ڈنگہ کی خبریں 6/3/2014

ڈنگہ : نوجوان صحافی، راہنما پی ٹی آئی ڈنگہ تجمل حیات مکڑ کی پھوپھی کی نمازِ جنازہ میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) نوجوان صحافی، راہنما پی ٹی آئی ڈنگہ تجمل حیات مکڑ کی پھوپھی کی نمازِ جنازہ میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی، نمازِ جنازہ دھکڑ کے مقامی قبرستان میں ادا کی گئی ، مرحومہ چوہدری صادق بھٹی اہلیہ، نثار امریکہ ، اعجاز انگلینڈ ، اشفاق لاہور، افتخار امریکہ ، اخلاق امریکہ ، کی والدہ تھیں ، جبکہ چوہدری رخسار بھٹی چک مرتضیٰ چوہدری مختار چک مرتضےٰ کی خالد تھیں ، اُن کی نمازِ جنازہ میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی ، شرکت کرنے والوں میں چوہدری عمران سیال دھکڑ ، میاں مبین حیات کولیاں ، ملک بابر اعوان ، ڈاکٹر جاوید ریاض ، سابق انچارج میو ہسپتال ، میجر میاں خاں ( دھکڑ ) ماسٹر ریاض انصاری ، حافظ دلاور ، چوہدری نثارمکڑ ، چوہدری ندیم افضل مکڑ ، چوہدری شبیر بھٹی اتووالہ ، ملک عارف بیکنانوالہ سمیت معززین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت شہزاد وڑائچ سکھا کی ہمشیرہ کی تقریب رخصتی عاطف میرج ہال لالہ موسیٰ پر منعقد ہوئی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت شہزاد وڑائچ سکھا کی ہمشیرہ کی تقریب رخصتی عاطف میرج ہال لالہ موسیٰ پر منعقد ہوئی ۔ تقریب میں علاقہ بھر سے سیاسی ، سماجی ، کاروباری و مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ آف فتہ بھنڈ، وفاقی پارلیمانی سیکریٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال MNA کے سیکریٹری غضنفر اقبال بھٹی، حاجی رفیق کوٹلہ سارنگ خاں ، ڈاکٹر امین نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور شہزاد وڑائچ سکھا کو ہمشیرہ کی شادی خانہ آبادی کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے اعجازاحمد چوہدری کی پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے اعجازاحمد چوہدری نے پنجاب سیکرٹریٹ میں صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد، مرکزی سینئر نائب صدر بیرسٹر بختیار قصوری، ایم پی اے میاں اسلم اقبال، نائب صدر پنجاب سعدیہ سیف ،رہنماء امیرحمزہ رت ،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے ہمراہ گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے حکمران 1985 ء سے مسلسل اقتدار میں ہیں، زرعی زمینوں کو کوڑیوں کے بھائو خرید کر ان پر سرکاری وسائل سے ترقیاتی کام کروا کے لاکھوں روپے میں بیچتے ہیں، عام آدمی کی ضرورت کی روزمرہ شیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں ، صوبائی دارلحکومت میں ایک غریب والدہ نے اپنے دو معصوم بچوں کو غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر قتل کرنے کا واقع لمحہ فکریہ ہے اس واقع پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے ، آج افراد اور اشخاص کا مسئلہ نہیں ہے نچلی سطح پر حکومت عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کے لئے ابھی تک کچھ نہیں کیا ، اس طرح کے افسوسناک واقعات معاشرے میںرونماء نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ چھ سال سے پنجاب کے حکمران صوبے میں بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں ، سپریم کورٹ ان بے حس حکمران سے ہر روز پوچھتی ہے کہ لیکن حکومت اور الیکشن کمیشن کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ، آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت الیکشن کمیشن کسی ادارے یا افراد کو ساتھ ملا کر الیکشن کروا سکتا ہے لیکن پنجاب کے حکمرانوں کو یہ بات قبول نہیں ۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکمران آئین کی پاسداری کریں ۔پنجاب حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی فوری تاریخ کا اعلان کرے۔ اعجازاحمدچوہدری نے مزید کہا کہ پی پی 81 جھنگ کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار کو ہرانے کے لئے پچھلے ڈیڑ ھ ماہ سے پنجاب حکومت سرکاری مشینری سرِعام استعمال کرتی رہی ، حکومتی وزراء نے وہاں ڈیرے ڈال رکھے تھے ہر وہ غیر قانونی کام کیا جو وہ کرسکتے تھے۔پولیس ، انتظامیہ کو تحریک انصاف کے خلاف استعمال کیا گیا تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں کیاگیا اور ان ظالم حکمرانوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ حلقے کے پولنگ اسٹیشن لونگ شمالی کے پریزائیڈنگ آفیسرمحموداحمد کو خود دھاندلی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا لیکن پولیس کو نشاندہی کرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے امیدوار ممتاز کاہلوں کے لائسنسی اسلحہ ، گارڈ ز اور ڈرائیور کو گرفتار کر کے تھانہ شاہ نگدر میں مقدمہ درج کر دیا گیا جن کے نام خرم شہزاد ، بشیراحمد، محمد عثمان ، محمد ممتاز اختر ، شاہد فاروق کاہلوں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجا ب نے ممتاز کاہلوں کالائسنسی اسلحے کوفوری منسوخ کر دیا ، وزیراعلیٰ پنجا ب لائسنسی اسلحہ منسوخ کرنے کی بجائے صوبے سے غیر قانونی اسلحہ پکڑیں ۔پنجا ب کے حکمران اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں ۔انہوں نے کہاکہ اداروں کو فعال کرنے کی بجائے ایل ڈی اے کو قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کا مالک بھی بنا دیا گیا لیکن رائے ونڈ کا علاقہ اس میں شامل نہیں کیا گیا۔ تینوں اضلاع کی زرعی زمینوں کو خرید کر شہری آبادیاں قائم کی جائیںگی جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ ایسے کسی بل کو قبول نہیں کریںگے بلکہ اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی رٹ کو قائم کئے بغیر مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھایا جا سکتا ، حکمران مکمل طو رپر ناکام نظر آتے ہیں ۔ اس موقع پر انیس ریاست ورک، عدنان جمیل، اشتیاق ملک ، نویداحمد، عرفان احمد، لقمان قاضی، شہریاررضا، فرحان چشتی، کلیم حفیظ، رضوان رضی ،غلام عباس بھٹہ بھی موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نیک آباد میں خواتین کا تاریخ ساز اجتماع 9مارچ کو ہوگا، پیر محمد افضل قادری کا اعلان
گجرات (محمد بلال احمد بٹ) مرکز اہلسنت نیک آباد (مراڑیاں شریف ) گجرات کے شعبہ خواتین قادریہ عالمیہ یونیورسٹی کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد او ر تنظیم اہلسنت شعبہ خواتین کا سالانہ دینی اجتماع مؤرخہ 9مارچ بروز اتوار 10بجے دن مرکز اہلسنت نیک آباد (مراڑیاں شریف) میں شروع ہورہا ہے، جس میں مختلف شعبہ جات سے فارغ ہونے والی 1533 طالبات کو اسناد جاری کی جائیں گی، جبکہ اجتماع میں ملک بھر سے ہزارہا خواتین قافلہ در قافلہ شرکت کر رہی ہیں۔ دینی اجتماع میں مسلم خواتین کو اسلامی زندگی گزارنے، بے راہروی کی روک تھام اور شاندار فکری وعملی تربیت کیلئے شاندار لائحہ عمل دیا جائیگا۔ قادریہ عالمیہ یونیورسٹی نیک آبا د کے چانسلر پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی مائوں، بہنوں، بیویوں اور بیٹیوں کو اس دینی اجتماع میں باپردہ شریک ہونے کیلئے انتظامات کر کے ثواب دارین حاصل کریں، جبکہ تنظیم اہلسنت شعبہ خواتین کی نگران محترمہ ر۔ ک۔.قادری نے کہا ہے کہ یہ اجتماع تاریخی ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عافیہ موومنٹ پاکستان کی سربراہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی قیادت میں قافلے کا ریلوے اسٹیشن چوک لالہ موسیٰ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)عافیہ موومنٹ پاکستان کی سربراہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی قیادت میں قافلے کا ریلوے اسٹیشن چوک لالہ موسیٰ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا،استقبال کرنے والوں میں امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر سید احسان اللہ ،صوبائی راہنما پاکستان تحریک انصاف نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ،حاجی عبدالستارانصاری،ارشدمحمود،شاہد انصاری ضلعی صدر سیاسی کمیٹی ڈاکٹر عرفان احمد صفی،حاجی خالدمحمود زرگر،محمد اقبال کالس،طاہر رفیق بٹ،معروف و سینئر صحافی جمیل احمد طاہر سمیت جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے افراد کی کثیر تعداد شامل تھی جبکہ محترمہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے قافلے میں امریکی مسلمان انسانی حقوق تنظیم امریکہ کے سربراہ الحاج مورس صلاح خان،صدر پاسبان الطاف شکور،کوارڈینیٹر عافیہ موومنٹ عزیز الرحمن مجاہد،شیخ فخر الاسلام فیصل نمایاں تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مشرف کے دور میں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکہ کی حوالگی پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم ہے،ڈاکٹر سیدا حسان اللہ شاہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ نے کہا ہے کہ آمر پرویز مشرف کے دور میں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکہ کی حوالگی پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم ہے وقت ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہو کر ایک ایسی موومنٹ چلائے کہ حکمرانوں کے اس ظلم کی تلافی ہو سکے۔اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت امریکہ کی قید میں دیگر مسلمان بھی آزاد ہو سکیں،ممبر صوبائی کونسل پاکستان تحریک انصاف پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم پاکستانی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے تحریک کو اس لئے جاری رکھے ہوئے ہیں کہ یہ ہماری قومی غیرت،عزت،حمیت کا مسئلہ ہے،شائد حکمرانوں کی غیرت بھی جاگ جائے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ڈاکٹر عافیہ کے اہل خانہ سے جو وعدے کئے تھے وہ وفا نہ کئے لیکن ڈاکٹر عافیہ نے امریکہ کوجو چیلنج کیا ہے وہ ضرور پو را ہو گا اور ہم کامیاب ہونگے،امیر جماعت اسلامی لالہ موسیٰ احسان اللہ بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہی سرزمین ہے جہاں ایک بہن کی پکار پر محمد بن قاسم ہزاروں میل کا فاصلہ طے کر کے اپنی ایک بہن کی عزت بچانے پہنچا تھا آج اس کی وجہ سے یہاں مسلمان ہیں انہوں نے کہا کہ کاش ہمیں بھی جرات مندانہ قہادت مل جائے توصر ف ڈاکٹر عافیہ صدیقی ہی نہیں پوری دنیا میں اسلام کی بیٹیاں محفوظ ہو جائیں،راہنما سکھ چین گروپ لالہ موسیٰ چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے جو آواز اٹھائی جانی چاہیے تھی وہ نہ تو خارجہ سطح پر اور نہ ہی داخلی سطح پر اْٹھائی جا سکی،ہمارا جو رول بنتا تھا وہ ادا نہ کر سکے،لیکن ہم ڈاکٹر عافیہ سدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دلاتے ہیں آپ پریشان نہ ہوں ہم آپ کے ساتھ ہیں بہت جلد ہماری بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی ہمارے درمیان موجود ہونگی ضلعی صدر سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی ڈاکٹر عرفان احمد صفی نے کہا کہ لالہ موسیٰ کی دھرتی شہیدوں،غازیوں کی ہے اس دھرتی سے تعلق رکھنے والوں نے ملک و قوم کیلئے اپنی جانیں قربان کی انہوں نے کہا کہ ابھی چند روز قبل بلوچستان سے ماما قدیر بلوچ کی قیادت میں بلوچستان سے پیدل آنے والے قافلے کا لالہ موسیٰ کی سرزمین پر جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیااور لالہ موسیٰ کے شہریوں نے خصوصاً سکولوں کے بچوں نے استقبال کر کے بلوچستان و دیگر صوبوں میں پنجاب کے بارے میں پائے جانے والے تعصب کے تاثر کو زائل کیااور کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور سندھی ،بلوچی،پٹھان،پنجابی کے بجائے صرف پاکستانی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریک کے نتیجے میں عافیہ کے بچے رہا ہوئے کل وہ بھی رہا ہو کر ہمارے درمیان ہو گی،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کالالہ موسیٰ میں خطاب
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستانی قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عبداللہ ہسپتال میں جماعت اسلامی کے عہدیداران اور کارکنوں اور شہریوں ،میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ پانچ سال قبل میں جب لالہ موسیٰ شہرآئی تو شہریوںنے میرا بھر پور استقبال کیا اور میں ان کی محبت اور پیار کو نہیں بھولی اور لالہ موسیٰ شہر کے لوگوں نے بھر پور اصرار کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے تحریک چلائی جائے،اور لالہ موسیٰ شہر غازیوں شہیدوں کی سرزمین ہے عافیہ کے بچہ کہتے ہیں کہ پاکستان کے حکمران ہمارے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے لیکن ہماری ماں کو ہم سے جدا نہ کرتے ،ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی تحریک بھی لالہ موسیٰ سے شروع ہوئی تھی آج میں پھر آپ کے پاس لالہ موسیٰ آئی ہوں کہ اس تحریک کو مزید موثر طریقے سے چلایا جائے اور جس طرح آپ کی تحریک کے نتیجے میں عافیہ کے بچے رہا ہوئے کل وہ بھی رہا ہو کر ہمارے درمیان ہو گی،انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک ظلم کے خلاف ہے اور وہ ظلم چاہے کوئی اپنا کرے یا دوسرا،ہم ہر ظالم کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ امریکہ سے الحاج مورس تحریک چلانے کیلئے پاکستان آئے ہیں اور وہ پوری دنیا میں جانا چاہتے ہیں،ہم ان کے مشکور ہیں۔