ڈنگہ کی خبریں 4/4/2014

ڈنگہ : بے گناہ انسانوں کی جان لینے والے انسانیت کے نام پر داغ ہیں،چوہدری دلاور خان آف انگلینڈ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما گکھڑ کے معروف زمیندار چوہدری دلاور خاں آف انگلینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ بے گناہ انسانوں کی جان لینے والے انسانیت کے نام پر داغ ہیں ، قوم کو دہشت گردی کے خلاف اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا ، بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وجہ سے کئی بے گناہ لوگ اپنی جان سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں مگر دہشت گردی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ، ملک اس وقت جن کٹھن حالات سے گذر رہا ہے کہ اِن حالات میں وطن عزیز کی سلامتی کیلئے پوری قوم کو متفق اور متحد ہو کر شر پسند عناصر کر کڑی نظر رکھنا ہو گی اور امن و امان کی فضا ہو سکے اور وطن عزیز ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے انتخابی وعدے پورے کرنے میں ناکام ہے ،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کا مسلسل عذاب الیکشن کے دوران سیاسی نعرے لگانے والوں نے عوام کو سوائے مایوسیوں کے کچھ نہیں دِیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :برف کے گولوں اور قلفیوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ، معصوم بچے مختلف بیماریوں میں مبتلاوالدین پریشان عوام سراپا احتجاج
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) برف کے گولوں اور قلفیوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ، معصوم بچے مختلف بیماریوں میں مبتلاوالدین پریشان عوام سراپا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی اور اُس کی شدت میں قدرے اضافہ ہونے کے ساتھ ہی گلی ، محلوں اور چوراہوں میں برف کے گولوں اور قلفیوں کی دُکانیں لگ گئیں یہ دُکاندار حضرات اور ریڑھی بان ناقص اور مضر صحت میٹریل سے گولے اور قلفیاں تیار کرتے ہیں جن کے استعمال سے معصوم بچے ، نزلہ زکام اور گلے کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جو والدین کے لیے مسلسل پریشانی کا سبب ہے ، سیاسی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت اور دیگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ برف کے گولوں اور قلفیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروئی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ ( عبد المجید پپو ) تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ ڈنگہ میں عشرة عزائے فاطمہ صلواة اللہ علیہ کے سلسلہ میں مجلس عزاء منعقد ہوئی ، نامور علماء و ذاکرین نے خطاب کیا ، مختار فورس نے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیے ۔
۔۔
ڈنگہ : پاسپورٹ کے حصول کے لیے ڈنگہ سمیت ضلع گجرات کے تمام شہروں اور دیہاتوں کے سینکڑوں افراد ایجنٹوں کے ہاتھوں کجھل وخوار
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاسپورٹ کے حصول کے لیے ڈنگہ سمیت ضلع گجرات کے تمام شہروں اور دیہاتوں کے سینکڑوں افراد ایجنٹوں کے ہاتھوں کجھل وخوار ، پاسپورٹ فیس NBPمیں جمع کرائی جاتی ہے جبکہ بینک قوانین کے مطابق بینرز اور بورڈ آویزاں کیے ہیں کہ ایجنٹ حضرات کے ذریعے دی گئی پاسپورٹ فیس کا بینک یا عملہ جواب دہ نہ ہو گا ، سینکڑوں افراد پاسپورٹ کے حصول کے لیے ایجنٹ حضرات کے ہاتھوں مجبور ہو جاتے ہیں ،زیادہ تر پاسپورٹ کے حصول کے لیے آئے افراد تعلیم یافتہ نہ ہونے کی بجائے ایجنٹ حضرات کے رحم و کرم پرہی رہتے ہیں ، علاوہ ازیں ایجنٹ حضرات پاسپورٹ فیس لے کر بینک میں مکمل جمع کروانے سے بھی قاصر نظر آتے ہیں ، جس سے 15 دِن بعد آنے والے افراد کو بعد میں پتہ چلتا ہے کہ اُس کی بنک فیس مکمل جمع نہیں کروائی گئی ، لہذا وہ اپنی مکمل فیس جمع کروائے ، ایجنٹس حضرات بر لب سڑک کھلم کھلا بنک کے سامنے عوام سے سینکڑوں روپے اضافی وصول کرتے ہیں اور اپنی من مانیاں کرنے پر عوام کو مجبور کر دیتے ہیں ، عوام کا کہنا تھا کہ اِن ایجنٹ حضرات کو بینک کے باہر کیوں بٹھایا جاتا ہے ؟کیا یہ بینک عملہ سے ملی بھگت کا نتیجہ ہے یا ہمارے ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ؟ عوام کو اِس بات کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ ہم بنک عملہ کے مکمل رابطہ میں ہیں اور ترجیحی بنیادوں پر ایک منٹ میں آپ کی بنک فیس جمع کروا دیتے ہیں ، ریجنل پاسپورٹ آفس گجرات میں بھی اِنہی ایجنٹس حضرات کے عوض وہ بھولی بھالی عوام سے سینکڑوں روپے اضافی بٹورنے میں ایجنٹس مصروفِ عمل ہیں۔ عوام کا کہنا تھا کہ فی الفور فور نوٹس لیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : بیرونی قرضوں سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ، حکومت بجلی و گیس قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ نہ دے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں،چوہدری اخلاق احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے میڈیا سے گفتگو ہوئے کہا کہ بیرونی قرضوں سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ، حکومت بجلی و گیس قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ نہ دے ، مہنگائی کو قابو کئے بغیر معیشت کو مستحکم کرنا مشکل ہے ، اُنہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق کے مرکزی قائدین چوہدری برادران نے ہر سطح پر 19 کروڑ عوام کی خدمت کو اپنی زندگی کا مشن بنا رکھا ہے ، اور مسلم لیگ ق پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے تاریخ ساز کردار ادا کرتی آ رہی ہے ،تعلیم کے بغی رکوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ، تعلیم کے بغیر معاشرے میں ترقی کا خواب پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکتا ، سابق ڈپٹی وزیر اعظم ووسابق زیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی تعلیمی پالیسیوں کو عوام اب بھی خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں ، حکومتی بجلی و گیس کی قیمتوں کے اضافہ کے باعث 19 کروڑ عوام کے امن و امان کی بحالی و جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :چوہدری ناظم حسین کی پروقار دعوت ولیمہ منعقد ہوئی
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) مونیاں ٹھیکریاں کے ممتاز زمیندار چوہدری مزمل عرف صاحب ، چوہدری رخسار احمد دوبئی کے بھتیجے چوہدری کاظم حسین ، چوہدری ضیغم حسین ، چوہدری مزمل حسین کے بھائی چوہدری ناظم حسین کی پروقار دعوت ولیمہ منعقد ہوئی ، مہمانوں کا استقبال چوہدری عمران فاروق سی آئی ڈی آفسیر، چوہدری مزمل عرف صاحب ، چوہدری محمد اقبال ، چوہدری سجاد میاں ، چوہدری شکیل احمد ، چوہدری افتخار حسین نے کیا ، دعوت ولیمہ کی اس پروقار تقریب میں نمایاں شرکاء میں چوہدری اخلاق احمد رنیاں ، چوہدری اصغر احمد امرہ کلاں ، چوہدری شریف باگڑیانوالہ ، ڈاکٹر اصغر باگڑیانوالہ ، چوہدری منیر جھنڈیوالی ، چوہدری اعجاز اُتم ، چوہدری افضال ٹوپہ ساگر ، چوہدری امتیاز احمد ملہو ، ڈاکٹر نثار احمد ملہو ، چوہدری رخسار اسلم ٹوپہ ، چوہدری عدیل اشرف رنیاں ، حاجی احمد خاں ملہو ، حاجی چوہدری اسلم چھتانوالہ ، چوہدری اکبر ساہی باگڑیانوالہ ، چوہدری اختر ساہی مغلی ، چوہدری فوجی اسلم چنڈالہ ، چوہدری عباس گوجرانوالہ ، حاجی چوہدری غلام حسین ٹھیکریاں ، چوہدری امتیاز اسلم ٹوپہ ، چوہدری عباس ڈمیان شریف ، چوہدری منظور حسین ، حاجی محمد خاں پیر جھنڈ ، ڈاکٹر فلک شیر چاند ، چوہدری ریاض ملہو ، چوہدری کاشف شہزاد ڈھل ، چوہدری الیاس رضی ڈھل ، چوہدری نزاکت علی ڈھل سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :محلہ شاہ تکیہ ڈنگہ کے رہائشی قاری یاسر اکرم عطاری کی شادی مکمل اسلامی طرز کی شادی تھی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) محلہ شاہ تکیہ ڈنگہ کے رہائشی قاری یاسر اکرم عطاری کی شادی مکمل اسلامی طرز کی شادی تھی ، جو روحانی سکون اور اسلامی جذبے کا مجموعہ تھا ، ہمارے معاشرے میں حرام رسومات سے شروع کی گئی شادیاں کس وجہ سے آنے والے وقت میں ناکام کیوں ہوتی ہیں، مجھے آج سمجھ آ گئی ہے اُمید کرتا ہوں کہ اُمت مسلمہ اِس شادی کی طرز کو اپنا کر دین اور دُنیا کو ایک ساتھ چلانے کا ثبوت دیں ، اِن خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راہنما تحریک انصاف امجد جہانگیر نے کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پرنسپل ڈگری کالج ڈنگہ پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل نے ایم پی اے میاں طارق محمود سے خصوصی ملاقات کر کے انہیں کالج کھے مسائل پر خصوصی بریفننگ دی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پرنسپل ڈگری کالج ڈنگہ پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل نے ایم پی اے میاں طارق محمود سے خصوصی ملاقات کر کے انہیں کالج کھے مسائل پر خصوصی بریفننگ دی جس کی روشنی میں میاں طارق محمود نے شاندار کارکردگی پر پرنسپل پروفیسر محمد نذیر عظیم کھرکل اور سٹاف کو مبارکباد دی اور کہا کہ ممتاز ماہر تعلیم عظیم سپورٹس مین پرنسپل پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل کی مشاورت سے ڈگری کالج کو مثالی کالج بنائینگے،انہوں نے کہا کہ پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل نے ایم پی اے میاں طار ق محمود کو کالج کے مسائل کے حوالہ سے خصوصی بریفننگ دی اور کہا کہ الحمد اللہ کالج میں طلبہ کی تعداد650سے تجاوز کر گئی ہے،جس کے باعث درس و تدریس کیلئے کالج میںدس سیٹیں ،سات لیکچرز اور تین اسسٹنٹ پروفیسر ز اور فرنیچر کی ضرورت ہے ،ڈگری کالج کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرز کی تعیناتی سمیت تعلیمی فنڈز سے فرنیچر سمیت دیگر سامان فراہم کریں گے تاکہ کالج کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ کالج کے دیگر مسائل کے حل کیلئے آج پرنسپل پروفیسر محمد نذیر عظیم کھرل آج پھر ایم پی اے میاں طارق محمود سے ملاقات کریںگے اور تمام معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :حلقہ پی پی113کی ہر دل عزیز شخصیت میاں طارق محمود ایم پی اے علم دوست شخصیت ہیں،رائے محمد نذیر عظیم کھرل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز ماہر تعلیم اور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل نے کہا ہے کہ میاں طارق محمود ایم پی اے نے ڈنگہ میں2ڈگری کالجز اور سینکڑوں تعلیمی ادارے قائم کر کے علاقہ بھر میں تعلیمی انقلاب برپا کر دیا ہے حلقہ پی پی113کی ہر دل عزیز شخصیت میاں طارق محمود ایم پی اے علم دوست شخصیت ہیں،انہوں نے کہا کہ میاں طارق محمود نے گرلز کالج سمیت بوائز کالج کی تعمیر و ترقی کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں ہم نے کالج کے حوالہ سے جو بھی مسئلہ پیش کیا انہوں نے خصوصی دلچسپی سے حل کرایا،کالج میں 650طلبہ کی تعداد کی پیش نظر کالج میں سات لیکچرز اور تین اسسٹنٹ پروفیسر،فرنیچر کی اشدضرورت ہے جسے میاں طارق محمود نے ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم شعبہ تعلیم بالخصوص اپنے کالج کے مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل کرانے کی یقین دہانی پر میاں طارق محمود کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آنے والے چند ایام میں ہمارے اور انکے کالج کے مسائل حل ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ او ادھر ادھر کر دیئے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ او ادھر ادھر کر دیئے،انسپکٹر مظہر ایس ایچ او تھانہ کھاریاں،ایس ایچ او ریاض کدھر ایس ایچ او ککرالی تعینات جبکہ انسپکٹر طارق ایس ایچ او کڑیانوالہ،انسپکٹر ساجد نذیر سی آئی اے سٹاف کھاریاں،انسپکٹر رفاقت گجر کو سیکورٹی برانچ تعینات کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اراکین قومی اسمبلی کی مشاورت سے 452ارب روپے کی خطیر رقم سے توانائی بحران حل کرنے کافیصلہ کیا ہے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پارلیمانی سیکرٹری وزارت دفاع و ایم این اے حلقہ این اے106چوہدری جعفر اقبال نے اخبار نویسوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اراکین قومی اسمبلی کی مشاورت سے 452ارب روپے کی خطیر رقم سے توانائی بحران حل کرنے کافیصلہ کیا ہے،آنے والے ایام میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہو گی انہوں نے کہا کہ سابق پی پی دور میں حلقہ این اے106کے 44دیہات کو الیکشن کے قریب غیرجمہوری اور غیر قانونی طریقہ سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے منصوبے شروع کئے گئے جسے سپریم کورٹ نے روک دیا،44میں سے31منصوبوں پر مرحلہ وار کام شروع کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں بجلی پید اکرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے،انشاء اللہ آنے والے چند ماہ میں بجلی کی کلوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہو گی،کھاریاں منڈی بہائو الدین روڈ کو جی ٹی روڈ اور سالم انٹرچینج کے ذریعے موٹروے سے انٹرلنک کرنے کیلئے اس سڑک کو این ایچ اے کے زیر انتظام دینے پر کام کر رہے ہیں،بیکنانوالہ بنگلہ کی جگہ ہم او پی ایف سکول اینڈ کالج اور پوڑانوالہ ڈاک بنگلہ پر ماڈل گرلز سکول اور کراڑیوالہ بنگلہ پر سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر جلد شروع ہو گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کھاریاں پبیّ میں47ہزار ایکڑ رقبہ پر سفاری پارک بنانے کا منصوبہ ہے،ذرائع
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)کھاریاں پبیّ میں47ہزار ایکڑ رقبہ پر سفاری پارک بنانے کا منصوبہ ہے حکومت کی طرف سے ڈی سی او گجرات نے اس اراضی پر قابض مکینوں سے کہا ہے کہ آپ کو اس اراضی کے بدلے دوگنا متبادل جگہ اور گھر بنانے کیلئے فنڈز بھی فراہم کرے گی،ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اس اراضی پر سفاری پارک بنانے کا حکم دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :چنن اور گردونواح کے علاقہ میں بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کر دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)چنن اور گردونواح کے علاقہ میں بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کر دیاچنن اور گردونواح کے دیہات میں بجلی کی طویل بندش کے ساتھ ساتھ گیس کی زبردست لوڈشیدنگ سے خواتین خانہ کوکھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،گذشتہ دو سے تین یوم کے دوران گیس کے چولہے صرف ٹمٹماتے ہیں مائوں کے لخت جگر بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :پنجاب حکومت کی یونیورسل پرائمری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن پروگرام کے تحت داخلوں پر کا آغاز
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)پنجاب حکومت کی یونیورسل پرائمری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن پروگرام کے تحت داخلوں پر کا آغازضلع گجرات میں پانچ سے سولہ سال تک کی عمر کے83ہزار بچوں کے سکولوں میں داخلے کاٹارگٹ مقرردیہات کی سطح پر کمیٹیاںقائم کر دی گئیں،ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی ای ڈی او ایجوکیشن کو مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ممتاز عالم دین امام جامع مرکزی مسجدگنجہ حافظ امتیاز احمد ،حافظ افتخار احمد ،حافظ فیاض احمد ،افضال احمد کے نانا جان جو کہ گزشتہ روزرضائے الہٰی سے وفات پاگئے تھے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ)ممتاز عالم دین امام جامع مرکزی مسجدگنجہ حافظ امتیاز احمد ،حافظ افتخار احمد ،حافظ فیاض احمد ،افضال احمد کے نانا جان جو کہ گزشتہ روزرضائے الہٰی سے وفات پاگئے تھے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل گزشتہ روز جامع مسجد گنجہ میں پڑھاگیا ،محفل ختم شریف میں نعت رسول ۖ ممتاز ثناء خواں قاری رشید احمد چشتی نے پڑھی ،جبکہ فلسفہ موت حیات ممتاز عالم دین قاری نور محمد(جوڑا)نے بیاں کیا،محفل شریف کے اختتام پر دعائیہ کلمات ممتاز حافظ و قاری عبدالخالق برنالی نے ادا کیے ، ختم قل علاقہ کی ممتاز سماجی سیاسی کاروباری ،مذہبی ،شخصیات کے ساتھ ساتھ ہر مکتبہ فکرکے لوگوں نے شرکت کی نمایاں شخصیات میں چوہدری جاوید اقبال (سابق ناظم یوسی گنجہ ) چوہدری محمد اقبال چک اخلاص،چوہدری افضال احمد ،ڈاکٹر محمد عارف برنالی ،ڈاکٹر ریاض احمد جلالی،ڈاکٹرمحمد اعظم ، صحافی ادریس احمد گنجہ(میڈیا کائونٹر) چوہدری لیاقت علی،چوہدری نفیس الرٰحمن،میاں محمد شفاء ،چوہدری ریاست علی،عاصم اسحاق،حافظ قیصر محمود،حاجی میاں خاں ٹھیکریا، چوہدری میاں خاں چیچی،حاجی بوٹاخاں،غلام حسین مغل چک اخلاص،حاجی نادر خاں،حاجی محمد اسحاق،حاجی نذیر احمد ،حاجی بہادر خاں،قاری عزیز احمد ،محمد عرفان مغل(ممتاز راہنما مسلم لیگ ن)سمیت ودیگر شخصیات نمایاں تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ممتاز عالم دین امام جامع مرکزی مسجدگنجہ حافظ امتیاز احمدکے نانا جان کی وفات پر مختلف شخصیات کا اظہار رنج و الم
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ)ممتاز عالم دین امام جامع مرکزی مسجدگنجہ حافظ امتیاز احمدکے نانا جان کی وفات پر ممتاز مذہبی شخصیات حافظ وقاری رشید احمد چشتی ،حافظ اسجد علی،حافظ عدنان اصغر،حافظ قیصر محمود،نے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم حافظ امتیاز احمد اور انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میںاعلیٰ مقام عطافرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائیں۔(آمین)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

طالبان سے مذاکرات ڈھونگ ہیں بالآخرحکومت کو فوج کی بات مانناہوگی،ڈاکٹر محمد اشرف جلالی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ)طالبان سے مذاکرات ڈھونگ ہیں بالآخرحکومت کو فوج کی بات مانناہوگی ،جب تک انکے بارود کے ٹھکانے تباہ نہیں ہوجاتے ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتان خیالات کا اظہاربانی ادارہ صراط مستقیم پاکستان پروفیسرڈاکٹرمحمداشرف آصف جلالی نے لالہ موسیٰ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ گزشتہ چھ ماہ سے ہماراملک مذاکرات کی آلودگی میں لپٹا ہواہے ،دہشت گردی کے ذریعے پاکساتن کو ناکام سٹیٹ بنانے کی سازش کی جارہی ہے ، طالبان سات ہزارسیکورٹی اہلکاروں اورپچاس ہزارنے گناہ افرادکے قاتل ہیں دہشت گردی کی وجہ سے ملکی معیشت کو سترارب سے زیادہ کا نقصان پہنچاہے،طالبان سے مذاکرات کے بجائے ان سے نے گناہ افرادکے قتل عام کا قصاص لینا ہوگا،انہوں نے کہاکہ سیکولرسوچ والے پاکستان کو مندربنانے پرتلے ہوئے ہیں جبکہ خود ساختہ شریعت والے اسے اپنامورچہ بنانا چاہتے ہیں ،ہمارے بیس لاکھ اہلسنت نے قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دی تھی کہ اس خطہ پر مدینہ طیبہ کاعکس نظرآئے، اس لئے ہمارامطالبہ ہے کہ اسے نہ مندر بننے دیں گے اور نہ ہی مورچہ بلکہ اسے مسجدکی صورت میں قائم رکھیں گے،انہوں نے کہاکہ سات سال قبل ادارہ صراط مستقیم پاکستان کی بنیاد رکھی گئی اور انتہائی کم عرصہ میں اللہ تعالیٰ کی ذات نے اس تنظیم کو اتناعروج بخشا،اورالحمدوللہ اپنے احداف کی طرف سفرجاری وساری ہیئدین اسلام کی جو مکمل دعوت ہے اس کے چارمراحل ہیںاور ہماری تنظیم ان چاروں مراحل کو فوکس کیے ہوئے ہے وہ یہ ہیں اصلاح عقائد،اصلاح اعمال،اصلاح معاملات اور اصلاح نظام ،ان مراحل پرعمل کرنے سے ہی ہم سچے اور پکے مسلمان بن سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ میں ادارہ صراط مستقیم کی تنظیم سازی کا اعلا ن کردیاگیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ میں ادارہ صراط مستقیم کی تنظیم سازی کا اعلا ن کردیاگیا، بانی ادارہ صراط مستقیم پاکستان پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے عہدیداروں کا اعلان کیا،جسکے مطابق سرپرست اعلیٰ قاری عبدالقیوم جلالی، صدرحاجی عبدالحق،جنرل سیکرٹری ڈاکٹردلاورحسین جلالی،سینئرنائب صدر مولانا عامرقادری،جوائنٹ سیکرٹری محمدنویدقادری،ناظم تبلیغ علامہ شفقت علی جلالی،سیکرٹری نشرواشاعت قاری سعیداحمدجلالی ہونگے،پریس کانفرنس میں صاحبزادہ پیراخترحسین اشرفی ،قاری عبدالقیوم جلالی،مہرخالدجاوید قادری ،مولانا عطاء اللہ کیلانی،قاری ساجد نوری سمیت علماء اور عوام اہلسنت کی کثیرتعدادموجودتھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شہرکے اکثرعلاقوں میں سوئی گیس کا پریشرنہ ہونے کے برابر،خواتین رات گئے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ)شہرکے اکثرعلاقوں میں سوئی گیس کا پریشرنہ ہونے کے برابر،خواتین رات گئے گیس پریشرپوراہونے پرکھناپکانے بیٹھ جاتی ہیں ،لوگ ٹھنڈی روٹیاں کھانے پرمجبور، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق لالہ موسیٰ شہرکے محلہ کریم پورہ،کمیٹی محلہ،ڈاکخانہ بازار،دینہ چکیاں بازار،پرانی غلہ منڈی سے ملحقہ گلیاں،محلہ قطبی جامع مسجد سمیت شہرکے اکثرعلاقوں میں صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک یا یو گیس بالکل نہیں ہوتی اگرہوبھی تو پریشر اتنا کم ہوتاہے کہ اس پرایک روٹی یا چائے کا یک کپ پکانے میں ایک گھنٹہ لگ جاتاہے،امراء نے تو متبادل کے طور پرایل پی جی سلنڈر رکھے ہوئے ہیں جبکہ سفیدپوش گھرانوں کی خواتین رات کو جب دوسرے گھروالے چین کی نیندسورہے ہوتے ہیں تو وہ ہنڈیا اور روٹیاں پکانے میں مصروف ہوتی ہیں اور صبح اہلخانہ کو ٹھنڈے سالن اور روٹیوں سے پیٹ بھرنا پڑتاہے ،عوامی حلقوں نے گیس بحران ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد منشاء بٹ کو روزنامہ”نیا انداز” کا ایگزیکٹو ایڈیٹر بنے پر میڈیا کائونٹر پاکستان کے ممبران وعہدیداں نے دلی مبارک باد پیش کی ہے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ)ممتاز صحافی چیئرمین لالہ موسیٰ پریس کلب محمد منشاء بٹ کو روزنامہ”نیا انداز” کا ایگزیکٹو ایڈیٹر بنے پر میڈیا کائونٹر پاکستان کے ممبران وعہدیداں نے دلی مبارک باد پیش کی ہے ،اس موقع پر چیئر مین میڈیا کائونٹر پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محمد منشاء بٹ کو روزنامہ”نیا انداز” کا ایگزیکٹو ایڈیٹر بنے پردلی مبارک باد پیش کرتے ہیں ،اس موقع پر صحافی شاہد جاوید نے کہا کہ محمد منشاء بٹ کا روزنامہ”نیا انداز” کا ایگزیکٹو ایڈیٹر بننا انکی صلاحیتو ں کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم انکو مبارک باد پیش کرتے ہیں،اس موقع پر دیگر ممبران نے دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم امید ظاہر کرتے ہیں کہ محمد منشاء بٹ اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے عوامی مسائل کو اجاگر کریں گے،اور روزنامہ ‘نیا انداز”کو مزید فعال بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے،دیگر ممبران میں عدنان اختر سعیدی،بنارس علی بٹ،محمد وارث مغل،محمد نعیم گوندل ،قیصر نوید گوندل ایڈووکیٹ،ڈاکٹرمظہر حسین چوہان،قدوس احمد شفقت علی بٹ ودیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سوشل سکیورٹی کے نام پر ہوٹلوںمیں مفت خور کھاناکھانے لگے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سوشل سکیورٹی کے نام پر ہوٹلوںمیں مفت خور کھاناکھانے لگے،تفصیلات کے مطابق سرکاری اہلکار سوشل سکیورٹی کینام پر ہو ٹل مالکان کو بلیک میل کرکے کھانا کھانے لگے،متعلقہ ادارے کے اعلیٰ افسران اس صورتحال کا نو ٹس لیں اگر وہ باز نہ آئے تو ان کے خلاف کڑی کا روائی بھی ہوسکتی ہے،ہو ٹل مالکان کا کہنا ہے کہ ہم کو ئی ناجائز دھندہ تو نہیں کر رہے ،کہ نام نہاد افسران کے نخرے اٹھائیں اور انکو آئے روز کھانا کھلاتے اور انکی فرمائشیں پوری کرتے رہیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ میں سیکر ٹری یو نین کو نسلوں نے عوام کو ذلیل وخوار کرنے کا ٹھیکہ لے لیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) لالہ موسیٰ میں سیکر ٹری یو نین کو نسلوں نے عوام کو ذلیل وخوار کرنے کا ٹھیکہ لے لیا ،تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ کی چاروں یونین کونسلوں میں تعینات سیکرٹری سائلوں کو بہت تنگ کررہے ہیں ،چھٹیا ں بہت زیا دہ کرتے ہیں ،اگر دفتر موجود مل جائیں توفارم نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں ،اگر فارم ہوں تو بجلی بند ہو جاتی ہے،فارم بجلی ہوتوسیکرٹری اور آپریٹر غائب ہوتے ہیں ،یوں کوگو ں کو برتھ سر ٹیفکیٹ کے حصول اور نئے اندراج اور دیگر مسائل کے حوالے سے پریشانی کا سامنا ہے،لا لہ موسیٰ کے عوامی سماجی کاروباری حلقو ں نے DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ
سیکرٹریوں کا قبلہ درست کرانے کے لیے اقدامات کریں تاکہ کوگوں کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو اور انکو پریشانیوں کا سامنانہ کرنا پڑے اور طلبہ و طلبات کے تعلیمی مسائل کا بھی خاتمہ ہوسکے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مین بازار لالہ موسیٰ میں تجاوزات کی بھرمار سروس روڑ پر تجاوزات مافیا کاراج اے سی کھاریاں تھک گئے یا؟
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)مین بازار لالہ موسیٰ میں تجاوزات کی بھرمار سروس روڑ پر تجاوزات مافیا کاراج اے سی کھاریاں تھک گئے یا؟تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اے سی کھاریاں نے میں بازار لالہ موسیٰ سروس روڑ ریلوے روڑ سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کے حوالے سے کاروائی کی ،لیکن وہ چند روز بعد ہی ختم ہوگئی اور تجاوزات مافیا زیادہ جوش وجذبے کے ساتھ سرگرم عمل ہے خصوصاََ مین بازار سروس روڑ کی حالت قابل توجہ ہے عوامی حلقوں نے اے سی کھاریاں سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات آپریشن کیو ں روک دیا گیا ،اسکوجاری رہنا چاہیے تاکہ تجاوزات کا خاتمہ ہو سکے اور گزرنے والوں کے لیے آسانی ہوسکے عوامی حلقوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ اے سی کھاریاں کی تجاوزات کے حوالے سے خاموشی مک مکا کا چکر ہے فی الفور تجاوزات آپریشن کیا جائے ،اور بلا تفریق کاروائی عمل میں لا کر قانونی تقاضے پورے کیے جائیں ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی ٹی روڑ صادق آباد سے سامنے دو موٹر سائیکل سوار ویلنگ کرتے ہوئے مزدا سے ٹکرا گئے ،اور مو ٹر سائیکل کھڑے لوگوں پر چڑھادی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ)جی ٹی روڑ صادق آباد سے سامنے دو موٹر سائیکل سوار ویلنگ کرتے ہوئے مزدا سے ٹکرا گئے ،اور مو ٹر سائیکل کھڑے لوگوں پر چڑھادی اس حادثہ میں 3افراد شدید زخمی ہوگئے ۔دو کی ٹانگیں فیکچر ہو گئیں جن کو عزیز بھٹی ہسپتال گجرات داخل کرادیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

روزنامہ مقابلہ روزنامہ لیڈر کے ڈویژنل بیوروچیف گوجرانوالہ محمود بٹ نے گزشتہ روز سب آفس لالہ موسیٰ روزنامہ نیاانداز کا خصوصی دورہ کیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) روزنامہ مقابلہ روزنامہ لیڈر کے ڈویژنل بیوروچیف گوجرانوالہ محمود بٹ نے گزشتہ روز سب آفس لالہ موسیٰ روزنامہ نیاانداز کا خصوصی دورہ کیاایگزیکٹو ایڈیٹر محمد منشاء بٹ سرفراز بٹ ،انوار بٹ ادریس احمد گنجہ ، ساجد اقبال بٹ ،آصف بٹ ،شاہد جاوید ،ودیگر نے والہانہ استقبال کیا ،محموداحمد بٹ نے نیا انداز کی تعریف کی اس سے گجرات کی
صحافت میں شاندار اضافہ قرار دیا اور کہا کہ محمد منشاء بٹ سے دیراینہ تعلق ہے ،انکی صحافتی خدمات لائق صد تحسین ہیں ،پوری ٹیم نے محمود بٹ کی روزنامہ مقابلہ روزنامہ لیڈر کے پلیٹ فارم سے صحافتی خدمات کو سراہا اور آمد پر شکریہ ادا کیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی پھرتیاں،پانچویں اور آٹھویں جماعت کے حالیہ نتائج میں غلطیوں کی بھر مار
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی پھرتیاں،پانچویں اور آٹھویں جماعت کے حالیہ نتائج میں غلطیوں کی بھر مار،پاس طلبہ فیل اور فیل شدہ پاس قرار،ایک مضمون میں33فیصد نمبر سے کم نمبر لینے والا امیدوار ناکام طلبہ،اساتذہ اور والدین نے سر پکڑ لئے،حیران کن نتائج سے سب پریشان طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا،پی ای سی کی ویب سائٹ کے نتائج متضاد رزلٹ ظاہر کرنے لگے،جبکہ بذریعہ ایس ایم ایس2800-297سے آنے والے نتائج کچھ اور نتیجہ دکھا رہے ہیں ای ڈی او ایجوکیشن گجرات کی امتحانی برانچ میں متاثرہ سینکڑوں طلبہ و طالبات(سرکاری و پرائیویٹ )تعلیمی اداروں کے سربراہان نے پرچوں کی ری چیکنگ کے لیے درخواستیں دے دیں،اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ جماعت پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانات جو فروری2014ء میں منعقد ہوئے کے حالیہ نتائج سے طلبہ اور اساتذہ سخت پریشان دکھائی دے رہے ہیں،اساتذہ کو ناقص نتائج پر ان کی ترقیاں روک کر سزائیں دینے اور طلبہ کا مستقبل دائو پر لگانے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں، نتائج میں پاس شدہ طلبہ فیل اور فیل پاس ہو گئے سار ا سال سخت محنت کرنے والا طالب علم ناقص اور غیر منطقی امتحانی سسٹم کی بھینٹ چڑھ گیا،طلبہ مایوسیوں کی گھٹا ٹوپ اندھیروں میں ڈوب گئے اور حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسیوں پر سرتاپا احتجاج ہیں،والدین کا مطالبہ ہے کہ حکومت حالیہ نتائج پر نظر ثانی کر کے لاکھوں طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنائے دریں ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف کا کہنا ہے کہ ہم نے نتائج کے حوالے سے شکایات کے لیے سیل قائم کر دیا ہے،ری چیکنگ کی آخری تاریخ10اپریل مقرر کی ہے جس پر بیس اپریل تک فیصلہ ہو گا،حکومت پنجاب اور پی ای سی کو بھی نتائج میں غلطیوں کی نشاندہی کے لیے لکھا جا چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حکومت پنجاب اساتذہ کے خلاف ناقص نتائج کی بنیاد پر سزائیں دینے ان کی سالانہ ترقیاں روکنے کا سلسلہ فوری بند کرے،محمد منیر چغتائی،رانا محمد نعیم،چوہدری طاہر اسلام،علامہ ساجد محمود قادری کا مشترکہ بیان
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات کے صدر محمد منیر چغتائی ضلعی سیکرٹری اطلاعات و نشریات پی ٹی یو رانا محمد نعیم،چوہدری طاہر اسلام صدر متحدہ محاذ اساتذہ ضلع گجرات،صدر انجمن اساتذہ پاکستان ضلع گجرات علامہ ساجد محمود قادری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب اساتذہ کے خلاف ناقص نتائج کی بنیاد پر سزائیں دینے ان کی سالانہ ترقیاں روکنے کا سلسلہ فوری بند کرے،ٹیچرزکو بے جا تنگ کرنے کی بجائے اپنی تعلیمی پالیسیوں کی اصلاح کرے اور اساتذہ کو غیر تدریسی ذمہ داریوں سے مستثنی قرار دیا جائے،اگر حکومت شرح خواندگی بڑھانے میں مخلص ہے تو اسے ٹیچر کو صرف اور صرف تدریس تک محدود کر دینا چاہیے اساتذہ سے یو پی ای گھر گھر سروے،ووٹوں کا اندراج خانہ مردم شماری اور ڈینگی مہم جیسی ڈیوٹیاں لیناان کے منصب کی نہ صرف تذلیل ہے بلکہ انہیں تعلیم سے رکھنے کی سازش ہے،انہوں نے کہا کہ ریشنلائزیشن میں20ہزار اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ضلع کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مستقبل میں متعدد اہم نئے منصوبہ جات کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے،DCOگجرات
گجرات(محمدبلال احمد بٹ ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ضلع کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مستقبل میں متعدد اہم نئے منصوبہ جات کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے ان پراجیکٹس کی منظوری کے بعد ان پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کمشنر شمائل احمد خواجہ کی زیر صدارت اجلاس میں مستقبل کے منصوبہ جات کے حوالے سے بریفنگ کے دوران کیا۔ ڈی سی او نے بتایا کہ گجرات کے دونوں اطراف داخلی اور خارجی راستوں پر باب گجرات کے منصوبے شروع کرنے کا منصوبہ ہے جس کے نقشہ کی تیار ی کا کام جاری ہے ۔ انہوںنے بتایا جن منصوبہ جات کی تجویز دی گئی ہے ان میں 769 کنال اراضی پر چناب پا رک کی تعمیر کا منصوبہ اہم ترین منصوبہ ہے۔شا ہین چوک پر فلائی اوور تعمیر کرنے کی تجویز ہے جبکہ 20 ملین روپے کی لاگت سے عزیز بھٹی ہسپتال میں برن یونٹ بنایا جائے گا یہ منصوبہ کمیٹی کی مدد سے مکمل کیا جا ئے گا۔انہوںنے بتایا کہ 20 کنال اراضی پر گورنمنٹ پولی ٹیکنکل انسٹیٹیوٹ فا ر وومن کی تعمیر بھی مستقبل کے منصوبہ جات میں شامل ہے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ جی ٹی روڈ کے گرد تجاوزات کے مستقل خاتمہ کے لئے ٹرک اڈے اور فروٹ منڈی بھی شہر سے باہر منتقل کر دی جائے گی۔ اس کے ساتھ جمنیزم کا منصوبہ بھی مکمل کیا جائے گا۔