ڈنگہ کی خبریں 6/5/2014

ڈنگہ :سید عامر عباس کے چچا کی وفات پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہیں، چوہدری دلاور خان انگلینڈ آف گکھڑ و دیگر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ق اوورسیز راہنما چوہدری دلاور خاں انگلینڈ آف گکھڑ ، حاجی چوہدری محمد عارف گکھڑ ، چوہدری ریاض احمد انگلینڈ آف بھائو گھسیٹ پور ، چوہدری محمد ریاض ٹوپہ سب انسپکٹر ساگر نے کلیوال سیداں کی ممتاز شخصیت سید عامر عباس کے چچا کی وفات پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کیا ، علاوہ ازیں مرحوم کے درجاتِ بلندی کے لیے دُعا کی ، مرحوم ایک نیک سیرت اور فراخ دِل انسان تھے ، اُن کی کمی کو پورا نہیں کیا جا سکتا، بے شک ہر شے نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، غم کے اس اندوہناک عالم میں ہم سید عامر عباس کے تمام لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو بتصدق چہاردہ معصومین علیہ السلام جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے ملک سے منشیات کا خاتمہ بہت ضروری ہے،عوامی سماجی حلقے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے ملک سے منشیات کا خاتمہ بہت ضروری ہے ، نشے کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے ، اُن کا مستقبل اندھیرے میں جا رہا ہے ، عوامی سماجی حلقوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے استعمال کی وجہ سے نوجوان تباہ ہو رہے ہیں ، منشیات کے عادی لوگ اپنی طلب کو پورا کرنے کے لیے جرائم اور غیر قانونی راستے کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے ، سر زمین ڈنگہ پر منشیات کے عادی نوجوانوں کو نشے سے بچانے اور اُن کی ذہنی و جسمانی نشو و نما کو بہتر بنانے کے لیے سنٹر قائم ہونا چاہیے جو اپنی خدمات سر انجام دے کر نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنا سکے، اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں عبد القیوم گوندل کی قیادت میں تاجر برادری ، صحافتی برادری ، عوامی سماجے حلقے اور سکولوں کے طلباء بھی جمعتہ المبارک کے رو ز منشیات کے خلاف ریلی نکالیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :زہریلے مچھروں کی فوجوں نے نیندیں حرام کر دیں
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) زہریلے مچھروں کی فوجوں نے نیندیں حرام کر دیں ، ٹی ایم کے ناقص انتظامات سے دِن رات کو مکھیوں ، مچھروں کی بہتاط نے جینا حرام کر رکھا ہے اور اُن کی بڑھتی ہوئی پیدوار نے مختلف بیماریوں میں اضافہ کر دِیا ہے ، زہریلے مچھروں نے شہریوں کی نیند محال کر دی ، انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ، شہریوں کا احتجاجی طور پر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ڈنگہ و گرد و نواح میں صفائی ، ستھرائی کے انتظام انتہائی ناقص ہونے کی وجہ سے مکھی مچھروں کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا ہے ، دِن کی گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے شہری رات کو بھی آرام کی نیند سونے سے قاصر ہو گئے ، اُن کی بڑھتی ہوئی پیداوار نے مختلف بیماریوں میں بھی اضافہ کر دِیا ہے ،ملیریا ، ہیضہ ، بخار اور پیٹ درد جیسے مریضوں کا ہسپتالوں میں اضافہ ہو گیا ہے ، انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، روز بروز مکھی مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، ٹی ایم اے اور عوامی حلقوں کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ، دِن بدن مکھیوں اور زہریلے مچھروں کی افزائس میں اضافہ کسی مصیبت سے کم نہیں ، شہریوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : غریبوں کے دِن کب بدلیں گے؟ آج مہنگائی کا اژدھا منہ کھولے کھڑا ہے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے ڈیرہ ڈنگہ ہائوس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے دِن کب بدلیں گے؟ آج مہنگائی کا اژدھا منہ کھولے کھڑا ہے ، دہشت گردی کا خوف کھل کر سانس نہیں لینے دیتا ، غریب بیچارہ کتنا بے بس ہے ، اپنی خوشیاں تک نیلا م کر دیتا ہے ، موجودہ حکومت لا پرواہی برت کر غریبوں پر ظلم کر رہی ہے ، ملک شدید اقتصادی بحران کا شکار ہے ، بے ہنگم مہنگائی نے عام کی زندگی جہنم زار بنا دی ہے ، حکومتی نمائندوں سے ستائی ہوئی عوام نے کئی بار اپنے اپنے مصائب و مشکلات سے آگاہ کیا ، بار بار خبروں کی اشاعت بھی کروائی ، مگر حکومتی نمائندے قومی خزانہ پر اپنے صاف کرنے میں مگن ہیں ، مہنگائی کی وجہ سے لوگ بچوں سمیت خو د کشیاں کر رہے ہیں ، 47 فی صد آبادی غربت کی حد سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے ، مسلم لیگ ن عوام پر عذاب کی طرح نازل ہو چکے ہیں ، انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ جنرل انتخابات میں چوہدری برادران کا دورِ اقتدار آئے گا اور اُنہی کی بدولت حلقہ پی پی 113 کے مسائل بخوبی حل کرنے میں مصروفِ عمل ہیں ، ہر خاص و عام کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :موسلا دھار بارش کی وجہ سے گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) موسلا دھار بارش کی وجہ سے گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان ، متعدد نشیبی علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے ، شہر سمیت کئی علاقوں میں بجلی بند ، ڈنگہ اور اس کے گرد و نواح میں ہونے والی موسلا دھا بارش سے گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد نشیبی علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے ، ڈنگہ شہر اور گرد و نواح کے دیہات و قصبات میں آندھی کے ساتھ طوفانی بارش سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، وہاں ہزاروں ایکڑ رقبے پر تیار گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ، بارش کے باعث شہر کے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور گلی محلوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ، بارش کے باعث شہر سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی بند ہو گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ میں دن اور رات کو ہوائی فائرنگ کا سلسلہ کئی روز سے جاری جبکہ چوروں ،ڈکیتوں اور منشیات فروشوں کا دھندہ عروج پہنچ گیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ میں دن اور رات کو ہوائی فائرنگ کا سلسلہ کئی روز سے جاری جبکہ چوروں ،ڈکیتوں اور منشیات فروشوں کا دھندہ عروج پہنچ گیا ہے،لیکن پولیس بے بس دکھائی دیتی ہے،تفصیلات کے مطابق ڈنگہ اور گردونواح کے علاقوں میںکوئی ہفتہ ایسا نہیں گزرتا جس روز ہوائی فائرنگ ،دکانوں اور گھروں میں چوری،ڈکیتی کی وارداتیں نہ ہوں،اطلاع ملنے پر انتظامیہ روایتی طور پر صرف حاضری ڈالنے پہنچ جاتی ہے بعد ازاں حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کہ ایف آئی آر درج نہ کرنا پڑے جس کی وجہ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے شہر اور تاجر عدم تحفظ کا شکار،شہری سرشام ہی گھروں میں بند ہو کر رہ گئے ،شہریوں نے ڈی پی او گجرات سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان وارداتوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں تاجروں یا سیاسی دھڑے کے بائو پر مجبوراً ایف آئی اار کا اندراج کر لیا جائے تو بھی دو تین دن کی تیزی کے بعد روایتی کاہلی کا مظاہرہ کر کے اسے پس پشت ڈالا جاتا ہے،شہریوں کی زبان پریہ شکایات زدعام ہیں کہ گذشتہ چھ ماہ کے اندر کم و بیش ستر کے قریب چوریاں ہوئیں جن میں سے نصف کے قریب ایف آئی آر کا بھی اندراج ہوا، مگر اس کے باوجود کوئی چور نہ پکڑے جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : چوہدری جعفر اقبال پارلیمانی سیکرٹری وزارت دفاع نے گرلز ہائی سکول ڈنگہ کیلئے2کروڑ روپے منظور کروا لیے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)دو کروڑ کی لاگت سے ڈنگہ میں بچوں کی سہولت کیلئے چوہدری جعفر اقبال پارلیمانی سیکرٹری وزارت دفاع نے گرلز ہائی سکول ڈنگہ کیلئے2کروڑ روپے منظور کروا لیے ہیں ،تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری وزارت دفاع چوہدری جعفر اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو درخواست دی کہ ڈنگہ میں لڑکیوں کے لیے صرف ایک ہی ہائی سکول ہے جو کہ ناکافی ہے اور ڈنگہ میں گرلز ہائی سکول کی اشد ضرورت ہے،جس پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دو کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے جس پر جلد ہی کام شروع کر دیا جائیگا، گذشتہ روز اپنے ڈیرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ گرلزہائی سکول کیلئے کولیاں روڈ پر جگہ مختص کر دی ہے شفاخانہ حیوانات اور مصنوعی نسل کشی ہستپال ایک جگہ پر تعمیر کئے جائیں گے جس کیلئے بیس لاکھ روپے منظور کروا لئے ہیں جبکہ مصنوعی نسل کشی کی جگہ پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تعمیر کیا جائے گا جس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے میری درخواست پر دو کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : نو ر فاطمہ ہسپتال کیلئے سٹاف کی بھرتیوں کا سلسلہ گذشتہ روز شروع کر دیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ میں اپنی نوعیت کا واحد طبی سہولیات سے آراستہ نو ر فاطمہ ہسپتال کیلئے سٹاف کی بھرتیوں کا سلسلہ گذشتہ روز شروع کر دیا گیا درخواستوں پر سپیشلسٹ ڈاکٹر اورنگزیب بٹ نے انٹرویو کئے اور کافی سٹاف کو بھرتی کر لیا گیا،اس سلسلہ میںڈائریکٹر نور فاطمہ ہسپتال الحاج محمد صادق بٹ نے نئے حقائق ٹیم کو بتایا ہے کہ اس ہسپتال کا مقصد غریب اورمستحق افراد کا علاج کیا جائے خدا کی رضا کیلئے مخلوق خدا کی خدمت کا مشن لے کر اس ہسپتال کی تعمیر کی ہے اور انشاء اللہ اس مشن پر کاربند رہیں گے اور ڈاکٹر اورنگزیب بٹ نے کہا ہے کہ ہم ہسپتال میں تجربہ کار اور کوالیفائی سٹاف تعینات کریں گے اور اسکے لیے ہم نے علاقہ بھر سے درخواستیں طلب کی ہیں اور انشاء اللہ نور فاطمہ ہسپتال میںغرباء اور مستحقین کا علاج مفت کیا جائے گا اور علاقہ کے عوام کو بہتر طبی سہولیات دینے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ نبی پورہ کے لئے میاں امجد محمود نے نرسری جماعت کے طلبہ کیلئے100 کرسیاں دینے کا اعلان کیا تھا تاحال سکول میںکرسیاں نہ پہنچ سکیں،محمد اقبال،محمد شبیر مغل و دیگر
ڈنگہ(محمد بلال حمد بٹ)گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ نبی پورہ ڈنگہ کے ایس ایم سی کمیٹی کے چیئر مین محمداقبال بٹ اور ممبر سابق کونسلر محمد شبیر مغل اور اہلیان محلہ عرفان بٹ،ظفر گوندل،مظفر شاہ،ریاض احمد جٹ،ندیم بٹ،کامران بھٹی،علی ڈار اور قاری محمد الیاس نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ نبی پورہ ڈنگہ کی سالانہ تقسیم انعامات 2014 کے تقریب میں بطور مہمان خصوصی سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ میاں امجد محمود نے نرسری جماعت کے طلبہ کیلئے100 کرسیاں دینے کا اعلان کیا تھا تاحال سکول میںکرسیاں نہ پہنچ سکیں ہم میاں امجد محمود سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں شکریہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : دھاندلی کے نتیجہ میں بننے والی ن حکومت کی کارکردگی بھی دھندلی ہے،میاں افتخاراحمد آف کولیاں شاہ حسین
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)راہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی112میاں افتخار احمد آف کولیاں شاہ حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ دھاندلی کے نتیجہ میں بننے والی ن حکومت کی کارکردگی بھی دھندلی ہے،11مئی 2013 کو ہونے والی دھاندلی الیکشن کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا،11مئی2014ء کو پی ٹی آئی ملک گیر احتجاج کرے گی، انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی2014ء کو قائد عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تاریخی دھاندلی کے خلاف تاریخی احتجاج کیا جائے گا انہوںنے کہا کہ دھاندلی کے نتیجہ میں بننے والی وفاقی حکومت کی کارکردگی بھی دھندلی ہے،گیارہ مئی کا احتجاج اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قوم مسلم لیگ ن کو مسترد کرتی ہے،انہوںنے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کو تبدیل کر دیا جائے گا کرپشن ختم کر دی جائے گی اور کرپٹ ٹولے کا احتساب کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ایم این اے اور ایم پی اے نے گذشتہ روز ڈنگہ میں مصروف دن گزارے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم این اے اور ایم پی اے نے گذشتہ روز ڈنگہ میں مصروف دن گزارے،حلقہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں ترقیاتی کاموں کے بارے گفتگو کی اورمسائل سنے تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری وزارت دفاع چوہدری جعفر اقبال نے اپنی رہائش گاہ پر مصروف دن گزارا حلقہ این اے106سے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے اس موقع پر محمد افضل منا،محمد عمران بھٹی،محمد عارف ڈار،لیاقت علی قریشی،طارق قریشی،چوہدری مہدی خاں بجاڑ والا،ٹھیکیدار شوکت مغل،ڈاکٹر علی احمد طاہر،محمد اویس قریشی،جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود نے بھی اپنی رہائش گاہ پر مصروف دن گزارا،حلقہ پی پی113سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتین کیں اور حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے بارے گفتگو ہوئی اور بلدیہ ڈنگہ میں بھی عوامی مسائل سنے اس موقع پر چوہدری آفتاب احمد،شیخ رستم علی،انجینئر آصف مجید،پیر آفتاب احمد،مرزا شاہد علی،مرزا محمد یونس،ملک ارشد علی و بلدیہ ڈنگہ کے افسران بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :موسمیات ،ڈنگہ اورگردونواح میں موسلا دھار بارش،گندم کی فصل کو شدید نقصان
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)موسمیات ،ڈنگہ اورگردونواح میں موسلا دھار بارش،گندم کی فصل کو شدید نقصان،کسانوں کے ساتھ ساتھ عوام بھی پریشان،گندم کی فصل کم ہونے کی صورت میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ متوقع،مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ، بیساکھی کے دن بھی بارش کی وجہ سے کسان بروقت گندم کی کٹائی شروع نہ کر سکے،گذشتہ چند روز کے دوران موسم خشک اور گرم ہونے کے ساتھ ہی کسانوں نے سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے پورے زور و شور کے ساتھ گندم کی کٹائی شروع کر دی لیکن گذشتہ ہونے والی موسلا دھار بارش نے کسانوں کے ساتھ ساتھ عوام کی مشکلات میں بھی دوبارہ اضافہ کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ میں پینٹ خریدنے آئی بیوہ خاتون سے گودام میں جنسی زیادتی بیوہ کی عزت کو رسوائی کے رنگ میں رنگنے والا رنگ باز فرار
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ میں پینٹ خریدنے آئی بیوہ خاتون سے گودام میں جنسی زیادتی بیوہ کی عزت کو رسوائی کے رنگ میں رنگنے والا رنگ باز فرار، مقدمہ درج،تھانہ ڈنگہ کے علاقہ میں9:30بجے دن حماد پلائی ووڈ ہارڈ ویئر اینڈ پینٹ سٹور پر پینٹ خریدنے آئی بیوہ خاتون خالدہ بی بی زوجہ عبدالجبار اعوان سکنہ چیلیانوالہ کی پینٹ شاپ میں عزت لوٹ لی گئی تھانہ ڈنگہ پولیس نے خالدہ بی بی کی رپورٹ پر پینٹ شاپ کے مالک محمد یوسف لوہار سکنہ ڈھنڈالہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : حرمین شریفین کی زیارت اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی سب سے بڑی اور شدید خواہش ہوتی ہے،میاں ایوب خاور سیفی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی شخصیت سینئر صحافی میاں ایوب خاور سیفی نے گذشتہ روز عمرہ کی ادائیگی کے وطن واپسی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ حرمین شریفین کی زیارت اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی سب سے بڑی اور شدید خواہش ہوتی ہے میں اللہ تعالٰ اور اس کے پیارے رسولۖ کی نوازشات،کرم اور رحمتوں کاجتنا بھی شکرادا کروں کم ہے جن کی نظر کرم کی بدولت مجھ جیسے ناچیز کو خانہ کعبہ اور گنبد خضری کی زیارت نصیب ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :دن دیہاڑے ہوئی فائرنگ کر کے شہرمیں خوف و ہراس پھیلانے والے نوجوانوں کو پولیس نے پکڑ لیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)دن دیہاڑے ہوئی فائرنگ کر کے شہرمیں خوف و ہراس پھیلانے والے نوجوانوں کو پولیس نے پکڑ لیا بتایا گیا ہے کہ دن دیہارے راوی روڈ پر ہوائی فائرنگ کر نے کے جرم میں دونوجوان جبران طارق دھکڑانوالی اور عمیر علی ڈنگہ کو گرفتار کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : پوری قوم پاک فوج کے وقار کے تحفظ کیلئے متحد ہو گئی ہے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ پی پی113سے صوبائی امیدوار ،راہنما مسلم لیگ ق چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پوری قوم پاک فوج کے وقار کے تحفظ کیلئے متحد ہو گئی ہے،ریلی نے ثابت کر دیا ہے کہ گجرات چوہدری شجاعت
حسین،چوہدری پرویز الٰہی کو چاہنے والوں کا ضلع ہے اور ہر گجراتی کے دل میں پاک فوج کے جوانوں کا احترام ہے،گجرات کی تاریخ ساز ریلی کا یہ پیغام ہے کہ جو بھی پاک فوج کے خلاف بات کرے گا،گجرات کے لوگ طاقت کے زور پر اسے روکیں گے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہ اکہ دھاندلی کے ذریعے حکومت میں آنے والوں کے خلاف پوری قوم اٹھ کھڑی ہے جسے ملک کا ہر ادارہ محسوس کر رہا ہے،اب کسی کو ابہام نہیں رہا کہ عوام حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں،لیکن اپنے لرزتے تخت کو بچانے کیلئے حکمران فوج اور میڈیا کو لڑانے کیلئے کوشاں ہے مگر حکمرانوں کی کوئی کوشش کامیا ب نہیں ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :چوہدری شبیر بلہڑ کی دکان پر چوری کی دلیرانہ واردات نامعلوم چور فوٹو سٹیٹ مشین اور جنریٹر لیکر فرارہو گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سٹی پریس کلب ڈنگہ کے جنرل سیکرٹری اور نوائے وقت کے نمائندہ چوہدری شبیر بلہڑ کی دکان پر چوری کی دلیرانہ واردات نامعلوم چور فوٹو سٹیٹ مشین اور جنریٹر لیکر فرارہو گئے، پولیس چوکی ڈنگہ میں درخواست دے دی گئی اس سلسلہ میں سٹی پریس کلب کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت نوید شہزادمغل نے طلب کر لیا،اور چوری کی واردات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ایک متفقہ قرار داد پیش کی گئی کہ ڈنگہ پولیس فوری طور پر چوری کی واردات کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرے اور ان کے خلاف سخت کاراوئی عمل میں لائی جائے،قرار داد متفقہ طور پرمنظور کی گئی اور کہا کہ کافی عرصہ سے ڈنگہ میں چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن پولیس ڈنگہ ایک بھی واردات کے ملزمان کو ٹریس نہیں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پرسٹی پریس کلب ڈنگہ میں پروقار تقریب منعقد کی گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پرسٹی پریس کلب ڈنگہ میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈنگہ کے صحافیوں نے حق اور سچ کا علم بلند کرنے کیلئے عزم کا اعادہ کیا اور مطالبہ کیا کہک پاکستان میں میدیا کو لاحق خطرات کے خاتمہ اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پاکستان کے تمام ریاستی جماعتیں اور حکومت ضروری اقدامات کریں،سٹی پریس کلب ڈنگہ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر غلام مصطفی آذر، صدر نوید شہزاد مغل،سینئرنائب صدر خالد مغل اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شبیر بلہڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے صحافتی انتہائی جبر اور خوف کے عالم میں صحافت کا عالمی دن منا رہے ہیں2008ء سے لے کر اب تک پاکستان میں34 صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے اور آج تک کسی بھی صحافی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا گیا،ریاست کا چوتھا ستون صحافت خطرات میں گرا ہوا ہے لیکن صحافتی پر عزمہیں کہ وہ اپنی آزادی کی خاطر ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کریں گے، سچ لکھیں گے چاہے وہ کتنا ہی گراں کیوں نہ گزرے۔اجلاس میں میاں ایوب
خاور سیفی،ایم مصنف شیراز،بشارت بی ایس،وسیم اقبال،واحد حسین ،اختر وزیر ودیگر نے شرکت کی۔
۔
ڈنگہ کے نواحی گائوں حاصلانوالہ میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر کسی کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ کے نواحی گائوں حاصلانوالہ میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر کسی کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا ایک ملزم گرفتار،دو فرار،تفصیلات کے مطابق حاصلانوالہ میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر کسی کے وار کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ،مقتولہ کے بھائی خالد محمود کی درخواست پر ملزم محمد عارف،ملزم کا والد منظور حسین اور محمد آصف ولد بشیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے عارف کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
۔
ڈنگہ : سینئر صحافی شبیر بلہڑ کی دکان پر چوری کی واردات پر پر زور مذمت کرتے ہیں،محمد بلال احمد بٹ
ڈنگہ(سٹاف رپورٹر)چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سینئر صحافی شبیر بلہڑ کی دکان پر چوری کی واردات پر پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے پولیس ڈنگہ سے مطالبہ کیا کہ چوروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے ۔
۔
ڈنگہ :ملن میرج ہال کے سیکورٹی گارڈ ساجد کے بیٹے سبحان ساجد کی دوسری سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منائی گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ملن میرج ہال کے سیکورٹی گارڈ ساجد کے بیٹے سبحان ساجد کی دوسری سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منائی گئی دوستوں و احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور سبحان کی لمبی عمرکیلئے دعا مانگی گئی۔
۔
کنجاہ میں معشوقہ کی بارات دیکھ کر عاشق نے گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)کنجاہ میں معشوقہ کی بارات دیکھ کر عاشق نے گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،بتایا گیا ہے کہ ماجرہ کے رہائشی وقاص کو اپنی ماموں زاد کزن سے محبت تھی گذشتہ روز اس کی بارات آئی تو موقع پر موجود وقاص نے میرج ہال میں کھڑے ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں حالت غیر ہونے پر اسکو قریبی ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔
۔۔۔
ڈنگہ :نواحی گائوں دھنی میں مسلح افراد کا گھر پر دھاوا،زمیندار پر تشدد،بندوقوں بٹ مارتے رہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نواحی گائوں دھنی میں مسلح افراد کا گھر پر دھاوا،زمیندار پر تشدد،بندوقوں بٹ مارتے رہے،نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ موضع دھنی میں محمد احسان گجر کے گھر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور اسے ڈنڈے سوٹوں اور بندوقوں کے بٹ مار کر لہولہان کر دیا اور فرار ہو گئے،پولیس نے احسان گجر کی رپورٹ پر مبین عرف بینا گجر ،اجد عرف اچھا گجر،اختر گجر،سید وسیم شاہ اور امانت گجر کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔
۔
ڈنگہ :پاکستان تحریک انصاف ڈنگہ کا احتجاجی قافلہ11مئی کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں بھر پور شرکت کرے گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف ڈنگہ کا احتجاجی قافلہ11مئی کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں بھر پور شرکت کرے گا،ملک بابر حسین اعوان صدر پی ٹی آئی ڈنگہ کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہونے والے قافلے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،پی ٹی آئی ڈنگہ کے زیر اہتمام ملک بابرحسین کی قیادت میں درجنوں گاڑیوں پر مشتمل احتجاجی قافلہ 11مئی کو ڈ چوک میں ہونے والے پی ٹی آئی کے مرکزی احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے روانہ ہو گا،جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
۔
ڈنگہ :تاجر اور تنظیم مغلیہ کے راہنما عبدالرزاق مغل کے صاحبزادے ضیاء دانش کی شادی خانہ آبادی 15مئی کو ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محلہ ریلوے ہیلاں روڈ کے معروف تاجر اور تنظیم مغلیہ کے راہنما عبدالرزاق مغل کے صاحبزادے ضیاء دانش کی شادی خانہ آبادی 15مئی کو ہو گی جبکہ دعوت ولیمہ کی تقریب16مئی کو دین پیلس میرج ہال ڈنگہ میں ہو گی جس میں علاقہ بھر سے سیاسی سماجی ،مذہبی رہنمائوں کے علاوہ صحافتی برادری شرکت کرے گی بڑی تعداد میں دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
۔
ڈنگہ : مارکیٹ کمیٹی کے نوٹیفائیڈ کے ایریے میں تمام لائسنس ہولڈران نے اپنے لائسنس جلد از جلد تجدید کروا لیں،محمد عمران بھٹی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی محمد عمران بھٹی نے کہاہے کہ مارکیٹ کمیٹی کے نوٹیفائیڈ کے ایریے میں تمام
لائسنس ہولڈران نے اپنے لائسنس جلد از جلد تجدید کروا لیں اگر تجدید نہ کروائے گئے تو ان کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے،اور نوٹیفائیڈ ایرے میں کام کرنے پر پابندی ہو گی،انہوں نے مزید کہا کہ کوئی فرد یا کمپنی بغیر لائسنس کہیں کنڈا نہیں لگا سکتی اگر بغیر لائسنس کسی نے گندم خریداری کی تو اس کا موقع پر چالان ہوگا،اور گندم بحق سرکار ضبط ہو گی،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے گندم خریداری پر گندم خریدی جا رہی ہے کسی قسم کی شکایات کی صورت میں کسان حضرات مارکیٹ کمیٹی کے دفتر رابطہ کر سکتے ہیں۔
۔
ڈنگہ :طواف کعبہ کے لئے بنائے جانے والے دو منزلہ عارضی پل کی زیریں منزل گذشتہ روز استعمال کے لئے کھول دی گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)طواف کعبہ کے لئے بنائے جانے والے دو منزلہ عارضی پل کی زیریں منزل گذشتہ روز استعمال کے لئے کھول دی گئی،بالائی منزل پر طواف پہلے سے جاری ہے یہ پل2618مربع میٹر پر جگہ بنایا گیا ہے،اس کی چوڑائی10میٹر اور اونچائی زمین سے4.6میٹر ہے اس پر ایک گھنٹے کے دوران5ہزار افراد کعبہ کے گرد طواف کر سکتے ہیں،مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مثال بن عبداللہ نے اس پل کا افتتاح کیا جو مسجد الحرام میں جاری توسیعی و تعمیراتی کام کے دوان طواف کرانے والوں کی سہولت کے لیے تعمیر کیا گیا ہے اس موقع پر گورنر مکہ نے مسجد الحرام کی انتطامیہ کی طرف سے معذور بیمار اور معمر افراد کے طواف کے لیے فراہم کی جانے والی الیکڑانک وہیل چیئرز کا بھی افتتاح کیا۔
۔
مہر الیاس احمد کی ختم قل بہورچھ بسوہامیں ادا کی گئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) مہر الیاس احمد کی ختم قل بہورچھ بسوہامیں ادا کی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے راہنمامہر عدنان منیر آف بہورچھ بسوہا کے سسر مہر الیاس احمد جو کہ گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے انکی نماز جناز ہ انکے گائوں بہورچھ بسوہا میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ اور ختم قل میں تحریک انصاف کے راہنمامیجر ریٹائرڈ خلیل الرحمن اعوان ،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ،غلام عباس بھٹہ جبکہ چوہدری ندیم اختر بہورچھ،ملک ظفر اعوان ملکہ،راجہ محمد اسلم ،میاں محمد طاہر ،حافظ کلیم اللہ حیدر،چوہدری عنائیت اللہ ہرل،میاں محمد طاہر،چوہدری اللہ دتہ ممبر،حافظ ضیا اللہ،حافظ نواز،چوہدری محمد محسن،چوہدری محمد علی،مہر زاہد اقبال مچھیانہ ،چوہدری محمد تعارف اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی کو اسلام آباد ڈی چوک میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔،چوہدری رفیق احمد دھامہ و دیگر
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) 11مئی کو اسلام آباد ڈی چوک میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔عمران خان نے جنرل الیکشن میںکی گئی دھاندلی کوبے نقاب کر دیا ہے جنرل الیکشن میں پوری قوم سے دھوکہ کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ و حلقہ پی پی 112کے راہنما ئوںحاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ ،چوہدری اصغر علی اکبرکالس،چوہدری محمد احسن کالس،،خان الحق ،محمد رفیق بھٹی، سید مظہر حسین شاہ،طاہر رفیق بٹ آف شاہ سر مست،غلام عباس بھٹہ،اور دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن 2013میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی جس کے خلاف الیکشن ٹربیونلز میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی طرف سے درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیںمگر عدالتوں سے بھی انصاف نہیں مل رہا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن کو مضبوط اور خود مختار بنانے کیلئے آواز بلند کر رہی ہے ۔اور تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی کال پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور 11مئی کو یوم سیا ہ کے طور پر منایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔.۔
پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات سے پارٹی رہنمائوں ، ٹکٹ ہولڈرز کے وفد نے صوبائی صدراعجاز احمد چوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں ملاقات کی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات سے پارٹی رہنمائوں ، ٹکٹ ہولڈرز کے وفد نے صوبائی صدراعجاز احمد چوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور پارٹی امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیادو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں ضلع گجرات میں پارٹی صورتحال کے متعلق صوبائی صدر کوتفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ ملاقات کرنے والوں میں محمد افضل گوندل، شیخ نوازش علی ایڈووکیٹ، ملک عبدالستار، تنویر گل، ملک اعجاز، سیٹھ غلام محی الدین ،حاجی شفیق، میجر(ر) خلیل الرحمان، مہر امتیازاحمد ، آصف حسین سلیمی، احمد ندیم گجر، شہزاد افضل میر، نورین اشفاق، راحیلہ کوثر، شاہدہ چوہدری شامل تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ میںغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،سہیل نواز خان
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ سٹی کے صدر سہیل نواز خان نے لالہ موسیٰ میںغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لالہ موسیٰ کے باسیوںآواز کی سننے والا کوئی نہیں جن حلقوں کے ایم این اے اور ایم پی اے اپنااثرو رسوخ استعمال کررہے ہیں ان حلقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8سے10گھنٹے ہے جبکہ لالہ موسیٰ میںحکومتی اعلانات کے باوجود لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کوئی کمی نہیں کی گئی اور 18سے 20گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کرنے والے حکمران اپنی شان و شوکت اور اقتدار کے تحفظ میں لگے ہوئے ہیں ان کو غریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ اور 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ لالہ موسیٰ کے عوام پر ظلم ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کے حال پر رحم کریں۔اگر یہ عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتے تو انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک تحفظ اسلام پاکستان حضرت ابوبکرصدیق یونٹ لالہ موسیٰ کا اہم اجلاس دفترمیں منعقدہوا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)تحریک تحفظ اسلام پاکستان حضرت ابوبکرصدیق یونٹ لالہ موسیٰ کا اہم اجلاس دفترمیں منعقدہوا، مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمداصغرتوحیدی مہمان خصوصی تھے،اجلاس میں چودہ مئی کو کمانڈرشہزادلائبریری لالہ موسیٰ میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت سیمینارکی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا،اور اس عزم کا اظہارکیاگیاکہ چودہ مئی کو ہونے والے سیمینارمیں علاقہ بھرسے عشاقان مصطفی کی کثیرتعدادشریک ہوگی،اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے حافظ محمداصغرتوحیدی نے بتایاکہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان تحفظ عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے جو کام کررہی ہے اسے پورے ملک میں مذہبی حلقے قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،انہوں نے بتایاکہ ننکانہ صاحب میں ایکاعلیٰ تعلیم یافتہ قادیانی تحریک تحفظ اسلام پاکستان کی قیادت سے کئی گھنٹے بحث مباحثہ کے فتنہ قادیانت کو چھوڑ دائرہ اسلام میں داخل ہوا،جوہمارے لیے باعث ورحمت وبرکت ہے،انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے صحابہ اکرام کی زندگیاں ہمارے لیے بہترنمونہ ہیں ہمیں انکے نقش قدم پرچلتے ہوئے اپنی زندگیوں کو آقائے نامدارمدنی تاجدار کی عزت وناموس ،ختم نبوت پر پہرہ کیلئے وقف کرنا ہونگی۔اجلاس میں مرکزی انچارج میڈیا سیل چوہدری فیصل گجر،صدرحضرت ابوبکرصدیق یونٹ عدنان خان جلالی،نوشاد خاں جلالی،حافظ عمرحسین عطاری سمیت کارکنوں کی کثیرتعدادموجودتھی۔
۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ ملک عامراعوان کی قیادت میں پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ میں اہم کردار ا داکررہی ہے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ ملک عامراعوان کی قیادت میں پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ میں اہم کردار ا داکررہی ہے اور لالہ موسیٰ شہرمیں چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں واضح کمی آئی ہے ان خیالات کا اظہارمعروف سماجی شخصیت ملک عبدالستار عرف ملک تارا نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ ڈی پی او گجرات رائے اعجازاحمد،ڈی ایس پی محمدعثمان چوہدری کی قیادت میں سٹی پولیس جس طرح موثرگشت کے ذریعے سٹریٹ کرائم پرقابو پاررہی ہے وہ لائق تحسین ہے،ہم لالہ موسیٰ میں جرائم کے خاتمہ کیلئے سٹی پولیس کو اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
۔۔۔۔
مسلم لیگی راہنماء طارق محمود ڈاردھامہ کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت کرنے والوں کا چوتھے روزبھی تانتا بندھاہواہے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگی راہنماء طارق محمود ڈاردھامہ کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت کرنے والوں کا چوتھے روزبھی تانتا بندھاہواہے،گزشتہ روزبھی سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدر،سیدعارف حسین شاہ کوٹلہ سارنگ خاں،محمدثاقب کوٹلہ،سابق نائب ناظم سیدرضی شاہ بدہوکالس،نعیم بٹ اسلام پورہ،مولوی سجادحسین بٹ،عمران بٹ سردارپورہ،ٍحافظ خلیل ڈار،محمدافضل بٹ سردار پورہ،انوربیگ،محمدزمان بٹ چکوڑی،چوہدری یونس ببانیاں،چوہدری اظہردھامہ،چوہدری آفتاب دھامہ،سیدعون حیدردھامہ، سیدمعصوم علی شاہ دھامہ،محمدخالدبھٹی،چکوڑی،پروفیسرالطاف مجیددھامہ،چوہدری طارق بگو دھامہ،حاجی اقبال چوہان،ریاض بٹ حاجی پورہ،شیخ جاویداقبال ،شیخ اجمل لالہ موسیٰ،عادل ڈاردھامہ،چوہدری خان محمدکائرہ،مرزایعقوب چکوڑی،محمدزمان جاتریہ،سلیم ضیاء بھٹی کریم پورہ، میاں ندیم سیدابراہم،چوہدری شہبازڈھل،قیصرقریشی،جاویدانوربٹ عیدگاہ روڈ،محمدیٰسین بٹ چیف ایڈیٹرجدیدکوشش،محمدتنویرڈار، محمد منیرڈارصدتؤرانجمن آڑھتیان ہردوغلہ منڈی،میاں مجاہدکائرہ،مرزااللہ بخش چکوڑی،ملک محمدانورکریم پورہ،محمداقبال بٹ دھامہ، طاہر رفیق بٹ شاہ سرمست سمیت معززین کی کثیرتعدادنے طار ق ڈاربرادران سے اظہارتعزیت کیا اورمرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔
۔۔۔۔
منڈی بہائو الدین:آٹا،دال چاول وغیرہ تمام اشیاء کی قیمتیں پانچ دن میں دس فیصد کم کراوئی جائیں
منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمد بٹ)آٹا،دال چاول وغیرہ تمام اشیاء کی قیمتیں پانچ دن میں دس فیصد کم کراوئی جائیں،چیف سیکرٹری پنجاب نے ضلعی حکام کے نام مراسلہ میں لکھا ہے حالیہ دو مہینوں میں پیٹرول،ڈیزل کی قیمتیں دو دفعہ کم کی گئیں ہیں،جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی شرح میں کافی بہتری آئی ہے،اس لئے تمام روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں پانچ دن کے اندر دس فیصد کمی کانوٹیفکیشن جاری کروا کے سختی کے ساتھ نئی قیمتوں پر عمل درآمد کرایا جائے۔اورگڈز ٹرانسپورٹ سے کرایوں میں بھی ڈیزل کی قیمت میں کمی کی مناسبت سے کمی کرائی جائے
۔

منڈی بہائو الدین:حمیدہ وحید الدین کو مین گلی میں سیوریج ٹف ٹائل اور محلہ گوڑھا کے قبرستان کے لیے جگہ لے کر دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،علی اکبر نونا
منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمد بٹ)سوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین کو مین گلی میں سیوریج ٹف ٹائل اور محلہ گوڑھا کے قبرستان کے لیے جگہ لے کر دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں علی اکبر نونا کی گفتگو ،انہوں نے کہاکہ ہم اہل محلہ صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین کو مین گلی میں سیوریج اور ٹف ٹائل لگوانے اور محلہ گوڑھا کے قبرستان کی جگہ دینے پر ان کے مشکور ہیں انہوں نے یہ کام کر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے، قبرستان کی جگہ کا مطالبہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا،ہر الیکشن میں عوام ہر امیدوار سے مطالبہ کرتے تھے مگر کسی نے اسکو پورا نہ کیا یہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے عوام یہ مطالبہ پورا کر کے ان کے دل جیت لئے ہیں،محلہ گوڑھا کی مین گلی بھی انتہائی خشتہ ہو چکی تھی جس پر پیدل چلنا بھی دشوار تھا یہ عظیم باپ کی عظیم بیٹی نے عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے،جس کو عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار محلہ گوڑھا کے سابق ناظم اور سماجی ورکرز علی اکبر نونا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
۔۔
منڈی بہائو الدین: افراد ریاست سے بالا تر نہیں ہوتے،ریاستی امور کو اولیت اور فوقیت حاصل ہوتی ہے،محمد اعجاز چوہدری
منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ افراد ریاست سے بالا تر نہیں ہوتے،ریاستی امور کو اولیت اور فوقیت حاصل ہوتی ہے،ریاست کو کمور کرنے والے عناصر کے کردار بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں،افواج پاکستان دفاع وطن کی ضامن اور پاسبان ہیں،چند عناصر اپنے مذموم مقاسد کے لیے فوج کو متنازعہ نہ بنائیں پوری پاکستانی قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستان کے قومی مفادات کی یقینی حفاظت کیلئے بروقت درست اور دور رس فیصلے کرنے کیلئے ہونگے انہوں نے کہا کہ جہاں تک دفاع وطن کا تعلق ہے اس ضمن میں منتخب اور حساس اداروں کے درمیان کوئی دراڑ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنی ذات کو پس پشت ڈال کر عوامی مفاد کو اولیت دی ہے، مخالفین الزام تراشی سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں انہوں نے اس وقت ملک میں میاں برادران ہی کی واحد قیادت ہے جو ملک کو گھمبیر مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ دور بھی میاں برادران کا ہو گا۔
۔

منڈی بہائو الدین:لالہ زار کالونی میں چھ مسلح ڈاکوئوں نے نجی بینک کے مینجر کے گھر سے اسلحے کی نوک پر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو
منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمد بٹ)لالہ زار کالونی میں چھ مسلح ڈاکوئوں نے نجی بینک کے مینجر کے گھر سے اسلحے کی نوک پر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،ڈاکو گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور ڈھائی گھنٹے اہل خانہ کویرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے رہے،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے لالہ زار کالونی میں نجی بنک کے مینجر نواز شاہد کے گھر دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور اسلحے کی نوک پر اہل خانہ کو اڑھائی بجے جگا کر گھر کی تلاشی لے کر آٹھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی،ڈاکو ڈھائی گھنٹے تک واردات کرتے رہے اور نجی بنک کے مینجر کے ساتھ گفتگو کرتے رہے ڈاکوئوں کا کہنا تھا کہ ہم ماں بہن والے ہیں اور واردات مجبوری کی وجہ سے کر رہے ہیں،ایف آئی آردرج کروانے کی ضرورت نہیں ہے پولیس ہمیں گرفتار نہیں کر سکتی،ڈاکوئوں نے شناخت سے بچنے کیلئے نقاب پہن رکھے تھے پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،تاہم ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
۔
ملک بچانے کے لیے نیک اور صالح قیادت کو منتخب کرنا ہو گا،ملک اس وقت شدید بحرانوں میں گرا ہوا ہے،جماعت اسلامی منڈی بہائو الدین
منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمد بٹ)ملک بچانے کے لیے نیک اور صالح قیادت کو منتخب کرنا ہو گا،ملک اس وقت شدید بحرانوں میں گرا ہوا ہے،اور حکمران اپنی تجوریاں بھرنے میں لگے ہوئے ہیں،ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ آنے والے بجٹ میں تنخواہوں میں پچاس فیصد اور مزدور کی اجرت پندرہ ہزار روپے ہونی چاہیے،آج ڈھوک کاسب میں اتنا بڑا جم غفیر دیکھ کر یہ کہنے پر مجبور ہو گیا ہوں کہ ڈھوک کاسب کے غیور عوام حقیقی معنوں میں دین محمدی کی سرفرازی کے لیے کام کر رہے ہیں،ڈھوک کاسب کی عوام نے آج مجھے منصورہ کی یاد دلا دی ہے،دعا ہے کہ مولانا مودودی اور قاضی حسین احمد کی جلائی ہوئی شمع کی روشنی مزید بڑھے ڈھوک کاسب کے عوام اٹھیں اور منڈی بہائو الدین کے کونے کونے میں اللہ اور اس کے نبیۖ کا پیغام پھیلائیں،اس وقت حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تاجر سارا دن فارغ بیٹھے رہتے ہیں انکو ذہنی مریض بنا دیا ہے ٹیکسوں کے بوجھ نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے اور ہر طرف جنگل کا قانون ہے یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اہلیان پاکستان کی غیور عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ اللہ کے قوانین سے پھرے ہوئے لوگوں کو زمام کار نہ تھمائیں سود جو دین اسلام میں سختی سے منع ہے ہمارے حکمران سودی نظام سے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں ان خیالات
کا اظہار ڈاکٹر وسیم اختر صوبائی امیر جماعت اسلامی اور حلقہ این اے108 سے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری ریاض فاروق ساہی نے ڈھوک کاسب میں منعقدہ پرہجوم جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی امیر ضیغم مغیرہ اور گوجرانوالہ سے آئے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما ڈاکٹر عبید اللہ گوہر نے بھی خطاب کیا،اور کہا کہ جماعت اسلامی کا ساتھ دینے اور ان کے نمائندگان کو کامیاب کروانے میں اپنا کردار اداکرنے کی تلقین کی۔
۔
منڈی بہائو الدین :محلہ گوڑھا یو سی نمبر4میں صفائی کا ناقص انتظام اعلیٰ حکام نوٹس لیں
منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمد بٹ)محلہ گوڑھا یو سی نمبر4میں صفائی کا ناقص انتظام اعلیٰ حکام نوٹس لیں،تفسیلات کے مطابق محلہ گوڑھا میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں،نالیاں گندگی سے بھری ہوئی ہیں گندگی کی وجہ سے مچھروں کی بھر مار ہے اس کی وجہ سے ڈینگی جیسی موذی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے کئی دفعہ اعلیٰ افسران کے نوٹس میں بھی لایا گیا مگر اس پر کوئی عمل درآمد نہ ہوا،پائلٹ سکول کے سامنے نالہ دن میں کئی دفعہ بھر جاتا ہے اور اسکا گندہ پانی باہر گلی میں ندی کا منظر پیش کرتا ہے اس کی وجہ سے سکول آنے اور جانے والے بچوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کی وجہ سے سکول آنے اور جانے والے بچوں کو دشوعاری کا سامناکرنا پڑتا ہے،وہ گندے پانی سے گزر کر جاتے ہیں بعض گھروں میں بھی پانی داخل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اہلیان محلہ پریشان ہیں،انہوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سینٹری انسپکٹر کو اس کا پابند کیا جائے کہ نالے پر مستقل خاکروب کا بندوبست کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لیں اور بچوں کو سکول جانے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
۔
منڈی بہائو الدین:متوقع سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اے ڈی سی سی کی زبردست اجلاس
منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمد بٹ)متوقع سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اے ڈی سی سی کی زبردست اجلاس تفصیلات کے مطابق متوقع سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اے ڈی سی حسن بارین ہوت کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،جس میں اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہائوالدین رانی حفصہ کنول اے سی ملکوال آصف رضا،اے سی پھالیہ ضمیر حسین،ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر امجد اقبال ڈی ایچ او داکٹر ضیاء اللہ صدیقی محکمہ انہار اور ٹی ایم اوز کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی حسن بارین ہوت نے کہا کہ تمام محکمہ جات پلان بنائیں اور محکمہ انہار کے افسران دریائوں کے پشتوں کے بارے میں سرٹیفکیٹ دیں اگر کسی جگہ بھی پستے کمزور ہو ں تو ان کو فوری مرمت کیا جائے ریسکیو1122 ہوک ایکسر سائز کروائیں تاکہ عوام میں آگاہی پیدا ہو،انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ
تمام سنٹروں پر ادویات وافر مقدار میں موجود ہوں اور ایمبولینس درست حالت میں رکھی جائیں انہوں نے تینوں تحصیلوں کے ٹی ایم اوز کو بھی ہدایت کی کہ وائرنگ پمپس صحیح حالت میں ہونے چاہیں ہر کنٹرول فلڈ سنٹر پر گریڈ سترہ کا افسر موجود چوبیس گھنٹے درست اطلاعات اعلیٰ حکام تک پہنچائے گا،یہ کیمپس مونگ،رسول،آہلہ ماجھی،کالاشادیاں ،قادر آباد ملکوال کے مقام پر ہونگے،انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب کے دوران الرٹ رہیں کوتاہی کرنے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا،کیونکہ عوام الناس کو فوری ریلیف مہیا کرنا ہماری دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
۔
منڈی بہائو الدین:ارشد ٹائون میں دن دیہاڑے چوری کی واردات ،لاکھوں کے زیورات اورنقدی لے کر فرار
منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمد بٹ)ارشد ٹائون میں دن دیہاڑے چوری کی واردات ،لاکھوں کے زیورات اورنقدی لے کر فرار،تفصیلات کے مطابق ارشد ٹائون میں واقع خواجہ اکرم کے گھر سے نامعلوم چور دن دیہاڑے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور بائیس ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے،اہل خانہ قرآن خوانی میں شرکت کیلئے وارڈ نمبر5گئے ہوئے تھے چوری کی اس واردات سے اہل محلہ میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔
۔
پھالیہ کے علاقہ پاہڑیانوالی میں دو بھائیوں نے فائرنگ کر کے مخالف کو قتل کر دیا
منڈی بہائوالدین(محمد بلال احمد بٹ)پھالیہ کے علاقہ پاہڑیانوالی میں دو بھائیوں نے فائرنگ کر کے مخالف کو قتل کر دیا،مقتول کی ایک سال قبل ملزموں سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی رنجش میں دو بھائیوں نے فائرنگ کر کے اپنے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔