لالہ موسیٰ کی خبریں 31/12/2013

نامعلوم چور بجلی کا ٹرانسفارمر لے اڑے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)نامعلوم چور بجلی کا ٹرانسفارمر لے اڑے،تفصیل کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم چور محلہ قصبہ گرلز نارمل سکول کے قریب نصب پول بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کر لے گئے،تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے ایس ڈی او واپڈا لالہ موسیٰ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت نئی قانون سازی کرے اور الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرا کے الیکشن شیدول کا اعلان کرے،لاہور ہائی کورٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے سیدضیاء علی شاہ سابق ممبر تحصیل کونسل و دیگر لوگوں کی طرف سے رٹ درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے لالہ موسیٰ سمیت پنجاب بھر میں ہونے والی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو نئی قانون سازی کرنے اور الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا ہے اس سلسلہ میں لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے سید ضیاء علی شاہ لالہ موسیٰ سمیت صوبہ کے مختلف لوگوں کی طرف سے دائر کی گئی رٹ درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن8اور9کو غیر قانونی غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی حلقہ بندیوں کا اختیار ڈی سی،کمشنر ،پنجاب حکومت کو نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کاکام ہے،پنجاب حکومت نئی قانون سازی کرے اور الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرا کے الیکشن شیدول کا اعلان کرے،لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ میں جسٹس سید منصور علی شاہ جسٹس فرخ عرفان خان،جسٹس عامر محمود شامل تھے جبکہ درخواست گزار سیدضیاء علی شاہ ترمذی کی طرف سے ممتاز قانوندان چوہدری محمدادریس ایڈووکیٹ آف کوٹ بیلہ نے کیس کی پیروی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک تحفظ اسلام پاکستان یونٹ حضرت سلمان فارسی چاند کے زیر اہتمام تین جنوری بروز جمعتہ المبارک بعد از نماز عشاء عظیم الشان تحفط ناموس رسالت و امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)تحریک تحفظ اسلام پاکستان یونٹ حضرت سلمان فارسی چاند کے زیر اہتمام تین جنوری بروز جمعتہ المبارک بعد از نماز عشاء عظیم الشان تحفط ناموس رسالت و امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے،جس میں خصوصی خطاب و صدارت جگر گوشہ وقیوم زمان استاذ العلماء مفتی پیر سید محمدنوید الحسن مشہدی سجادہ نشین اْستانہ عالیہ بھکی شریف و سربراہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان فرمائیں گے،خصوصی شرکت قائدتحریک غازی ناموس رسالت غازی محمد ثاقب شکیل جلالی امیر تحریک تحفظ اسلام پاکستان حافظ محمد اصغر توحیدی جنرل سیکرٹری ٹی ٹی آئی پی و دیگر علماء کرام شرکت فرمائیں گے خصوصی نعت ملک پاکستان کے عظیم ثناء خواں محمد بلال شفیق جلالی شادیودال،محمد طلحہ افتخار اور شبیہہ الحسن آف نواںلوک کھاریاں پیش فرمائین گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علاقہ میں سوئی گیس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،چوہدری محمد اشرف دیونہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے راہنما ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی112چوہدری محمد اشرف دیونہ نے چکر محلہ کا دورہ کیا انہوں نے چکر محلہ،بدھوکالس میں سوئی گیس کی فراہمی کے کام کا جائزہ لیا اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ علاقہ میں سوئی گیس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ تقریباً ایک سال سے بند نالہ کو فوری طور پر کھلوائیں گے چکرمحلہ میں سٹریٹ لائٹس کا نظام موثر بنایا جائے گا،اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مجاہد کارکن میاںمحمد بوٹا عرف بابا شیر نے چکر محلہ،بدھو کالس کا دورہ کرنے پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اشرف دیونہ کا شکریہ ادا کیا اس موقعہ پر امیدوار یونین کونسل علی چک لالہ موسیٰ مولوی یونس کھٹانہ،امیدوار وائس چیئر مین اختر انجم گورسی،امیدوار کونسلر محمد ارشد بٹ چکر محلہ،رانا اسرار احمد،شہزاد عرف کالے خان،عبید اللہ قمر،امیدوارکونسلر چوہدری آفتاب دھامہ،امیدوار کونسلر چوہدری فیصل علی صابری دھامہ،استاد منیربٹ،حاجی فضل کریم،سائیںغلام نبی،چوہدری شہریار،محمد سرور،حاجی محمد حسین،رانا افتخار احمد،حاجی غلام حسین،ڈاکٹر عمر حیات،میاں خاں،محمد اشرف چکرمحلہ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین کونسل علی چک میں تحریک انصاف کا پینل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا ،چوہدری محمداصغر
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)صدر پاکستان تحریک انصاف یوسی علی چک چوہدری محمد اصغر بدھوکالس نے کہا ہے کہ یونین کونسل علی چک میں تحریک انصاف کا پینل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا ہمارے پینل میںتمام برادریوں کے امیدوار شامل ہیں جو یونین کونسل میں اپنا وسیع حلقہ اثر رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا پینل کامیابی کے بعد یونین کونسل میں صاف ستھری روایات کو فروغ دے گا اور کرپشن،کمیشن کا خاتمہ کرکے عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرے گا۔