ڈنگہ کی خبریں 7/11/2013
Posted on December 8, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈنگہ :الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں الیکشن کا انعقاد کرا دیاجبکہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ایک بار پھر موخر کر دیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں الیکشن کا انعقاد کرا دیاجبکہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ایک بار پھر موخر کر دیا گیاپنجاب نے 3اور سندھ نے ایک ہفتے کے لئے قانونی دستاویزات مکمل کرنیکے لئے مہلت مانگی تھی الیکشن کمیشن کا دونوں صوبوں کو 8دسمبر تک تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایات کر دی ہے تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز بلوچستان میں الیکشن کا انعقاد کروا دیا اور پنجاب سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کا اعلان 9دسمبر کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا،الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب اور سندھ کو انتخابات کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے 8دسمبر کی ڈیڈلائن دے دی ہے،پنجاب نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے3روز جبکہ سندھ نے7روز کی مہلت مانگی تھی یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پہلے بھی پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کے باعث موخر کرچکا ہے اب بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 9دسمبر کو ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :میاں ارشد حیات اور چوہدری پرویز اختر تریڑوانوالہ ہی یو سی کولیاں شاہ حسین سے کامیاب ہونگے،چوہدری شمریز اقبال سپین
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) تریڑوانوالہ کے ممتاز زمیندار سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شمریز اقبال سپین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل کولیاں شاہ حسین سے امیدوار برائے چیئرمین میاں ارشد حیات ، وائس چیئرمین چوہدری پرویز اختر تریڑوانوالہ ، آئندہ بلدیاتی الیکشن میں عوام کی محبتوں سے ریکارڈ ووٹوں سے اُن کی جیت یقینی ہے ، بلدیاتی الیکشن میں اُن کا مقابلہ کرنا عام سیاستدان کے بس کی بات نہیں ، وہ ایماندار اور باصلاحیت شخصیت کے مالک ہیں ، اُن کی کامیابی یونین کونسل کولیاں شاہ حسین کی کامیابی ہے اور اُس کے لیے ہم بھر پور جدو جہد کریں گے، وہ عوامی خدمت کا جذبہ لے کر سیاست کے میدان میں آئے ہیں انشاء اللہ وہ عوامی اُمنگوں کا حقیقی معنوں میں ترجمانی کریں گے، وہ کامیاب ہو کر جو ترقیاتی کام اُدھورے ہیں اُن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے ، اُنہوں نے مزید کہا کہ میاں ارشد حیات ، چوہدری پرویز اختر ہی حقیقی معنوں میں عوامی خدمتگار امیدواران ہیں ، اُن کا دِل ہر وقت حلقہ کی عوام کے لیے دھڑکتا ہے یہی وجہ ہے کہ یو سی کولیاں شاہ حسین کی غیور عوام بھی اُن سے والہانہ محبت کرتے ہیں ، عوامی خدمت کی بنا پر وہ اپنے پینل کیساتھ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہمارا شوق اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے،چوہدری شاہد الیاس
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر11چوہدری شاہد الیاس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا شوق اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے اس بار عوام بلدیاتی انتخابات میں بڑے بڑے ناموں کو مسترد کر دیں گے اور صرف ہمہ وقت عوام کے اندر رہ کر بے لوث عوامی خدمت کرنے والوں کو قبول کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم تمام درد اور انکا علاج لے کر عوام کے ساتھ اقتدار شیئر کرنے کے لیے میدان عمل میں آئے ہیں اس بارجلسے اکٹھ نہیں صدوقیچیاں بولیںگی اور ورکر کلاس کے تاریخ ساز ووٹ نکلیں گے اور اس کا سہرا عوام کے سر ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سیاستدان نہیں عوام کا خادم ہوں،الیکشن میں ہار جیت سے بے نیاز ہو کرعوام کا جانی و مالی تحفظ کرنے کے لئے کردار ادا کرتا رہوں گا،اختر علی ساغر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر4اختر علی ساغر نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاستدان نہیں عوام کا خادم ہوں،الیکشن میں ہار جیت سے بے نیاز ہو کرعوام کا جانی و مالی تحفظ کرنے کے لئے کردار ادا کرتا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نسل کو نشے کی لعنت سے نجات دلائوں گا،اگر نوجوان باروز گار ہو گئے تو میں سمجھوں گا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی مجھ پر بہت بڑی کرم نوازی ہو گی،انہوں نے کہا کہ یہ مشن میرے لئے چیلنج ہے،اس چیلنج کوباخوشی نبھانے کی کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ گلیوں نالیوں اور سکولوں کی سیاست کرنا میرا شیوہ نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : بلدیاتی الیکشن میں بار بار آزمائی گئی عوام ہمیں حق نمائندگی دے کر مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے،مرزا فاروق الزمان
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر4مرزا فاروق الزمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں بار بار آزمائی گئی عوام ہمیں حق نمائندگی دے کر مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام کی خدمت کا مشن جاری رہے گا، ہمارا حلقہ ہمارا گھر ہے اور اپنے گھر کو سنوارنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سیاست کو عبادت کا درجہ دیا ہے الیکشن مہم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں بھی حرام کر دی ہیں انشاء اللہ عوامی قوت سے وارڈ سے کلین سویپ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :رانا نعیم اور ان کے اہل خانہ پر تشدد کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہیں،چوہدری آفتاب احمد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر8چوہدری آفتاب احمد نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ رانا نعیم اور ان کے اہل خانہ پر تشدد کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے انہوں نے مطالبہ کہا کہ پولیس میرٹ پر کاروائی کرتے ہوئے حقائق سامنے لائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام زندہ درگور ہو گئے ہیں مزدور، نادار اور محنت کش طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے،ملک اعجاز احمد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) راہنما پی پی پی ڈنگہ اور معروف کاروباری شخصیت ملک اعجاز احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام زندہ درگور ہو گئے ہیں مزدور، نادار اور محنت کش طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں سے انحراف کیا جا رہا ہے انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نچلی سطح کی عوام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دی جبکہ صنعتکار حکمران اشرافیہ کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں پیپلز پارٹی غریب مکائو پالیسیوں کی مذمت کر تی ہے انہوں نے کہا کہ مفاہمتی سیاست ملک کی اہم ضرورت ہے اگر اس پر عمل نہ کیا گیا تو ملک بیس سال پیچھے چلا جائے گا، پاکستان پہلے ہی مشکل حالات سے دوچار ہے ایسے میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفادات کی خاطر مل جل کر آگے لے کر جانا ہے ، ان حالات میں موجودہ حکومت پر دہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تشخص بحال کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :منتخب ہو کر عوام کی بے لوث خدمت کریں گے،میاں منیر آف شاہ قلی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مشہور سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار برائے جنرل کونسلر میاں منیر آف شاہ قلی نے اپنے بیان میں کہا ہے۔منتخب ہو کر عوام کی بے لوث خدمت کریں گے ۔ ہمارا منشور عوام کی غربت ختم کرنا ہے۔اقتدار کی بھوک کے لئے نہیں بلکہ ایک جذبہ انسانیت کے تحت میدان سیاست میں آئے ہیں۔میرا تعلق ہمیشہ اہلیان شاہ قلی کے ساتھ رہے گا۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میاں منیرکا کہنا تھاہمارا منشور عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے۔غربت کے خاتمے کی ہر ممکن کوشس کریں گے۔غربت کے خاتمے کے لئے اہل ثروت کے تعاون سے مل کر روزگار کی سکیمیں دیں گے۔علاقہ کے مسائل کو کم کرنے کے لئے برسوں سے توجہ کے طالب مسائل کو حل کروائیں گے۔اور اپنی شخصیت یہی رہے گی عوام سے ناطہ کبھی نہیں توڑیں گے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے،بزرگوں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا،راجہ خالد محمود
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے،بزرگوں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا،ہم نے ہر دور میں انسانیت کی فلاح کیلئے کام کیا ہے آئندہ بھی خدمت جاری رکھیں گے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہمیں ہمیشہ عزت دی ہے ان کا اعتماد ہی ہمارا سرمایہ ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈنمبر4راجہ خالد محمود نے کیا انہوں نے کہا کہ دعوے کرنا ہمارا شیوہ نہیںاللہ پاک نے عزت دی تو پہلے سے بڑھ کر وارڈ کے عوام کے مسائل کے لئے عملی کردار ادا کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ اندھیر نگری چوپٹ راج بن گیاڈاکو متحرک ہو گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ اندھیر نگری چوپٹ راج بن گیاڈاکو متحرک ہو گئے۔سفارش کے پابند حقیقی مسائل پر قابو پانے میں ناکام ۔چوری کی وارداتیں سابقہ ادوار کی طرح ایکبار پھر شروع ہو گئیں۔انتظامیہ فیل ہو گئی۔دوروزقبل نامعلوم چور چابیوں کی مدد سے تالے کھول کر محمد سلیم بٹ منیاری سٹور (مین بازار) کے تالے توڑ کر لاکھوں کا قیمتی سامان لے اڑے۔دوسری طرف سینٹری والے کی دکان میں نقب لگا کر لاکھوں کا سامان لے کر چلتے بنے۔جبکہ پولیس مقدمات اندراج کر کے تفتیش کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لینے لگی عوام اور تاجروں کے اندر دیدہ دلیری کی وارداتوں کے باعث خوف و سراسیمگی پھیل گئی۔سخت تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔تاجر برادری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔جبکہ تاجروں کے منتخب نمائندے اپنی سیاسی مہموں میں مصروف عمل ہو کر تاجر برادری کے حقوق و فرائض کی نگہبانی کرنا بھول گئے۔مقدمات کا اندراج کر کے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا تاجر کمیونٹی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔۔جبکہ دوسری طرف چوروں نے خدا کے گھروں کا بھی نہ چھوڑا،مسجد کھجور والی،مسجد درزیاں والی،مسجد عثمانیہ اندرون بازار کے تالے توڑ چوروں نے قیمتی اشیاء چرا لیں تاہم پولیس ابھی تک کسی بھی واردات کا سراغ نہ لگا سکی ہے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کی اہم کاروباری شخصیت اندرون بازار ڈنگہ والے عاشق ڈیال کا نماز جنازہ کشمیریاں والے قبرستان میں پڑھا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ کی اہم کاروباری شخصیت اندرون بازار ڈنگہ والے عاشق ڈیال جو کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے تھے ۔ان کی نماز جنازہ کشمیریاں والے قبرستان میں پڑھائی گئی ۔نماز جنازہ میں علاقہ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ شرکت کرنے والوں میںرانا قاسم حسنین علی،رانا سکندر خان صراف، رانا عبدالروف،محسن اکرم صراف،ساجد علی صراف،باو محمد حنیف بسوی،محمد اکرم بسوی،محمد اسلم بسوی ،رانا محمد اعظم صراف،تجمل حیات مکڑ،،ملک عاطف ریاض،انجینئررانا ہارون(سی ڈی اے)،باو محمد افضل،شہبازدان، میاں محمد اسلم،شیخ امجد محمود،شیخ طاہر محمود،عبدالرشید بسوی، عبدالحمید بسوی،ناصر بسوی،رانا ناصر،استاد عبالطیف بسوی،حاجی محمد صابر بسوی،رانا محمد اشرف،میاں اشرف انصاری،محمد سلیم بسوی ،محمد نعیم بسوی،بشارت علی طاہر،ملک عاطف،انجینئررانا ہارو ن (سی ڈی اے)،راناذوالفقار،محمودبٹ،ثاقب بھیا،ثاقب حفیظ بھٹی،سمیت معزز ین علاقہ کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔عاشق ڈیال خدا ترس اور رحمدل انسان تھے۔ان کی نماز جنازہ میں شریک ہر فرد کی آنکھیں نم تھی۔اندرون بازارڈنگہ کی رونق کریانہ کے دکاندار عاشق ڈیال کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا۔
۔۔
انچارج چوکی سٹی ڈنگہ حافظ مشتاق ایس آئی نے پندرہ کپی شراب برآمد کر لی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) انچارج چوکی سٹی ڈنگہ حافظ مشاق احمد SIنے مبینہ طور پرمحمد تنویر حمام والے منگوال چوک ڈنگہ کو گاڑی روک کر چیک کیا تو گاڑی میں سے 15کپی شراب اور 250گرام چرس برآمد ہوئی ۔ پولیس چوکی ڈنگہ کے مطابق وہ کافی دنوں سے تنویر حمام والے کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے درپے تھے ۔ اور اس کی شکایات ان کے پاس نشہ پینے اور فروخت کرنے کی اطلاعات تھیں ۔ جس پر حافظ مشتاق احمد SIتاک میں تھے۔ تنویر حمام والا ‘ گجرات روڈ پر سے گاڑی میں آ رہا تھا تو منگووال چوک ڈنگہ میں حافظ مشتاق نے نفری کے ہمراہ رنگے ہاتھوں روک کر منشیات برآمد کر کے گرفتار کر لیا ۔ اور مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : کبھی منافقت اور مفادات کی سیاست کو اپنا شعار نہیں بنایا ہمیشہ حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے،میاں افتخاراحمد آف کولیاں شاہ حسین
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت میونسپل کمیٹی ڈنگہ وارڈ نمبر2کے امیدوار برائے جنرل کونسلر میاں افتخار حسین آف کولیاں شاہ حسین نے کہا ہے کہ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت میدان سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ہم نے کبھی منافقت اور مفادات کی سیاست کو اپنا شعار نہیں بنایا ہمیشہ حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور عوام ہی ہماری طاقت ہے اور اس عوامی طاقت سے ہم کامیاب ہو کر عوام کے دکھ اور درد میںہمیشہ شریک رہیںگیانہوں نے کہا کہ ہمارا ماضی بے داغ ہے ہم نے ماضی میں بھی عوامی خدمت کی ہے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے ہماری پہچان بھی صرف خدمت اور کام ہیں وارڈ کی غیور عوا جس طرح ہمیں بھر پور طریقہ سے سپورٹ کر رہی ہے انشاء اللہ کامیاب ہو کر ان کے اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ڈنگہ روڈ کھاریاں کے تاجر وںکا سراپا احتجاج،ڈنگہ روڈ کھاریاں میں2کالجوںکے طلباء کا آپس میں تصادم دوکاندار خوف کا شکار
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)ڈنگہ روڈ کھاریاں کے تاجر وںکا سراپا احتجاج،ڈنگہ روڈ کھاریاں میں2کالجوںکے طلباء کا آپس میں تصادم دوکاندار خوف کا شکار،تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران ڈنگہ روڈکے صدر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ ڈنگہ روڈ کھاریاںمیں گذشتہ روز دو کالجوں کے طلباء کا آپس میں زبردست تصادم ہوا کالج کے طلباء تقریباً30منٹ تک وہاں پر لڑتے رہے تھانہ صدر ،چوکی،ڈی ایس پی دفتر اطلاع دی گئی لیکن پولیس اپنی روایتی سستی کا مظاہر کرتے ہوئے جب لیٹ آئی تو طلباء وہاں سے فرار ہوچکے تھے صدر خالد محمود نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ آئندہ کوئی وقوعہ پیش آتا ہے تو پولیس اسی طرح سستی کا مظاہرہ کرتی رہی تو ہمیں تحفظ کون دیگا اعلیٰ حکام واقعہ کا نوٹس لیں اور تاجربرادری کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور پولیس کو جلد سے جلد موقع پر پہنچنے کی ہدایت کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : محمد انصر ویلڈنگ والے نے اپنی برادری سمیت امیدوار برائے جنرل کونسلر بشارت علی طاہر کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) ذوالفقار کالونی ڈنگہ کلاں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محمد انصر ویلڈنگ والے نے اپنی برادری سمیت امیدوار برائے جنرل کونسلر بشارت علی طاہر کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بشارت علی طاہر کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : الیکشن اپنے گروپ دھڑے کی نمائندگی کے لئے لڑ رہا ہوں ،بائو مظہر نور ایڈووکیٹ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) سابق نائب ناظم ڈنگہ ون باؤ مظہر نور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں الیکشن اپنے گروپ دھڑے کی نمائندگی کے لئے لڑ رہا ہوں ۔ میری کوئی ذاتی خواہش نہیں ۔ جو جھنڈا اٹھایا ہے ۔ اسے ہر گز نیچے نہیں گرنے دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر صورت الیکشن لڑوں گا اور اللہ کے فضل و کرم سے فتح بھی مجھے بھیملے گی ۔ مقابلے میں چاہئے جو بھی ہو انشاء اللہ بھر پور مقابلہ کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : انشاء اللہ کامیاب ہو کر اپنے حلقہ انتخاب کو ماڈل بنائیں گے،چوہدری ساجد محمود
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر7چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ انشاء اللہ کامیاب ہو کر اپنے حلقہ انتخاب کو ماڈل بنائیں گے اور تعمیر و ترقی کے نئے نئے منصوبہ جات لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور خدمت کا جذبہ لے کر میدان سیاست میں آئے ہیں ۔ ڈور ٹو ڈور مہم چلا رہے ہیں ۔ مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد ہمیں اپنی مکمل حمایت اور سپورٹ کا یقین دلا رہے ہیں ۔ انشاء اللہ بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محمد عارف بٹ چشتی کا وارڈ نمبر7سے جنرل کونسلر کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کاامکان
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محمد عارف بٹ چشتی کا وارڈ نمبر7سے جنرل کونسلر کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کاامکان ۔ مختلف سرکردہ شخصیات اور برادری کی جانب سے دباؤ ۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہو ہے کہ محمد عارف بٹ چشتی کا وارڈ نمبر7سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا امکان ہے ۔ مختلف سرکردہ شخصیات اور برادری دھڑے کے افراد ان کو الیکشن لڑنے کے لئے کہہ رہے ہیں ۔محمد عارف بٹ چشتی بھی اس سلسلے میں صلاح مشورہ کر رہے ہیں ۔ غالب امکان ہے کہ محمد عارف بٹ چشتی جنرل کونسلر کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں اتریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کلاں کے ووٹروں کی لسٹیں تا حال مہیا نہیں کی گئی جو ڈنگہ کلاں کے ساتھ زیادتی ہے،عدالت جائیںگے،بشارت علی طاہر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) امیدوار برائے جنرل کونسلر یونین کونسل امرہ کلاں بشارت علی طاہر آف ڈنگہ کلاں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل امرہ کلاں کے ووٹروں کی لسٹیں تو الیکشن کمیشن نے جاری کر دی ہیں لیکن اسی یونین کونسل میں شامل ڈنگہ کلاں کے ووٹروں کی لسٹیں تا حال مہیا نہیں کی گئی جو ڈنگہ کلاں کے ساتھ زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس بارے آگاہ کر دیاگیا ہے ۔ اگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے مختلف امیدواروں نے ووٹ چوری کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ ہم عدالت سے رجوع کر کے انہیں واپس لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈنگہ کلاں کی ووٹر لسٹیں فی الفور جاری کی جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :قحبہ خانے چلانے والیوں کی حوصلہ شکنی کی نئی مثال قائم۔بدنام زمانہ نائیکہ کنیز بی بی(چھانگی)محلہ مغل پورہ ڈنگہ کی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت خارج
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)قحبہ خانے چلانے والیوں کی حوصلہ شکنی کی نئی مثال قائم۔بدنام زمانہ نائیکہ کنیز بی بی(چھانگی)محلہ مغل پورہ ڈنگہ کی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ۔انچارج چوکی حافظ مشتاق احمد si اور اے ایس آئی خاور زمان نے احاطہ عدالت کے باہر گرفتار کر لیا ۔ڈسٹرکٹ جیل گجرات بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ محلہ مغل پورہ ڈنگہ میں حافظ مشتاق چوکی انچارج ڈنگہ نے قحبہ خانہ چلانے کی اطلاع پرچھاپہ مارا۔ جس کے نتیجے میں مذکورہ نائیکہ نے محکمہ پولیس کے افسران و عملہ کے خلاف مزاحمت کی۔اور فرار ہو گئی۔اورعدالت عالیہ سے عبوری ضمانت لے لی ۔ جو کہ آج مجرم ہونے کی بنا پر عدالت عالیہ کے جسٹس مظاہر عباس نقوی نے عبوری ضمانت خارج کر دی۔جس کے نتیجے میں مذکورہ پولیس افسران نے احاطہ عدالت کے اند گرفتار کر لیا ۔اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ ایسے اقدامات سے ڈنگہ میں قحبہ خانے چلانے والے افراد کی حوصلہ شکنی ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :رانا نعیم پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ،رانا صاحب نواز کی پریس ریلز
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)رانا نعیم پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر 8رانا صاحب نواز،گذشتہ روز ہمارے سیاسی مخالفین چوہدری فیاض احمد وغیرہ کے بھانجوں عدیل،سلطان،اصغر وغیرہ نے مسلح ڈنڈوں سوٹوں سے ہمارے قریبی چچا زاد بھائی رانا نعیم پر حملہ کر کے رانا نعیم اور اسکے اہل خانہ اور تین ماہ کی کمسن بچی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں موجود قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی شور شرابے کی آواز سن کر محلہ کے لوگ جمع ہو گئے اور رانا نعیم کے اہل خانہ اور بچی کی جان بخشی کروائی،مخالفین نے ڈنڈے سوتے ہوا میں لہرائے ہوئے کہا کہ اگر رانا صاحب نے بلدیاتی الیکشن میں چوہدری فیاض احمد کا مقابلہ کرنے کی کوشش جاری رکھی تو رانا صاحب نواز اور اس کے ساتھیوں کو مزا چکھا دیں گے اب تو فلم کا ٹریلر دکھایا پھر پوری فلم چلا کر دکھائیں گے ہمارے ماموں چوہدری فیاض احمد کے سامنے بلیاتی الیکشن میں جو بھی حصہ لینے کی کوشش کرے گا ہم اس کا یہی حشر کر یں گے،لیکن ہم سیاسی مخالفین کی غنڈہ گردی سے ڈرنے والے نہیں اور نہ ہمارے حوصلے پست ہو سکیں گے سیاسی مخالفین کے بھانجے چاہے ہماری جان بھی لے لیں لیکن ہم عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور بلدیاتی الیکشن بھی ڈنکے کی چوٹ پر لڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سفارشیوں کو کھلی چھٹی،نشاندہی کرنے والوں کو جرمانے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پرائس مجسٹریٹ و تحصیلیدار کھاریاں کا ڈنگہ کے صحافی دکاندار کے خلاف انتقامی کاروائی،دس ہزار روپے جرمانہ کر ڈالا،تفصیلات کے مطابق ان دنوں ڈنگہ کی صحافی برادری سبزی فروٹ و دیگر اشیاء کی مہنگائی کے خلاف خبریں شائع کر رہی ہے اور تحصیل انتظامیہ کی ناکامی اور قیمتیں کنٹرول نہ کرنے کی بھی خبریں لگا رہی تھی،جو کہ میرٹ پر ایسا ہو رہاتھا لیکن تحصیل انتظامیہ اس کا برا مان گئی اور ڈنگہ کے صحافی دکاندار ضیاء اللہ اسلم کی کریانہ اور نیوز ایجنسی کی دکان پر آکر اشیاء مہنگی فروخت کرنے کا بہانہ کر کے دس ہزار روپے حاضر جرمانہ کر ڈالا،جبکہ ڈنگہ شہر میں سینکڑوں کریانہ کی اور بھی دکانیں ہیں صرف کمالہ لنک رو ڈ ڈنگہ پر اس دکان پر ہی کیوں جرمانہ کیا گیا،باقی شہر کے اندر نہ کسی کو چیک کیا گیا نہ کسی کو اتنا بھاری جرمانہ کیا گیا،ڈنگہ کی صحافی براری نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ یہ امتیازی سلوک ہے اور افسران اور تحصیل انتظامیہ کی اچھی کارکردگی نہ ہونے پر خبروں کی شاعت ہوئی لیکن یہ پرائس مجسٹریٹ کی طرف سے زیادتی کی گئی یا تو باقی بازار کو بھی چیک کیاجاتا اورجرمانے کئے جاتے صرف ملحقہ دکانوں پرہی کاروائی کیوںڈنگہ کی صحافی برادری آئندہ بھی حقائق پر لکھتی رہے گی اور اس امتیازی سلوک پر سراپا احتجاج ہے یہ بہت بڑا جرمانہ ہے اور عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے،اعلی حکام اس کاروائی کا نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: خدمت انسانیت عظیم عبادت ہے مسلمان خدمت ، محبت اور شرافت کو اپنا شعار بنائیں خالق تک پہنچنے کا راستہ مخلوق کے دلوں سے گزرتا ہے،حاجی شاہد محمود بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف سیاسی سماجی و فلاحی شخصیت امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر5حاجی شاہد محمود بٹ حالیہ دورہ یورپ کی واپسی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمت انسانیت عظیم عبادت ہے مسلمان خدمت ، محبت اور شرافت کو اپنا شعار بنائیں خالق تک پہنچنے کا راستہ مخلوق کے دلوں سے گزرتا ہے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت ہی فلاح و نجات کا راستہ ہے اسی مشن کو لے کر میدان سیاست میں آئے ہیں انشاء اللہ اگر اللہ پاک نے عزت بخشی تو بلا امتیاز عوامی
خدمت کا مشن پہلے سے زیادہ زور و شور سے جاری رکھیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری ندیم اصغر کائرہ کی ہدایات پر عمل کرکے دکھائیں گے اور بلدیاتی الیکشن میں پارٹی دھڑے کے امیدواروں کو واضح اکثریت سے کامیاب کروائیں گے،شیخ افتخار احمد بالا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پی پی پی کے متحرک کارکن ایم ڈی شیخ ٹینٹ سروس شیخ افتخار احمد بالا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کائرہ برادران کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ڈنگہ شہر کی تمام وارڈز میں پارٹی دھڑے کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری ندیم اصغر کائرہ کی ہدایات پر عمل کرکے دکھائیں گے اور بلدیاتی الیکشن میں پارٹی دھڑے کے امیدواروں کو واضح اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پاکستان تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ مشیر ناظم الامور صوبہ پنجاب ضیغم عباس ، واحد حسین کمانڈر مختار فورس پاکستان صدر ڈنگہ یونٹ کے زیرِ اہتمام TNFJکا اجلاس منعقد ہوا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ مشیر ناظم الامور صوبہ پنجاب ضیغم عباس ، واحد حسین کمانڈر مختار فورس پاکستان صدر ڈنگہ یونٹ کے زیرِ اہتمام TNFJکا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں TNFJاور MFPکے ممبران و عہدیداران نے بھر پور شرکت کی ، اجلاس میں یومِ عزاداری ہماری شہ رگِ حیات ہے جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا، ضیغم عباس ، واحد حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ موسوی جونیجو معاہدے کے تحت لاہور میں مذہبی رہنما مولانا شمس الرحمن کا بیہمانہ قتل دشمن اسلام و پاکستان کی کارستانی ہے، شیعہ ، سُنی، بریلوی ، دیوبند ، اہل حدیث حتیٰ کہ کسی شہری کا قتل پاکستان اور انسانیت کا قتل ہے ، گورنمنٹ کالعدم گروپوں کو آہنی شکنجے میں رکھے، عزاداری اور میلادِ مصطفی ۖ گستاخانِ رسول ۖ کے خلاف موثر ترین احتجاج ہے ،اُنہوں نے مزید کہا اُسوۂ رسول ۖاللہ و آلِ رسول ۖہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ن لیگ کی حکومت نے بڑے بڑے دعوے کیے مگر ملک پاکستان کی بھولی بھالی قوم کو صرف سہانے خوابوں میں رکھا ہے،اعجاز رنیاں،اخلاق رنیاں
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدر ی اعجاز احمد رنیاں ، چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے کہا اُنہوں نے کہا ن لیگ کی حکومت نے بڑے بڑے دعوے کیے مگر ملک پاکستان کی بھولی بھالی قوم کو صرف سہانے خوابوں میں رکھا ہے ، 100ارب روپے کی قرضہ سکیم بھی ن لیگ ہی والے کھا جائیں گے ،اُنہوں نے عہد کیا ہوا ہے کہ فرد کو قرضہ میں دبا کر رکھنا ہے ، اِن کی نت نئی چالاکیاں دِن بدن عوام میں نفرت پھیلا رہی ہیں ، عوام مہنگائی ، بے روزگاری کی وجہ سے سخت پریشان ہے، عوام موجودہ کرپٹ حکمرانوں کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں ، کرپٹ حکمرانوں نے انتظامیہ کے بل بوتے پر عوام کو دبائو میں رکھا ، قوم کو ذہنی اذیت کا شکار کرنے والی حکومت اپنے آقا امریکہ کے آگے بے بس ہے، غریب عوام اب مہنگائی کا بوجھ اُٹھانے کی سکت نہیں رکھ سکتے۔ موجودہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بری طرح فلاپ ہو چکی ہے، بے لگام مہنگائی کر کے حکمرانن عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں، انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ الیکشن میں قوم کی تقدیر بدلنے میں چوہدری برادران اہم کردار ادا کریں گے، مسلم لیگ ن اقتدار میں آتے ہی بیرونی طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل شروع کر رکھا ہے اور وہ 6 ماہ میں ہی اپنی مقبولیت کھو چکی ہے، ملک بھر میں آئے روز اغوا برائے تاوان، دھماکے ، دہشت گردی ، ڈکیتیاں ، چوریاں ، قتل و غارت پر قابو نہیں پایا جا رہا ، یہ حکومت مکمل طور پر فلاپ ہو چکی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :یو سی کولیاں شاہ حسین سے میاں ارشد حیات اور چوہدری پرویز اخترتریڑوانوالہ کامیاب ہونگے،چوہدری حاجی محمد اسلم و دیگر
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ ) ڈھنڈالی کے ممتاز زمینداران چوہدری حاجی محمد اسلم چوہدری غضنفر علی ، چوہدری محمد خان ، چوہدری محمد انور ، چوہدری مظہر اقبال ، چوہدری اشرف بابکا ، چوہدری محمد افضل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل کولیاں شاہ حسین سے امیدوار برائے چیئرمین میاں ارشد حیات اور وائس چیئرمین چوہدری پرویز اختر تریڑوانوالہ سمیت اُن کا پینل عوامی خدمت کے بل بوتے پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ، اُن کی الیکشن کمپین اور بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ، یونین کونسل کولیاں شاہ حسین کی غیور عوام عہد کر رکھا ہے کہ اس بلدیاتی انتخابات میں میاں ارشد حیات ، چوہدری پرویز اختر اور اُن کے کونسلران ہی کامیابی حاصل کرینگے ، عوام کی بے لوث خدمت اُن کو وراثت میں ملی ہے ، وہ کولیاں شاہ حسین کی عوام کیلئے خوشحالی کا پیغام لیکر نکلے ہیں یونین کونسل کولیاں شاہ حسین کی عوام نے انتخابی مہم اپنی کندھوں پر ڈال لی ہے یہ الیکشن اُن کا نہیں ہمارا ذاتی الیکشن ہے ، انشاء اللہ کامیابی کے بعد علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com