ڈنگہ کی خبریں 4/5/2014

ڈنگہ :رنیاں برادران کو بے گناہ قرار دینے پر ضلعی پولیس افسران کے مشکور ہیں، چوہدری سیف اللہ ساہی ٹپیالہ، چوہدری خالد مہندی کسانہ دھکڑانوالی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ہم ڈی پی او رائے اعجاز احمد، ایس پی انوسٹی گیشن میاں محمد ریاض ، ڈپٹی ہیڈ کوارٹرملک منظور اعوان ، ڈی ایس پی کھاریاں عبد القیوم گوندل، ایس ایچ او لالہ موسیٰ چوہدری جاوید اقبال گجر ، ایس ایچ او تھانہ کنجاہ شاہد تنویر ، سب انسپکٹر سید مبارک علی شاہ کو تھانہ لالہ موسیٰ کے مقدمہ نمبر 31/14 302 میرٹ پر تفتیش اور اپنے فرائض احسن طریقہ سے سر انجام دیتے ہوئے اصل ملزمان کی گرفتاری اور پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، سابق ناظم چوہدری اخلاق احمد رنیاں کے کزن چوہدری امجد ناظر رنیاں ، چوہدری اشتیاق احمد رنیاں ، چوہدری محمد اسلم رنیاں کو بے گناہ قرار دِیا ہے، اس نیک کاوش پر ضلعی پولیس افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ، اِن خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل باگڑیانوالہ چوہدری سیف اللہ ساہی ٹپیالہ اور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل چکوڑی بھیلووال چوہدری خالد مہندی کسانہ دھکڑانوالی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ہمیں اپنے محبوب لیڈران رنیاں برادران پر فخر ہیں،چوہدری دلاور خان انگلینڈ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ق اوورسیز راہنما چوہدری دلاور خاں انگلینڈ آف گکھڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت ، ہمیں اپنے محبوب لیڈران رنیاں برادران پر فخر ہیں کہ وہ اُنہوں نے ہمیشہ حق کا ساتھ دِیا ، بے شک حق ہی زندہ رہتا ہے اور باطل نے ہمیشہ مٹ جانا ہے ، اللہ رب العزت نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، چوہدری اخلاق احمد رنیاں کے کزن چوہدری امجد ناظر رنیاں ، چوہدری اشتیاق احمد رنیاں ، چوہدری محمد اسلم رنیاں کو مقدمہ قتل کیس جس کے وہ ملزم نہ تھے باعزت طور پر عزت بخشی ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں ، ہمیں رنیاں برادران پر فخر کہ اُنہوں نے ہمیشہ چوہدری برادران کی خصوصی ہدایت پر ویر مکائو مہم پالیسی کے ذریعے بہت بڑے اور اہم قتلوں کے راضی نامے بھی کروائے ، مخالفین نے رنیاں برادران کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے اور اللہ تبارک و تعالیٰ نے اُنہیں قتل کیس سے باعزت عزت بخشی ، بالخصوص ڈی پی او رائے اعجاز احمد کی تشکیل کی ہوئی ٹیم نے بہترین انوسٹی گیشن کر کے اصل ملزمان کو حوالہ حوالات کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پولیس نے جرائم پیشہ افراد کو فری ہینڈ دے رکھا ہے کوئی شخص بھی محفوظ نہیں ہے،تاجربرادری ڈنگہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ کے دُکانداروں نے ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد سے ڈنگہ شہر میں چوری ، ڈکیتی اور ہوائی فائرنگ کی بڑھتی ہوئی سنگین وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ ایسے دکھائی دیتا ہے پولیس نے جرائم پیشہ افراد کو فری ہینڈ دے رکھا ہے کوئی شخص بھی محفوظ نہیں ہے ۔ دن دیہاڑے شہری لٹ رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سہ پہر 4 بجے کے قریب مین بازار ڈنگہ بوہڑ چوک ، راوی روڈ ، درسگاہ روڈ ، ہیلاں روڈ سے 2موٹر سائیکل سوار ہنڈ ا 125 پر تقریباً 6نامعلوم افراد کی کھلے عام ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے بڑی دیدہ دلیری سے اور بڑھکیں مارتے ہوئے بھرے بازار میں دندناتے رہے ، سینکڑوں دُکانداروں سمیت عوام الناس پریشان ، انتظامیہ کو بروقت اطلاع ملنے کے باوجود نامعلوم افراد سر عام فائرنگ کرتے اور دندناتے ہوئے فرار، دُکانداروں سمیت خریداری کے لیے آئے عوام الناس میں شدید خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ،گزشتہ دِنوں سمیت چند مہینوں کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں جس تیزی سے اضافہ ہوا ہے اس سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو کر سرشام ہی گھروں میں دبک جاتے ہیں ،شہر میں گشت کا نظام بہتر نہ ہونے کیوجہ سے تھانہ ڈنگہ اور چوکی ڈنگہ کے ملازمین ہوٹلوں پر بیٹھے نظر آتے ہیں ، عوام الناس میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : حکمران کب تک مذاکرات کے نام پر قوم کو بیوقوف بناتے رہیں گے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے ڈیرہ ڈنگہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کب تک مذاکرات کے نام پر قوم کو بیوقوف بناتے رہیں گے۔ تین ماہ کے مذاکراتی عمل سے ملک و قوم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ حکمران قوم کو بتائیں کہ مذاکراتی عمل سے ملک کو کیا ملا ہے۔ پورا ملک مسلسل دہشت گردی کی زد میں ہے۔ حکمران قوم کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ،فرسودہ اور کرپٹ حکومتی نظام نے عوام سے حقیقی خوشیاں چھین لی ہیں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والا شخص گھٹن اور اقرباء پروری کی زندگی بسر کررہا ہے قوم کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے پاکستان مسلم لیگ ق کا ہر کارکن ہر اول دستہ کردارادا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ملکی وقومی مفاد کی بجائے اقتدار زیادہ عزیز ہے اقتدار کی مضبوطی کیلئے حکومت مصروف عمل ہے جبکہ عوامی مسائل جوں کے توں پڑے ہیں پاکستان ایسے نازک دھرائے پہ کھڑا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بدامنی ،بیروزگاری لاقانونیت،دہشت گردی،نا انصافی جیسے سنگین مسائل نے وطن عزیز کو گھیر رکھا ہے ۔زندگی کے تمام شعبوں میں حکومتی کارکردگی سوالیہ بن چکی ہے ، وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جس طرح لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلزپارٹی دور میں یاد گارپاکستان میں احتجاجی کمیپ لگا یا تھا اس طرح ایک بار پھر وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی کیمپ لگائیں تاکہ ان کی ہمدردی اور سچی محبت بھی عوام محسوس کر سکیں۔ بڑھتی ہوئی لوشیڈنگ نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہے ۔18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی کو تباہ و برباد کر دیا ہے ۔ الیکشن سے قبل ( ن ) لیگ 3 ماہ میں بجلی کے خاتمے کے دعوے کرتی تھی سال ہو چکا ہے لیکن لوڈشیڈنگ جوں کی توں نہیں بلکہ بڑھ چکی ہے ۔ انرجی بحران کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں بلکہ عوام کو طفل تسلیاں دی جارہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے بھلائی کی توقع کرنا بیوقوفی ہے بجٹ میں بھی عوام کو دھوکہ اورفریب کے سواکچھ نہیں ملے گا مزدورطبقہ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوتاجارہا ہے جبکہ حکمران ترقی وخوشحالی کے جھوٹے دعوے کرکے عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں اور ملک وقوم کوبھول کرذاتی مفادات کی تکمیل میںمصروف ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاک فوج اور آئی ایس آئی ملکی سلامتی کے ضامن ادارے ہیں،چوہدری صدام حسین خواص پور
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صدام حسین خواص پور نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی ملکی سلامتی کے ضامن ادارے ہیں ان پر تنقید کرنے والے ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری پاکستانی قوم پاک فوج اور آئی ایس آئی کے ساتھ کھڑی ہے ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر دم لے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محکمہ پی ڈبلیو ڈی لالہ موسیٰ کے غریب عوام کے نام پر80لاکھ روپے ڈکار گیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)محکمہ پی ڈبلیو ڈی لالہ موسیٰ کے غریب عوام کے نام پر80لاکھ روپے ڈکار گیا،ڈی سی او سمیت کوئی افسر پوچھنے والا نہیں،8واٹر فلٹریشن پلانٹوں کے نام پر چند ٹونٹیوں کے80لاکھ ہضم،محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے افسران اور ٹھیکیدار خوشدحال،عوامی نمائندوں سمیت افسران نے چپ کا روزہ رکھ لیا،کھلم کھلا کرپشن کے خلاف کوئی آواز اٹھانے کو تیارنہیں،لالہ موسیٰ کے مختلف مقامات پر عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے دسمبر2012ء میں8واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا منصوبہ شروع کیا گیا جبکہ مئی2014ء تک بھی پلانٹ مکمل نہ ہو سکے،محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ایکسئین نے ٹی ایم اے حکام کو واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل ہونے کی نوید سنا کر انہیں ہینڈ اوور کرنے کا نادر شاہی حکم سنا دیا لیکن تاحال فلٹریشن پلانٹ پلانٹ مکمل ہونے کی نوید سنا کرانہیں ہینڈ اوور کرنے کا نادر شاہی حکم سنا دیا لیکن تاحال فلٹریشن پلانٹ خلاء میں معلق ہیں اور انکے حوالہ سے کوئی اپنا کردار ادا نہیں کر رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب عدالتوں سے انصاف نہ ملے تو احتجاج ہی واحد حل رہ جاتا ہے،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 11مئی 2013کو پری پلان دھاندلی کی گئی۔اور یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی دھاندلی تھی۔الیکشن دھاندلی کو بے نقاب کرنے کے عزم نے کرپٹ مافیا کی نیندیں اڑا دی ہیں۔جب عدالتوں سے انصاف نہ ملے تو احتجاج ہی واحد حل رہ جاتا ہے11مئی کو اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی2013 کو پاکستانی عوام کے منڈیٹ کو چرایا گیا چور دروازے اور جعلی مینڈیٹ کے نتیجے میں بننے والی حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور پاکستانی عوام کی آواز سننے کے بجائے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست خاندانوں کا ٹولہ مسلسل پاکستان کے عوام پر مصنوعی مہنگائی ،خود ساختہ لوڈشیڈنگ اور کرپشن کے ذریعے اپنے آپ کو امیر سے امیر تر بنانے میں مصروف ہے جبکہ غریب عوام خود کشیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں عنقریب وہ وقت آنے والا ہے جب عوام دشمن اور ملک دشمن چہروں سے نقاب اتارے جائیں گے اور عوام حقیقی معنوں میں اپنے نمائندوں کو اسمبلیوں میں بھیجیں گے ۔اور اس کے بعد پاکستان کے تمام وسائل اور اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ انعامات عوام کی خوشخالی پر صرف کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن سے دور رکھنے کیلئے RO،الیکشن ٹربیونل اور فل کورٹ بینچ نے فیصلوں کو روکے رکھا عنقریب اس بارے میں بھرپور پریس کانفرنس کر کے عوام کو آگاہ کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حاجی صغیر احمد ڈرار دھامہ،طارق ڈار دہامہ،محمد اکرم ڈار دھامہ،محمد اسلم ڈار کی والدہ کا ختم قل پڑھا گیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حاجی صغیر احمد ڈرار دھامہ،طارق ڈار دہامہ،محمد اکرم ڈار دھامہ،محمد اسلم ڈار کی والدہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے ختم قل کا اہتمام جامع مسجد دھامہ میں کیا گیا،دعائیہ محفل میں سید نور الحسن شاہ،سید مدد علی شاہ،چوہدری اخلاق رنیاں،الحاج شفیق قریشی ایڈووکیٹ،چوہدری رخسارمحی الدین،غلام حسین گوندل ایڈووکیٹ،سید مونس رضا شاہ،محمد یٰسین بٹ چیف ایڈیٹر جدید کوشش،سید طلعت شاہ دھامہ،محمد وحید بٹ نوری،اقبال بٹ دھامہ،ملک محمد انور،چوہدری انوار الحق خونی چک،محمد سخی ڈار،تنویر ڈار دھامہ،منیر ڈار، سعید جعفر حسین شاہ دھامہ،محمد ایوب ڈار،مرزا محمد محسن،لیاقت علی ،شبیر بٹ سمیت سینکڑوں افراد شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اوورسیز کنونشن تو کامیاب رہا مگر اوورسیز پاکستانیوں کی ایئرپورٹس پر ذلت میں کوئی کمی نہیں ہوئی،غلام عباس بھٹہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) اوورسیز کنونشن تو کامیاب رہا مگر اوورسیز پاکستانیوں کی ایئرپورٹس پر ذلت میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔اسلام آباد ایئرپورٹ سکیورٹی کے نام پر سابقہ حکومت کے لگائے گئے جگا ٹیکس ابھی بھی برقرار ہیں۔ائر پورٹ انٹری فیس کا خاتمہ کرتے ہوئے عوام الناس کو فری سکیورٹی اور ہائی ایس کیلئے پارکنگ بھی مہیا کی جانی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنما غلام عباس بھٹہ نے کیا انہوں نے کہا کہ لینڈ کروزر اور پراڈو میں ایئر پورٹ جانے والوں کو عام مزدور اووسیز پاکستانیوں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہائی ایس کی کوئی پارکنگ نہیں جس سے اووسیز پاکستانیوں کی فیملیز کو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وارڈن پولیس نو پارکنگ کے چلان پر چلان کر رہی ہے جس کو جمع کروانے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں اس کے علاوہ نام نہاد سکیورٹی پر انٹری فیس لی جاتی ہے ۔ایئر پورٹس پر انتظار گاہ پرفیملیز کے بیٹھنے کے لئے بھی مناسب اقدامات نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کے اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان میں بسنے والی فیملیز پر بھی رحم کریں اور کم از کم ایئر پورٹس پر ہی کوئی نظام بنا دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ن لیگ نے الیکشن میں عوام سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہو سکا،سید نور الحسن شاہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ایک سال گزرنے کے باوجود حکومت عوامی مسائل پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے،ن لیگ نے الیکشن میں عوام سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہو سکا،ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی نائب ناظم گجرات سید نور الحسن شاہ نے ممتاز مسلم لیگی راہنما چوہدری افقار کملہ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر صحافیوں اور معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم کرنے کے وعدے کر کے ووٹ حاصل کئے تھے،لیکن ایک سال کے دوران دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے،مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے ککہ لوگوں کے لیے دو وقت کی روٹی پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے،انہوںنے برملا کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے بلکہ رزلٹ تبدیل کر کے عوامی رائے کو غصب کیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا جینا مرنا عاوم کے ساتھ ہے اپنے ساتھیوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اس موقعہ پر سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت بھدر،چوہدری حبیب اللہ ایڈووکیٹ،چوہدری فرمان علی کملہ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاک فوج پاکستانی عوامی کی شان ہے،ملک ناصر علی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) پاک فوج پاکستانی عوامی کی شان ہے ۔ اگر دنیا میں ہمارا نام لیا جاتا ہے تو وہ ہماری پاک فوج کی بہادری ، جرات مندی اور بیباک صلاحیتوں کی بدولت ہے ۔ یہ بات سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112 ملک ناصر علی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج اور آئی ایس آئی نے ملک و قوم کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔ پاک فوج نے قوم کی سلامتی کیلئے اپنے کروڑوں جوانوں کا لہو دے کر سرحدوں پر ہماری حفاظت کی ہے ہم پاکستانی افواج کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے اکثر دیہات منشیات فروشی کا مرکز بن گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے اکثر دیہات منشیات فروشی کا مرکز بن گئے،شہر کو بھی سپلائی تھانہ صدر کی حدود سے ہونے لگی،تھانہ صدر کے اسلام پورہ دیہات خواص پورہ،درباری محلہ،اعظم نگر،سروانی اور مراڑیاں،قاضیاں،شیخاں والا قبرستان،سندھاریہ و دیگر علاقوں میں منشیات کی کھلم کھلا فروخت تھانہ صدر کے لئے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے،تھانہ صدر کے چند ملازمین کے حوالہ سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ انکی سرپرستی بھی منشیات فروشوں کو حاصل ہے،تھانہ صدر کے سابقہ ایس ایچ او صاحبان اپنی تعیناتی میں بڑی کاروائیوں کا آغاز منشیات فروشوں سے کرتے تھے لیکن تاحال تھانہ صدر میں اس حوالہ سے ابھی تک مکمل خاموشی نظر آتی ہے،منشیات فروشی عالمی مسئلہ ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی سح پر ایک بڑا جرم بن چکا ہے جو کہ انتظامیہ کے لئے ایک کھلم کھلا چیلنج بن چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گندم کی خریداری کا عمل شفاف بنانے اور میرٹ پر باردلانہ کے اجراء کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،ملک تنویر اسلم اعوان
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)گندم کی خریداری کا عمل شفاف بنانے اور میرٹ پر باردلانہ کے اجراء کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائوسنگ و کمیونیکشن اینڈ ورکس ملک تنویر اسلم اعوان نے گندم خریداری مرکز لالہ موسیٰ میں مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اشرف آف دیونہ اور اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر کے ہمراہ گندم خریداری کے عمل کے جائزہ کے لئے گئے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدام کر رہی ہے تاکہ کسان خوشحال ہو اور ملک خوشحال ہو گندم کی قیمت میں اضافہ پر کہا گہ گندم کی قیمت میں اضافہ کیلئے کسانوں کا مطالبہ اعلیٰ حکومتی سطح پر پہنچایاجائے گا،گندم خریداری مراکزپر دوروں کا مقصد کسانوں کو سہولیات کی فوری فراہمی کو یقینی بنانا ہے،اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ ہم دعوئوں کی بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو اس کے دروازے بلا تفریق سب کے لیے کھلے ہیں، گندم خریداری مرکز میں اگر کسی کسان کو کوئی پریشانی ہو تو بتائے ہم سفارش نہیں میرٹ پر یقین رکھتے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے یقین دلایا کہ تحصیل کھاریاں میں کسانوں کو تمام دستیاب سہولتیں دیں گے،تجاوزات کے سوال پر کہا کہ کوششکر رہے ہیں کہ لالہ موسیٰ سمیت تحصیل کھاریاں کو تجاوزات سے پاک کر کے شہروں کو خوبصورت بنائیں اور اس کے لیے ہمیں تاجر برادری سمیت آپ سب کا تعاون درکار ہے اس موقع پر بریفننگ دیتے ہوئے ڈی ایف سی سفیان آصف نے بتایا کہ لالہ موسیٰ گندم خریداری مرکز میں35000بوری گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،جسے اب بڑھا کر50000بوری کر دیا گیا اب تک کسانوں کو یہاں پر20385بوری باردانہ جاری کیا جا چکا ہے انہوں نے بتایا کہ 23مئی تک گندم کی خریداری کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نوید اشرف،نائب تحصیلدار محمد افضل،فوڈ انسپکٹر وسیم عباس گوندل،فوڈ سپروائزر خرم نثار سیکرٹری نثار احمد انفورسمنٹ انسپکٹر عابد سلیم اور اقدس موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

AC کھاریاں میاں اقبال مظہر تحصیل کھاریاں کے عوام کیلئے موسٹ فیورٹ آفیسر بن گئے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) AC کھاریاں میاں اقبال مظہر تحصیل کھاریاں کے عوام کیلئے موسٹ فیورٹ آفیسر بن گئے ، وہ جس طرح علاقہ میں مسائل کے حل کیلئے اپنی کاوشیں کر رہے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی۔ عوامی سماجی حلقوں کا جسٹس ٹیم کے سروے میں خراج تحسین ۔ تفصیل کے مطابق AC کھاریاں میاں اقبال مظہر کی تحصیل کھاریاں میں کاکردگی کے حوالہ سے ایک جسٹس ٹیم لالہ موسیٰ کے ایک عوامی سروے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ AC میاں اقبال مظہر نے تجاوزات ، سمیت شہر کے دیگر اہم مسائل کے حل کیلئے جس طرح عملی اقدامات کئے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی ، ہم اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کا خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راہنما مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر آصف محمود سے کزن وقاص احمد بیگ کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ 15روز بھی جاری
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) راہنما مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر آصف محمود سے کزن وقاص احمد بیگ کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ 15روز بھی جاری ۔ علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ،کاروباری ، مذہبی شخصیات نے ان سے ملاقات کر کے وقاص بیگ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی ۔ اظہار افسوس کرنیوالوں میں محمد رفیق بٹ ، قاری وحید شہزاد سیالوی ، ڈاکٹر عبدالوحید، چوہدری اعجاز احمد جٹ ، چوہدری بہادر خان ، مرزا مظہر حسین ، مہر ظفر اقبال ، ڈاکٹر شہریار احمد و دیگر شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قمر زمان کائرہ نے حلقہ کے عوام کو جو عزت ،مان شان بخشی اس پر عوام آج بھی انکے لیے تعریف کے الفاظ بول رہے ہیں،شیخ طارق محمود آف ناروے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ناروے کی ممتاز کاروباری ،سماجی شخصیت شیخ طارق محمود ایم ڈی اوسلو بھیل سنٹر نے کہا ہے کہ
لوگ قمر زمان کائرہ کے دور کو ایک بار پھر یاد کر رہے ہیں عوامی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ قمر زمان کائرہ نے لالہ موسیٰ کا نام عالمی سطح پر بلند کیا،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لالہ موسیٰ کے عوام پچھلے ایک سال سے اپنے منتخب نمائندے ڈھونتے پھر رہے ہیں موجودہ دور میں مہنگائی و لوڈشیڈنگ میں بے انتہا اضافہ ہو گیا ہے،سب کچھ ویسے کا ویسے بلکہ پہلے سے بدتر ہو گیا ہے،انہوں نے کہا کہ سابقہ نمائندے عوام میں موجود اور انکے دکھ درد میں شریک ہوتے تھے قمر زمان کائرہ نے حلقہ کے عوام کو جو عزت ،مان شان بخشی اس پر عوام آج بھی انکے لیے تعریف کے الفاظ بول رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ این اے 106 میں اربوں روپے کی ڈویلپمنٹ جبکہ سابقہ گیارہ ماہ میں ایک روپے کی اینٹ حلقہ میں نہ لگانا تقابل کرنے کے لیے کافی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویلڈن چوہدری جعفر اقبال،گورنمنٹ آئی ڈی جنجوعہ کالج کی کمپیوٹر لیب اور لائبریری کیلئے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کی ری ہیبلیشن کیلئے 70لاکھ روپے کی منظوری
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال ایم این اے نے لالہ موسیٰ میں تعلیمی میدان میں اپنی خصوصی دلچسپی کا ثبوت دیتے ہوئے گورنمنٹ آئی ڈی جنجوعہ کالج برائے خواتین لالہ موسیٰ کی کمپیوٹر لیب اور لابئریری کیلئے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول لالہ موسیٰ کی ری ہیبلیسیشن کے لیے70لاکھ روپے کی منظوری کروا دی،تفصیلات کے مطابق حالیہ شجر کاری مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ آئی ڈی جنجوعہ کالج برائے خواتین خواتین لالہ موسیٰ میں شجر کاری کے لیے جب وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال ایم این اے وہاں گئے تو کالج ہذا کی پرنسپل سیدہ رباب جعفری نے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ یہاں پر طالبات کو کمپیوٹر لیب اور لائبریری کی اشد ضرورت ہے جس پر چوہدری جعفر اقبال نے وعدہ کیا تھا کہ انشاء اللہ یہ مسئلہ رواں مالی سال کے دوران ہی حل کروا دوں گا،انہوں نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے گورنمنٹ آئی ڈی جنجوعہ کالج برائے خواتین لالہ موسیٰ کی کمپیوٹر لیب اور لابئریری کیلئے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کی حکومت سے منظور کروا دی ہے،اس پر جلد کام شروع ہوجائے گا،جبکہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول لالہ موسیٰ کی ری ہیبلیشن کے لیے 70لاکھ روپے کی منظوری ہو چکی ہے اور یہ کام جلد شروع کر دیا جائے گا اس کے علاوہ محلہ قصبہ میں بجلی لوڈ کا مسئلہ کے حل کے لیے تین نئے ٹرانسفارمر جن میں محمدی مسجد چوک،گورنمنٹ ایلیمنٹری مڈل سکول سرکلر روڈ فیصل پورہ اور قادر کالونی شامل ہیں اور محلہ گوشت مارکیٹ کے ٹرانسفارمر کی منظوری بھی ہو چکی ہے جس کی جلد تنصیب کر دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تنظیم مغلیہ لالہ موسیٰ کا اجلاس صدر مرزا محمد اسلم کی صدارت میں منعقد ہوا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)تنظیم مغلیہ لالہ موسیٰ کا اجلاس صدر مرزا محمد اسلم کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں میڈیککل رپورٹ سابق اجلاس کی کاروائی کی توثیق،مشاورت زکوٰة کولیکشن،تنظیمی امور پر مشاورت و دیگر امور زیر بحث آئے اجلاس میں مرز ا محمد اسلم،مرزامحمد محسن،مرزا ریاست علی،صاحبزادہ قادری،عابد جلالی،مرزا اعجاز احمد،حاجی مرزا جمیل،مرزا عمران لطیف،وارڈ نمبر2،مرزا لیاقت علی،مرزا محمد اسلم،مرزا اورنگزیب ،مرزا رشید،مرزا علی رضا وارڈ نمبر3،مرز محمد رفیق،مرز انور بیگ ،شفاقت علی مرزا،قاضی انور شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چیک میں جعلی سازی کرنے پر سٹی موٹرز کے مالک کے خلاف مقدمہ درج
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)چیک میں جعلی سازی کرنے پر سٹی موٹرز کے مالک کے خلاف مقدمہ درج،ملزم محمد اسلام ولد محمد رمضان پر الزام ہے کہ اس نے چیک ٹمپر کیا ہے،اس سے قبل بھی ملزم کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج ہو چکا ہے،تفصیلات کے مطابق ٹیولپ موبائل شاپ کے مالک شیخ ضیاء الحق کی درخواست پر محمد اسلام ولد محمد رمضان قوم ارائیں ساکن ڈاکخانہ بازار کے خلاف چیک ٹمپرنگ جعلسازی زیر دفعہ420-468-471مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مدعی شیخ ضیاء الحق ساکن محلہ قصبہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ محمد اسلام نے چیک پر میرے جعلی دستخط کئے ہیں اور جو رقم چیک پر درج تھی اس میں بھی ایک لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا ہے یہ کہ ملزم محمد اسلام مذکورپر اس سے قبل بھی امانت میں خیانت کی ایف آئی آر زیر دفعہ406درج ہوئی تھی،جس کا مدعی مدثر اقبال تھا ،ملزم روپوش ہے پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اے سی کھاریاں میاں محمد اقبال مظہر کی دفتر مارکیٹ کمیٹی میں آڑھتیوں سے میٹنگ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)اے سی کھاریاں میاں محمد اقبال مظہر کی دفتر مارکیٹ کمیٹی میں آڑھتیوں سے میٹنگ،چیئر مین مارکیٹ کمیٹی نوشیروان اختر بھی اس موقع پر موجود تھے اے سی کھاریاں نے آڑھتیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گندم خریداری میں حکومت کا ہاتھ بٹاتے ہوئے حکومتی ہدف پورا کرنے کیلئے تعاون کی درخواست کی جس پر انہیں بتایا گیا کہ غلہ منڈی میں آڑھتی مہنگی گندم خرید رہے ہیں اور ضلع گجرات سے گندم باہر جا رہی ہے،ناکے لگا کر اسے ضلع کے ہدف کے لیے سرکاری نرخ پر خریدا جا سکتا ہے،دریں اثناء غلہ منڈی سے باہر مختلف مقامات پر کنڈے لگا کر گندم خریدی جا رہی ہے،وہاں سے گندم کا ہدف پورا کیا جائے آڑھتیوں کے نمائندوں نے اے سی کھاریاں کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا،اے سی کھاریاں نے بتایا کہ لالہ موسیٰ میں گندم خریداری کے ہدف میں اضافہ کر دیا گیا ہے اب 35ہزار کی بجائے 50000بوری گندم خریدی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چوہدری افقارکملہ کی والدہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے ختم قل کا اہتمام جامع مسجدکملہ میں کیاگیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ممتازمسلم لیگی راہنماء اورسادات خاندان کے قریبی ساتھی چوہدری افقارکملہ کی والدہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے ختم قل کا اہتمام جامع مسجدکملہ میں کیاگیا،قرآن خوانی،نعت خوانی ،خطاب کے بعد دعاکی گئی ،اختتامی دعامیں سیدنورالحسن شاہ کلیوال سیداں،ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ،سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدر،مہرطارق سعید،محمداقبال بٹ دھامہ،ملک محمد انور،مہرعمران آف سجادآباد چکوڑی شیرغازی،چوہدری خاوررشیدکملہ،چوہدری اعجازاحمدنمبردار خواصپور،چوہدری حبیب اللہ ایڈووکیٹ،چوہدری محمداقبال ہالینڈ (قاضیاں امام شاہ) مٹھوشاہ،چوہدری سکندرملک (ملکی) چوہدری عباس لوہسر،صحافی حاجی عبدالغفار،چوہدری محمدسرور،الحاج محمداسلم صراف،چوہدری امجدکملہ،غلام محمدنمبردارکملہ،چوہدری فرمان کملہ،چوہدری افضل کملہ،چوہدری عابدہنج،چوہدری ادریس احمدچک مرتضیٰ ،چوہدری اصغرپنڈی حقیقہ،ذیشان پنڈی حقیقہ،ممیرخان،ملک محمدآصف ریلوے روڈ،مرزااشرف ٹبی لوہاراںسمیت معززین علاقہ کی کثیرتعدادشریک تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوابزادہ خاندان عملی خدمت کی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہیں،چوہدری عرفان الٰہی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) نوابزادہ خاندان عملی خدمت کی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہیں انھوں نے ہمیشہ اپنی ذات کو پس پشت ڈال کرعوامی مفاد کو اولیت دی ہے ،پونے تین ارب روپے کے جو ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں ان سے حلقہ این اے 104میں ترقی نظر آئے گی ان خیالات کا اظہار پھلروان کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عرفان الہی نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہاہے کہ مخالفین ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان اور ان کے خاندان پر تنقید اور الزام تراشی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں نوابزادہ خاندان ایک عوامی خدمات کی تاریخ کا نام ہے جن کے سہارے پر مخالفین بڑھکیں مار رہے ہیں وہ آج خود اپنے لئے سہارے ڈھونڈتے پھر رہے ہیں ان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے بنیادی طور پر عوام دشمن عناصر ہیںانھوں نے کہا کہ اعوان شریف گرڈ سٹیشن کے فنڈز سابقہ حکمرانوں نے روک دیے نوابزادہ مظہر علی خان نے میاں نواز شریف سے گرانٹ ریلیز کرائی اب بارانی علاقہ میں ہیوی انڈسٹری لگ سکے گی انھوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا نوابزادہ خاندان کے ساتھ ہے۔
چوہدری جعفراقبال اور چوہدری محمداشرف دیونہ حلقہ کے عوام کی بھرپورخدمت میں مصروف ہیں،سیٹھ قدیر احمد
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) راہنماء مسلم لیگ(ن ) لالہ موسیٰ سیٹھ قدیراحمد نے ایک ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ممبرقومی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفراقبال اور ایم پی اے چوہدری محمداشرف دیونہ حلقہ کے عوام کی بھرپورخدمت میں مصروف ہیں اورعوام کے مسائل انکی دہلیزپرحل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،گورنمنٹ گرلزہائی سکول سردارپورہ روڈ کو فنکشل کئے جانے سے طالبات کو مزید ایک اچھا سکول مل گیاہے جس سے شرح خواندگی میں اضافہ ہواہے،انہوں نے کہاکہ میاں شہبازشریف اورمیاں نوازشریف اپنی فہم وفراست سے ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے پرتلے ہوئے ہیں،اب وہ وقت زیادہ دورنہیں جب ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سابق حکمرانوں کی غفلت کے باعث 450میگاواٹ کا نندی پور پاور پراجیکٹ3برس تک سرد خانے میں پڑارہا،سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سابق حکمرانوں کے لالچ اور بدترین مجرمانہ غفلت کے باعث 450میگاواٹ کا نندی پور پاور پراجیکٹ3برس تک سرد خانے میں پڑارہاان خیالات کا اظہارسابق ٹکٹ ہولڈرمسلم لیگ(ن)حلقہ پی پی 112سیف الرحمٰن بھٹی ایڈووکیٹ نے ڈیرہ خواصپور پرعوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو حالات انتہائی خراب تھے ۔ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی تھی،کرپشن کا دور دورہ تھا ۔ادارے زبوں حالی کا شکار تھے ۔لیکن مسلم لیگی قیادت نے تمام مشکلات کے باوجود عوام کی خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا اورآج ایک بر س کے بعدصورتحال میں خاطرخواہ بہتری آئی ہے ،انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے اور ہرطرف خوشحالی ہو،بیرونی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

4 مئی کا دن پوری دنیا میں فائر فائٹرز ڈے کے طور پر منایا گیا
گجرات(محمد بلال احمد بٹ)چار مئی کا دن پوری دنیا میں فائر فائٹرز ڈے کے طور پر منایا گیا اس دن کا مقصد ان فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو اپنی ڈیوٹی کے دوران ہلاک یا زخمی ہوئے۔ اس سلسلہ میں ریسکیو 1122 گجرات کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میںریسکیو افسران اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری محمد عزیزنے کہا کہ آگ ایک انتہائی مہلک چیز ہے’ ہمارے چار فائر فائٹرز نے آگ سے لڑتے ہوئے گکھڑ پلازہ راولپنڈی میں جام شہادت نوش کیا۔ ہم سب کو مل کر اس بات کااعادہ کرناچاہئیے کہ ہم اپنے معاشرے کو آگ سے محفوظ تر بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو1122 فائر فائٹرز ہر پل ہر لمحہ اپنے ہم وطنوں کی حفاظت کے لئے تیار ہیں اور اس کوشش میں وہ کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اورجہاں ضرورت ہوگی وہاں اپنی جانو ںکی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کریں گے۔ریلی کے بعد فلیگ مارچ کا اہتمام کیاگیا جو سنٹرل اسٹیشن سروس موڑ سے شروع ہو کر جی ٹی روڈ پر مارچ کر تا ہوا وہیںاختتام پذیر ہوئی فلیگ مارچ کامقصد لوگوں کویہ باور کرانا تھا کہ آگ کے خلاف لڑنے کے لئے ریسکیو1122 گجرات ان کے شانہ بشانہ موجود ہے۔ فلیگ مارچ کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری محمد عزیز اورذکی حیدر وڑائچ نے کی اس مارچ میں فائر فائٹرز نے بھرپور شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اوپن نیلامی سے شہریوںکو سستے داموں سبزیا ں دستیاب ہو سکیں گی،لیاقت علی چٹھہ ڈی سی اوی گجرات
گجرات(محمد بلال احمد بٹ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے تحریری یقین دہانی کرا دی ہے کہ وہ مستقبل میں دیگر اضلاع سے لائی جانے والی سبزیوںکی اوپن نیلامی کرکے ریٹس کا تعین کریں گے۔ ڈی سی او نے عوامی مفاد میں آڑھتیوںکے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اوپن نیلامی سے شہریوںکو سستے داموں سبزیا ں دستیاب ہو سکیں گی ۔ڈی سی اوکی ہدایت پر گذشتہ روز احتجاج کے دوران حراست میں لئے گئے سات آڑھتیوں کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق عوام الناس کو سستے داموں سبزیوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے چند روز قبل سبزی منڈی گجرات کا دورہ کیا انہوںنے آڑھیتوں کی طرف سے دیگر شہروں سے لائی جانے والی سبزیوں کی نیلامی کی بجائے از خود ریٹس کے تعین پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی تھی کہ ہر صورت ان سبزیوںکی اوپن نیلامی کی جائے ۔ بعدازاں انجمن آڑھتیاں سے میٹنگ میں بھی اس امر پر اتفاق کیا گیا تاہم گذشتہ روز اس حوالے سے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود بھی بعض آڑھیتوں نے اس پر عمل درآمد نہ کیا جس پرقانون کے مطابق کاروائی کی گئی تاہم اس دوران بعض عناصر نے جی ٹی روڈ بلا ک کرکے احتجاج شروع کر دیا ۔ دریں اثناء پیدا شدہ صورتحال پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے انجمن آڑھتیاں کے وفد نے صدر ساجد بشیر کی زیر قیادت مذاکرات کئے جس میں آڑھیتوںنے تحریری یقین دہانی کرادی کہ آج سے وہ بیرون اضلاع سے لائی جانے والی سبزیوںکی بھی اوپن نیلامی کرکے ریٹس کا تعین کریں گے۔ ڈی سی او نے انجمن آڑھتیاںکے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس عمل سے عوام الناس کو فی کلو گرام 3سے 4روپے فی کلو گرام تک سستی سبزیا ں دستیاب ہو سکیں گی۔ انہوںنے واضع کیا کہ آڑھتیوںکے احتجاج کے دوران کسی بھی شخص پر تشدد نہیں کیا گیا تاہم لاء اینڈآرڈر برقرار رکھنے کے لئے بعض افراد کو حراست میںلیا گیا تھا جنہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور:پاکستان مسلم لیگ کی افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے اور ریلیاں
لاہور (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ کے قائدین چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر پنجاب بھر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں بڑی تعداد میں مسلم لیگی کارکنان و تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میںشرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مسلح افواج کے حق میں نعرے درج تھے۔ بہاولپور میں نکالی جانیوالی ریلی کی قیادت ایم این اے طارق بشیر چیمہ نے کی جو میجر جہانزیب چوک سے شروع ہوکر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے ڈاکٹر محمد افضل ایم پی اے، سابق ایم پی اے چودھری احسان الحق اور سابق ایم پی اے چودھری صفدر حسین نے بھی خطاب کیا، سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی زیرقیادت راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں جو ضلعی پریس کلب کے باہر جلسے کے بعد اختتام پذیر ہوئیں۔ جلسے سے مسلم لیگی رہنمائوں حافظ عمار یاسر، چودھری محمد سرور گجر اور راجہ محمد ناصر نے خطاب کیا۔ گجرات میں سابق ضلع ناظم چودھری شفاعت حسین کی زیر قیادت ظہورالٰہی پیلس سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، سابقہ ایم این انے رحمان نصیر، سابق ایم پی اے خالد اصغر گھرال، سابق ایم پی اے صفیہ جاوید، نصیر احمد سندھو، عظمت شاہ، میاں پرویز پگانوالہ، افتخار شاکر، انصر گھمن و دیگر نے خطاب کیا۔ ریلی میںمسلم لیگی عہدیداروں و کارکنوں کے علاوہ سابق ناظمین، نائب ناظمین وکونسلرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ گوجرانوالہ میں ضلعی صدر چودھری ظفراللہ چیمہ کی زیر قیادت میں ریلی ضلعی پریس کلب سے شروع ہوکر جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے سابق صوبائی وزیر سہیل چیمہ، سابق ایم پی اے ناصر چیمہ، عرفان احسان، شاکر مبین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سرگودھا میں سابق ایم این اے انور علی چیمہ کی زیر قیادت جناح ہال کمپنی باغ سے ریلی نکالی گئی جو ضلعی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں ایم پی اے عامر سلطان چیمہ، ملک شکیل سکندر، محمد علی گجر، سرفرار گوندل محمد یارچدھڑ، راناہزار خان، سابق ناظمین، نائب ناظمین و کونسلرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی، لودھراں میں لیبر ونگ کے زیر اہتمام نکالی جانیوالی ریلی میں تحصیل صدر مشتاق احمد بھٹہ، ملک عابد، میاں محمد قاسم، عامر مصطفی و دیگر شریک تھے۔ ریلی مسلم لیگ لیبر ونگ کے دفتر سپرچوک سے شروع ہوکر فوارہ چوک پر اختتام پذیرہوئی۔ منڈی بہائوالدین میں سابق ضلع ناظم و سابق ایم پی اے ریاض اصغر چودھری کی زیر قیادت پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا جس میں سابق ایم پی اے میجر احسان الٰہی، سابق ایم پی اے عارف گوندل، باسمہ ریاض چودھری ایم پی اے، ساجد احمد خان، سابقہ ناظمین، نائب ناظمین و کونسلرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ لاہور میں سینیٹر کامل علی آغا اور میاں منیر کی زیرقیادت ریلی نکالی گئی جو مسلم لیگ ہائوس سے شروع ہوکر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شیخوپورہ میں سابق ایم این اے خرم منور منج کی زیر قیادت ریلی منج ہائوس سے شروع ہوکر ضلعی صدر ضلعی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے سابق ایم پی اے حاجی منور منج، سابق تحصیل ناظم، انجینئر بلال ورک، علی احمد صابر، رانا ولید مجاہد، ملک قمر عباس و دیگر نے خطاب کیا۔ یوتھ ونگ سیالکوٹ کے زیراہتمام ریلی ضلعی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی جس سے صدف بٹ، مرزا مظہر مشتاق، جمشید محمود خان، ڈاکٹر وسیم شہزاد نے خطاب کیا۔ ملتان میں ضلعی صدر مشتاق احمد انصاری کی زیر قیادت چوک نواں شہر سے ضلعی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے مسلم لیگی رہنمائوںرانا معراج ایڈووکیٹ، اسلم طاہر انصاری، حافظ عبدالمالک قریشی، مرید حسین پبی، رانا حفیظ و دیگر نے خطا ب کیا۔ ڈیرہ غازی خان میں یوتھ ونگ کے زیراہتمام ریلی ساجد کتھران کی زیر قیادت ہسپتال چوک سے شروع ہوکر ٹریفک چوک پر اختتام پذیر ہوئی جس سے منور ثاقب، عرفان چودھری، انوار بلوچ و دیگر نے خطاب کیا۔ جہلم میں ضلعی پریس کلب کے سامنے سابق ضلع ناظم چودھری فرخ الطاف کی زیرقیادت مظاہرہ کیا گیا جس سے چودھری سعید، ڈاکٹر فضل الحق، محمد عارف چودھری، خاور وجاہت وسیم و دیگر نے خطاب کیا۔ فیصل آباد میں جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری ظہیرالدین خان کی زیر قیادت ریلی ہلال احمر سے شروع ہوکر ضلعی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے سابق ضلع ناظم رانا زاہد توصیف، ضلعی صدر رانا محمد عظیم خان، خالد نبی گجر، خالد گل، رائے عبدالقادر و دیگر نے خطاب کیا۔ جوہر آباد میں یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جو فوارہ چوک سے شروع ہوکر کالج چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے الیاس اعوان، کامران ورک، ملک الطاف اعوان، مشتاق گجر ودیگر نے خطاب کیا۔ یوتھ ونگ کے زیر اہتمام گجر خان میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ساجد بھٹی نے کی، ریلی سے طاہر رفیق ملک، اسد ریاض بلوچ ودیگر نے خطاب کیا۔ قصورمیں ایم پی اے سردار وقاص حسن موکل کی زیر قیادت ریلی موکل گائوں سے شروع ہوکر الاباد چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی سے جہانزیب موکل، میاں عباس، مرزا قدیر، رانا اسلم و دیگر نے خطاب کیا۔