ڈنگہ کی خبریں 3/2/2014

ڈنگہ :پنجاب اور سندھ میں نئی حلقہ بندیوں کے مطابق بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے ملک بھر میں مردم شماری بے حد ضروری ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب اور سندھ میں نئی حلقہ بندیوں کے مطابق بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے ملک بھر میں مردم شماری بے حد ضروری ہے حلقہ بندیاں مردم شماری کی بنیاد پر ہی کی جاتی ہیں اور جو حلقہ بندیاں مردم شماری کی بنیاد پر کی جائیں وہ غلطیوں سے پاک کروائی جاتی ہیں اوران پر اعتراضات کی بھی گنجائش نہیں ہوتی،ملک میں اب تک پانچ مرتبہ مردم شماری ہو چکی ہے پہلی مردم شماری1951ء میں کرائی گئی جس کے مطابق پاکستان کی آبادی تیرہ کروڑ23لاکھ تھی،اس کے بعد1951،1961،1972،اور1998ء میں مردم شماری کرائی گئی پاکستان کے آئین کے مطابق ملک بھر میں ہر دس سال بعد مردم شماری کرانا ضروری ہے مگر پہلی چار مرتبہ شماریوں کے بعد یہ سلسلہ باقاعدگی سے نہ چل سکا پاپولیشن آرگنائزیشن کے مطابق ملک کی موجودہ آبادی18کروڑ56لاکھ سے بڑھ گئی ہے،مگر ہمارے ملک میں محض سیاسی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اس اہم کام کو التواء میں رکھا گیا پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا مستقبل بھی مردم شماری کے ساتھ جڑ گیا ہے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی طرف سے ملک میں مردم شماری کرانے کے لیے آوازیں بلند ہو رہی ہیں اب جبکہ بلدیاتی انتخابات کا دو مرتبہ شیڈول جاری اور پھر ملتوی ہو چکا ہے لوگ الیکشن کمیشن کی طرف سے نئے شیڈول کا شدت سے انتظار کر رہے ہین اور بلدیاتی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہیں اگر ملک میں مردم شماری کا کام شروع ہو جاتا ہے تو پھر اسے مکمل ہونے کیلئے کم از کم ایک سال لگے گا،مگر یہ کام کب شروع ہو گا اس کا کسی کو علم نہیں،مگر زمینی حقائق یہ ہیں کہ مسلم لیگ ن پنجا ب میں اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں،دونوں بڑے صوبوں میں بلدیاتی انتخابات اگر نہ ہوئے تو ملک میں بلدیاتی نظام کی افادیت نہیں رہے گی،بلدیاتی انتخابات میں دو مرتبہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کا جو اب تک انتخابی مہم میں لاکھوں روپے خرچ کر چکے ہیں اور کئی ماہ سے انتخابی مہم چلاتے رہے مگر انہیں حاصل وصول کچھ نہیں ہوا،بلدیاتی انتخابات مزید التواء پنجاب میں مسلم لیگ ن اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی شہرت کا باعث بنے گا اور آنے والے عام انتخابات میں دونوں جماعتوں کو ناقابل تلافی نقصان ہونے کا امکان ہے،مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کے بعد عوام کا خیال تھا کہ ان کے مسائل میں کمی آئے گی انہیں کچھ ریلیف ملے گا جس کا مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے وعدہ کیا تھا مگر سب کچھ توقعات کے برعکس ہوا اور عوام کو الٹا بجلی،گیس،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے چکی کے دو پاٹوں کے درمیان رکھ کر پیس دیا گیا، اس لئے ضروری ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ صوبوں میں رہنے والے عوام کے مسائل برابری کی طح پر حل ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :وزیراعظم پاکستان کی انرجی سیور سکیم ڈنگہ میں انرجی کی تقسیم جاری
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزیراعظم پاکستان کی انرجی سیور سکیم ڈنگہ میں انرجی کی تقسیم جاری،تفصیلات کے مطابق بجلی کی بچت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کرنے کے لئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پنجاب بھر میں مفت انرجی سیورکی تقسیم شروع کر رکھی ہے اس سلسلہ میں واپڈا ڈنگہ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا جس کے انچارج لائن سپرنٹنڈنٹ سید نجف عباس شاہ،چوہدری محمد شفیق اور حافظ غلام سرور ہیں،محلہ دردزیاں چوک ڈنگہ میں لائن مین و چیئر مین واپڈا لیبر سب ڈویثرن ڈنگہ مہر محمد بوٹا شہزاد،میاں منیر احمد اور ذوالفقار علی نے سینکڑوں کی تعداد میں مفت انرجی سیورتقسیم کئے اس طرح ڈنگہ شہر کے تمام محلہ جات میں بھی ان کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :بلدیاتی انتخابات کے بارے میں سپریم کورٹ میں چھ فروری جمعرات کو سماعت ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بلدیاتی انتخابات کے بارے میں سپریم کورٹ میں چھ فروری جمعرات کو سماعت ہو گی،لاکھوں امیدواروں کی نظریں سپریم کورٹ پر جم گئی ہیں اور وہ آس لگائے بیٹھے ہیںحکومت کی کوشش ہو گی کہ انتخابات سال دو سال کیلئے ملتوی کر دیئے جائیں تاکہ حکومت کی کارکردگی بہتر بنائی جائے،جس میں ایسا ماحول بنایاجائے جس سے عوام حکومتی پالیسیوں سے مطمئن ہوکر ووٹ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو دے کر کامیاب کروائیں،اس لئے فی الحال حکومت اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں جس کی بناء پر اس کی کوشش ہو گی کہ وہ ایسا بہانہ سپریم کورٹ میں لگائیں کہ انتخابات فوری طور پر نہ ہو سکیں مگر دوسری طرف لاکھوں امیدواروں کی نظریں سپریم کورت پر جمی ہوئی ہیں جو امیدوار خرچہ کر کے بینرز فلیکس لگا کر مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آچکے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے قبضہ جما رکھاہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے قبضہ جما رکھاہے ،ٹی ایم اے کا عملہ اس طرف کوئی توجہ نہیں کر رہا شہر کی مختلف سڑکوں بازاروں میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہے عوام کا ان راستوں سے گزرنا محال ہو چکا ہے،اگر کوئی شخص خاص طور پر رات کے وقت کسی کام کے لیے گھر سے نکلتا ہے تو وہ آوارہ کتے اس شخص کے پیچھے پڑ جاتے ہیں اور کئی شخص زخمی بھی ہو چکے ہیں عوامی حلقوں نے چیف آفیسر بلدیہ ڈنگہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان آوارہ کتوں کے خلاف مہم چلا کر عوام کو اس مسئلہ سے نجات دلائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :کمبوہ برادران نے اپنے مرحوم والد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے محفل میلاد کا اہتمام کیا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)کمبوہ برادران نے اپنے مرحوم والد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے محفل میلاد کا اہتمام کیا جس میں ثناء خواں مصطفی اور علمائے کرام نے خطاب کیا،تفصیلات کے مطابق کمبوہ رائس ملز پھالیہ روڈ ڈنگہ کے ایم ڈی ماجد حسین کمبوہ اور کمبوہ برادران نے اپنے مرحوم والد حاجی عبدالغفور کمبوہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے مسجد نور فاطمہ منڈی ڈنگہ میں محفل میلاد مصطفی کا انعقاد کیا جس میں پیرزادہ محمد اکرم رضا خطیب اعظم ڈسکہ نے خصوصی خطاب کیا اور نعت شریف کی سعادت قاری محمد اویس سیالوی ڈنگہ نے حاصل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :محلہ ذوالفقار کالونی ڈنگہ کا واحد محلہ ہے جہاں سینٹری ورکر صفائی کیلئے نہیں جاتے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محلہ ذوالفقار کالونی ڈنگہ کا واحد محلہ ہے جہاں سینٹری ورکر صفائی کیلئے نہیں جاتے محلے میں نکاسی آب کے نالے بند پڑے ہیں جس سے گندہ پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے مسائل کا شکار محلہ ذوالفقار کالونی میں صفائی نہ ہونے کے برابر ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں بلدیہ ڈنگہ والوں کو صفائی کیلئے کہا جائے تو یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ ذوالفقار کالونی امرہ کلاں یونین کونسل میں ہے ہم صفائی کے ذمہ دار نہیں ہیں نکاسی آب کے نالے کئی عرصہ سے بند پڑے ہیں اہل محلہ نے احتجاج کیا ہے کہ ہمارے محلے سے امتیازی سلوک برتا جا رہاہے جس سے رہائشی شدید دشواری کاشکار ہیں اہل محلہ نے نئے تعینات ہونے والے سی او بلدیہ ڈنگہ سید شہروز علی سے گذارش کی ہے کہ وہ محلہ ذوالفقار کاکلونی کی طرف بھی متوجہ ہوں اور صفائی کا نظام بہتر کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :دربار عالیہ موہری شریف کے سجادہ نشین خواجہ محمد زبیر معصوم ثانی نے دربار عالیہ موہری شریف کو محکمہ اوقاف میں لیے جانے کے خلاف حکم امتناعی لے لیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)دربار عالیہ موہری شریف کے سجادہ نشین خواجہ محمد زبیر معصوم ثانی نے دربار عالیہ موہری شریف کو محکمہ اوقاف میں لیے جانے کے خلاف حکم امتناعی لے کر کہا کہ دربار عالیہ کو محکمہ اوقاف اپنی تحویل میں لے لیکن دربار عالیہ کی جائیداد اور خواجہ صوفی نواب الدین کی اولاد کی حیثیت سے ہمارے تحفظات پر غور ہونا بھی ضروری ہے کسی کی ذاتی خواہش اور خود پرستی پر دربار عالیہ کے حقیقی جانشینوں کو نظر انداز کر کے انہیں مذہبی اور خاندانی حقوق سے محروم نہ رکھا جائے ،یاد رہے کہ چند مریدین کے سجادہ نشین خاندان سے ذاتی اختلافات اور درخواست پر محکمہ اوقاف نے دربار عالیہ کو تحویل میں لے لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :نامعلوم چور شاہ قلی سے 80کبوتر چرا کر لے گئے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)نامعلوم چور شاہ قلی سے 80کبوتر چرا کر لے گئے،تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ کیلئے درخواست دے دی گئی،موضع شاہ قلی کا رہائشی اورنگزیب ولد ریاست علی کسی کام کے سلسلہ میں لاہور تھا کہ اس کے 80کبوتر چرا لیے گئے کبوتر چور ایک موبائل بھی لے اڑے جس کی قیمت تقریباً40ہزار روپے تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : رسول ٹیکنالوجی کالج کو اپ گریڈ کر کے ایک جدید ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے منصوبے کی وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی ہے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع ،ایم این اے حلقہ این اے106چوہدری جعفر اقبال نے اپنی رہائش گاہ پرصحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رسول ٹیکنالوجی کالج کو اپ گریڈ کر کے ایک جدید ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے منصوبے کی وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی ہے،اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے مجھے ایک کمیٹی کا سربراہ بنا دیا ہے،جس نے اپنی سفارشات مرتب کرکے بھجوا دی ہیں جبکہ گجرات میں کالج اور ویٹرنری آف سائنس اینڈ لائیو سٹاک مینجمنٹ کے قیام کیلئے یونیورسٹی آف گجرات نے کام شروع کر دیا ہے،اور ابتدائی طور پر یونیورسٹی آف گجرات میں ویٹرنری سائنس اینڈ لائیو سٹاک کا نیا شعبہ قائم کیا جائے گا البتہ ویٹرنری کالج کے قیام کیلئے کھاریاں رکھ پبی سرکار میں صوبائی دارالحکومت سے تین سو ایکڑ اراضی مانگی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : ہم سدا بہار ہیں موسمی نہیں ہیں الیکشن ہوں یا نہ ہوں علاقہ کے لوگوں کی بے لوث خدمت کا مشن جاری رکھیں گے،چوہدری پرویز احمد گجر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق چیئر مین تھانہ امور کمیٹی ڈنگہ و امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر7چوہدری پرویز احمد گجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم سدا بہار ہیں موسمی نہیں ہیں الیکشن ہوں یا نہ ہوں علاقہ کے لوگوں کی بے لوث خدمت کا مشن جاری رکھیں گے الیکشن تاخیر سے ہونے کی وجہ سے موسمی سیاستدانوں کی طرح غائب نہیں ہوں گے،انشاء اللہ علاقہ کے لوگوں کے ساتھ رہیں گے اور ان کی بے لوث خدمت اور ان کی غمی خوشی میں شامل اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہیں گے انہوں نے کہا کہ علاقہ کے لوگوں کے ساتھ پیار محبت کا رشتہ انشاء اللہ قائم رہے گا علاقہ کے لوگوں کی بے لوث خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت ضلع کی سطح پر ہونے والے مقابلے جاری
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت ضلع کی سطح پر ہونے والے تحصیل کھاریاں ،تحصیل گجرات اور تحصیل سرائے عالمگیر کے درمیان مقابلے جاری،والی بال مقابلوںمیں کھاریاں،باسکٹ بال مقابلوں میں گجرات ،فٹ بال مقابلوں میں تحصیل سرائے عالمگیر نے کامیابی حاصل کرلی،باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں 75 کلوگرام سے زائد کیٹاگری میں تحصیل گجرات کے محمد بلال اورتحصیل کھاریاں کے محمد وقاص نے کامیابی حاصل کی،70 کلو گرام کیٹا گری میں کھاریاں کے محمد بابر ،60 کلو گرام کیٹاگری کے مقابلوں میں بھی تحصیل کھاریاں کے محسن رضا فاتح رہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :بلدیاتی انتخاب کے سلسلہ میں درخواست کی سماعت 6 فروری کو ہوگی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سندھ و پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کے سلسلہ میں درخواست کی سماعت 6 فروری کو ہوگی،انتخابات کیلئے نئی ہدایات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست کی سماعت 6 فروری کو ہوگی ،ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن نے سند ھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق نئی ہدایات کیلئے دائر درخواست کی سماعت کیلئے 3 رکنی بیچ تشکیل دے دیا ہے،کیس کی سماعت کرنے والے بیچ کی سربراہی چیف جسٹس تصدق حسین گیلانی کریں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے پنجم اور ہشتم کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کرد گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے پنجم اور ہشتم کے لازمی مضامین کے علاوہ اختیاری مضامین کے سکولوں میں امتحانات کی ڈیٹ شیٹ بھی جاری کرد گئی،پنجم کا معاشرتی علوم کا پرچہ 11 فروری،ہشتم کے عربی اور کمپیوٹر سائنس کا پرچہ 15 فروری،معاشرتی علوم کا پرچہ 17 فروری کو ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : کولیاں شاہ حسین میں مسلح افراد کی فائرنگ،نوجوان پر تشدد مقدمہ درج
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ کے نواحی گاؤں کولیاں شاہ حسین میں مسلح افراد کی فائرنگ،نوجوان پر تشدد،5 نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق کولیاں شاہ حسین میں محسن علی بٹ کو گذشتہ روز مسلح افراد نے مارا پیٹا اور فائرنگ کی ،تاہم محسن بٹ مسلح افرادکی فائرنگ کی زد میں آنے سے محفوظ رہا،پولیس تھانہ ڈنگہ نے محسن علی بٹ کی مدعیت میں 5 نامزد ملزمان عمر گجر،حمزہ کاشف،شفیق ،عمران مغل وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سب انسپکٹر وقار احمدگجر انچارج سی آئی اے سٹاف نے 3 لاکھ سر کی قیمت والا اشتہاری آصف عرف عاصی کو پکڑ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سب انسپکٹر وقار احمدگجر انچارج سی آئی اے سٹاف نے 3 لاکھ سر کی قیمت والا اشتہاری آصف عرف عاصی کو پکڑ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا،یاد رہے وقارگجرنے اس سے قبل بھی لاتعداد معرکے سر کیے،لاتعداد جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا،منشیات فروشوں ،شراب فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے انہیں نشان عبرت بنایا،جرائم پیشہ لوگوں کو ضلع بدر ہونے پر مجبور کردیا،جس سے ضلع گجرات میں کافی حد تک جرائم میں کمی آئی،وقار گجر ایک باصلاحیت اور دلیر پولیس افسر طور جانے جاتے ہیں،چوکی ڈنگہ میں تعیناتی کے دور میں انہوں نے چوروں ،منشیات فروشوں اور ڈاکوں کو نشان عبرت بناتے ہوئے ڈنگہ شہر کو امن و امان کا گہوارہ بنایا،ڈنگہ شہر کے لوگ آج بھی وقار گجر کی واپسی کے منتظر ہیں کیونکہ موجودہ انچارج چوکی ڈنگہ حافظ مشتاق احمد ڈنگہ میں امن و امان ،چوریوں کی روک تھام ،منشیات فروشوں ،ڈاکوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح بے بس اور ناکام نظر آتے ہیں،گذشتہ ماہ ڈنگہ میں تقریباً30 چوریوں کی وارداتیں ہوچکیں ہیں جن میں سے کسی ایک کا بھی سراغ نہیں لگایا جاسکا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : حکومت کا کوئی واضح ویژن یا پالیسی نظر نہیں آرہی ہے چوہدری وجاہت حسین
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما کمانڈر چوہدری وجاہت حسین نے گذشتہ روز چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ کی رہاشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا کوئی واضح ویژن یا پالیسی نظر نہیں آرہی ہے ،امن و امان کے قیام ،مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مسلم لیگ ن کی حکومت بری طرح ناکام جبکہ لوٹ مارمیں کامیاب نظر آتی ہیں،دہشت گردی کوکنٹرول کرنے کے حوالے سے حکومت تاحال کوئی واضح پالیسی بنانے یا ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ایک طرف مذاکرات کی بات ہوتی ہے تو دوسری طرف حکومت کے وزیر آپریشن فائنل ہونے کی اطلاع نظر آتے ہیں،مسلم لیگ ق کی حکومت میں عوام کو مثالی ریلیف فراہم کیا ،ڈنگہ سمیت پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال پچھا دیے گے ،اور لوگ آج بھی مسلم لیگ ق کے سنہر ی دور کو یاد کرتے ہوئے نظر آتے ہیں،میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ ،بوائز ،گرلز ڈگری کالجزز،ڈنگہ کھاریاں روڈ سمیت ضلع بھر میں بے شمار سڑکوں ،سکولوں ،کالجوں کی تعمیر چوہدری شفاعت حسین کی اپنی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ گجرات یونیورسٹی کی تعمیر سمیت بے شمار میگا پراجیکٹس چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے ضلع گجرات کی عوام کیلئے ناقابل فراموش تحفے ہیں،اسکے برعکس مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی زبانی دعووں اور اخباری بیانات تک محدود ہیں اور تاحال وہ بھاری مینڈیٹ کے باوجود ضلع گجرات کی عوام کو ایک بھی میگا پراجیکٹ دینے بری طرح ناکام ہیں،الیکشن میں لوگوں کو بے وقوف بناکر ووٹ حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے کی مخالفت کرنے والے کل بھی اندر سے ملے ہوئے تھے اور آج بھی ایک دوسرے کے ساتھی ہیں،آج زرداری نواز شریف کا گھٹ جوڑ واضح ہوگیا،سندھ میں دونوں بھائیوں نے تھر کول پراجیکٹ کا افتتاح کرکے ثابت کیا کہ نواز زرداری بھائی بھائی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : حکمران جماعت کشمیر سے متعلق ایک واضح پالیسی بنائے ، ملک بابر حسین اعوان
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف ڈنگہ صدر ملک بابر حسین اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مظلوم ،نہتے کشمیریوں حق خودارادیت کی بھرپور حمائت کرتی ہے،زندہ اور غیرت مند قومیں اپنے قومی ایشوز اور نظریات کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام اسی سلسلہ میں 5 فروری کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج کیلئے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا مقصد کشمیریوںکے ساتھ یکجہتی اورغاصبانہ قبضہ کرنے والے انڈیا کو یہ باور کروانا ہے کہ ہم تمام پاکستانی کشمیراور کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،پرویز مشرف ،پیپلز پارٹی اور موجودہ حکمران جماعت کا کشمیر پالیسی پر یوٹرن نہایت افسو ناک اور قابل مذمت ہے ،کشمیر کو شہ رگ بھی کہنا اور اس پر قبضہ کرنے والے انڈیا کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار دینا دوغلی پالیسی ہے پاکستان تحریک انصاف اور تمام پاکستانیوں کا مطالبہ ہے کہ حکمران جماعت کشمیر سے متعلق ایک واضح اوراقوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق پالیسی بنائے جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے متعلق مکمل حمائت موجودہو،پی ٹی آئی ڈنگہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے اہلیان ڈنگہ سے اپیل ہے کہ وہ اس قومی ایشو پر پی ٹی آئی کا ساتھ دیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ میں چوروں کا راج:ایک ہی دن میں تین چوری کی وارداتیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) چوروں نے صحافیوں کو بھی نہ بخشا، حصول انصاف اور عوام کے حقوق کیلئے آواز بلندکرنے والے خود لٹ گئے، انچار ج چوکی ڈنگہ کو چوروں کی ایک ہی دن 3 سلامیاں،چوروں کی ہیٹرک نے لوگوں کو شدید خوف ہراس میں مبتلا کردیا،چوروں کی کاروائیاں بلاناغہ جاری ،انچارج چوکی ڈنگہ مکمل بے بس ڈنگہ چوروں کے رحم و کرم پر، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈنگہ میں چوری کی یکے بعد دیگرے تین وارداتیں ،پہلی واردات میں نامعلوم چور سینئر صحافی ،ممتا ز ماہر تعلیم ،سینئر نائب صدر سٹی پریس کلب ڈنگہ وسیم اقبال کا موٹر سائیکل ہنڈا 125 دن دیہاڑے ان کے گھر کے سامنے سے چوری ہوگیا،جبکہ دوسری واردت میں نامعلوم چور مین بازار میں واقع پرنس گارمنٹس سے تالے توڑکر قیمتی سامان لے اڑے ،اسی رات میں ہی مین بازار ڈنگہ رستم مارکیٹ میں واقع وکی برتن سٹور کے تالے بھی ٹوٹ گئے ،اہلیان ڈنگہ شدید خوف ہراس اور بے بسی کاشکار، سماجی حلقوں کا ڈی پی او گجرات سے انچارج چوکی ڈنگہ کے تبادلے اور امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :تاجربرادری کے نقصانات پر دل دکھی اور افسردہ ہے ، حاجی شاہد محمود بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت صدر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ حاجی شاہد محمود بٹ نے ڈنگہ میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ہم تاجر برادری کے شانہ بشانہ ہیں ،چوری کی ہونے والی وارداتو ں اور تاجربرادری کے نقصانات پر دل دکھی اور افسردہ ہے ،میں اپنے فرض سے غافل نہیںہوں ،دیانتدار ،محنتی اورفرض شناس ایس ایچ او راجہ نعیم زاہد کی مسلسل جد وجہد کے باوجود بد قستمی سے ڈنگہ میں چوری کی وارداتوں پر قابونہیں پایا جاسکا،اگر ایک ہفتہ کے اندر چوروں کو گرفتار کرکے تاجر برادری کے نقصانات کا ازالہ نہ کیا گیا اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر نہ بنایا گیا تو مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ شدید احتجاج کرے گی ،اور اپنے آئند ہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،تاجر برادری کی طرف سے جو ذمہ داری میرے کندھوں پر ڈالی گئی ہے اس کو نبھانے کیلئے تمام توانائیاں صرف کرونگا اور ڈنگہ کی تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہرسطح پر آواز بلند کرتے ہوئے حق نمائندگی ادا کرونگا،ڈنگہ کی تاجر برادری میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے شدید بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس پایا جارہا ہے،اور روزانہ کی بنیاد پر لٹنے والے غریب تاجر اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہورہے ہیں،ہم شہر میں امن و امان کا قیام چاہتے ہیں اور انتظامیہ سے کسی قسم کا ٹکراؤ یا تصادم نہیں چاہتے لیکن اگر امن و امان کی صورتحال بہتر نا ہوئی تو تاجربرادری کے ہمراہ شدید احتجاج پر مجبورہونگے ،ڈی پی او گجرات سمت تما م اعلیٰ افسران سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ڈنگہ پرامن شہر ہے اور اسے پرامن ہی رہنا چاہیے یہی ہمارا خواب ہے اوریہی ہماری ذمہ داری ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کی پولیس ڈنگہ کو وارننگ ایک ہفتہ میں شہر کی امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کا ٹاسک دیدیا
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ)مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کی پولیس ڈنگہ کو وارننگ ایک ہفتہ میں شہر کی امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کا ٹاسک دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈنگہ شہر بالخصوص بازاروںمیں بدن بدن بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ میدان عمل میں آ گئی گزشتہ روز صدر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ حاجی شاہد محمود بٹ کی قیادت میں تاجر برادری نے گزشتہ ایک ماہ میں چوری وارداتوں سے متاثرہ دوکانداروں سے ملاقات کی اس کے بعد پولیس ڈنگہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک ہفتہ کا ٹارگٹ دیا کہ شہر کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے،گزشتہ ماہ ہونے والی تمام چوریوں کو برآمد کروایا جائے اور آئندہ چوری کی ان وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ مرکزی انجمن
تاجران ڈنگہ کی طرف سے پولیس ڈنگہ کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔معاملہ پھر بھی نہ حل ہوا تو DPOگجرات آفس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اور اگر ضرورت ہوئی تو شہر بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال بھی کی جائے گی۔حاجی شاہد محمود بٹ کی قیادت میں متاثرہ دوکانداروں کو پولیس سے ملاقات کرنے والے مرکزی انجمن تاجران کے وفد میں شیخ روہیل نذیر،سکند رخاں صراف،محمد افضل قصاب، بائو نوید احمدسمیت دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :چوہدری وجاہت حسین کی امرہ کلاں آمد
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما چوہدری وجاہت حسین کی امرہ آمد، الحاج چوہدری ولی محمد کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔ چوہدری وجاہت نے چوہدری ریاض احمد ، چوہدری محمد اصغر ، چوہدری محمد اختر اور چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نامعلوم دن دیہاڑے کار چوری کر کے لے گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) نامعلوم دن دیہاڑے کار چوری کر کے لے گئے اس سلسلہ میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے رہائشی گیلا جان نے اپنی کار نمبر F W V \ 5555 تھانہ سٹی کی حدود میں واقع فروٹ منڈی کے قریب کھڑی کی جب وہ بازار سے واپس آیا تو کار غائب تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بند نالہ بھمبر پر دولت نگر تا لالہ موسیٰ ، جی ٹی روڈ تا گلیانہ کے وسط عوام الناس متعلقین کی رضا مندی اور اصرار پر چوک کا نام اسلم چوک رکھ دیا گیا ہے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) بند نالہ بھمبر پر دولت نگر تا لالہ موسیٰ ، جی ٹی روڈ تا گلیانہ کے وسط عوام الناس متعلقین کی رضا مندی اور اصرار پر چوک کا نام اسلم چوک رکھ دیا گیا ہے ۔ اس میں مرزا محمد شریف اصلاحی نے بتایا کہ شہر لالہ موسیٰ اور متعلقین رواست کی رضامندی پر مذکورہ نام تجویز کر کے فائنل کیا گیا ہے کیونکہ اس علاقہ کی مشہور شخصیت کے عوام پر بہت احسانات ہیں ۔ چوہدری محمد اسلم جہاں پر ایک نامور کاروباری شخصیت تھے وہاں پر وہ چیئرمین یونین کونسل اور نہایت غریب پرور تھے ۔ انہوں نے ہمیشہ غریب عوام اور ضرورت مندوں کی ضروریات پوری کیں وہ ایک عظیم انسان تھے ۔ اسی لئے عوام کے پر اصرار مطالبہ پر چوک کا نام اسلم چوک رکھا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میلانو ایکسپریس ٹریولز عوامی اعتماد کا نام ہے،سہیل شہزاد
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) میلانو ایکسپریس ٹریولز عوامی اعتماد کا نام ہے ، ٹریولنگ کی بہترین اور معیاری سہولیات فراہم کرتے ہوئے شہریوں کی خدمات کیلئے پیش پیش ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار میلانو ٹریولز ریلوے روڈ لالہ موسیٰ کے ایم ڈی سہیل شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ممالک سٹڈی ویزہ سمیت تمام ائیر لائنز کی سستی ترین ٹکٹوں کے حصول ، کنفرمیشن اور ری کنفرمیشن کیلئے شہری ہماری خدمات حاصل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میلاد مصطفی کانفرنس کی شایان شان محفل حنفیہ جامعہ مسجد خواص پور میں منعقد ہوئی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) میلاد مصطفی کانفرنس کی شایان شان محفل حنفیہ جامعہ مسجد خواص پور میں منعقد ہوئی ۔ جس میں
ملک بھر سے علماء اکرام اور ثناء خوان حضرات نے شرکت کی اور بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔جس میں فخر لالہ موسیٰ وحید بٹ نوری و دیگر ثناء خوان حضرات نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ خصوصی خطاب مولانا محمد افضل ضیاء آف کامونکی نے کیااور دین اسلام کی تعلیمات پر ایمان افروز خطاب کیا۔ جبکہ سید علی حسین شاہ سجادہ نشیں دربار عالیہ سید ولایت حسین شاہ گجرات خصوصی شرکت کی۔ محفل کے منتظمین غلام عباس کٹھانہ ، طارق حسین صدر ، آغا رشید ، ڈاکٹر ناظم ، ڈاکٹر ارشد ، محمد اعجاز احمد نمبردار و دیگر کی جانب سے تقریب کے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ شرکاء کیلئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمرشل بنک لالہ موسیٰ برانچ میں آفیسرز کا کسٹمر کیساتھ نامناسب رویہ ۔ ایک شہری نے بنک آفیسر کو قانونی نوٹس بجھوا دیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) مسلمل کمرشل بنک لالہ موسیٰ برانچ میں آفیسرز کا کسٹمر کیساتھ نامناسب رویہ ۔ ایک شہری نے بنک آفیسر کو قانونی نوٹس بجھوا دیا ۔ اس سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف سماجی ، سیاسی شخصیت کمانڈر عبدالرحمن سلیمی نے بتایا کہ میں گزشہ دنوں مسلم کمرشل بنک لالہ موسیٰ میں رقم لینے کی غرض سے گیا تو مشتاق نامی آفیسر نے عدم تعاون کی انتہا کرتے ہوئے انتہائی نا مناسب رویہ اختیار کیا حالانکہ بنک سٹاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسٹمر سے تعاون کریں انہوں نے ایسا نہیں کیا ۔ توہین آمیز رویہ اختیا ر کرنے پر میں بنک آفیسر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں اس لئے میں نے اپنے وکیل کی وساطت سے مشتاق نامی آفیسر کو قانونی نوٹس بجھوا دیا ہے اگر انہوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو عدالت میں جائوں گا تاکہ بنک عملہ آئندہ کسی کسٹمر سے توہین آمیز رویہ اختیار نہ کرے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔