی آمد سے قبل ڈنگہ میں ٹرانسفارمرز،اوورلوڈنگ،بجلی کی تاروں کی درستگی اولین ترجیح ہے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع چوہدری جعفر اقبال ایم این اے نے گذشتہ روز بلدیہ ڈنگہ میں واپڈا حکام سے میٹنگ کے بعد میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کی آمد سے قبل ڈنگہ میں ٹرانسفارمرز،اوورلوڈنگ،بجلی کی تاروں کی درستگی اولین ترجیح ہے تاکہ موسم گرما میں ٹرانسفارمرز اور تاروں کی خربی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جا سکے سب ڈویثرن ڈنگہ ون اور ڈنگہ 2کیلئے مجموعی طور پر9نئے ٹرانسفارمرز منظور ہو چکے ہیں جن کی تنصیب سے ڈنگہ کے6پوائنٹس سمیت گردونواح کو فائدہ ہو گا،علاوہ ازیں مختلف علاقوں میں فور کور تاروں،ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈریشن کے35کیس بھی مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ فور کور تاروں کی تنصیب کے حوالے سے مزید چھ کیس بھی آئندہ چند روز تک مکمل ہو جائیں گے عوامی خدمت کیلئے سیاست کر رہے ہیں اور ہماری سیاست کا محور و مرکز عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے،میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہنگامی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے منصوبے مکمل کروا رہی ہے، رسول پاور پراجیکٹ کو22 میگا واٹ تک اپ گریڈ کرنے کے منصوبے سمیت بے شمار بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں تاکہ جلد از جلد ملک میں لوڈشیڈنگ کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکے،علاوہ ازیں حلقہ این اے106میں ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن ،از سر نو تنصیب اور بجلی کی تاروں کی درستگی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروائی جائے گی،تاکہ موسم گرما میں بجلی کی ٹرپنگوولٹیج کی کمی اور دیگر مسائل کی وجہ سے ہونے والی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جا سکے،اہلیان ڈنگہ کی تجاویز کی روشنی میں واپڈا کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور انشاء اللہ روز بروز عوام کو واپڈا کی کارکردگی بہترہوتی نظر آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ڈی سی او آصف بلال لودھی نے ضلع گجرات کی تینوں تحصیلو ںکے ریونیو آفیسر ز کو ریکوری ہدف مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ)ڈی سی او آصف بلال لودھی نے اے سی کھاریاں سمیت ضلع گجرات کی تینوں تحصیلو ں سمیت ضلع بھر کے ریونیو آفیسر ز کو ریکوری ہدف مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔ ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے سیٹلمنٹ آفیسر الیاس گل اے ڈی سی فاروق رشید ، اے سی کھاریاں میاں مظہر اقبال ، اے سی عابد حسین بھٹی اور دیگر تمام ریورنیو آفیسران کو طے شدہ ہدف کے مطابق ریکور ی یقینی بنانے کے لئے ہدایت کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بلدیہ ڈنگہ کاسیوریج سسٹم عوام کے لیے وبالِ جان بن گیا،آئے روز بند رہنے لگا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) کروڑوںروپے کی لاگت سے غیرمعیاری میٹریل اور نان ٹیکنکل طریقے سے بچھایاجانے والا بلدیہ ڈنگہ کاسیوریج سسٹم عوام کے لیے وبالِ جان بنا ہواہے۔جبکہ اس کی تعمیراتی عرصہ میںدوکانداروںکاکاروبارٹھپ ہونے کے ساتھ ساتھ سوداسلف خریدنے اور دیگروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھا۔اب سیوریج سسٹم کی صورتحال کچھ اس طرح ہے کہ آئے روز بند ہو جاتا ہے اوربندسیوریج کو کھولنے کے لیے کئی کئی روز لگ جاتے ہیں بعض اوقات تو کھولنے کے لیے سٹرک کو بھی اکھاڑنا پڑتا ہے حالیہ ماہ میں سیوریج کئی بار بند ہو چکاہے اور اب بھی ایک ہفتہ سے سیوریج بند پڑا ہے سیوریج بند ہونے کی وجہ سے پانی کی نکاسی رک جاتی ہے اور گندا پانی محلوںکی نالیوںاور نالوں میں جمع ہو جاتا ہے۔گندے پانی میں مچھروں کی افزائش کے ساتھ ساتھ اٹھنے والی بدبو نے لوگوںکا بُرا حال کررکھاہے ستم یہ ہے کہ بندسیوریج کو کھولنے کیلئے اب بلدیہ فائربریگیڈکی پانی والا ٹینک گاڑی لالہ موسیٰ بلدیہ سے منگوائی جاتی ہے اور بلدیہ کومزید خرچہ برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ اس کے باوجود سیوریج کا بندہونامعمولہ بن چکاہے۔تھانہ روڈاورمین بازار کے دونوںاطرا ف بلدیہ نے گندے پانی کی نکاسی کے لیے نالے بھی تعمیرکروارکھے ہیں لیکن اُن کی صفائی کی طرف توجہ دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی جاتی۔اہلیانِ ڈنگہ نے گندے پانی کی نکاسی کے لیے تحصیل ایڈمنسٹریشن سے مطالبہ کرتے ہوئے گندے نالوںکی صفائی کی طرف بھی توجہ دلائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پروفیسر تفاحر محمود گوندل کی معرکة آلاراء کتاب جلوہ ہائے جمال کی تعارفی تقریب آج انعقاد پذیر ہوئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) ممتاز سماجی و تعلیمی شخصیت معروف مقرر ، شاعر اور روزنامہ جنگ کے ممتاز مضمون نگار پروفیسر تفاحر محمود گوندل کی معرکة آلاراء کتاب جلوہ ہائے جمال کی تعارفی تقریب آج 27بروز جمعرات دن 11 بجے گورنمنٹ ہائر سیکنڈر سکول باگڑیانوالہ میں انعقاد پذیر ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی DCOگجرات آصف بلال لودھی ہوئی ۔ جبکہ اس پروقار تقریب کی صدارت EDOایجوکیشن گجرات طاہر کاشف نے کی ۔ اس تقریب میں میاں طارق محمود ایم پی اے ، محمد حبیب بسوی سابق ناظم ، مہمانان گرامی کے طور پر شریک ہوئے۔ اس تقریب کا اہتمام پروفیسر تفاحر محمود گوندل کے ہونہار شاگر میاں الطاف احمد ڈائریکٹر لارل ہائوس سکول اینڈ کالج خوجہ نے کیاتھا ۔ یہ تقریب پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈر سکول باگڑیانوالہ سید افتخار حسین شاہ کی زیر نگرانی انعقاد پذیر ہو ئی۔ چوہدری محمد اشرف سابق ناظم یوسی باگڑیانوالہ استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ میں چوکیدارا سسٹم تاحال بحال نہ ہو سکا ، مین بازار میں چوکیدار اور سیکورٹی سسٹم مکمل طور پر غائب
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ میں چوکیدارا سسٹم تاحال بحال نہ ہو سکا ، مین بازار میں چوکیدار اور سیکورٹی سسٹم مکمل طور پر غائب ، تاجر برادری میں شدید تشویش ، تاجر نمائندوں کی طرف سے چوکیدارہ اور سیکورٹی کے انتظام میں تاخیر کی وجہ سے اپنی مدد آپ کے تحت چوکیداروں سے رابطے شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ڈنگہ میں مین بازار سمیت تقریباً 2 ہفتہ پہلے سیکورٹی گارڈز اور چوکیداروں نے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دینے سے انکار کر دیا ۔ جس کی وجہ سے مین بازار سمیت ڈنگہ میں سیکورٹی سسٹم مکمل ختم ہو گیا جس پر تاجر تنظیموں اور نمائندگان کا ہنگامی اجلاس ہوا اور اس میں کیمرہ سسٹم اور سیکورٹی کے سسٹم کو مزید فعال بنانے کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا ۔ لیکن 2 ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود تاحال مین بازار سمیت دیگر اہم چوکوں اور بازاروں میں سیکورٹی گارڈز یا چوکیداروں کی تعیناتی عمل میں نہیں لا ئی جا سکی ۔ جس کی وجہ سے تاجر برادری شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور دکانوں میں لاکھوں روپے کا سامان رکھنے والے تاجر عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں ۔ دکانداروں نے سیکورٹی گارڈز کی عدم موجودگی اور عدم تحفظ کی بناء پر اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ طور پر چوکیدار اور سیکورٹی گارڈز تعینات کرنے کیلئے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ جس میں مختلف دوکانداروں کی طرف سے مل کر چند دوکانوں کیلئے ایک چوکیدار تعینات کرنے کی تجویز شامل ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ویگا سکول سسٹم تعلیمی میدان میں بلا شبہ اپنی بہترین کارکردگی کی بناء پر نمایاں مقام رکھتا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ ) ویگا سکول سسٹم تعلیمی میدان میں بلا شبہ اپنی بہترین کارکردگی کی بناء پر نمایاں مقام رکھتا ہے عوامی و سماجی حلقے ۔ ویگا سکول سسٹم نے شعبہ تعلیم میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے نئی نسل کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو لائق تحسین ہے ۔ اپنی بہترین کارکردگی کی بناء پر گزشتہ چند سالوں میں ویگا سکول سسٹم ڈنگہ بھر کے تعلیمی اداروں میں سر فہرست اور نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے ۔ جس کا سہرا ویگا سکول سسٹم کے ڈائریکٹر چوہدری امجد جاوید ایلس ، پرنسپل مسعود احمد اعوان ، ایڈمن آفیسر بشارت محمود اور سکول کے محنتی سٹاف کے سر ہے ۔ ویگا سکول سسٹم میں تعلیمی اور ہم نصابی سر گرمیوں میں ہمیشہ شاندار کامیابیوں حاصل کرتے ہوئے اپنے علاقہ کا نام روشن کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :الیکشن میں تاخیر درست حکومتی فیصلہ ہے حلقہ بندی کی درستگی اور مردم شماری کے بعد الیکشن کا انعقاد دور رس اثرات مرتب کرے گا،چوہدری شاہد لطیف گجر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)الیکشن میں تاخیر درست حکومتی فیصلہ ہے حلقہ بندی کی درستگی اور مردم شماری کے بعد الیکشن کا انعقاد دور رس اثرات مرتب کرے گا،ان خیالات کا اظہار اظہار انٹرنیشنل فیگر معروف سماجی و سیاسی صحافتی شخصیت بارسلونہ اور پاکستان میں یکساں مقبولیت کے حامل چوہدری شاہد لطیف گجر نے کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اکثریت رائے سے منتخب ہوئی ہے اس لئے اس کا ہر فیصلہ عوام کے مفاد میں ہوتا ہے الیکشن میں تاخیر درست فیصلہ ہے تاکہ حلقہ بندیوں اورمردم شماری کے بعد منتخب نمائندگان عوام کی بہتر اور بروقت خدمت کر سکیں گے اس سلسلے میں آج کل وہ اپنے والد کی بیماری کے باعث دیار غیر سے وطن عزیز میں موجود ہیں،نئے حقائق سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہونگے میں اپنی تمام مصروفیات چھوڑ کر وطن چلاآئوں گا تاکہ اپنے حلقہ کے عوام سے مشاورت کے بعد نمائندگان کا انتخاب کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنے میں آسانیاں ہونگی، اور عوام کو جلد انصاف مہیا کرنے میں تیزی اور بہتری آئے گی عوام سے گذارش ہے کہ وہ اپنے بلدیاتی نمائندگان کا انتخاب سوچ سمجھ اور مشاورت سے کریں خاندانی وراثتی کمیونٹی سے بالاتر ہو کر فیصلہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:میڈم مسرت زہرہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ایوارڈ ملنا ڈنگہ کے لئے اعزاز ہے،چوہدری امجد جاوید عیلس
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ویگا سکول سسٹم کے ڈائریکٹر چوہدری امجد جاوید عیلس نے کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈنگہ کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مسرت زہرہ کوان کی شاندار تعلیمی خدمات کے اعتراف میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ایوارڈ ملنا علاقہ بھر کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے،جنہوں نے بچیوں کو زیور تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا اور انہیں اس قابل بنایا کہ وہ ڈنگہ کا نام روشن کریں ویگا سکول سسٹم ڈنگہ کی تمام انتظامیہ اور سٹاف کی طرف سے ہم انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امیدکرتے ہیں کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ اپنی تعلیمی خدمات اسی جذبہ سے جاری رکھیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :علاقہ کا معروف تعلیمی ادارہ یونیک سائنس اکیڈمی نور جمال میں7مارچ کو میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)علاقہ کا معروف تعلیمی ادارہ یونیک سائنس اکیڈمی نور جمال میں7مارچ کو میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا،جس میں طلبہ و طالبات کا میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا جس میں ماہر ڈاکٹر شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ایراث ہائوس آف نالج ڈنگہ کی تقریب تقسیم انعامات اور یوم والدین گذشتہ روز بروز بدھ کو انعقاد پذیر ہو ئی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)معروف تعلیمی ادارے ایراث ہائوس آف نالج ڈنگہ کی تقریب تقسیم انعامات اور یوم والدین گذشتہ روز بروز بدھ کو انعقاد پذیر ہو ئی ،وسیم اقبال ایم ڈی ایراث ہائوس آف نالج کی نگرانی میں سکول کے سٹاف نے یوم والدین کے حوالے سے رنگا رنگ ٹیبلوز خاکوں ملی نغموں کی تیاری مکمل کی تھی جبکہ سالانہ امتحان دینے والے طلبہ و طالبات کے نتائج بھی مرتب کر لئے گئے تھے،گتقسیم انعامات میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کے علاوہ تدریسی سال کے دوران ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی انعامات تقسیم کئے گئے علاقہ بھر کی اہم سیاسی سیاسی سماجی کاروباری و مذہبی شخصیات نے شرکت کی