ڈنگہ کی خبریں 4/2/2014

ڈنگہ : چوہدری جعفر اقبال اور چوہدری شبیر کوٹلہ کی حمزہ شہباز شریف سے اہم ملاقات
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع، ایم این اے 106 چوہدری جعفر اقبال اور چوہدری شبیر کوٹلہ ایم پی اے کی مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات ضلع گجرات میں میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے ویثرن کے مطابق کام کرنے کی حوصلہ افزائی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے تبادلہ خیال اور ضلع گجرات کو ماڈل بنانے کی متعدد سکیموں پر غور کیا گیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :نورجمال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت قاضی عبدالحفیظ نے اپنے بیٹے کا نام قاضی نور جمال رکھ دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نورجمال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت قاضی عبدالحفیظ نے اپنے بیٹے کا نام قاضی نور جمال رکھ دیا ہے اس سلسلہ میں ان کی رہائش گاہ پر رسم حقیقہ کی تقریب اور محفل میلادمصطفی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں چوہدری اعجاز احمد رنیاں،میاں طارق محمود ڈھلیان، عظیم احمددیگر علاقہ بھر سے اہم افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)قتل مقدمات کے قیدی سال میں18دن بیوی بچوں کے ساتھ گزاریں گے گجرات جیل سمیت نو
جیلوں میں فیملی روم تیار تفصیلات کے مطابق سال2014ء میں جیلوں میں بند قیدیوں کو مزید سہولیات بہم پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے صوبہ کی نو جیلوں میں فیملی رومز تیار کروائے ہیں پنجاب کی جیلوں میں اب قاتل بھی فیملی ساتھ وقت گزار کیں گے قیدی بیوی بچوں کے ساتھ تنہا ہر دو ماہ بعد تین دن رہ سکیں گے انکو کھانا بھی جیل حکام دیں گے،پنجاب کی جیلوں میں نئی بیرکس بھی بنائی جا رہی ہیں مجموعی طور پر 365دنوں میں18دن اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :میلاد کمیٹی ٹوپہ عثمان کے زیر اہتمام تیسری سالانہ عظیم الشان مقابلہ نعت کاکامیاب انعقاد
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)میلاد کمیٹی ٹوپہ عثمان کے زیر اہتمام اور صدر میلاد کمیٹی چوہدری دلاور جاوید اور الحاج چوہدری افضال احمد فاروق کی سرکردگی میں تیسری سالانہ عظیم الشان مقابلہ نعت کاکامیاب انعقاد، مہمانان گرامی نے پوزیشن ہولڈر کو اپنے دست مبارک سے انعامات سے نوازا میلاد کمیٹی ٹوپہ عثمان کی سرکردگی میں سالانہ مقابلہ حسن نعت کی تاریخ ساز پروقار تقریب جامع مسجد بلال ٹوپہ عثمان میں نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے صدر چوہدری دلاور جاویدکی سرکردگی میں منعقدہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی الحاج چوہدری محمد افضال احمد فاروق تھے جبکہ مہمانان گرامی چوہدری فخر عالم،قاری محمد شفیع ڈوگہ،حاجی محمد یوسف تھے،تقریب میں ملک گیر شہرت کے حامل ثناء خوان مصطفیۖ نے بطور ججز شرکت کیمیلاد کمیٹی ٹوپہ عثمان کے صدر چوہدری دلاور جاوید ،الحاج چوہدری افضال احمد فاروق نے مہماانن گرامی و ججز صاحبان جناب فخر عالم آف تریڑوانوالہ،جناب محمد رفاقت صاحب آف ڈوگہ،قاری محمد شفیع صاحب آف ڈوگہ شریف کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا اور دیگر ہر مہمان کو خاص مہمان کے طور پر پروٹوکول دیا،تیسرے سالانہ مقابلہی حسن نعت شریف میں سیکریالی،چکوڑا،مٹوانوالہ،ٹوپہ عثمان،ڈنگہ سمیت دیگر دیہات سے درجنوں بچوں نے شرکت کر کے نبی اکرمۖ کو گلہائے عقیدت پیش کیا،تیسرے سالانہ مقابلہ حسن نعت میں خوبصورت دلکش آواز کے ساتھ نعت رسول مقبولۖ پیش کرتے ہوئے ججز کے فیصلہ کے مطابق پہلی پوزیشن محمد عمر فاروق قادری آف ٹوپہ عثمان نے حاصل کی دوسری پوزیشن مطیع الرحمن ٹوپہ عثمان اور تیسری پوزیشن ڈنگہ کے نوجوان ثناء خوان حماد رفاقت نے حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا،مقابلہ حسن نعت میں محترم جناب فخر عالم محترم جناب محمد رفاقت علی اور قاری محمد شفیع نے ججز کے فرائض سر انجام دیئے،مٹوانوالہ کی تاریخ ساز مقابلہ حسن نعت میں معززین شہر و عمائدین علاقہ سمیت عوامی سماجی سیاسی تجارتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عاشقان مصطفیۖ نے بھر پور جوش و جذبہ سے شرکت کی،جس میں محمد نثار صاحب خطیب جامع مسجد گلزار مدینہ خطیب مولانا محمدمختار صاحب خطیب جامعمسجد بلال ٹوپہ عثمان،الحاج چوہدری افضال احمد فاروق صدر پی ٹی یو مرکز ڈنگہ،حاجی محمد یوسف،مہر غلام مرتضیٰ،مہرمحمد قاسم،مہر محمد شہزاد،مہر محمد یاسر،محمد آصف جلالی ،مہر محمد اشفاق ،ایم ای ایس کھاریاں کینٹین حافظ محضمد رحمت خاں،حافظ محمد بنارس،چوہدری فخر زمان مہر،چوہدری تصور حسین،چوہدری سہیل محمد زبیر مغل،محمد اسد،قمر شمریز سمیت گردونواح کے دیہات سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی،ٹوپہ عثما ن میں ماہ مقدس ربیع الاول میں ہر سال یکم ربیع الاول سے تیس ربیع الاول شریف اور آخری رات تیس ربیع الاول کو سالانہ مقابلہ حسن نعت کا انعقاد منفرد انداز میں کیا جاتا ہے اور اختتامی دعا کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے،جس میں ماہ مقدس بچوں کو ربیع الاول کے موقع پر سڑکوں گلیوں کی سجاوٹ اور محافل میں حاضری پر انعامات دیئے جاتے ہیں،اس سال گلیوں میں سجاوٹ کا انعام محمد یاسر مہر،محمد شمریز ولایت،محمد اشتیاق عرف صدام حسین نے حاصل کیا اور محافل کی خاطری کا انعام محمد اسد،محمد تنویر نے حاصل کیا،محفل کے اختتام پر ٹوپہ عثمان کی تینوں مساجد کے آئمہ کرام کو خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا،جبکہ مقابلہ حسن نعت شریف کے تینوں ججز صاحبان کو سوینئر پیش کئے گئے اور جیتنے والے بچوں کو خصوصی انعامات دیئے گئے،محمد اجمل بٹ اور مہر محمد انور کو خصوصی انعام ملا،تیسرے سالانہ مقابلہ حسن نعت اور محفل پاک کے تمام اخراجات سوچے عاشق رسول حاجی محمد یونس قادری نے اپنی گرہ سے برداشت کئے جبکہ نقابت کے فرائض محمد اشتیاق عزیز مہر محمد انور نے خوبصورت انداز سے سر انجام دیئے،تقریب کے اختتام پر شرکاء میں وسیع لنگر تقسیم کیا گیا جبکہ اس موقع پر محفل پاک کا انعقاد کرنے والوں کے کاروبار کی خیروبرکت کیلئے ممتاز عالم دین نے خصوصی دعا فرمائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :تیسرے مقابلہ حسن نعت شریف کے کامیاب انعقاد پر اہل علاقہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،چوہدری دلاور جاوید،الحاج چوہدری افضال احمد فارروق
ڈنگہ(نامہ نگار)چوہدری دلاور جاوید اور الحاج چوہدری افضال احمد فاروق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میلاد کمیٹی ٹوپہ عثمان کے زیر اہتمام تیسرے مقابلہ حسن نعت شریف کے کامیاب انعقاد پر اہل علاقہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے گائوںٹوپہ عثمان کی غیور عوام سمیت علاقہ بھر کے لوگوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوںنے سابقہ ادوار کی طرح تیسرے سالانہ مقابلہ حسن نعت شریف کے کامیاب انعقاد اور محفل میلاد مصطفیۖ کے لیے ہم سے بھر پور تعاون کیا اور ہماری حوصلہ افزائی فرمائی،اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے اہل علاقہ کا تعاون ہمیں اسی طرح ملتا رہا تو ہم آنے والے وقتوں میں تاریخ ساز مقابلہ حسن نعت سمیت محفل میلاد مصطفیۖ منعقد کروا کرتاجدار ختم نبوت رحمت اللعالمین سے عملی محبت کا عملی ثبوت دیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خاموشی سے عوام پر بجلی گرا دی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خاموشی سے عوام پر بجلی گرا دی200سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی ختم کر کے صارفین پر300ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 200سے زائد یونٹ بجلی استعمال کرنے والوںکو سبسڈی نہیں دی جائے گی یہ سبسڈی ختم ہون کے بعد200سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور کمرشل صارفین سے300ارب روپے حاصل ہوں گے اور بجلی تقریباً4روپے فی یونٹ مہنگی ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :چوہدری شاہد لطیف آف چک میموری کے والد محترم چوہدری محمد لطیف شدید علیل ہو گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری شاہد لطیف آف چک میموری کے والد محترم چوہدری محمد لطیف شدید علیل ہو گئے،انہیں الشفا ہسپتال اسلام آباد میں داخل کروا دیا گیا ہے چوہدری شاہد لطیف بارسلونا پاکستان پہنچ گئے ہیں انہوں نے دوست احباب سے بزرگوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پاکستان تحریک انصاف ڈنگہ کے زیر اہتمام آج پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائیگی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف ڈنگہ کے زیر اہتمام پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائیگی،درسگاہ روڈ سے میلاد چوک تک نکالی جانے والی اس ریلی کی قیادت ملک بابر اعوان،چوہدری محمد ارشد منج،میاں مبین حیات،چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ کریں گے،ریلی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،تحریک انصاف کے تمام کارکنوں میں ریلی کامیاب بنانے کیلئے جذبہ اور جوش و خروش نظر آرہا ہے ریلی میں شرکت کرنے کیلئے تمام سیاسی مذہبی تنظیموں سے بھی رابطے جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :امن و امان کی مخدوش صورتحال پر SHOڈنگہ سے ملاقات کی ہے ، حاجی محمد نواز
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) انجمن تحفظ تاجران ڈنگہ کے سرپرست حاجی محمد نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈنگہ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش ہے اور ہم امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں ۔ چوری کی وارداتوں سے متاثر ہونے والے تاجروں سے مکمل ہمدردی ہے اور ان سے گزشتہ روز ان سے طویل مشاورت کے بعد ہم نے متاثرہ تاجروں کے ہمراہ SHO تھانہ ڈنگہ سے ملاقات کی اور ان کو امن و امان کی مخدوش صورتحال کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے اور تاجر برادری کی بھرپور نمائندگی کر کے تمام متاثرہ تاجروں کے مقدمات تھانہ ڈنگہ میں درج کروائے ہیں آئندہ بھی تاجر برادری کے مفادات کا بھرپور تحفظ کرتے ہوئے ہر سطح پر ان کے حقوق کی آواز بلند کرینگے ۔ ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ نے گزشتہ روز ہمیں ملاقات کے دوران 1 ہفتہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی یقین دہانی کروائی ہے اور چوری کی وارداتوں کا ٹریس کرنے کا یقین دلایا ہے ۔ اگر 1 ہفتہ میں چوری کی وارداتیں ٹریس نہ ہوئیں اور امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو انجمن تحفظ تاجران حقیقی معنوں میں تاجر برادری کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے میدان عمل میں آئے گی اور بھرپور احتجاج کا اعلان کرے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :2014 کے پہلے ماہ جنوری میں تھانہ ڈنگہ میں 27 مقدمات درج ہوئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) 2014 کے پہلے ماہ جنوری تھانہ ڈنگہ میں 27 مقدمات درج ،جبکہ گجرات کے 22 تھانوں میں مجموعی طور پر 500 سے زائد مقدمات کا اندراج،تفصیلات کے مطابق 2014 کے پہلے مہنے جنوری میں ضلع گجرات کے 22 تھانو ں میں 500 سے زائد مقدمات درج ،وارداتیں عروج پر ،تقریباًڈیڑھ درجن افراد قتل ہوئے ،گجرات پولیس نے ملزمان کی گرفتاری میں کامیابیاں حاصل کیں،جبکہ انچارج چوکی ڈنگہ حافظ مشتاق احمد چوری کی وارداتیں ٹریس کرنے میں بری طرح ناکام،گزشتہ 31 روز میں کئی علاقوں میں اجتماعی قتل کی واداتیں ہوئیں،گھروں میں ڈکیتی ،چوری،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو چھینے وغیرہ کی وارداتیں بھی ہوئیں،گھروں ،دوکانوں پر چوری کی وارداتوں میں تھانہ ڈنگہ بازی لے گیا،گذشتہ 31 روز میں تھانہ سول لائن میں90 مقدمات ،تھانہ سٹی جلالپور جٹاںمیں 25 مقدمات ،تھانہ کڑیانوالہ میں 18 مقدمات،تھانہ صدر گجرات میں32 مقدمات ،تھانہ صدر کھاریاں میں 31 مقدمات اور تھانہ ڈنگہ میں 27 مقدمات درج ہوئے ،کئی تھانوں میں روزانہ ایک مقدمہ کے حساب سے مقدمات درج ہوئے تھانوں میں چار سے سات تفتیشی تھانیدار تعینات ہیں ،مقدمات کے زیادہ اندراج سے تھانوں پر مقدمات کا بوجھ بڑھ چکا ہے،ضلع گجرات کے 22 تھانوں میں سالانہ 8 سے 10 ہزار مقدمات درج ہوتے ہیں ،تھانہ ڈنگہ میں600 مقدمات اور دیگر متعدد تھانوں میں 366 دنوں کے اندر 500 سے 600 تک مقدمات درج ہوئے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت ضلع کی سطح پر مقابلے جاری
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت ضلع کی سطح پر ہونے والے تحصیل کھاریاں ،تحصیل گجرات اور تحصیل سرائے عالمگیر کے درمیان مقابلے جاری،والی بال مقابلوںمیں کھاریاں،باسکٹ بال مقابلوں میں گجرات ،فٹ بال مقابلوں میں تحصیل سرائے عالمگیر نے کامیابی حاصل کرلی،باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں 75 کلوگرام سے زائد کیٹاگری میں تحصیل گجرات کے محمد بلال اورتحصیل کھاریاں کے محمد وقاص نے کامیابی حاصل کی،70 کلو گرام کیٹا گری میں کھاریاں کے محمد بابر ،60 کلو گرام کیٹاگری کے مقابلوں میں بھی تحصیل کھاریاں کے محسن رضا فاتح رہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پنجاب پولیس نے سب انسپکٹرز کی500 سے زائدآسامیاں کھول دیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز 500 سے زائدآسامیاں کھول دیں ہیں، جس کے مطابق مرد وخواتین امیدواروں کی سہولت کیلئے آن لائن فارم جمع کروانے کی آخری 20 فروری مقرر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے سب انسپکٹرز کی 500 سے زائد آسامیوں کیلئے بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے ،بھرتی کے خواہشمند امیدوار پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹس پر آن لائن فارم جمع کرواسکتے ہیں فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 فروری مقرر کی گئی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستو ں پر ناکہ بندی ،درجنوں گاڑیاں تھانوں میں بند
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محکمہ ایکسائز کی ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستو ں پر ناکہ بندی ،درجنوں گاڑیاں تھانوں میں بند ،ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر فرخ شیر گوندل نے اسسٹنٹ ایکسائز آفیسر خواجہ محمد عتیق ،ملک امجد علی خاں ،انسپکٹر شہریار بھدرسمیت دوسرے افسران کے ہمراہ ضلع گجرات کے تھانوں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا کر درجنوں گاڑیوں سے ٹیکس وصول کیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پاکستان ریلوے کا رعائتی کرایوں کی مدت کو 31 مارچ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان ریلوے نے رعائتی کرایوں کی مدت کو 31 مارچ 2014 تک برقرار رکھنے کا فیصل کیا ہے ،ریلوے ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے نے مختلف روٹس پر اے سی سلیپر،اے سی بزنس،اے سی سٹینڈرڈاور اکانومی کلاس میں 57 فیصد تک کرایہ میں کمی کی تھی جسکی وجہ سے مسافروں کی تعد اد میں نمایاں اضافہ ہوا،اور ریلوے کو پسینجر کی مد میں اضافی آمدنی بھی حاصل ہوئی ،تجربہ کی کامیابی کے بعد رعائتی کرایہ میں 31 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :میاں محمد عارف کے چچا زاد بھائی میاں بشیر مرحوم کی زوجہ انتقال کرگئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز ماہر تعلیم ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ڈنگہ میاں محمد عارف ،میاں محمد انصر ،میاں محمد ارشد کے چچا زاد بھائی میاں بشیر مرحوم کی زوجہ محترمہ گذشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ،ان کی نماز جنازہ کولیاں شاہ حسین میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی اہم سماجی ،سیاسی ،کاروباری و مذہبی شخصیات نے کثیر تعد اد میں شرکت کی،مرحومہ کا ختم کل بروز بدھ صبح 10 بجے جامع مسجد کولیاں شاہ حسین میں پڑھا جائے گا جبکہ اجتماعی دعا 11 ہوگی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں مبین اور ملک بابر اعوان کا میڈیا آفس ڈنگہ کا دورہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں مبین افضل حیات اور تحریک انصاف ڈنگہ کے صدر ملک بابر حسین اعوان کا میڈیا آفس ڈنگہ کا دورہ،پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی امور ،یوم یکجہتی کشمیر سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال،تفصیلات کے مطابق میاں مبین افضل اور ملک بابر حسین اعوان نے گذشتہ روز میڈیا آفس ڈنگہ کا دورہ کیا اورمختلف امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ملاقات کے دوران یوم یکجہتی کشمیر ،پاکستان تحریک انصاف کی تنطیم سازی،تحریک انصاف کی پالیسی اور مختلف علاقائی و ملکی مسائل پاکستان تحریک انصاف کے موقف سمیت دیگر اہم معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں میاں مبین افضل حیات
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں مبین افضل حیات نے اپنی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال کرحقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے،تمام اہم ملکی مسائل اور بحرانوں پر پاکستان تحریک انصاف اور قائد عمران خان کا موقف بڑا واضح ،مدلل اور دوٹوک ہے ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں جو مل کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں اور آپس کے باہمی اتحاد کی وجہ سے باری اور کرپشن کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں پاکستان کی باشعور عوام دونوں جماعتوں کی کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہیں ،اور اب ان کی امیدوں کا محور و مرکزصرف اور صرف عمران خان کی ذات ہے ،نام نہاد عوامی حکمرانوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات اور غیر ملکی آقاؤں کے دباؤ میں آکر مسئلہ کشمیر پر یوٹرن کی پالیسی اپنائی اور پاکستان کی شہ رگ کشمیر جنت نذیر کے مسئلہ کو سرد خانے کی نذرکردیا،کشمیر کے عوام پاکستان کی حکومتوں کے رویوں سے بری طرح مایوس ہوچکے ہیں اور اقوام متحدہ کی واضح قرار دادوں کے باوجود پاکستانی حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے حق خود ارادیت حاصل کرنے سے محروم ہیں ،کشمیریوں کی تمام تر جدو جہد کرپٹ حکمرانوں نے رائیگاں کردی،اور کشمیریوں کی تمام تر قربانیوں کو صرف و صرف غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے نظر انداز کردیا،کشمیریوں کے دل آج بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،کشمیر کے دریا آج بھی پاکستان کی طرف بہتے ہیں کشمیر کے لوگ آج بھی پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار ہیں،اور پاکستان کے عوام بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ
بشانہ انڈیا کے تسلط سے آزادی کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ،یوم یکجہتی کشمیر کو پورے جوش و جذبے کیساتھ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے منایا جائے گا اور بھرپور انداز میں بھارتی تسلط کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :تاجر برادری کے بعد چوہدری حسن ریاض بھی لٹ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسن ریاض بھی لٹ گئے،جی ٹی روڈ کھاریاں پر کھڑی کار نامعلوم چور لے اُڑے،تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری حسن ریاض گذشتہ روز اپنے ضروری کام کے سلسلہ میں کھاریاں گئے اور ایم سی بی بینک جی ٹی روڈ کے سامنے اپنی کرولا کار کھڑی کرکے بینک کے اندرگئے جب واپس آئے تو کار غائب تھی ،اور نامعلوم چور اپنی فنکاری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کار لے اُڑے،تھانہ کھاریاںمیں چوہدری حسن ریاض کی مدعیت میں کار چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : ندیم افضل بٹ نے اے لسٹ کا محکمانہ امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کرلیا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)تھانہ ڈنگہ کے آئی ٹی آفیسر ندیم افضل بٹ نے اے لسٹ کا محکمانہ امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کرلیا،ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ راجہ نعیم زاہد ،ایس آئی مشتاق احمد ،ایس آئی محمد اسلم ،محرر چوہدری انتصار حسین،حافظ زبران احمد ،اے ایس آئی محمد افضل ،اے ایس آئی خاور زمان سمیت دیگر افسران اور اہلکاروں کی ندیم افضل بٹ کو مبارکباد،ندیم افضل بٹ تھانہ ڈنگہ کے اعلیٰ تعلیم یافتہ آئی ٹی آفیسر شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے ایم بی اے کا امتحان فسٹ ڈویژن میں پاس کیا تھا،تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈنگہ کے آئی ٹی آفیسر ندیم افضل بٹ نے اے لسٹ کا محکمانہ امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کرلیاہے تھانہ کنجاہ کے گاؤں جھنڈے وال سے تعلق رکھنے والے ندیم افضل بٹ ضلع گجرات میں اعلیٰ تعلیم یافتہ آئی ٹی آفیسر شمار کیے جاتے ہیں اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور آئی ٹی ٹیکنالوجی میں عبور کی وجہ سے اندھے قتل ،ڈکتی ،رہزنی ،اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے پولیس افسران کی معاونت کرکے انہیں کیسوں کے حل میں مد د کرتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :چوروں کی ہیٹرک پے ہیٹرک:پے در پے تین تاجر لٹ گئے
ڈنگہ(نامہ نگار)مین بازار ڈنگہ میں چوروں نے یلغار کردی ،پے در پے تین تاجر لٹ گئے، ایک ہی رات میں ڈنگہ کے تین تاجروں کوتقریباً10 لاکھ روپے کا بھاری نقصان، ایک ہٹرک کے بعد دوسری رات میں چوروں کی پھر ہیٹرک، لاکھوں روپے کا بھاری نقصان ،تاجر سراپا احتجا ج اور خوف ہراس کا شکار،تھانہ ڈنگہ میں الگ الگ مقدمات درج،تاحال کسی واردات کا سراغ نہ مل سکا، مین بازار ڈنگہ میں واقع رانا کلاتھ ہاؤس سے نامعلوم چور 25 ہزار روپے نقدی 4 لاکھ 7 ہزار ررپے کے پرائز بانڈ ،مین بازار میں ہی واقع خان کلاتھ ہاؤس سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی ،اور مین بازار کے مرکز میں واقع پرنس گارمنٹس سے چوکیدار کی موجودگی کے باوجود نامعلوم چور 3 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے قیمتی گارمنٹس لے کر فرار،تاجر برادری نے پولیس چوکی ڈنگہ اور چوکیداروں کی ناقص کارکردگی اور اپنے لاکھوں روپے کی جمع پونجی لٹ جانے پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا ،احتجا ج کا لائحہ عمل اور طریقہ واضح کرنے کیلئے مشاورت کا سلسلہ تیز ہوگیا،تفصیلات کے مطابق چوری کی پہلی واردات میں محلہ یتیم شاہ ڈنگہ کے رہائشی تاجر جو رانا کلاتھ ہاؤس کے نام سے مین بازار ڈنگہ میں دوکان چلا رہے ہیں ان کو لوٹ لیا گیا ،نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر 25 ہزار روپے نقدی،40 ہزار روپے والے 5 پرائز بانڈ ،750 روپے والے 106 پرائز بانڈ جبکہ 7500 روپے والے 17 پرائز بانڈ لوٹ کرچوکیداروں اور پولیس گشت کے باوجود بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،دوسری واردات میں محلہ ریلوے اسٹیشن کے رہائشی مین بازار ڈنگہ میں خان کلاتھ کے نام سے دوکان چلانے والے تاجر کو اسکی جمع پونجی سے محروم کردیا گیا ،نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر 2 لاکھ 20 ہزارروپے نقدی لوٹ کر فرارہوگئے،ایک ہی رات میں چوری کی تیسری واردات میں مین بازار کے مرکز میں واقع پرنس گارمنٹس کے تالے توڑ کر نامعلوم چورتقریبا3 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے 110 قیمتی ریڈی میڈ سوٹ لوٹ کر فرار ہوگئے ،پولیس تھانہ ڈنگہ نے رانا شکیل احمد ،محمد انورخان اور شہریار خان کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ 457/380 ت پ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،۔