ڈنگہ کی خبریں 29/3/2014
Posted on March 31, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
,
ڈنگہ :توانائی کی کمی کے مسئلے نے قومی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ،معروف زمیندار،پاک چیئر مین نیدر لینڈ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے اور مختلف قومی معاملات پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شدید بحران کا سامناہے۔ توانائی کی کمی کے مسئلے نے قومی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ صنعت، تعلیم، صحت، زراعت سمیت سماجی ترقی کے تمام شعبے توانائی بحران سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پا نے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ ملکی وغیر ملکی توانائی کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں سے کئی ایک معاہدے کئے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سولر،کول پاور پلانٹس اور دیگر ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبے لگانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں کو میاں محمد نواز شریف،میاں محمد شہباز شریف کی حکومت پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے اور انہیں یقین ہے کہ میاں برادران جلد ہی ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سرکاری اراضی پر رہائش پذیرکسی غریب آدمی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما اور ایم پی اے پی پی113میاں طارق محمود نے اپنی رہائش گاہ پر اخبار نویسوں سے ملاقات کے دوران کیا کہ سرکاری اراضی پر رہائش پذیرکسی غریب آدمی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا،لیکن ایکٹرز رقبہ پر کسی کو قبضہ ہر گز نہیں کرنے دوں گاسرکاری اراضی کے ایک ایک انچ سمیت عوامی حقوق اور انکے مفادات کا تحفظ کرنا میرا فرض عین ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اللہ کریم کی طرف سے عطا کردہ ایم پی اے کے منسب جلیلہ کو مظلوم عوام کی داد رسی اور ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے استعمال کرتا آرہا ہوں اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی اس عظیم مشن پر کاربند رہوں گا،ہمارے مخالفین کو ہماری کامیابیاں کسی طور پر ہضم نہیں ہو رہی،اقتدار منجانب اللہ سبحان تعالیٰ ہے،وہ جسے چاہتا ہے اسے نواز دیتا ہے الحمد اللہ اللہ اور اس کے رسول محمدۖ کے در پر حاضری دیتے وقت اس بات کا عزم اور عہد کرتا ہوں کہ اپنے منصب سے انصاف کروں گا کسی کے ساتھ ناانصافی کا تصور بھی نہیںکر سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :کُل پاکستان 12ویں سالانہ محفل نعت کا ریکارڈ توڑ تاریخ ساز انعقاد،حدِ نگاہ تک عاشقان رسولۖ کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بزم عاشقان مصطفی ڈنگہ کے عہدیداران صدر میاں سعادت حسین،قاری محمد رمضان،میاںمحمد عمران ایڈووکیٹ،حاجی محمد یونس ڈھنڈالہ،ڈاکٹر محمد الیاس،حاجی ناصر محمود چوراہی،حاجی محمد صدیق مغل،حاجی خالد محمود،حاجی سرور صراف اور محفل نعت کے روح رواں اور جنرل سیکرٹری بزم عاشقان مصطفی ۖ ڈنگہ سالارڈنگہ محفل نعت صدر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ حاجی شاہد محمود بٹ کی شب و روز کی مسلسل محنت اور کاوشوں کی بدولت عالمی شہرت کی حامل کُل پاکستان 12ویں سالانہ محفل نعت کا ریکارڈ توڑ تاریخ ساز انعقادحدِ نگار تک عاشقان رسولۖ کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر،72شہداء کی نسبت سے آئندہ سال72خوش نصیب افراد مسافر مدینہ پہنچیں گے ڈنگہ شہر کے غیور بہادر اور زندہ دلان شہر نے اللہ کریم اور اس کے پیارے نبی محمدۖ کے مہمانوںکی ڈنگہ تشریف آوری پر مہمان نوازی کے ریکارڈ قائم کر دیئے،12ویں سالانہ کل پاکستان محفل نعت میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر کے باعث جامع مسجد عید گاہ کے وسیع و عریض گرائونڈ میں جگہ کم پڑ گئی،انتظامیہ کیلئے عاشقان رسول ۖ کو کنٹرول کرنا مشکل ہو گیا،ہر طرف حد نظر تک عوام ہی عوام کے سر نظر آرہے تھے،محفل نعت مین شرکت کیلئے آنے والے ہزاروں افراد کی عید گاہ سے میلاد چوک تک لمبی لمبی طویل قطاریں ہی قطاریں نظر آرہی تھیں،بزم عاشقان مصطفیۖ کے عہدیدارا نے وفاقی وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات،پیر سید زاہد صدیق شاہ،پیر سید نوید الحسن شاہ،پیر سید مذمل حسین شاہ،پیر عبدالصمد عابد،پیر سید آل رسول،پیر سید ظہور الحسنین شاہ،پیر سید سرور حسین شاہ اور زینت القراء قاری کرامت علی،ممتاز ثناء خواں الحاج اویس رضا قادری،الحاج ڈاکٹر عبدالروف روفی،الحاج محمدیوسف میمن،الحاج قاری شاہدمحمود،الحاج قاری شہباز قمر فریدی،محمد جابر عطاری،الحاج قاری ریحان ع%
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com